اقوام متحدہ اور عالمی ادارے بلوچستان میں جاری مظالم کا نوٹس لیں، بی آرپی

کاشفی

محفلین
اقوام متحدہ اور عالمی ادارے بلوچستان میں جاری مظالم کا نوٹس لیں، بی آرپی

brp.gif

کوئٹہ (آن لائن) بلوچ ری پبلکن پارٹی کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان شیر محمد بلوچ نے بلوچ نسل کشی اور قبضہ گیریت کے خلاف ہڑتال پر عوام و تاجر برادری سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان میں جاری ریاستی ظلم جبر اور بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف لب کشائی کریں بلکہ فوری و عملی مداخلت کرتے ہوئے بلوچ قوم کو ریاستی ظلم و جبر اور بربریت سے نجات دلائیں ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دنوں ظہیر انور بلوچ کی گولیوں سے چھلنی لاش کے ملنے اور بلوچستان میں جاری ریاستی ظلم جبر اور بلوچوں کی نسل کشی کے خلاف جمعرات کو بی آر پی کی اپیل پر عوام اور تاجر برادری نے شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بناکر سرزمین و قوم سے وابستگی کا ثبوت دیا اور قبضہ گیریت سے نفرت کا جس انداز میں نفرت کا اظہار کیا اس قومی یکجہتی پر ہم ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں وہ آئندہ بھی ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کی کال پر لبیک کہیں گے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ کہا کہ بلوچ دشمن قابض ریاست اپنے کمزور وجود کو برقرار رکھنے کیلئے بلوچ سرزمین کے وسائل ہتھیانے کے خواب دیکھ رہی اور بلوچوں کی نسل کشی کی جارحانہ پالیسیوں میں بھی تیزی اس لئے لائی گئی ہے تاکہ بلوچ وسائل پر قبضہ جمانے میں اسے کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے بعد وہاں پینے کے پانی کے تالابوں کو زہر آلود کیا جارہا ہے بارودی سرنگیں بچھائی جارہی ہیں بلاجواز نہتے اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ خوف دہشت اور عدم تحفظ کی وجہ سے لوگ علاقے سے نقل مکانی کرجائیں اور ریاستی قوتوں کو بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں آسانی ہو اب تو ریاستی قوتوں نے آپریشن کا دائرہ پورے بلوچستان پھیلا دیا ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں نے خاموشی اور چشم پوشی اختیار کررکھی ہے جو باعث تعجب ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے بلوچستان میں بلوچوں کی نسل کشی پر نہ صرف لب کشائی کریں بلکہ نسل کشی کی جارحانہ پالیسیاں رکوانے اور بلوچ قوم کو نجات دلانے کیلئے آگے آئیں اور اپنا مؤثر وعملی کردار ادا کریں۔
 
Top