الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
فی الحال ایک شعر یاد آرہا ہے جس کی تھوڑی سے تبدیلی کرکے فراز نے اپنا ذائقہ و اسلوب کی میخیں گاڑ دیں۔

یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں ------------- کبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں --- (غالب )
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں ------------- سو اس کے شہر میں‌کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں ۔۔۔ (فراز)

بشکریہ
یادوں کا سنہرا ورق
از اشفاق حسین
 

مغزل

محفلین
قصہ مختصر یہ کہ شعر و سخن میں خیالات کا ٹکراؤ تو عام سی بات ہے۔

گو کہ محل نہیں ۔۔ خیر عرض ہے ۔۔ میرا مطمح نظر اور ہے ۔
یعنی غالب کی غزل کو مقبولیت نہیں ملی اور فراز نے اسے اپنا کردکھایا ہے اور اپنی شناخت بنالی۔
 

مغزل

محفلین
لام ۔ میم ۔۔ نون رہ گئے ۔۔ خیر ۔
میں اپنی بات پر قائم ہوں ۔۔
اعلی شاعری پر ایک نیا تھریڈ کھولد یں ۔۔
بات کرنے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
آپ سے گزارش ہے کہ تمہیدی مراسلہ ارسال کیجئے ۔
والسلام
 

محمداحمد

لائبریرین
مجھے اعلٰی شاعری پر تھریڈ کھولنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن میں اس بات سے عاجز ہوں کہ اعلٰی شاعری کے حوالے سے کچھ لکھ سکوں، اگر باقی دوست اپنے خیالات کا اظہار کریں تو یقیناً مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

مغزل

محفلین
نہ کرو ۔۔ یار ۔۔۔۔۔۔ اب ایسا تو نہ کہو ۔۔۔۔۔ ابھی ایک مراسلے میں (اسی لڑی میں ) اعلی شاعری کی کوکھ کا ذکر کیا ہے۔
اسی سے شروع کردو ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھیا کچھ ہمیں بھی سیکھنے کو ملے گا۔۔۔ ایسا تو نہ کرو ۔

ورنہ اعلیٰ ترین اشعار بھی قافیہ پیمائی ہی کی کوکھ سے جنم لیتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ بھائی پہلی غلطی تو سب کی معاف ہو جاتی ہے ۔ آپ نہیں کریں گے ہماری پہلی غلطی کو معاف! :grin:

لوٹ کا مال دیکھ رہا تھا اس لئے جواب میں تاخیر ہوگئی۔
 

مغزل

محفلین
ء کا کیا دخل خیر یونہی سہی ۔
میں نے سنجیدگی سے بات کی ہے آپ ۔۔۔ اگر نہیں چاہتے تو نہ سہی ۔
ورنہ ہم لڑی کھول لیں گے ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت اچھا محاورہ ہے۔ پر بلی کو اپنی عمرِ طبعی تک پہنچنے کا حق تو ملنا چاہیے۔ آخر وہ بھی جانور ہے انسان تو نہیں کہ "کبھی بھی کہیں بھی"
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top