اعزازات کا نظام!

محمد وارث

لائبریرین
وعلیکم سلام،

اصل میں نبیل تجرباتی کا ذکر کرکے تم نے لوگوں کو باتیں بنانے کا موقع فراہم کر دیا ہے اب لاکھ تصدیق کی جائے تجرباتی بات کا لوگ نہ بھولیں گے ;)

محب، نبیل صاحب نے "تجرباتی" کا دُم چھلا لگا کر تمھارے ایوارڈ میں، واقعی رنگ میں بھنگ ڈال دی ہے۔

یقین مانو میں تمھیں واقعی حقدار سمجھتا ہوں، لیکن اب کیا کروں اتنے سارے لوگوں نے "تجرباتی" کی بات کردی ہے کہ مجھے بھی کچھ کچھ دال میں کالا نظر آنے لگا ہے۔ ;)

۔
 
فاتح

لائبریرین
محب صاحب آپ کو بہت مبارک ہو یہ اعزاز۔ چلیں انشاء اللہ اصل اعزاز بھی مل ہی جائے گا۔
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ

وارث صاحب! اگر آپ کی بات کے جواب میں محب صاحب نے آپ ہی کے دستخط میں مندرج شعر پڑھ دیا تو کیا کیجیے گا;)؟ یعنی:
خلق می گوید کہ خسرو بُت پرستی می کند
آرے آرے می کنم، با خلق ما را کار نیست
 
ارے صاحب، وہ جب پڑھیں گے سو پڑھیں گے ذرا اپنے گریبان میں جھانکیے قبلہ

محب صاحب آپ کو بہت مبارک ہو یہ اعزاز۔ چلیں انشاء اللہ اصل اعزاز بھی مل ہی جائے گا۔

یہ اصل کونسا ہوتا ہے بھئی۔ ;)

۔
 
نبیل سچ بتاؤ محب کو تم نے کیا سمجھ رکھا ہے؟ ;)

محب عیدِ الاضحٰی کے دنوں میں غائب ہوجانا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رضوان،

نبیل نے صراحت سے لکھا تو ہے کہ وہ واقعی مجھے اس اعزاز کا حقدار سمجھتا ہے :)

اور عید قرباں پر کہاں کہاں سے غائب ہوا کروں ، سارے شہر نے تھام رکھی ہوتی ہیں چھریاں ;)
 
نبیل !
آپ كو مبارك هو سلسله اعزازت شروع كرنے پر
اور محب علوی
آپ كو
تجرباتی مبارك باد پیش كرتا هوں
كیونكه تمغمه بھی تو تجر باتی هے
اور هااں نبیل!

آپ فوری طور تمغے سے "تجرباتی" والی دم كو هٹا لیں تاكه
محب علوی اس احساس كمتری كا شكار نه هوں كه انهیں تمغه كاركردگی كی بنا پر نهیں بلكه تجرباتی طور پر عطا كیا گیا هے
یعنی! "هیلو! تمغه ٹیسٹنگ، هیلو!"
:):)

نبیل کی مبارکباد کی تو سمجھ آ گئی شاکر مگر آپ نے مجھے مبارکباد تجرباتی کیوں دی ، یقین کیجیے یہ تمغہ حاسدوں کے تمام تر حسد کے باوجود اب تجرباتی مراحل سے نکل کر حقیقی ہوگیا ہے۔ بس آپ یقین رکھیں تو ایسا ہی ثابت ہوگا اور میرے ساتھ مل کر باقیوں کی اس غلط فہمی کو دور کریں جو چند 'شرپسند' عناصر نے پھیلائی ہوئی ہے۔

ویسے آخری جملہ تو شکر ہے فونٹ کی وجہ سےمیں پڑھ ہی نہیں سکا صحیح طور ۔

آپ کے دستخط نہایت عمدہ ہیں ، ایک عدد ایسے ہی مجھے بھی بنا کر دے دیں تو تاحیات آپ کا ممنون رہوں گا
 
چاچو اپکوانعام ملا

:congrats::congrats::congrats::congrats:
:congrats::congrats:
:congrats::congrats:
:congrats::congrats::congrats::congrats::congrats::congrats::congrats::congrats:
:congrats::congrats::congrats:
:congrats::congrats::congrats::congrats::congrats::khoobsurat::khoobsurat::khoobsurat:
:congrats::congrats::congrats::congrats::congrats::congrats:

حمزہ بیٹا تم بہت وقت پر آئے ہو اور تمہیں پتہ ہی نہیں تم نے کتنا بڑا کام کیا ہے۔

معصوم بچوں کی گواہی سے بڑھ کر کیا ہو سکتا ہے اوربھلا۔ تمہاری مبارک نے ثابت کر دیا کہ تمہارے معصوم ذہن نے ایوارڈ کو ایوارڈ سمجھا اور تجربات کی بھینٹ نہیں چڑھایا اسے۔ :)
 
محب، نبیل صاحب نے "تجرباتی" کا دُم چھلا لگا کر تمھارے ایوارڈ میں، واقعی رنگ میں بھنگ ڈال دی ہے۔

