اف یہ سوالات.........................!!

شمشاد

لائبریرین
اف یہ سوالات ۔۔!!
آج بھی اتنے ہی مشکل لگتے ہیں۔
شمشاد بھیا پہلے محفل میں بہت سے کھیل کھیلے جاتے تھے، اب کیوں نہیں؟ :)
عینی آپی میں کوشش تو کرتا ہوں کہ پھر سے کھیل کھیلے جائیں، لیکن اراکین اتنی دلچسپی نہیں لے رہے اور ویسے بھی فعال اراکین بہت کم ہیں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
واقعی لاریب یہ تو مشکل سوالات ہیں۔:heehee:

:heehee:
جی بالکل، بحیثیت معلمہ پہلے ہی پیریڈ میں جب بھی آپ جماعت کا کام کروانے لگیں اور طالبات اِنک فِل کرنے کے تقاضے کریں تو قوت برداشت کا امتحان ہوتا ہے. :) بھئی اتنے لاعلم ہیں کہ گھر سے روشنائی بھی نہیں بھر کے آئے. اور کبھی کبھار روشنائی بھرتے ہوئے ہاتھ اور یونیفارم داغدار ہو جائے تو سونے پہ سہاگہ. :)

اور پھر جب یہ ایک روز کی روٹین ہو کہ جماعت کا کام شروع کرنے پہ طالبات "میم، ٹاپک پین سے یا مارکر سے؟" حتیٰ کہ ہم نشان زدہ بھی کر دیں کہ یہ مارکر سے یہ پین سے.... پھر بھی ایسا سوال پوچھا جائے تو قوت برداشت جواب دے جاتی ہے. :)
 
دھیرج ٹیچر جی دھیرج۔
طالبعلم تو ٹیچروں کو نجانے کیسے کیسے ستاتے ہیں۔ بلکہ ان کے کیسے کیسے اُلٹے پلٹے نام بھی رکھ دیتے ہیں۔ وہ زمانے گئے جب ٹیچر کو دیکھ کر طالب علم کی روح فنا ہوتی تھی اور ادب سے ٹیچر کے آگے سے گزرنے کو بھی بے ادبی تصور کرتا تھا۔ اب تو استاد شاگرد اکٹھے بیٹھ کر سُوٹے لگاتے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
1-سب سے زیادہ برا سوال ذاتیات سے متعلق بُرا لگتا ہے ۔وہُ کسی سے بھی پوچھا جائے۔
  • جیسے ہمارے بیٹے نے شادی دونوں بہنوں کی شادی پہلے ہونے دی اور اُنکی شادی کے بھی تین سال بعد شادی کی ۔
  • تو ایک صاحبہ جو جاننے والوں میں تھیں جب کسی تقریب میں ملتیں پہلاسوال بیٹے کی شادی کب کرو گی کب تک کمائی کھانے کا ارادہ ہے۔
  • پھر شادی ہو گئی۔ تو اگلی مشکل آج کل کے بچے تو ذمہ داری لینا ہی نہیں چاہتے۔
  • کسقدر بُری بات ماں باپ کو چھوڑ کر پردیس چلا گیا، یہ کوئی اچھی بات نہیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
:heehee:
جی بالکل، بحیثیت معلمہ پہلے ہی پیریڈ میں جب بھی آپ جماعت کا کام کروانے لگیں اور طالبات اِنک فِل کرنے کے تقاضے کریں تو قوت برداشت کا امتحان ہوتا ہے. :) بھئی اتنے لاعلم ہیں کہ گھر سے روشنائی بھی نہیں بھر کے آئے. اور کبھی کبھار روشنائی بھرتے ہوئے ہاتھ اور یونیفارم داغدار ہو جائے تو سونے پہ سہاگہ. :)

اور پھر جب یہ ایک روز کی روٹین ہو کہ جماعت کا کام شروع کرنے پہ طالبات "میم، ٹاپک پین سے یا مارکر سے؟" حتیٰ کہ ہم نشان زدہ بھی کر دیں کہ یہ مارکر سے یہ پین سے.... پھر بھی ایسا سوال پوچھا جائے تو قوت برداشت جواب دے جاتی ہے. :)
پاکستان میں ابھی تک سکول میں فاؤنٹین پین استعمال کرتے ہیں؟
 
