تعارف السلام علیکم

شمشاد

لائبریرین
یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ شاپنگ اکثر مردوں کے لیے دردناک ہی ہوتی ہے۔

ایک دفعہ جہانزیب محب سے ملنے ان کے دفتر گئے۔ ابھی محب نے ان کے لیے چائے منگوائی ہی تھی کہ بارش شروع ہو گئ۔ جہانزیب بڑے مضطرب سے نظر آئے۔ محب کے کچھ پلے نہ پڑا کہ بارش شروع ہونے سے جہانزیب اتنے پریشان کیوں ہو رہے ہیں۔بالآخر محب نے پوچھ ہی لیا۔ جہانزیب صاحب کہنے لگے کہ آپ کی بھابھی صدر گئی ہوئی ہے اور بارش شروع ہو گئی ہے۔

"تو اس میں اتنا پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ وہ کوئی بچی تو نہیں ہیں کہ بارش میں بھیگ جائیں گی۔ بارش سے بچنے کے لیے کسی نہ کسی شاپنگ مول میں چلی جائیں گی۔" محب نے اپنی رائے دی۔

"یہی تو پریشانی کی بات ہے۔" جہانزیب نے جیب پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا۔
 
میں سوالات کی صورت میں سنا دیتی ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
شاعری سے کس حد تک دلچسپی ہے؟
کوئی پسندیدہ شعر۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
آپ کو کونسا شعر اکثر سننےکو ملتا ہے ؟
شاعری سے دلچسپی تھوڑی بہت ہے۔اچھے شعر پسند ضرور آتے ہیں لیکن یاد بہت کم رہتے شاید اس کی وجہ شاعری میں تھوڑی بہت دلچسپی ہے۔
 
اشفاق صاحب کی زاویہ 1 اور 2 یہاں محفل پر باقاعدہ ٹائپ ہوئی پڑی ہیں۔
بانو قدسیہ کی بھی ایک دو کتابیں ٹائپ ہوئی ہیں محفل پر۔
عمیرہ احمد کے ناولوں سے کچھ اقتباسات موجود ہیں محفل پر۔
واصف علی واصف کی کچھ باتیں بھی ہیں شاید محفل پر۔

اس طرح سے آپ کے چاروں مصنفین کی چند تحریریں محفل پر موجود ہیں۔

اکنامکس میں سے کونسا مضمون زیادہ پسند ہے آپ کو یا کس ذیلی مضمون پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

کیا اپ نے رچرڈ وولف کو سنا یا پڑھا ہے۔
اشفاق احمد کی زاویہ تو میرے پاس بھی موجود ہے۔عمیرہ احمد کے بھی کافی ناول موجود ہیں۔اکنامکس میں مجھے میکرو اکنامکس زیادہ پسند ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
اوئی میں نے ابھی دیکھا کہ میں نے تو ویلکم بھی نہیں کیا
شوری آپیا

ویلکم ٹو محفل
 

تعبیر

محفلین
مجھے آج ہی مقدس اور مہ جبین نے بتایا کہ آپ جہانزیب کی مسز ہیں :)
میری طرف سے ڈھیررررررررررررررر سارا خوش آمدید سفینہ
بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر۔ جہانزیب نے ہم سب کے بارے میں کچھ نا کچھ تو بتایا ہی ہو گا آپ کو
اور جہانزیب کو میرا سلام کہیے گا :)
 
مجھے آج ہی مقدس اور مہ جبین نے بتایا کہ آپ جہانزیب کی مسز ہیں :)
میری طرف سے ڈھیررررررررررررررر سارا خوش آمدید سفینہ
بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر۔ جہانزیب نے ہم سب کے بارے میں کچھ نا کچھ تو بتایا ہی ہو گا آپ کو
اور جہانزیب کو میرا سلام کہیے گا :)
میری طرف سے بھی ڈھیرررررررررررررر سارا شکریہ۔ہاں جی انہوں نے مجھے بہت سے ممبران کے بارے میں بتایا ہے لیکن کئی نئے آنے والوں کو وہ خود بھی نہیں جانتے اور آپ کے بارے میں تو کہا بھی تھا کہ آپ کو اپنے بارے میں بتاوُں لیکن میں نے سوچا آپ میرے تعارف سے جان ہی گئی ہوں گی۔
 
دیر سے خوش آمدید کہنے پر تمہیں جرمانہ کیا جاتا ہے۔

سب کو آئس کریم کھلاؤ اور خود دودھ کا بڑا سا گلاس پیؤ۔
مجھے دیر سے خوش آمدید کہا ہے اس لیے مجھے سب سے زیادہ کھلانی چاہیے ویسے بھی مجھے آئسکریم بہت پسند ہے۔
 
ویسے سفینہ بھابی+لٹل سسٹر:):):) میرا خیال ہے کہ آپ اس وقت محفل کی واحد خاتون ہیں جنہوں نے اپنی تصویر لگا رکھی ہے(y)(y)
 
سب بھابھی کہہ رہے ہیں تو میں نے اپیا کہہ دیا :rollingonthefloor:
ویسے ایج کی تو میرے کو خبر ہی نہیں
لولززز
مجھے بھابھی ،اپیا کچھ بھی کہہ لیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ویسے میں 24 سال کی ہوں۔پتہ نہیں اب آپ مجھ سے بڑی ہیں یا چھوٹی ِ؟
 
Top