تعارف السلام عليكم... پرانا نيا مہمان

بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترمین ومکرمین زائرینِ محفل
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
امید ہے سب ’’موجوں‘‘ میں ہوں گے.​
[align=justify:cc23f80bda]محفل کے آداب میں سے ہے کہ آنے والا اپنا تعارف کروائے ’’تعریف نہیں’’ سو میرا تعارف آپ نے کہیں نہ کہیں کسی دھاگے پر پڑھا ہوگا گزشتہ دو تین ماہ پہلے۔
اس وقت میں ’’طلحہ بٹ‘‘ کے نام سے رجسٹر ہوا تھا۔ پھر مشاغل نے اس طرح آن دبوچا کہ میں یہاں پوسٹ کرنے سے رہا۔ پر گاہے گاہے اس بحرِ بیکراں سے کچھ نہ کچھ سیکھنے اور حاصل کرنے آتا جاتا رہتا تھا۔
اس تعارفی خاکے کو فرصت سمجھتے ہوئے یہاں ڈاکٹر صاحب سے معذرت بھی چاہوں گا جنہوں نے اس وقت روایت کے مطابق مجھ سے بھی تعارفی سوال پوچھے تھے اور میں جواب نہ دے پایا تھا ۔
اسی طرح اعجاز اختر صاحب جو ایک مخلص انسان ہیں انکا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں مجھے اس وقت اردو کا کی بورڈ بناکر دیا تھا جسکے ذریعے میں عربی اور اردو بروقت ٹائپ کر سکتا تھا۔ میں نے چونکہ صوتی کی بورڈ کبھی استعمال ہی نہیں کیا اس لئے مجھے لکھنے میں بڑی مشقت ہوتی تھی جو خط دو منٹ میں لکھا جاتا ہے اس میں مجھے بیس منٹ لگتے تھے۔ ۔ اللہ بھلا کرے اعجاز اختر صاحب کا کہ انہوں نے چند دنوں میں مجھے یہ کی بورڈ عنایت کیا ۔ جزاہُ اللہُ خَیْر الجزاء ۔ آمین۔
اب بندہ نئے نام سے رجسٹر ہوا ہے۔ نبیل صاحب اگر چاہیں تو ’’طلحہ بٹ‘‘ والی آئی ڈی حذف کرسکتے ہیں۔
غالبا نبیل جی ہی شمعِ محفل ہیں۔۔ ان کو بھی میرا خصوصی شکریہ ۔۔۔
باقی اس محفل میں آکر یقین مانئے واقعی بڑا سرور ملتا ہے۔[/align:cc23f80bda]

دعا ہے کہ محفلوں میں ، عالی مقام دے
یہ محفل سرور کی ، اسے رب دوام دے
مُحبِّ لغت کی دور ہوں تِشنہ کامیاں
مُحبَّانِ اردو کو ایسے یہ جام دے​

یہ دو بیت بیٹھے بیٹھے بن گئے۔ نظرِ ثانی کی فرصت نہی ملی اس لئے کسی غلطی پر مؤاخذہ نہ کریں ۔۔ ہاں اصلاح ضرور کردیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خدا حافظ ۔۔۔
راسخ کشمیری
3 اگست 2006 بروز جمعرات​
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم جناب اور ویلکم بیک۔ باقی باتیں تو آپ سے ہوتی رہیں گی یہ بتائیں کہ آپ کو نئی آئی ڈی کی کیا ضرورت پڑ گئی؟ آپ اپنے پرانے اکاؤنٹ کے پروفائل میں جا کر نام تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر اس کا پاسورڈ بھول گیا ہے تو اس کا حل بھی کیا جا سکتا ہے۔

اور جناب شمع محفل تو آپ جیسے دوست ہیں جو یہاں رونق لگائے رکھتے ہیں۔ ہم تو میزبان ہیں اور خدمت کے لیے حاضر رہتے ہیں۔ :p
 

قیصرانی

لائبریرین
خوش آمدید راسخ بھائی۔ امید ہے کہ اب اس محفل کو اپنے خطوط سے رونق بخشتے رہیں گے
قیصرانی
 
کیا بات ہے طلحہ بٹ ، واپسی تو شاندار طریقہ سے کی ہے اور شعروں میں محب پڑھ کر پہلے تو میں یہی سمجھا کہ مجھے خراج تحسین پیش کر رہے ہو پھر سمجھ آئی کہ محبت کے حوالے سے کہہ رہے ہو :lol:

اب امید ہے کہ مسلسل آتے رہو گے
 
السلام علیکم
نبيل بھائي آب كي تواضع كرني سي حقيقت تھوڑي بدل جائي گي :)
سارا كريدت تو آب كو هي جاتا هي نا
مجهي نهين معلوم تها كه نام تبديل هو سكتا هي
خير اكر كوئي حرج نهي تو اب يهي رهني دين
اور اكر كوئي حرج هي تو جو آب كا حكم
كيا كرون؟

راجه نعيم .. قيصراني .. باكستاني
آب دوستون كا بيحد شكريه

محب علوي
:) شكربه بهائي آب كا ابني ليئي دعا كو هون كه خدا يهان آني كي توفيق دي :p
كام سي فرصت ملتي هي تو تعليم
سو كهينجا تاني هوتي رهتي هي ميري اور وقت كي درميان
نوت : مين جب كبهي ايسا لكهون تو سمجه لين كه ابني كمبيوتر سي نهين اون لائن بلكه كهين باهر سي
يعني اس بي سي اردو نهي لكه با رها

