الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طارق شاہ

محفلین
ظاہر ہے کہ میری لمبی باتیں موضوع اورمیری حیات سے مشروط ہیں ، وگرنہ ط کے بعد ظ لکھنا کیا مشکل ہے
مشکل پہ یاد آیا انسان کو کوئی بھی ایسا کام جو اس نے کیا نہ ہو مشکل ، اور اگر کسی کو کرتا ہوا بھی نہ دیکھا ہو تو مشکل ترین لگتا ہے
اگر یہ سوچ کر کیا جائے کہ ہر کام میں اول ضرور ہے تو وہ کام مشکل ہوتے ہوئے بھی قدرے سہل ہو جاتا ہے
 

طارق شاہ

محفلین
قائل ہوں اس بات کا کہ: کام خواہ کوئی بھی ہو، ضرور کرنے والے کی نظر میں اہمیت رکھتا ہے ورنہ وقوع پذیر ہی نہ ہو
جن لوگوں کی نظر میں اُس کام کی اہمیت نہیں ہوتی ہے وہ وہی کام یا تو کرچکے ہوتے ہیں یا اس میں ناکام ہو چکے ہوتے ہیں

کسی اور کے کام میں بے جا مداخلت کرنا خود کو اور مقابل کو اعصابی تناؤ سے دوچار کرنا ہے ، مثبت مشورہ یا اپنا تجربہ بتانا
دونوں کو اس صورت سے محفوظ رکھتا ہے
 

طارق شاہ

محفلین
گاما پہلوان اگر مائل بہ سخن ہوتا یا اسے لکھنے کا کہا جا تا تو شاٰعری میں وہ جسامت ، زور، توانائی، اور کشتی کا حال یا ذکر زیادہ کرتا یا اس کے لکھے سے یوں لگتا۔
کیونکہ انسانی رہجان، اُس کے عمل و تحریر سے دانستہ و نا دانستہ بہت خُوب نمایاں (ظاہر) ہوتا، یا ہو جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لاہور کی مشہور و معروف شخصیت تھی گاما پہلوان۔ لیکن اس کا نام صرف پہلوانی کی وجہ سے ہی جانا اور پہچانا جاتا ہے۔
 

طارق شاہ

محفلین
مجھے معلوم ہے شمشاد بھا ئی، امام بخش پہلوان کے بھائی اور بھولو پہلوان کے چچا تھے
میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ تحریر شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ہرکس و ناکس کراچی ہی جانا چاہتا ہے جبکہ پاکستان دوسرے شہروں میں بھی روزگار کے بہت مواقع ہیں۔
 

طارق شاہ

محفلین
یہ بھی آپ نے صحیح کہا، مگراب شاید اتنا رحجان نہ ہو کراچی جانے کا جتنا دس بیس سال پہلے تھا
کیونکہ حالات بہ نسبت دوسروں شہروں کےیہاں بہت خراب رہے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اکثریت وہاں پر صوبہ کے پی کے کی ہے۔ میں نے سُنا ہے کہ وہاں پر گاڑیاں پٹھانوں کے پاس ہی ہیں۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
بکواس ہے۔۔۔ پٹھان گاڑیوں کے آس پاس رہتے ہوں گے ۔۔۔ ہاں گاڑی سے مراد ٹرانسپورٹ ہے تو اس کی اجارہ داری ضرورپٹھانوں کی ہے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
پبلک ٹرانسپورٹ کی بات کر رہا تھا میں تو۔ ویسے آپ کا حرف ب سے شروع کیا ہوا مراسلہ مجھے کم از کم پسند نہیں آیا۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
تو معذرت ہماری طرف سے کیونکہ یہاں گاڑی کا مطلب ہر قسم کی گاڑی لیاجاتا ہے جس میں انجن اور پہئے لگے ہوں۔۔۔ موٹر سائیکل کو بھی گاڑی ہی کہتے ہیں، حالانکہ یہ درست نہیں۔۔۔
 

طارق شاہ

محفلین
تازہ ترین صورت حال اورپختونوں کا کاروبار میں تناسب کا کچھ کہہ نہیں سکتا ، لیکن 1974 تک جب میں وہاں تھا تو ٹرانسپورٹ مکمل ان کے ہاتھ میں تھا
اور اس کے علاوہ چائے خانے اور تمباکو کا کاروبار بھی کرتے تھے، اب تو شمشاد بھائی بہت سے یہیں پیدا ہوئے اور بڑھے پلے ہیں، اسی طرح دوسری قومیں
 

طارق شاہ

محفلین
ثمینہ،ربیعہ ،تانیہ کپڑے کی دکانیں یا مارکیٹیں جو زیادہ تر طارق روڈ (پی ای سی ایچ ایس) میں ہیں وہ بھی انہیں کی تھیں
 

طارق شاہ

محفلین
جہاں تک ہو سکے انسان کو اپنی محسوسات دوسروں پر ظاہر کردینی چاہیئے :good1:
تاکہ وہی صورت دوبارہ پیش نظر نہ آئے (یعنی یہاں پڑھنے کو نہ ملے)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top