تعارف السلام علیکم

اچھا تو آپ کو آج پتہ چلا ہے کہ میں نیویارک سے ہوں۔ویسے میں نیویارک سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہوں البتہ شادی خانہ آبادی کے بعد نیویارک آئی ہوں۔وہ بھی آپ کا ذکر تو کر رہے تھے شاید انہیں محب بھائی نے بتایا آپ کے بارے میں۔
1۔اپنے منہ میاں مٹھو کیا بننا۔ویسے میں الحمداللہ سب کچھ ہی اچھا بنا لیتی ہوں۔لیکن جو چیز انہیں سب سے زیادہ پسند ہے وہ میں نے آج تک خود نہیں بنائی۔وہ ہے ساگ۔
2۔میں شاپنگ کو بہت زیادہ انجواےُ کرتی ہوں جبکہ میاں صاحب اس عادت سے سخت نالاں رہتے ہیں کیونکہ وہ چھٹّی کا دن گھر گزارنا چاہتے ہیں۔جبکہ میں گھر سے باہر۔ حالانکہ یہاں سے خواتین کے کپڑے تو ملتے نہیں۔
3۔ویسے تو یہا ں کی زندگی پاکستان سے کافی مختلف ہے لیکن کافی دیسی گھرانوں سے علیک سلیک ہے اس لیے آنا جانا لگا رہتا جو کہ یہاں دیسیوں کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

شاپنگ پر جہانزیب کے دردناک قصے سن کر تو بندہ مجبور ہو جاتا ہے جہانزیب سے ہمدردی پر۔ :)

آجکل جہانزیب کو لیگ پیس بہت پسند ہے ، اب پتہ نہیں یہ گھر پر زیادہ کھانے کو مل رہا ہے یا باہر۔ :)
 
زبیر مرزا

محفلین
ویسے آپ پڑوسی کس حساب سے؟
ایک شہر میں رہنے والے پڑوسی ہوتے ہیں میرے خیال کے مطابق-
چلیں مزید سوالات
1- یہ تو ہمیں معلوم ہوہی گیا ہے کہ آپ ماشاءاللہ اکنامکس میں گولڈمیڈلسٹ ہیں تو یہ بتائیں آپ کے خیال میں گھرکا بجٹ اورنظام
مرد بہترچلاتے ہیں یا خواتین؟
2- زمانہ طالب علمی میں آپ کس مضمون سے گھبراتیں تھیں؟
3- آپ کے پسندیدہ رائٹرز کون سے ہیں ؟
 
نیلم

زبیر بھائی انہیں بھی اپنے چائے والے دھاگے میں لے جائیں
 
شاپنگ پر جہانزیب کے دردناک قصے سن کر تو بندہ مجبور ہو جاتا ہے جہانزیب سے ہمدردی پر۔ :)

آجکل جہانزیب کو لیگ پیس بہت پسند ہے ، اب پتہ نہیں یہ گھر پر زیادہ کھانے کو مل رہا ہے یا باہر۔ :)
میرا خیال ہے بھائی تمام مرد حضرات ویسے ہی شاپنگ کے قصّوں کو بہت دردناکی سے بیان کرتے ہیں۔
صرف آجکل نہیں انہیں شروع سے ہی بہت پسند ہے۔
 
ایک شہر میں رہنے والے پڑوسی ہوتے ہیں میرے خیال کے مطابق-
چلیں مزید سوالات
1- یہ تو ہمیں معلوم ہوہی گیا ہے کہ آپ ماشاءاللہ اکنامکس میں گولڈمیڈلسٹ ہیں تو یہ بتائیں آپ کے خیال میں گھرکا بجٹ اورنظام
مرد بہترچلاتے ہیں یا خواتین؟
2- زمانہ طالب علمی میں آپ کس مضمون سے گھبراتیں تھیں؟
3- آپ کے پسندیدہ رائٹرز کون سے ہیں ؟
1۔میرے خیال میں دونوںکا باہمی صلاح اور مشورہ گھر کے بجٹ اور نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔کس ایک کی مکمل اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے ۔
2۔کبھی کسی زمانے میں میتھس سے گبھراتی تھی۔لیکن اکنامکس کو منتخب کرنے کے بعد یہ گبھراہٹ ختم ہو گئی تھی۔
3۔اشفاق احمد،واصف علی واصف،بانو قدسیہ،عمیرہ احمد، ووغیرہ وغیرہ
 
نایاب

لائبریرین
میرا نام سفینہ پرویز ہے ۔ میں اپنے میاں کی خواہش پر اس محفل میں شریک ہو رہی ہوں ۔ اُمید ہے کہ یہاں اچھا وقت گزرے گا اور جلد ہی محفل کی سمجھ بوجھ آ جائے گی ۔

محفل اردو پر دلی خوش آمدید محترم بہنا بٹیا
سدا خوش و شادوآباد ہنستی مسکراتی رہیں آمین
 
میرا خیال ہے بھائی تمام مرد حضرات ویسے ہی شاپنگ کے قصّوں کو بہت دردناکی سے بیان کرتے ہیں۔
صرف آجکل نہیں انہیں شروع سے ہی بہت پسند ہے۔
یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ شاپنگ اکثر مردوں کے لیے دردناک ہی ہوتی ہے۔
آج بھی لیگ پیس کھائے ہیں جہانزیب نے ، جس سے لگتا ہے کہ لیگ پیس سے محبت بڑھتی جا رہی ہے۔ گجرات ڈیلی کے پکے گاہک ہیں ہم لوگ۔
 
1۔میرے خیال میں دونوںکا باہمی صلاح اور مشورہ گھر کے بجٹ اور نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔کس ایک کی مکمل اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے ۔
2۔کبھی کسی زمانے میں میتھس سے گبھراتی تھی۔لیکن اکنامکس کو منتخب کرنے کے بعد یہ گبھراہٹ ختم ہو گئی تھی۔
3۔اشفاق احمد،واصف علی واصف،بانو قدسیہ،عمیرہ احمد، ووغیرہ وغیرہ

اشفاق صاحب کی زاویہ 1 اور 2 یہاں محفل پر باقاعدہ ٹائپ ہوئی پڑی ہیں۔
بانو قدسیہ کی بھی ایک دو کتابیں ٹائپ ہوئی ہیں محفل پر۔
عمیرہ احمد کے ناولوں سے کچھ اقتباسات موجود ہیں محفل پر۔
واصف علی واصف کی کچھ باتیں بھی ہیں شاید محفل پر۔

اس طرح سے آپ کے چاروں مصنفین کی چند تحریریں محفل پر موجود ہیں۔

اکنامکس میں سے کونسا مضمون زیادہ پسند ہے آپ کو یا کس ذیلی مضمون پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

کیا اپ نے رچرڈ وولف کو سنا یا پڑھا ہے۔
 
و علیکم السلام؛ بہت شکریہ ۔میں الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں آپ سنایں؟
میں سوالات کی صورت میں سنا دیتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاعری سے کس حد تک دلچسپی ہے؟
کوئی پسندیدہ شعر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کو کونسا شعر اکثر سننےکو ملتا ہے ؟
 
Top