La Alma

لائبریرین
مجھے ایک ہی سوال بہت برا لگتا ہے اگر کوئی پوچھے کہ آپ کی عمر کیا ہے۔ سوال سے بھی زیادہ، سوال پوچھنے والا برا لگتا ہے۔ ;)
 
لاریب مرزا

محفلین
1-سب سے زیادہ برا سوال ذاتیات سے متعلق بُرا لگتا ہے ۔وہُ کسی سے بھی پوچھا جائے۔
  • جیسے ہمارے بیٹے نے شادی دونوں بہنوں کی شادی پہلے ہونے دی اور اُنکی شادی کے بھی تین سال بعد کی ۔
  • تو ایک صاحبہ جو جاننے والوں میں تھیں جب کسی تقریب میں ملتیں پہلاسوال بیٹے کی شادی کب کرو گی کب تک کمائی کھانے کا ارادہ ہے۔
  • پھر شادی ہو گئی۔ تو اگلی مشکل آج کل کے بچے تو ذمہ داری لینا ہی نہیں چاہتے۔
  • کسقدر بُری بات ماں باپ کو چھوڑ کر پردیس چلا گیا، یہ کوئی اچھی بات نہیں۔
لوگ کسی بھی حال میں خوش نہیں رہنے دیتے. :) لہٰذا لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہ کی جائے. :)
 
سیما علی

لائبریرین
لوگ کسی بھی حال میں خوش نہیں رہنے دیتے. :) لہٰذا لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہ کی جائے. :)
لاریب بٹیا!!
بالکل درست پر وقتی طور پر انسان
خواہ مخواہ نروس ہوتا ہے ۔اور اس طرح پوچھ رہے ہوتے جیسے وہ پوچھنے پہ حق بہ جانب ہیں اور ہم غلط۔۔۔۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
جی بالکل، بحیثیت معلمہ پہلے ہی پیریڈ میں جب بھی آپ جماعت کا کام کروانے لگیں اور طالبات اِنک فِل کرنے کے تقاضے کریں تو قوت برداشت کا امتحان ہوتا ہے. :) بھئی اتنے لاعلم ہیں کہ گھر سے روشنائی بھی نہیں بھر کے آئے. اور کبھی کبھار روشنائی بھرتے ہوئے ہاتھ اور یونیفارم داغدار ہو جائے تو سونے پہ سہاگہ.

بخوبی اندازہ ہے لاریب:):)
کبھی آپ نے اپنے اساتذہ کے ساتھ ایسا کیا ہے؟
 
آخری تدوین:

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سب سے مشکل سوال یہ ہوتا ہے :

آج کیا پکائیں؟
اس سے زیادہ کڑوا سوال تو شاید ہی کوئی ہو، اور اس سے بھی زیادہ کڑوی بات یہ کہ "پوچھنے کے بعد جب کچھ نہ بتایا جائے اور ہم مرضی سے بنا لیں اور سامنے والے کہیں "ارے یہ کیوں پکایا، وہ کیوں نہ پکایا":atwitsend:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
1. برتن دھل گئے؟
2. آج کھانے میں کیا بنائیں؟
3. کیا خیال ہے آج کپڑے نہ دھو لیے جائیں؟
4. میم، پین میں انک فِل کر لیں؟ (اسکول میں)
5. میم، ٹاپک پین سے لکھنا ہے یا مارکر سے؟

:heehee::heehee:
اور ان کے جوابات (جو دل میں کہے جائیں):heehee:
 
سیما علی

لائبریرین
اس سے زیادہ کڑوا سوال تو شاید ہی کوئی ہو، اور اس سے بھی زیادہ کڑوی بات یہ کہ "پوچھنے کے بعد جب کچھ نہ بتایا جائے اور ہم مرضی سے بنا لیں اور سامنے والے کہیں "ارے یہ کیوں پکایا، وہ کیوں نہ پکایا":atwitsend:
سب سے زہر مارا سوال:atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend:
 
Top