تمام احباب كا مكرر شكريه
 

الف عین

لائبریرین
خوش باز آمدید طلحہ، راسخ۔ اب نئ آئ ڈی استعمال کرنی ہوگی۔ لیکن بھائ یہ اب کون سا کی بورڈ استعمال کر رہے ہو، اس میں بڑی ے نہیں کیا؟ مجھے بدنام مت کرو بھئ۔
 
جزاك الله اعجاز صاحب
آب كا كوئي قصور نهي هماري تقصير هي
در اصل جب ابني كمبيوتر بر هوتا هون تب اردو مين لكه باتا هون نهي تو مجبوري هي
فكر نه كرين
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید راسخ صاحب

امید ہے کہ ہمارے ساتھ آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا۔
بس ذرا عنوان میں جو آپ السلام کی میم حذف کر گئے ہیں وہ لوٹا دیں۔

آتے رہیں اور جاتے رہیں اور پھر آتے رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ رہنے دیں، وہ میں نے صحیح کر دیا ہے، لیکن یہ آپ کے خطوط میں‌ اتنے زیادہ ڈبے کیوں آ رہے ہیں؟
 

ظفری

لائبریرین
یہ تو لگتا ہے کہ آپ عربی رسم الخط استعمال کررہے ہیں ۔ یا پھر کسی اور کی بورڈ پر لکھ کر یہاں پیسٹ کر رہے ہیں ۔
بہرحال آپ کو میں بھی اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک لمبی چوڑی مدت بعد پھر آپ احباب کی اس پرکیف مجلس میں سلام دعا کرنے آیا ہوں میرے آنے کا پتہ چلتا ہے نہ جانے کا امید ہے ہمیں برداشت کرتے رہیں گے سب۔
اصل میں اس محفل کی وسعت دیکھر کر گم ہوجاتا ہوں پتہ نہیں چلتا پوسٹ کروں تو کہاں کروں ؟؟
خیر اب دیکھتے ہیں کچھ کرتے ہیں۔۔۔۔
اور سنائے سب کیسے ہیں ؟؟
بھائی اعجاز اختر صاحب کا ایک دفعہ پھر شکریہ کہ عربی اردو کی بورڈ انہی کی عنایت ہے
جزاک اللہ خیر
سب کو سلام
جن جن دوستوں نے یہاں لکھا اور میں نے جواب نہیں دیا ان کا بہت بہت شکریہ
 
شمشاد اور ظفری بھائی
میم ٹھیک کرنے کا شکریہ
ظفری جی واقعتا میں نے عربی کی بورڈ ہی سے ٹائب کیا تھا۔۔۔۔ وہ اس لئے کہ بندہ اس وقت کسی نیٹ کیفے میں سے لکھ رہا تھا اب گھر میں ہوں
شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
راسخ بھائی آپ اتنے لمبے لمبے غوطے نہ مارا کریں۔ آپ سے تو بہت کچھ سیکھنا ہے اس لیے کچھ ہمارا خیال کر لیں۔
 
شمشاد نے کہا:
راسخ بھائی آپ اتنے لمبے لمبے غوطے نہ مارا کریں۔ آپ سے تو بہت کچھ سیکھنا ہے اس لیے کچھ ہمارا خیال کر لیں۔

یار بھئے لمبے غوطے نہ ماروں تو موتی نہ ملیں :D
کیا سیکھنا ہے دوست ؟؟
سوال کرو ہمارے علم میں جواب ہوا تو ضرور دیں گے آپ ریاض میں ہیں ؟؟
بندہ مدینہ میں ہوتا ہے
چکر لگے تو ضرور یاد رکھئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ما شاء اللہ، آپ مدینہ شریف میں ہیں۔ کب سے ہیں؟ کیا شغل ہے وہاں؟ ذرا اپنا نمبر تو ذ پ کریں کہ بات ہو سکے۔

جی ہاں میں ریاض میں ہوتا ہوں۔ اور اس محفل کے تیلے شاہ اور فریب بھی ریاض میں ہی ہوتے ہیں۔ جاوید جدہ میں ہیں۔

لیں بھئی سعودی عرب میں تو خاصے اراکینِ محفل ہیں۔
 

دوست

محفلین
خوش آمدید جناب ایک بار پھر سے۔
امید ہے اب آپ کی صحبت میسر رہے گی محفل پر ہمیں۔
وسلام
 
شمشاد نے کہا:
ما شاء اللہ، آپ مدینہ شریف میں ہیں۔ کب سے ہیں؟ کیا شغل ہے وہاں؟ ذرا اپنا نمبر تو ذ پ کریں کہ بات ہو سکے۔

جی ہاں میں ریاض میں ہوتا ہوں۔ اور اس محفل کے تیلے شاہ اور فریب بھی ریاض میں ہی ہوتے ہیں۔ جاوید جدہ میں ہیں۔

لیں بھئی سعودی عرب میں تو خاصے اراکینِ محفل ہیں۔

بچپن یہیں گزرا چار سال کی عمر سے یہیں ہیں فیملی سمیت والد صاحب کو تو تقریبا ۳۰ سال ہونے کو ہیں۔ متوسطہ تک یہیں تعلیم حاصل کی باقی تعلیم ساؤتھ افریقہ برطانیہ پاکستان میں حاصل کی اب واپس مدینہ آچکا ہوں
مجمع الملک فہد لطباعۃ المصحف الشریف
www.QuranComplex.com
میں کام کرتا ہوں
نمبر آپکو ابھی بھیجتا ہوں آپ اپنا ہی بھیج دیتے تو بندہ آپ سے رابطہ کرکے شرف تکلم پہلے حاصل کرلیتا
:D
 
Top