یقین مانو میں تمھیں واقعی حقدار سمجھتا ہوں، لیکن اب کیا کروں اتنے سارے لوگوں نے "تجرباتی" کی بات کردی ہے کہ مجھے بھی کچھ کچھ دال میں کالا نظر آنے لگا ہے۔ ;)

۔

نبیل کا میں اب کیا کروں ، اس نے تو دل لگی کی تھی مگر یہاں تو دل کی لگی بن گئی ہے ;)

ایوارڈ دیتے ہوئے عنایت ہوئی تھی اس کا نہیں پڑھا تو جو عنایت ہو وہ تجربہ بھی ہو کم کم ہی دیکھا گیا ہے ویسے بعد میں وضاحت تو ہوئی مگر حکومتی وضاحتوں جیسی ;)

خیر لوگوں کو یقین دلانے میں کچھ وقت تو لگتا ہے نہ
 
محب صاحب آپ کو بہت مبارک ہو یہ اعزاز۔ چلیں انشاء اللہ اصل اعزاز بھی مل ہی جائے گا۔
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ

وارث صاحب! اگر آپ کی بات کے جواب میں محب صاحب نے آپ ہی کے دستخط میں مندرج شعر پڑھ دیا تو کیا کیجیے گا;)؟ یعنی:
خلق می گوید کہ خسرو بُت پرستی می کند
آرے آرے می کنم، با خلق ما را کار نیست

فاتح بھئی تم سے یہ امید نہ تھی یعنی تم بھی صفِ دشمناں میں ہو کھڑے ۔

اصل اعزاز چھوڑ مجھے تو یہ اعزازی اعزاز بھی جاتا اور مشکوک ہوتا نظر آتا ہے :)

ویسے وارث نے جواب دے دیا ہے آپ ملاحظہ کرکے اپنی رائے سے فی الفور رجوع فرما لیں ، یہی آپ کے اور میرے حق میں بہتر ہوگا ورنہ یاد رکھیں کہ آج میری تو کل آپ کی باری ہوگی۔

کیا انجمنِ ستائش باہمی سے استعفی دینے کا ارادہ تو نہیں ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

دوستو، میں آہستہ آہستہ کچھ ان کمفرٹیبل ہوتا جا رہا ہوں۔

محب ہمارے قابل قدر دوست ہیں اور ان کا خلوص میرے لیے شک و شبہ سے بالا تر رہا ہے۔ شاید میرا تجرباتی کا استعمال ٹھیک نہیں تھا۔ میں اس کی معذرت چاہتا ہوں۔ میری آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ اس سلسلے کو یہاں ختم کر دیں۔

شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
نبیل۔ یہاں تو ہنسی دل دلگی چل رہی ہے، تم سیرئسلی مت لو جو بیمار کا موڈ بنا لیا!! محب ہم سب کو پسند ہیں، اور ان کی ہر دل عزیزی کے باعث ان کا نام ہی تم کو بھی پہلے سوجھا ہوگا۔ اس میں شک نہیں کہ نہ صرف کارکردگی میں بلکہ ہر دل عززیزی کے اوارڈ کے بھی درست حقدار محب ہی ہیں۔ محض تجرباتی کے لفظ نے ہم سب میں مزاح نگاری کے جراثیم پیدا کر دئے۔۔
 
درست فرمایا آپ نے اعجاز صاحب ! محض دل لگی کر رہے تھے ہم۔
کل رات میں نے بھی محب صاحب کے سوال کا جواب لکھنا تھا لیکن نبیل صاحب کی اس پوسٹ پر نظر پڑ گئی اور ہاتھ روک لیا۔ اب آپ کو یہاں دیکھ کر میں بھی آپ کے پیچھے ہو لیا کہ آپ کی آڑ میں رہتے ہوئے اپنا مدّعا بھی کہہ جاؤں;)
 
ظفری

لائبریرین
نبیل بھائی ۔۔۔ استادِ محترم بلکل صحیح فرما رہے ہیں ۔محب سے دل لگی چل رہی ہے ۔ محب بھی بہت سوں سے ایسی دلگیاں کر چکا ہے ۔ اب اس کا Pay Back کا وقت آ چلا ہے ۔ ;)

تمغہ حسن کارکردگی محب ! مبارک ہو ۔۔۔ اب کہیں یہ تمغہ بھی پہلے والوں تمغوں کی طرح بیچ نہیں ڈالنا ۔۔ سمجھے ۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل صحیح ترجمانی کی ہے اعجاز بھائی نے۔

نبیل بھائی آپ ایسے ہی اتنی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم،

دوستو، میں آہستہ آہستہ کچھ ان کمفرٹیبل ہوتا جا رہا ہوں۔

محب ہمارے قابل قدر دوست ہیں اور ان کا خلوص میرے لیے شک و شبہ سے بالا تر رہا ہے۔ شاید میرا تجرباتی کا استعمال ٹھیک نہیں تھا۔ میں اس کی معذرت چاہتا ہوں۔ میری آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ اس سلسلے کو یہاں ختم کر دیں۔

