الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
قطعی! آپ نے بالکل صحٰح‌سمجھا اپیا۔

ہاں‌ ایک بات اور، جو شاذ‌ حروف ہیں‌ جن سے الفاظ‌ ہی کم یا نہیں‌ ہوتے مثلاً‌ ڑ‌ ژ‌ ء‌ وغٰیرہ کو بلا تکلف ترک کر دیجئے، اور آگے بڑھ جائیے۔
 

الف عین

لائبریرین
نہیں راجا۔۔ کوئی ظلم کر رہا ہے تم پر۔۔۔ ذرا نام تو بتاؤ اس کا۔۔ ابھی دیکھتا ہوں۔ آخر شاگرد ہو ہمارے!!!
 

ایم اے راجا

محفلین
واہ، واہ ہماری قسمت کے آپ نے ہمیں شاگرد کہا، اصل میں ہمیں سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ بات کہاں سے شروع کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا

اس مصرعے کے ساتھ ہی اس دھاگے کا ایک اور دور اختتام پذیر ہوا۔
 
چار چور چورا چوری کے چوراہے پر چار بوریا چنا چبر چبر چباتے چلے جا رہے تھے کہ مجھے یہاں آنے کا ہوش آیا اور تب تک میں موضوع کو چبا چبا کر بہکا چکا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
دانتوں تلے انگلی دبائے بیٹھے ہیں شمشاد اب تک۔۔۔۔ ادر اصل سعود۔ تم جو بھی لکھو، محفل اس کو دلی کی زبان سمجھ کر چٹخارے لیتی ہے۔
 
ڈر ہے مجھے کہ کہیں میرے چلتے ایسی غلط فہمی عام نہ ہو جائے۔ :)

بھئی یہ میری بکواس ہے دہلی کی زبان تو سے تو میں خود بھی نا آشنا ہوں۔ :) (کیوں کہ جو تھی وہ دکھتی نہیں اور جو ہے اسے میں اپنانا نہین چاہتا)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top