الطاف حسین گرفتار

x boy

محفلین
اللہ پاک اہلیان کراچی کو حفظ و امان میں رکھے ۔
آمین

لیکن الطاف کے غنڈوں نے دنگا فساد بھرپا کردیا،، ہمت ہے تو انگلینڈ میں جاکر یہ کرے یا وہاں کارکنوں کو کہے کہ وہاں کے روڈ بلاک کر ، ٹائر جلاءے لوگوں کی دکانداری خراب کرے۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں یہ سوچ رہا ہوں کہ پولیس کی طرف سے تفتیش اور الطاف حسین کی طرف سے جوابات کی وڈیو مل سکے :)
ابن سعید بھائی، آپ لائیو ہینگ آؤٹ کا بندوبست کر سکتے ہیں؟ :p
 

x boy

محفلین
یہ اڑتی ہوئی خبر ہے اس میں صداقت نہیں،،
میں اس خوشی کے موقعے پر اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں،،،
p1088399382-3.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
اب لندن میں تو بھائی گیری چل نہیں سکتی تو کراچی میں ہی چلے گی ناں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو متحدہ نے بھی "بھائی" کو حراست میں لے کر مرکزی لندن کے ایک تھانے میں منتقل کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ "بھائی" کے لیے فوراً سفارتی استثنیٰ کا مطالبہ کر دے۔

(لیکن "بھائی" کے پاس تو پاکستانی پاسپورٹ ہے ہی نہیں اور وہ تو ہے بھی برطانوی شہری۔ "بھائی" بھی سوچ رہا ہو گا کہ برطانوی پاسپورٹ لیکر خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری تھی۔)
 

ملائکہ

محفلین
آج کراچی میں حد سے زیادہ حالات خراب ہوئے کیا بتاؤں میں ۔۔۔ شکر ہے ہم سب خیر سے ہیں :-(
 
الطاف کی گرفتاری کتنی اہم ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کویت میں بی بی سی ریڈیو کا انٹرنیشنل ورژن آتا ہے اس میں ہر آدھے گھنٹے بعد پہلی خبر الطاف کی گرفتاری کی آرہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وزیر اعظم نے ن لیگ کے اراکین کو الطاف حسین کی گرفتاری پر کسی بھی قسم کے بیان دینے سے روک دیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ایسے لیڈر وقت پڑنے پر حالات کا مقابلہ کرنے کی بجائے ہسپتال کی طرف کیوں بھاگتے ہیں؟

ایسے میں ان کو "ساون کی جھڑی" لگ جاتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سندھ کے مختلف شہروں میں دھرنے شروع۔
کراچی کے حالات خاصے بگڑ گئے ہیں۔
طلباء کے کل کے پرچے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
 
Top