تعارف السلام علیکم

السلام علیکم
میرا نام سید انور محمود ہے۔ مجھے اپنے پیارئے وطن پاکستان سے بے انتہا پیار ہے۔ اسلیے کہ اس وطن نے ہی مجھے سب کچھ دیاہے۔ والدین کسی کے بھی ہوں وہ ہمیشہ اپنے بچوں کواچھی تربیت دیتے ہیں۔ یہ میرئے والدین کی ہی دین ہے مھجے صرف پڑھنے لکھنے کا شوق ہے، تاریخ اور سیاست میرئے پسندیدہ مضمون ہیں، مزاح میں مشتاق احمد یوسفی کا مرید ہوں اسلیے سلسلہ یوسفی سے تعلق ہے۔ جہاں تک مذہب کا تعلق ہے یہ ایک حساس موضع ہےاسلیے اس پر مضامین لکھنے یا اس پر بحث سے ہر ممکن بچنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس فورم پر مضامین لکھنے کا ارادہ ہے، ایک بات کی وضاحت کردوں کہ میرا کسی کی حمایت یا مخالفت میں لکھنا تاریخ، ملک کے سیاسی، معاشی اور جغرافیائی پس منظر میں ہوگا۔ میری اپنے تمام دوستوں سے گذارش ہوگی کہ چاہے وہ میرئے مضمون کو پسند کریں یا نا پسند کریں اُس پر تبصرہ ضرور کریں مگر تہذیب کے دامن کو نہ چھوڑیں۔ اس فورم پر آنے کی وجہ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کرنا اوردوسروں کے خیالات سے سیکھنا ہے۔ اللہ تعالی ہمارئے اس پاک وطن کی مشکلات کو دور کرئےاور ہم سب پاکستانیوں کو اپنے وطن کےلیے کچھ کرنے کی توفیق عطا کرئے۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
:waslam:ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید جناب
خوب لکھیے۔ نہ صرف تبصرہ، تنقید کے لیے بھی تیار رہیے۔
اردو محفل میں بڑے بڑے اساتذہ موجود ہیں۔
گھبرائیے نہیں،آپ کی رہنمائی بھی ہوگی اور کان کھنچائی بھی ہوگی۔
وہ بھی شفقت ِ پدری اور محبتِ مادری کے ساتھ۔
اور اگر آپ یہ سب کچھ ہضم کر سکے تو یقیناً ایک کامیاب محقق اور معروف مصنف ثابت ہوں گے۔
ہاں! آپ اساتذہ کا جتنا ادب و احترام کریں گے، اتناہی زیادہ ان سے استفادہ کر پائیں گے۔
ان شاء اللہ
 
KwULv.png
 
Top