الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طارق شاہ

محفلین
بس آپ کا بھی پاکستان کی طرح، یا ملتا جلتا وقت کا فرق ہے کہ یہاں روزہ تو وہاں افطاری، یہاں افطاری تو وہاں روزہ
 

طارق شاہ

محفلین
ثابت ہوا کہ ہمارا یہ طریقه کہ اپنے مقامی وقت سے تین گھنٹے گھٹا کر، یہاں کے صبح کو وہاں کی رات، اگر یہاں رات ہے تو اُسے وہاں کی صبح کردینا با لکل صحیح ہے
 

طارق شاہ

محفلین
ڈھیر ساری باتیں دلی کی جامع مسجد کی توسط سے ذہن میں آئیں ، کہ جامع مسجد سے قریب ہی گلی میں اردو بُکس کی ڈھیر ساری دکانیں ہیں
جن کے بند ہو جانے پر اُنھیں کے شٹر کے سامنے تِکّے، سیخ کباب اور انواع اقسام کے کھانوں کے اسٹال لگ جاتے ہیں شام چڑھتے ہی کافی رونق ہو جاتی ہے
۔۔ گرمیوں میں جامع مسجد کی صحن کا وہ حصہ جس پر سائبان نہیں، سورج سے بہت تپ جاتا ہے،اور جلد جلد چل کر صحن کراس کرنا پڑتا ہے

کھانے جس طرح کراچی اور لاہور میں ہیں اسی طرح کی بادشاہی دلی اور آگرہ میں ہے ، دلی میں نظام الدین اور غالب اکیڈمی کےقریب قریب بہت اچھے اچھے کھانوں اور اچھی سروس کے ائرکنڈیشنڈ ریستوران ہیں،اسی طرح آگرہ، پرانی انارکلی لاہور کی یاد دلاتا ہے
غرض دلی ضرور دیکھنے کا شہر ہے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top