السلام علیکم

پردیسی

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاۃ
ما شا اللہ۔ایسا خوبصورت فورم نیٹ پر پہلی بار دیکھنے کو ملا اور خوب ملا۔بہت ساری پوسٹ پڑھیں،یوں دکھائی دیا جیسے آپ سب میرے پاس ہی ہیں۔اجنبی نہیں لگا،شائد اس لئے کہ یہ اردو زبان کی مٹھاس کا اثر ہے۔
محترم ایڈمن بھائی آپ واقع میں مبارکباد کے مستحق ہیں۔آپ نے کمال کر دیا۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے آمین۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
پردیسی بھائی، وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ کی ستائش کا اور دعاؤں کا بہت شکریہ۔ یہ فورم ایک اکیلے آدمی کی کاوش کا کارنامہ نہیں ہے بلکہ کئی لوگوں کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے۔ میں آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اسے اسی طرح رونق بخشتے رہیں گے۔

والسلام
 
نوید

محفلین
السلام علیکم پردیسی بھائی اس فورم پو خوش آمدید

واقع سب کچھ اردو میں دیکھ کر مزا آجاتا ہے

مجھے اس ویب کا دو دن پہلے ایک دوست نے بتایا تھا جو کہ امریکہ میں مقیم ہیں، دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔۔۔۔۔۔۔

اور میرا خیال ہے کہ انٹرنیٹ پر یہ اردو کا واحد بورڈ ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
نوید اصغر، السلام علیکم

میں آپ کو بھی اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ابھی تک اس فورم کی شہرت منہ زبانی ہی بڑھ رہی ہے، سرچ انجنز نے ابھی اسے گھاس نہیں ڈالی۔ امید کرتا ہوں کہ جیسے ہی گوگل اسے انڈکس کرلے گا، اس کی شہرت میں دن دوگنی رات چوگنی اضافہ ہوگا۔
 
پردیسی

محفلین
نوید اصغر نے کہا:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،
نوید بھائی میں آپ کا بھی شکر گذار ہوں جو آپ نے مجھے اتنے خوبصورت فورم کا ایڈریس دیا۔واقع میں یہاں آ کر اپنائت کا احساس ہوتا ہے۔
خوش رہیں بھائی جی
 
پردیسی

محفلین
نبیل نے کہا:
نوید اصغر، السلام علیکم

میں آپ کو بھی اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ابھی تک اس فورم کی شہرت منہ زبانی ہی بڑھ رہی ہے، سرچ انجنز نے ابھی اسے گھاس نہیں ڈالی۔ امید کرتا ہوں کہ جیسے ہی گوگل اسے انڈکس کرلے گا، اس کی شہرت میں دن دوگنی رات چوگنی اضافہ ہوگا۔

السلام علیکم،
بھائی جی سرچ انجنز تو تب ہی گھاس ڈالیں گے جب آپ ان سے پنگا لیں گے۔اور پنگا لینے کے لیے بھائی نوید اصغر سے رابطہ کریں۔نوید بھائی ویسے بھی پنگا لینے کے ماسٹر ہیں :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
نوید بھائی، تو پھر لیجیے پنگا۔ ہمیں صرف اس وقت بتائیں جب دوڑ لگانی پڑ جائے :D
 
نوید

محفلین
جواب

السلام علیکم
پردیسی بھائی اور نبیل بھائی آپ کے جوابات کا بہت شکریہ

نبیل بھائی ابھی تک آپ نے اپنے طور پر اس ویب کو گوگل میں ڈالنے کی کوئی کوشش کی ہے کیا۔۔۔

اگر کی ہے تو کیسے ، گوگل سے یا کسی اور ذریعے سے ۔۔۔۔

یہ بات بتائیں باقی اس کے بعد
 
منہاجین

محفلین
گوگل بری الذمہ ہے۔

نبیل بھائی:

آپ یہ کس چکر میں پڑ گئے ہیں۔ گوگل تو پہلے ہی محفل کو انڈکس کر چکا ہے۔ یقین نہ آئے تو اِن الفاظ سے تلاش کیجئے:
اردو محفل
اُردو محفل
محفل
اُردو
اُردو چوپال
اردو چوپال
منہاجین

ہر جگہ پہلے دس نتائج میں ہی محفل موجود ہے۔

انگریزی تلاش میں شامل نہ ہو سکنے کی وجہ کلیدی الفاظ کا تعین نہ ہونا ہے۔ اگر آپ urdu forum وغیرہ جیسے الفاظ بھی کلیدی الفاظ کی فہرست میں شامل کر لیں تو انگریزی تلاش میں بھی اچھے نتائج مل سکیں گے۔
 
نوید

محفلین
گوگل بری الذمہ ہے۔

منہاجین نے کہا:

جی منہاجین بھائی بالکل ٹھیک کہا آپ نے واقع گوگل انڈکس میں یہ فورم آچکا ہے

خوش رہیں 8)
 
