الفارس فونٹ سیریز

شاکرالقادری

لائبریرین
معزز اراکین اردو محفل

القلم ایک معزز رکن سید ارتضی حسن رضوی جو کہ ایران سے "مریم" نامی ایک فارسی ورڈ پروسیسر خرید کر لائے ہیں اس ورڈ پروسیسر کے ساتھ انہیں تقریبا 300 خوبصورت فارسی فانٹ ملے ہیں انہوں نے ان تمام فانٹس کو اردو سے تقویت دے کر اردو دان طبقہ کے لیے قابل استعمال بنانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے قسط اول کے طور پر پانچ فونٹس میں اردو سپورٹ شامل کی ہے جسے میں یہاں پر ریلیز کر رہا ہوں آپ حضرات سے درخواست ہے کہ ان فونٹس کو استعمال کر کے اپنی تجاویز دیجئے اور ان کی خوبیوں خامیوں سے مطلع فرمایئے تاکہ باقی کے فانٹس کو ان تجاویز کی روشنی میں بہتر انداز میں پیش کیا جائے
ان فونٹس کے نمونہ تحریر حسب ذیل ہے:
mail



میں نے ان فونٹس کو اردو محفل کے ڈائون لوڈ سنٹر میں مہیا کر دیا ہے جنہیں آپ ذیل کے روابط سے اتار سکتے ہیں
1 الفارس عریبک فونٹ
2۔ الفارس عرشیہ فونٹ
3۔ الفارس اصفہان بولڈ فونٹ
4۔ الفارس کامران آؤٹ لائن فونٹ
5۔ الفارس کوڈک آؤٹ لائن فونٹ
 

arifkarim

معطل
اگر ڈائرکٹ لنکس مل جاتے تو بہتر تھا، خیر ایسے ہی ٹھیک ہے۔ یہ مریم سافٹ ویر کیا نیٹ پر نہیں ملتا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ شاکرالقادری صاحب۔ تصویر شامل کرنے میں مسئلہ ہو رہا ہے، شاید ہاٹ لنکنگ ڈس ایبل ہوئی ہوئی ہے۔ ذرا رضوی صاحب کا تعارف تو کروائیں کہ وہ فونٹ سازی میں کتنے عرصے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ کیا وہ محفل فورم پر کبھی تشریف لائے ہیں؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جزاک اللہ شاکرالقادری صاحب۔ تصویر شامل کرنے میں مسئلہ ہو رہا ہے، شاید ہاٹ لنکنگ ڈس ایبل ہوئی ہوئی ہے۔ ذرا رضوی صاحب کا تعارف تو کروائیں کہ وہ فونٹ سازی میں کتنے عرصے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ کیا وہ محفل فورم پر کبھی تشریف لائے ہیں؟
نبیل!
سید ارتضی حسن رضوی صاحب سے مجھے تقریبا ایک ماہ پہلے تعارف حاصل ہوا تھا انہوں نے القلم فانٹس کو استعمال کیا اور پھر کسی طرح میرا ٹیلی فون نمبر حاصل کر کے رابطہ کیا
وہ کچھ عرصہ پہلے ایران گئے تھے وہاں سے مریم نامی سافٹ ویئر خریدا اور اس کے فونٹس کو اردوانے کی خواہش رکھتے تھے لیکن اس سلسلہ میں کوئی خصوصی مہارت کے حامل نہیں کچھ معلومات میں نے فراہم کی ہیں اور کچھ انکا اپنا ذوق کام آیا اور نتائج آپ کے سامنے ہیں
موصوف تعلیم و تعلم کے شعبہ سے منسلک ہیں
اور آزاد کشمیر میں کوئی رفاہی تعلیمی ادارہ بھی چلا رہے ہیں
فی الحال القلم پر ہی آتے ہیں لیکن کم کم
 

arifkarim

معطل
جزاک اللہ شاکرالقادری صاحب۔ تصویر شامل کرنے میں مسئلہ ہو رہا ہے، شاید ہاٹ لنکنگ ڈس ایبل ہوئی ہوئی ہے۔ ذرا رضوی صاحب کا تعارف تو کروائیں کہ وہ فونٹ سازی میں کتنے عرصے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ کیا وہ محفل فورم پر کبھی تشریف لائے ہیں؟

نبیل بھائی: فائر فاکس پر تصویر نظر آرہی ہے۔ یہ انٹرنیٹ اکسپلورر کا انٹرنل مسئلہ ہے!
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جناب سید ارتضی حسن رضوی نے القلم پر اپنا تعارف ارسال کیا جو کہ اردو محفل کے قارئین کی نذر کرتا ہوں:

