الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(10)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
یہ کیا ۔۔ خیر
واہ واہ ۔۔ سارہ جی ۔۔ ’’ سعود بھیا ‘‘ ہم نے کون سی نیّا ڈبودی ہے۔
خیر میں ایف آئی آر درج کروانے گیا تو ہیڈ محرر نے کہا جناب
’’ وہاں ہمارے تھانے کی حدود نہیں ۔۔ وہاں بڑے تھانیدار (امریکہ ) کی عملداری ہے )۔۔
ہن دسو ،، میں کی کراں ؟/
 

جیہ

لائبریرین
بھلے سے کوئی مجھے بتا دے کہ لسوڑے ہیں کیا؟ وزناّ بیچے جاتے ہیں یا عدداّ؟
 

الف عین

لائبریرین
ٹھیک سے بتا دو سعود ’لسوڑے‘ کیا ہوتے یں۔ اب کتنا پیچھے جا کر دیکھوں۔ میں سمجھا کہ پنجابی لفظ ہو گا لیکن یہ تو سعود کے لئے بھی معنی خیز لفظ نکلا۔
 
ثقیل نہیں لطیف قسم کی جڑی بوٹی کہہ لیں اسے۔ مزید تفصیلات مذکورہ ربط اور اس کے لواحق سوابق میں۔

تصویریں ملاحظہ ہوں۔

gunda.jpg


پکنے کے بعد:

2617609065_a0736ecfba.jpg
 

جیہ

لائبریرین
حیرت ہے یہاں اس کے بارے میں معلومات موجود ہیں



لِسَوڑا [لِسَو (و لین) + ڑا] (سنسکرت)

--------------------------------------------------------------------------------

شلیشم + ال + ک لِسَوڑا
سنسکرت کے اصل الفاظ 'شلیشم+ال+ک' سے ماخوذ 'لسوڑا' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1718ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔
متغیّرات
لِسَوڑَہ [لِسَو (و لین) + ڑَہ]

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی: لِسَوڑے [لِسَو (و لین) + ڑے]
جمع: لِسَوڑے [لِسَو (و لین) + ڑے]
جمع غیر ندائی: لِسَوڑوں [لِسَو (ولین) + ڑوں (و مجہول)]
1. ایک نہایت چیپ دار پھل اور اس کے درخت کا نام، اس درخت کے پتے کچھ گولائی لیے ہوئے ہوتے ہیں، اس کے پھل چھوٹے بیر کے برابر ہوتے ہیں اور گچھوں میں لگتے ہیں، پکنے پر پھل میں لسدار گودا ہو جاتا ہے جو گوند کی طرح چپکتا ہے، یہ کھانسی کی دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے، پتے بیڑی کے اوپر لیٹنے کے کام آتے ہیں، چھال کے ریشے سے رسے بٹے جاتے ہیں لکڑی مضبوط ہوتی ہے اور کشتی وغیرہ بنانے کے کام آتی ہے، پھولوں کی ترکاری اور کچے پھل کے اچار بھی بناتے ہیں، (سپستان،
(لاط: Cordia Myxa نیز Cordia Ltifolia)۔
"سارے ہندوی (الفاظ، مثلاً: بنگالہ، مالوہ، لسوڑہ وغیرہ کوہائے مختفی کے بجائے فارسی عبارت میں الف سے لکھنا چاہیے۔" ( 1982ء، تاریخ ادب اردو، 159:1:2 )
انگریزی ترجمہ
the glutinous fruit cordia myxa; the sebesteas plum

مترادفات
نَسُورا لَہْسُوڑھا
 

سارہ خان

محفلین
خوش رہو جیہ ۔۔ معلومات دینے کا شکریہ ۔۔

ہمارے ہاں بھی اسے لسوڑا ہی کہا جاتا ہے ۔۔ اور اس کا اچار بہت اچھا بنتا ہے ۔۔ مجھے بہت پسند ہے لسوڑوں کا اچار ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
دسو جی۔ بات ہو رہی ہے حروف تہجی کے حساب سے۔ اور اسد صاحب مجھے میرے ہی علاقے میں لے گئے۔
اسد بھائی یہاں حروف تہجی کے حساب سے بات چیت ہوتی ہے۔
اب اگر آپ لکھنا چاہیں تو حرف ڈ سے لکھیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top