نبیل

تکنیکی معاون
نوید ، ٹھہریے، سنیے تو۔ گوگل پر اردو محفل ڈھونڈنے سے اس فورم کا ربط تو آ جاتا ہے لیکن ابھی تک اردو فورم یا Urdu Forum ڈھونڈنے پر اس کا ربط ٹھیک سے نہیں ملتا۔ منہاجین نے کی ورڈز کا ذکر تو کیا ہے لیکن میں نے سنا ہے کہ اب گوگل سرے سے اس میٹا انفارمیشن کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ میں سوچ رہا ہوں کہ فورم کے ٹائٹل میں اردو فورم اور Urdu Forum دونوں شامل کردوں۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ویب پیج کا ٹائٹل سرچ انجن کے نزدیک زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ مزید بہتری کے لیے ہم آپ کے مشوروں کے منتظر رہیں گے۔
 
منہاجین

محفلین
گوگل تلاش میں ٹائٹل کو ترجیح حاصل

نبیل بھائی:
آپ نے بالکل بجا فرمایا۔ گوگل سب سے پہلے ٹائٹل، پھر صفحے کے مُشتملات اور پھر میٹا معلومات کو ترجیح دیتا ہے۔ اگر آپ "اُردو فورم" کی تلاش گوگل میں شامل کروانا چاہیں تو اُسے ٹائٹل میں لکھیں تاکہ وہ اسے ترجیح دے۔

اِس سلسلے میں بہتر ہو گا کہ چند مزید کلیدی الفاظ بھی ٹائٹل میں ظاہر کئے جائیں۔ مثال کے لئے ملاحظہ ہو: اِسلامی ملٹی میڈیا کی ٹائٹل بار
 
زیک

مسافر
نہیں نہیں اسلامی ملٹیمیڈیا کی طرح نہ کرنا کہ عنوان نہ ہوا شیطان کی آنت ہو گیا۔ میرے خیال سے ٹائٹل "اردو محفل / Urdu Forum" ہو تو بہتر ہے۔
 
نوید

محفلین
گوگل تلاش میں ٹائٹل کو ترجیح حا

منہاجین نے کہا:
نبیل بھائی:
آپ نے بالکل بجا فرمایا۔ گوگل سب سے پہلے ٹائٹل، پھر صفحے کے مُشتملات اور پھر میٹا معلومات کو ترجیح دیتا ہے۔ اگر آپ "اُردو فورم" کی تلاش گوگل میں شامل کروانا چاہیں تو اُسے ٹائٹل میں لکھیں تاکہ وہ اسے ترجیح دے۔

اِس سلسلے میں بہتر ہو گا کہ چند مزید کلیدی الفاظ بھی ٹائٹل میں ظاہر کئے جائیں۔ مثال کے لئے ملاحظہ ہو: اِسلامی ملٹی میڈیا کی ٹائٹل بار

السلام علیکم ،،،

نبیل بھائی ، منہاجین بھائی کا مشورہ بالکل ٹھیک ہے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ملٹی میڈیا ویب پر جس طرح ہوا ہے اسی طرح آپ بھی ٹائٹل بار میں دونوں زبانوں میں لکھیے ۔۔

خوش رہیں :eek:
 
منہاجین

محفلین
ٹائٹل بار کی طوالت

زکریا بھائی! یہ کیا بات ہوئی۔ اگر میں آپ کی تشبیہ کا برا مان جاؤں تو؟

ٹائٹل بار دراصل کوئی بھی آپ کی طرح شوق سے نہیں دیکھتا۔ اِسی لئے گوگلیانے کے طور پر میں نے اصل ٹائٹل بار کے آخر پر کلیدی الفاظ کی ایک لمبی فہرست قوسوں میں فراہم کر دی، یہی وجہ ہے کہ تلاش کے نتائج پہلے سے کئی گنا بہتر ہو گئے۔
 
پردیسی

محفلین
السلام علیکم
محترم نبیل بھائی،منہاجین بھائی،ذکریا بھائی
نوید بھائی شائد مصروفیت کی وجہ سے بتانا بھول گئے ہیں۔آپ نیچے دئے گئےکی ورڈز اپنے ویب پییج کے انڈیکس پیج کے ٹائٹل کی نیچے والی لین میں ڈال دیں۔انشااللہ دس یا پندرہ دنوں میں یاہو،گوگل اور دوسرے بہت سے سرچ انجنز اردو ویب کی سائٹ کو اٹھا لیں گے۔
اگر آپ ان الفاظ میں اور اضافہ کرنا چاہیں تو جتنا جی چاہے کریں،اور ایسا کرنازیادہ بہتر ہو گا۔

کوڈ:
<meta name="keywords" content="urduweb.org,urdu urdu,urdu adab , urdu poetry, pakistan ,pak,hindustan,india,lahore,multan,karachi,islamabad,pishawar,pindi,nazam,shaieri,jan pehchan,urdu writer club,urdu afsaney,kahaneyan,tanz o mazah,Shair-o-Shairi ,poet club,gup shup,Discussion Corner ,Information Technology ,mehfil.urdu mehfil,chopal,bethak,urdu software,phpbb in urdu,urdu it,it,kahani ghar,halat,news,khabar,khabrin,urdu forum,urdu bord,urdu message bord,help people,mazamin,mazameen,mazamen ">
 
Top