ا
لقلم فورم کے تمام اراکین کو سلام پیش کرتا ہوں
انشااللہ قادری صاحب بہت جلد لنکس کو اپ ڈیٹ کردیں گے تاکہ آپ نمونہ مشاھد کرسکیں،اب میں اپنا بھی تعارف کراتا چلوں نام سے تو آپ نے آگاہی حاصل کرہی لی ہے میرا تعلق کراچی سے ہے اور عمر تقریبا اڑتیس سال، میں نے کامرس میں گریجویشن اور کمپیوٹر سائنس میں دو سال کا ڈپلومہ انیس سو چھیاسی میں پیٹرومین سے کیا وہ زمانہ فوکس پرو کا تھا اب تو اس زمانے کے سافٹ ویئر استعمال بھی نہیں ہوتے، بہر حال اس کے بعد میں عملی میدان میں مارکیٹنگ ریسرچ کے شعبہ میں داخل ہوا جس کمپنی میں جاب ملی وہ مشہور زمانہ لیور برادز تھی جو اب یونی لیور کے نام سے مشہور ہے پانچ سال تک اس کمپنی میں مارکیٹنگ ریسرچ کے شعبہ سے وابستہ رہنے کے بعد آخری پروجیکٹ جو میں نے سپروائز کیا وہ والز آئس کریم تھی جس کا سینسز ہم نے پورے ملک میں کیا، اسکے بعد میں نے اس کمپنی سے ریزائن کردیا اور فنانس کےشعبہ میں ایک اور ملٹی نیشنل کمپنی کیڈبری کو جوائن کیا ایک سال نہ گزرا تھا کہ دینی مطالعات اور میری والدہ کی منت کی وجہ سے جو انہوں نے کربلا معلی میں مانی تھی کہ "میرا ایک بیٹاعلم دین سے وابستہ ہوجائے" میں نے اندرونی انقلاب کی کفیات مشاھدہ کرنی شروع کردی اور دین کی طرف توجہ اور دلچسپی بڑھتی ہی چلی گئ گرچہ میری والدہ نے مجھ سے اس بات کا ذکر نہیں کیا تھا۔ انیس سو پچانوےمیں اعتکاف میں شرکت کے دوران آخر کارعلم دین کے حصول کا ارادہ کیا اور حوزہ علمیہ قم میں ایڈمیشن کی درخواست دی جو کچھ عرصہ میں منظور ہوئی اور میں قم چلا گیا یہ فیلڈ میرے کیرئیر سے بالکل الگ تھی اب علم دین کے حصول کا آغاز ہوگیا، عربی، فارسی گرامر، بلاغت ،بدیع،منطق،فلسفہ،تاریخ،عق ائد،ادیان و مذاھب، سیاست، تفسیر ،علوم قرآں، علم حدیث و درایہ و بہت سارے دیگر علوم حاصل کیئے اور نو سال کےعرصے میں ایم فِل کے مرحلہ تک علم دین حاصل کرنے کے بعد دو ھزار پانچ کے زلزلہ کا سننے کے بعد اس خطے کے باسیوں کی خدمت کے جذبہ سے اپنی وائف جو عالمہ بھی ہیں کے ہمراہ مظفرآباد پہنچ گیا، یہاں پہلے دو مہینہ تو زلزلہ سے متاثرین کی مدد اور خدمت ہی کرتے رہے جو کچھ ہوسکتا تھا کیا، قیامت صغریٰ کو بہت نزدیک سے دیکھا، کشمیری لوگ اولیاء سے متمسک ہیں کیونکہ میر سید علی ھمدانی کے ذریعہ یہاں اسلام پہنچا اور انکی خشت اول ہی میں اولیاء سے تعلق لکھا گیا۔ بہر حال میں نے احساس کیا جو سب سے اہم کام ہمارے ملک میں ہونے والا ہے وہ شعور کی بلندی ہے ۔لوگ اصل اسلام کو چھوڑ کر فرقہ پرستیوں اور نفرتوں کا شکار ہیں اور یہ صرف اور صرف جہالت کی وجہ سے پے اور اکثرغلط قسم کی مفاد پرست ملا اسی راہ سے مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں اور نفرتوں کے بیج بوتے ہیں تعلیم یافتہ طبقہ میں اس قسم کے ملا کامیاب نہیں ہو پاتے کیوں کہ وہاں کیوں اور کیسے کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اور اِن لوگوں کے پاس فتووں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا لہذا کیوں اور کیسے والے افراد سے یہ بھی دور رہتے ہیں اور وہ بھی ان سے دور بھاگتے ہیں ۔ لہذا اگر بنیادی طور پر ملک کے اس گھمبیر مسئلہ کو حل کرنا ہے تو علم اور معرفت کا فروغ ہی سب سے اہم حل نظر آتا ہے۔ علامہ قبال جیسے متفکر علماء اور عرفاء جو قرآن اور تفسیر سے الہام کے علاوہ کوئٰ بات نہیں کرتے تھے انکو دین میں یہ نفرتیں اور کفر کے فتوے نظر نہ آئے لیکن یہ مفاد پرست علماءدین کی جو تفسیر کررہے ہیں وہ صرف یہ ہے کہ ہم صحیح ہیں باقی سب جہنمی ہیں پھر خدا ک رحمان و رحیم اور نبی ص کا رحمت للعالمین ہونا کیا معنی رکھتا ہے؟ معذرت کے ساتھ یہ ہم مسلمانوں کا دردِ دل ہے جو مخلص لوگوں کے سامنے چھلک پڑتا ہے، القلم اور اس ویب سایٹ سے آگاہی مجھے کچھ عرصے پہلے ہوئی اور میں نے اردو دان طبقہ کی خدمت کے علاوہ خاص قسم کا اخلاص اس ویب پر دیکھا جس نے مجھے کھینچا اور میں باوجود یہ کہ اس فیلڈ سے اب تعلق توڑ چکا تھا خدمت خلق کے جذبہ کے تحت حاضر ہوں ۔آپ سب سے التماس دعا ہے ، خداوند شاکر القادری اور انکے اہل خانہ کو ہر قسم کی مصیبت اور بلا سےمحفوظ رکھے۔
مریم سافٹ ویئر کاپی رائٹڈ ہے اور اسکی قیمت تقریبا پاکستانی ۱۲۰۰ روپے ہے عمدہ سافٹ ویئر ہے لیکن فارسی میں ہے لہذا اردو دان طبقہ کے لیئے کارآمد نہیں ہے اسی وجہ سے میں نے شاکر القادری صاحب سے مشورہ اور مدد سے اس سافٹ ویئر کے فونٹس کو اردو میں ڈھالنے کا فیصلہ کیا میں برادر کی مدد اور راہنمایی کا بہت شکر گذار ہوں اگر اور لوگ بھی اس کام میں شریک ہونا چاہیں تو خوش آمدید۔
سید ارتضی حسن رضوی
 

