تعارف السلام علیکم

نصیر مغل

محفلین
السلام علیکم،

میرا نام نصیر احمد مغل ہے۔ اسلام آباد کا رہائشی ہوں۔اس ویب سائٹ کا پتہ ایک دوست نے دیا تھا۔ امید کرتا ہوں، یہاں میرا وقت اچھا گزرے گا
 

بلال

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ جی بالکل ہم بھی امید کرتے ہیں کہ یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید نصیر مغل صاحب!

ویسے مغلوں کا اثر رسوخ پھر سے بڑھتا ہوا محسوس ہورہا ہے ۔ کیوں‌ مغل بھائی (میرا مطلب ہے ہمارے پرانے والے م۔ م۔ مغل بھائی) :)
 

نصیر مغل

محفلین
ابھی میں محفل پر گھوم پھر رہا تھا۔ لیکن کافی کیٹیگریز ایسی ہیں جہاں شائد مجھے دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ یا میں کچھ پوسٹ نہیں کر سکتا۔
 

جیہ

لائبریرین
یہ ساری کیٹگریز لائبریری سے متعلق ہیں۔ یہاں صرف لائبریری ممبر ہی پوسٹ کر سکتے ہیں۔ بعض کیٹیگریز کو دیکھنے کے لیے 10 پوسٹ کی حد مقرر ہے۔ آپ کے دو پوسٹ رہتے ہیں۔ اس کے بعد آپ ان دھاگوں کو دیکھ سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے
نبیل بھائی
زیک
قیصرانی یا شمشاد بھائی سے رابطہ کریں
 
میرا نام مجاہد آرائیں ہے اور میں لیہ میں رہتا ہوں آج نیٹ پر کچھ تلاش کرتے کرتے یہاں تک پہنچا، مجھے کیا کوئی گائیڈ کرے گا کہ یہاں کے بارے میں۔
 

وجی

لائبریرین
پہلے تو نصیر صاحب آپ کو اور پھر مجاہد آرائیں‌صاحب آپ کو خوش آمدید محفل میں
مجاہد صاحب آپ ایک اور تعارفی دھاگہ کھول لیں وہاں اپنے بارے میں تفصیل دیں اور گائیڈ کی کیا ضرورت ہے
 

حسن علوی

محفلین
اردو محفل میں آپ کو خوش آمدید نصیر مغل صاحب۔
اپنے بارے میں کچھ تفصیل سے بتایئے کہ کیا کرتے ہیں اور کیا مشاغل ہیں۔ امید ھے آپ اردو کے اس مفید فورم پر باقاعدگی سے آئیں گے۔
 

چاند بابو

محفلین
نصیر مغل صاحب کو محفل پر خوش آمدید۔ بالکل نصیر بھائی ہمارا اور آپکا وقت بہت اچھا گزرے گا۔انشااللہ
 

پپو

محفلین
لو جی ادھر تو یک نہ شد دو شد چلو جناب ہم تو منتظر ہیں ان کے جو دل رکھتے ہوں تو پپو آپکو خوش آمدید کہتا ہے اور امید کرتا ہے آپ ہمارے لیے اچھا اضافہ ثابت ہو ں گے اور آپ سے کچھ سیکھنے کو ملے گا
ویسے اب مغلوں کا دور لگتا ہے واپس آرہا ہے
 
Top