شکریہ
نبیل
محب نہ صرف "محب" ہیں بل کہ سب کے محبوب بھی ہیں
اور وہ یقینا اس ایوارڈ کے مستحق ہیں
یہ تو محض لفظ تجرباتی سے مزا لیا جا رہا ہے
مجھے افسوس ہے کہ حصول لذت كے اس جرم میں میں بھی شریک ہو گیا
آپ سے اور محب سے معافی کا خواستگار ہوں
 
محمد وارث

لائبریرین
محترم محب علوی صاحب، مجھے امید ہے کہ آپ کو یہ سب کچھ برا نہیں لگا ہوگا۔ شاید نبیل صاحب بھی آپکی وجہ سے تھوڑے سے ان کمفرٹیبل ہوگئے، جس کیلیے میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔

اور آپ سے بھی صدقِ دل سے معذرت خواہ ہوں اور یہ بھی عہد کرتا ہوں کہ آئندہ آپ کے ایوارڈ کو کبھی بھی "تجرباتی" نہیں کہوں گا بلکہ ہمیشہ "ایکسپیریمینٹل" کہوں گا۔

۔
 
مجھے قطعا برا نہیں لگا ہے اور برا کیوں لگے گا بھلا ایوارڈ لے کر بھی کسی کو برا لگا ہے ;) اور میں یہ بالکل نہیں کہوں گا کہ میں اس ایوارڈ کا حقدار نہیں میرے خیال سے یہ ایوارڈ فلاں ابن فلاں کو دیا جانا چاہیے تھا (‌رضوان کا نام حریف کے طور پر ابھرا ضرور مگر رضوان نے خود ہی میدان چھوڑ کر میرے لیے آسانی پیدا کردی (

نبیل میں تو لطف اندوز ہو رہا ہوں اس تمام گفتگو سے اور تجرباتی کا لفظ بھی مزہ دے رہا ہے ، اس بہانے سب کو بات کرنے کو ایک موضوع بھی مل گیا ورنہ خالی مبارکباد دے کر جانا پڑتا مگر اب اس لفظ سے خوب کھیلا جا رہا ہے اور میں بھی اس کے نت نئے معانی سے روشناس ہو رہا ہوں۔
 
درست فرمایا آپ نے اعجاز صاحب ! محض دل لگی کر رہے تھے ہم۔
کل رات میں نے بھی محب صاحب کے سوال کا جواب لکھنا تھا لیکن نبیل صاحب کی اس پوسٹ پر نظر پڑ گئی اور ہاتھ روک لیا۔ اب آپ کو یہاں دیکھ کر میں بھی آپ کے پیچھے ہو لیا کہ آپ کی آڑ میں رہتے ہوئے اپنا مدّعا بھی کہہ جاؤں;)

فاتح یہ آڑ لینی کب سے سیکھ لی یا مجھے ہی اب معلوم پڑا ہے ;)
 
نبیل بھائی ۔۔۔ استادِ محترم بلکل صحیح فرما رہے ہیں ۔محب سے دل لگی چل رہی ہے ۔ محب بھی بہت سوں سے ایسی دلگیاں کر چکا ہے ۔ اب اس کا Pay Back کا وقت آ چلا ہے ۔ ;)

تمغہ حسن کارکردگی محب ! مبارک ہو ۔۔۔ اب کہیں یہ تمغہ بھی پہلے والوں تمغوں کی طرح بیچ نہیں ڈالنا ۔۔ سمجھے ۔ :grin:

پہلے والے اپنے تھوڑی تھے وہ تو کسی نے کہا تھا کہ ان کے دام لگوا لاؤ میں نے لگوا دیے تو ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

یہ تو اپنا ہے نہ یہ تو انمول ہے :cool:
 
نبیل
محب نہ صرف "محب" ہیں بل کہ سب کے محبوب بھی ہیں
اور وہ یقینا اس ایوارڈ کے مستحق ہیں
یہ تو محض لفظ تجرباتی سے مزا لیا جا رہا ہے
مجھے افسوس ہے کہ حصول لذت كے اس جرم میں میں بھی شریک ہو گیا
آپ سے اور محب سے معافی کا خواستگار ہوں

ایسی کوئی بات نہیں ہے شاکر صاحب اور لفظ تجرباتی سے لطف تو میں بھی لے رہا ہوں تو آپ کا جرم کیسے ہوا۔ :)

شرمندہ نہ کریں بلکہ یہ بتائیں کہ دستخط والی درخواست پر غور فرمایا آپ نے یا نہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح یہ آڑ لینی کب سے سیکھ لی یا مجھے ہی اب معلوم پڑا ہے ;)

محب صاحب! یہ تو مزاح برائے مزاح بلکہ مزاح برائے محبت چل رہا ہے لیکن درست تو یہ ہے کہ آپ کا اصل اعزاز وہ محبتیں ہیں جو آپ اس اعزاز کی آڑ میں مسلسل سمیٹے چلے جا رہے ہیں اور جو نہ تو تجرباتی ہیں اور نہ مصنوعی اور جن پر مبارکباد کی بھی ضرورت نہیں ہوتی کہ بجائے خود اپنی ذات میں مکمل ہوتی ہیں۔:)
 
Top