ارتضی حسن

محفلین
اردومحفل کے تمام اراکین کی خدمت میں بھی سلام پیش کرتا ہوں
میں ابھی اردو محفل پر رجسٹریشن کر ہی رہا تھا کہ محترم شاکر القادری صاحب نے میری تحریر کو یہاں بھی نقل کردیا بہر حال میں انکا شکرگذار ہو اور انشا اللہ اردو محفل کے اراکین سے بھی تعارف حاصل ہوگا تمام اراکین سے درخواست کہ فونٹس کو کریٹیکل دیکھیں اور جو اصلاحات ضروری ہوں ان سے مجھےآگاہ کریں تاکہ اگلے فونٹس میں انکو مدنظر رکھا جاسکے، اپنی نیک دعاوْں میں ہمیشہ یاد رکھیں
والسلام
سید ارتضی حسن رضوی
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ شاکرالقادری صاحب۔ ارتضی رضوی صاحب کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی کہ القلم پر اتنی صاحب علم، باصلاحیت اور انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت موجود ہیں۔ اللہ تعالی ارتضی رضوی صاحب کو ان کی خدمات کی جزائے خیر عطا فرمائے، آمین۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا اتفاق ہے کہ میرے یہ مراسلہ پوسٹ کرتے ہوئے ارتضی رضوی صاحب بھی یہاں پہنچ گئے ہیں۔ :grin:
خوش آمدید رضوی صاحب، آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
 

ارتضی حسن

محفلین
برادر نبیل آپکی محبت کا شکریہ

برادر نبیل
سلام علیکم
امید ہے کہ اپنی رائے سے ضرور آگاہ فرمائیں گےآپکی محبت کا شکریہ لیکن میں آپ کے تعارف سے محروم ہوں
والسلام
سید ارتضی حسن رضوی
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ رضوی صاحب، مجھے اردو فونٹس کی تلاش رہتی ہے جنہیں سرخیاں لگانے کے لیے یا لوگو بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ الفارس فونٹس اس مقصد کے لیے کافی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ کچھ دوست نقشہ جات بتاتے ہوئے ان میں اردو فونٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہاں بھی یہ فونٹ بخوبی استعمال ہو سکتے ہیں۔

میرا تعارف کوئی خاص نہیں ہے کہ اس غریب الدّیار عہد، ناآشنائے عصر، بیگانہ خویش، نمک پروردہ ریش، خرابہ حسرت کو نبیل کہتے ہیں۔ :)
 
ارتضیٰ حسن صاحب محفل میں خوش آمدید۔

اور نبیل بھائی یہ القابات کتنے عرصے سے یہاں وہاں سے تراش کر رکھ چھوڑے تھے جو آج بیک وقت چسپاں کر دیے۔ :grin:
 

آصف

محفلین
شکریہ رضوی صاحب، مجھے اردو فونٹس کی تلاش رہتی ہے جنہیں سرخیاں لگانے کے لیے یا لوگو بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ الفارس فونٹس اس مقصد کے لیے کافی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ کچھ دوست نقشہ جات بتاتے ہوئے ان میں اردو فونٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہاں بھی یہ فونٹ بخوبی استعمال ہو سکتے ہیں۔

میرا تعارف کوئی خاص نہیں ہے کہ اس غریب الدّیار عہد، ناآشنائے عصر، بیگانہ خویش، نمک پروردہ ریش، خرابہ حسرت کو نبیل کہتے ہیں۔ :)

بہت عمدہ :) خصوصا "‌ ناآشنائے عصر " میں تو بہت کچھ پوشیدہ ہے۔
 
Top