الطاف کے گھر میں سورج کو توانائی سے روشنی

الطاف حسین کے گھر میں سورج کی توانائی سے روشنی ہوگی۔

x530886_12573354.jpg.pagespeed.ic.enAEZTCmw8.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے اتنی اچھی خبر وہ بھی ایم کیو ایم کے متعلق اور کاشفی نے اسے پُرمزاح کی ریٹنگ دی۔

کاشفی بھائی کہیں غلطی سے تو نہیں دے دی۔ ایسا نہ کہ "بھائی" ناراض ہو جائے۔
 
کاشفی

محفلین
پرمزاح کی ریٹینگ اس وجہ سے دی ہے کہ مجھے حیرت ہوئی کہ وہ لوگ جنہیں ہر وقت الطاف حسین اور کراچی کے بارے میں خولیہ لگا رہتا ہے وہ کس طرح ایم کیو ایم کے بارے میں اچھی خبر شائع کرسکتے ہیں جبکہ انہیں تو کراچی کی ہر اچھی خبر میں بھی بیکٹریا نکالنے کی عادت ہے۔۔
 
عثمان

محفلین
حیرت ہے اتنی اچھی خبر وہ بھی ایم کیو ایم کے متعلق اور کاشفی نے اسے پُرمزاح کی ریٹنگ دی۔

کاشفی بھائی کہیں غلطی سے تو نہیں دے دی۔ ایسا نہ کہ "بھائی" ناراض ہو جائے۔
دھاگے کا عنوان کافی مزاحیہ ہے۔
الطاف کے گھر میں سورج کو توانائی سے روشنی
یعنی سورج جو ساری دنیا کو اپنی توانائی سے روشنی فراہم کرتا ہے۔ اسے الطاف کے گھر توانائی سے روشنی دی جا رہی ہے۔ :rollingonthefloor:
 
یہ "کو" چند لوگوں کو نظر نہیں آئی تھی۔۔
نہ ہی لڑی خبر کے عنوان کے مطابق بنائی گئی ہے۔۔ یہاں کھلا ہوا تضاد ہے۔۔
 
بیٹے یہ ٹائیپنگ کی غلطی تھی

خبر کے متن میں درستگی ہے
عنوان کی تدوین نہ ہوسکی

ویسے اچھی بات کی تعریف کی جانی چاہیے
 
شمشاد

لائبریرین
پرمزاح کی ریٹینگ اس وجہ سے دی ہے کہ مجھے حیرت ہوئی کہ وہ لوگ جنہیں ہر وقت الطاف حسین اور کراچی کے بارے میں خولیہ لگا رہتا ہے وہ کس طرح ایم کیو ایم کے بارے میں اچھی خبر شائع کرسکتے ہیں جبکہ انہیں تو کراچی کی ہر اچھی خبر میں بھی بیکٹریا نکالنے کی عادت ہے۔۔
کاشفی بھائی اپنی سوچ کو positiveکر لیں۔ کراچی پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیں اتنا ہی پیارا ہے جتنا پاکستان کا کوئی بھی دوسرا شہر۔ کراچی سے نفرت آپ جیسے لوگوں کی سوچ کی وجہ سے دوسرے لوگوں کو ہوتی ہے۔ گلاس کو ہمیشہ آدھا خالی نہیں بلکہ آدھا بھرا ہوا دیکھا کریں۔

آپ کی اکثر لگائی ہوئی خبریں پاکستان کے متعلق منفی تاثر رکھتی ہیں۔ صرف کراچی ہی پورا پاکستان نہیں ہے۔
 
میں تو ابھی جمعہ جمعہ کچھ سال ہوئے ہیں اس دنیا میں آئے ہوئے۔ کراچی والوں سے نفرت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔۔ آپ کی بات سے غیر متفق ہوں۔۔
بھائی آپ بھی اسٹیل کے پورے بھرے ہوئے گلاس کو بھرا ہوا ہی کہیں۔۔خالی نہ کہیں۔۔۔اور نہ آدھا۔۔
آپ جیسے لوگوں کی سوچ کی وجہ سے اور کمنٹس کی وجہ سے میں بہت کچھ لکھنے پر مجبور ہوتا ہوں۔۔
میری لگائی ہوئی خبریں میری خبریں نہیں ہوتی ہیں۔۔بلکہ اخباروں کی خبریں ہوتی ہیں۔۔مثبت تاثر رکھتی ہوں یا منفی اس سے فورم پر اعتراز کرنا مناسب نہیں۔۔یہ فورم کسی ایک ملک کے باشندوں کی جاگیر نہیں میرے خیال میں ۔۔۔
 
