افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء جاری، مزید 10 گاڑیاں پاکستان پہنچ گئیں

کاشفی

محفلین
افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء جاری، مزید 10 گاڑیاں پاکستان پہنچ گئیں
Pakistan-USA-Afghanistan-VahiclesReturn_7-28-2013_111308_l.jpg

طورخم … افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا جاری ہے، مزید 10 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوگئیں۔ کسٹم حکام کے مطابق 10امریکی فوجی گاڑیاں افغانستان میں امریکی بیس کیمپ بگرام سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئیں۔ امریکی فوجی گاڑیوں کو کسٹم حکام نے کلیئر کرکے کراچی بندرگاہ جانے کی اجازت دے دی۔ 9مئی سے اب تک 347 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈر کے راستے کراچی بندرگاہ پہنچ چکی ہیں، جہاں سے انہیں امریکا بجھوایا جاتا ہے۔
 

متلاشی

محفلین
چند دنوں میں افغانی طالبان کو نیست و نابود کرنے کا دعوے دار امریکا آج قریبا دس سال کے بعد انہیں طالبان سے جان بچا کر وہاں سے بھاگ رہا ہے ۔۔۔
جان بچی سو لاکھوں پائے
لوٹ کے بدھو گھر کو آئے
 
Top