اقبال اور فرشتے

2012 میں یومِ اقبال پر لکھے کچھ اشعار۔


اقبال اور فرشتے
وہ دور آیا؟ نہیں ابھی تک
نظام بدلا؟ نہیں ابھی تک

وہ کاخِ اُمراء؟ ہلے نہیں ہے
غریب جا گا؟ نہیں ابھی تک

وہ میرا شاہیں؟ بے بال و پر ہے
پلٹ کے جھپٹا؟ نہیں ابھی تک

وہ مردِ مومن؟ گُماں کا مارا
یقین پیدا؟ نہیں ابھی تک

غلامِ یٰسیںؐ؟ کروڑہا ہیں
نظامِ طٰہٰؐ؟ نہیں ابھی تک

حرم کے خادم؟ نسب پہ نازاں
وہ کُفر ٹوٹا؟ نہیں ابھی تک

خدا کے عاشق؟ بنوں میں رقصاں
شعارِ عیسٰیؑ؟ نہیں ابھی تک

فریبِ آتش؟ قدم قدم پر
خلیل کُودا؟ نہیں ابھی تک

تجلیءِ حق؟ ہر ایک دل پر
کلیم تڑپا؟ نہیں ابھی تک

خودی کی رِفعت؟ بشر نہ جانا
رضائے بندہ؟ نہیں ابھی تک

کلام میرا؟ لبوں کی زینت
مُر ید سمجھا؟ نہیں ابھی تک


(نوید رزاق بٹ)​
 
آخری تدوین:

حاتم راجپوت

لائبریرین
2012 میں یومِ اقبال پر لکھے کچھ اشعار۔


اقبال اور فرشتے
وہ دور آیا؟ نہیں ابھی تک
نظام بدلا؟ نہیں ابھی تک

وہ کاخِ اُمراء؟ ہلی نہیں ہے
غریب جا گا؟ نہیں ابھی تک

وہ میرا شاہیں؟ بے بال و پر ہے
پلٹ کے جھپٹا؟ نہیں ابھی تک

وہ مردِ مومن؟ گُماں کا مارا
یقین پیدا؟ نہیں ابھی تک

غلامِ یٰسیںؐ؟ کڑوڑہا ہیں
نظامِ طٰہٰؐ؟ نہیں ابھی تک

حرم کے خادم؟ نسب پہ نازاں
وہ کُفر ٹوٹا؟ نہیں ابھی تک

خدا کے عاشق؟ بنوں میں رقصاں
شعارِ عیسٰیؑ؟ نہیں ابھی تک

فریبِ آتش؟ قدم قدم پر
خلیل کُودا؟ نہیں ابھی تک

تجلیءِ حق؟ ہر ایک دل پر
کلیم تڑپا؟ نہیں ابھی تک

خودی کی رِفعت؟ بشر نہ جانا
رضائے بندہ؟ نہیں ابھی تک

کلام میرا؟ لبوں کی زینت
مُر ید سمجھا؟ نہیں ابھی تک


(نوید رزاق بٹ)​
زبردست، زبردست، بہت بہت زبردست۔۔۔۔ کیا خوب لکھا ہے نوید بھائی ۔دل کو زخما کے رکھ دیا آپ نے تو۔۔۔
بہت بہت سی داد قبول فرمائیں۔۔ میرے پاس تعریف کے الفاظ نہیں ہیں۔۔۔ کیا بات ہے۔۔کیا ہی بات ہے۔۔۔ اعلیٰ۔۔ بہت ہی خوب۔۔
اللہ جل و شانہ آپ کو جزائے خیر دیں کہ ایک شاہکار تخلیق کیا ہے آپ نے۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ آپ سب کا :)۔

قیصرانی بھائی، غور کرتا ہوں کچھ اِس پر۔ بہت شکریہ :)
آپ اس پر غور اپنی سہولت سے کیجئے گا کہ میں نہ تو شاعر ہوں اور نہ ہی شاعری کی سمجھ ہے۔ اس لئے میری بات کو دل پر بھی مت لیجئے گا :)
 
ہاہاہا، نہیں ایسا کچھ نہیں :) ، سوال والے حصوں کو الگ مصرعے بنانے کا بھی آپشن ہے، یا کچھ اور بھی سوچا جا سکتاہے۔ یہاں احباب بطور استاد، شاعر یا قاری جو بھی 'فیڈ بیک' دیتے ہیں میرے لیے مفید ہوتا ہے۔ باقی یہ بھی ہے کہ بعض اوقات غور کے بعد ویسا ہی رہنے دیتا ہوں تحریر کو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دراصل سوالیہ نشان کی وجہ سے مصرعے کا بقیہ حصہ جواب تو بنتا ہے لیکن نہیں پہلے آنے کی وجہ سے روانی متائثر ہو جاتی ہے۔ بحوالہ میری جہالت :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
شاعری اچھی ہے۔
کاخ کو مؤنث کیوں استعمال کیا ہے ۔ اردو میں اس کے متبادل محل اور قصر دونوں ہی مذکر مستعمل ہیں اور۔۔۔کروڑ میں ایک۔ ر۔ اور دوسرا۔ ڑ۔ ہوتا ہے۔
 
شاعری اچھی ہے۔
کاخ کو مؤنث کیوں استعمال کیا ہے ۔ اردو میں اس کے متبادل محل اور قصر دونوں ہی مذکر مستعمل ہیں اور۔۔۔ کروڑ میں ایک۔ ر۔ اور دوسرا۔ ڑ۔ ہوتا ہے۔
بہت شکریہ عاطف بھائی۔ کاخ کو اردو میں مذکر یا مونث استعمال کرنے کی مثال نہیں مل سکی تھی مجھے، اِس لیے کچھ یقینی نہیں تھا کہ کیا کیا جائے۔ آپ کی رائے میں مذکر استعمال ہو گا؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت شکریہ عاطف بھائی۔ کاخ کو اردو میں مذکر یا مونث استعمال کرنے کی مثال نہیں مل سکی تھی مجھے، اِس لیے کچھ یقینی نہیں تھا کہ کیا کیا جائے۔ آپ کی رائے میں مذکر استعمال ہو گا؟
جی ہاں نوید بھائی ۔مذکر ہی ہو گا ۔ اور امراء کی جمع کی نسبت سے جمع میں ہو تو اور اچھا ہو۔
وہ کاخِ اُمراء۔ ہلے نہیں ہیں
 
Top