مجھے نہایت افسوس ہے کہ میں اپنی سوچ ایم کیو ایم کے بارے میں تب تک پازیٹو نہیں بنا سکتا جب تک کوئی پازیٹو بات ہو ہی نا۔
اس اپنی مدد آپ کے تحت منصوبہ کو سوچتے ہی اپنی مدد آپ کے تحت "فنڈ ریزنگ" کا کام شروع کرنے کے بارے میں بھی تنظیمی فیصلے ہو رہے ہیں ،
اور یہ تو سبھی کو پتہ ہو گا کہ ایم کیو ایم فنڈ ریزنگ کی رسید دے دیا کرتی ہے کہ جی صاحب آپ ماشاءاللہ اتنا "فنڈ" دے رہے ہیں۔ اب کوئی نا دے کر تو دکھا دے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں بھی یہ کام پورے زور شور سے ہوتا ہے۔ ہر ماہ چندہ اکٹھا کیا جاتا ہے۔

اسی جماعت کے اراکین مہینے میں ایک اجتماع کرتے ہیں اور چندہ اکٹھا کیا جاتا ہے۔

ایسے ہی ایک رکن کے ساتھ ہمارا ایک ساتھی، دونوں کراچی کے رہنے والے، اس اجتماع میں وقت گزارنے چلا گیا۔ وہاں پر ان کا بھی نام نمبر لکھ لیا گیا۔
چند دنوں کے بعد انہیں فون آیا کہ آپ 500 ریال چندہ جمع کروا دیں۔ تو ہمارے ساتھی کہنے لگے کہ بھئی میں تو جماعت کا رکن ہی نہیں ہوں اور نہ ہی آپ کے گروہ میں شامل ہوں۔ جس پر ادھر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

چند دنوں بعد انہیں پھر فون آیا۔ کہ آپ کے والد صاحب کا کیا حال ہے، پچھلے دنوں وہ کچھ بیمار تھے ناں۔ آپ کے چھوٹے بھائی (نام) کا کیا حال ہے وہ جو یونیورسٹی جاتا ہے، فلاں کا کیا حال ہے اور آپ کے محلے (محلے کا نام) میں تو سب ٹھیک ہے ناں۔

ان صاحب نے شام سے پہلے انہیں 500 ریال پہنچا دیئے۔
 
کاشفی

محفلین
یہاں بھی ایم کیو ایم کی برائی شروع ہوگئی۔۔ ایم کیو ایم کو بات سمجھ نہیں آتی ہے کہ غیر ہمارے ساتھ کبھی بھی مخلص نہیں ہوسکتے۔۔انہیں ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہیئے۔۔۔
بھتہ خوری اور اس طرح کے واقعات میں دوسرے عناصر ملوث ہیں۔۔جو اب پشاور اور اسلام آباد میں بھی بھتہ خوری کر رہے ہیں۔۔لیکن تعصب پسند لوگوں کو یہ سب کچھ نظر نہیں آتا ان کی سوئی تو بس کراچی، ایم کیو ایم اور الطاف حسین پر آکر اٹکتی ہے۔۔۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے جو کچھ اوپر لکھا ہے وہ حلفیہ طور پر کہنے پر تیار ہوں۔ اس بھتہ خوری کو برائی کہیں گے یا اچھائی کہیں گے فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔
 
کاشفی

محفلین
ہم بھی فیصلہ آپ پر چھوڑتے ہیں کہ آپ پشاور اور اسلام ٖآباد وغیرہ میں طالبان کی طرف سے بھتہ خوری اور دیگر جگہوں کے وسائل پر قبضہ کرنے والوں سے ہمدردی رکھیں گے یا اس کی مخالفت کریں گے اور ساتھ ساتھ ان لوگوں کو برا کہتے ہوئے شرمائیں گے نہیں۔۔۔فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔۔
 
Top