التماس

وجی

لائبریرین


اِلتماس

یارب ! میرے وطن کو تو آباد رکھنا
دین کی حرارت سے اس میں اُجالارکھنا

جن جاں نثاروں نے شہادتیں دیں اپنی
اِن جاں نثاروں کے صدقے وطن کی لاج رکھنا

یہ جو خودکش بمبار ملک میں آگئے ہیں
بنر دل ہیں خودکشی میں برباد ہورہے ہیں

دلیروں کی شان ہے بالمقابل لڑنا
رو بروہو کر مطلب کی بات کرنا

انسانیت نہیں ہے دھوکے سے وار کرنا
اﷲ کی مخلوق کو یوں تار تار کرنا

تاقیامت ہوگا ان کو اسی عذاب سے گزرنا
جتنی جانوں پر کیا ظلم اتنی بار روز مرنا

یارب تو قادر ہے اِن لوگوں کو ہدایت کرنا
نہیں تو اِن کے وار انہی پہ تمام کرنا

(آمین)


نصرت امین
 
Top