اف میرا کمرہ

شمشاد

لائبریرین
کسی زمانے میں میدان رہا ہے۔ مگر اب اس کے چاردیواری ڈال کر اوپر لنٹر ڈال دیا ہے۔ پر ہے وہ اب بھی میدان، میدانِ کارزار
ابھی سے میدانِ کارزار کیسے بن گیا، وہ تو 4، 6 بچے ہو جائیں اور وہ بھی یہ کہ سب سے چھوٹا بچہ کم از کم 4 سال سے اوپر ہو، پھر بنتا ہے میدان کار زار۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ابھی سے میدانِ کارزار کیسے بن گیا، وہ تو 4، 6 بچے ہو جائیں اور وہ بھی یہ کہ سب سے چھوٹا بچہ کم از کم 4 سال سے اوپر ہو، پھر بنتا ہے میدان کار زار۔
بڑا تجربہ ہے شمشاد بھائی آپ کا ۔ اپنے بچوں کا تعارف بھی کروائیے ناں؟
 

شمشاد

لائبریرین
ضرور کروا دوں گا، لیکن آپ کو معلوم ہے ناں یہ کس کا کمرہ ہے اور کس کا شروع کیا ہوا دھاگہ ہے۔

اور ہے بھی خیر سے پنڈی کی ہی رہنے والی، مزید یہ کہ میرے گھر زیادہ دور بھی نہیں ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میدان کی بات نہیں، میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ جو صرف میرا کمرہ ہو تو ایسا کوئی کمرہ نہیں ہے جو صرف میرا ہو۔
جی یہ ہوئی نا بات۔ ایسا آپ پہلے بھی کہہ سکتے تھے ۔ ظاہر ہے شادی کے بعد میرا نہیں ہمارا کمرہ ہو جاتا ہے
 
Top