مبارکباد اعجاز عبید صاحب اور وارث صاحب سے ایک سوال

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم مجھے جب بھی کوئی مسئلہ ہوا شاعری کے حوالے سے تو مجھے اعجاز عبید صاحب اور وارث صاحب سے رابطہ کرنا پڑا ہر سوال کا جواب ملا ہر مشکل آسان ہوئی ہر غزل پر اصلاح ملی میرے خیال میں اس پوری محفل میں میری اور راجا بھائی کی غزلوں سے زیادہ غزلیں کسی کی بھی اصلاح کے لیے نہیں‌آئی ہوئی ہوں گی ان سب غزلوں پر اصلاح ملی اس کے علاوہ نیٹ پر جہاں‌جہاں‌اردو دیکھی وہاں وہاں یہ دونوں حضرات نظر آئے ہر جگہ پر کام کر رہے ہیں بلاگ پر ویب سائیڈ پر اور نیٹ سے ہٹ کر بھی بہت کام ہیں‌ ان حضرات کے میں ان سے سوال کرنا چاہتا ہوں ایک تو یہ بتائے آپ کے پاس اتنا وقت کہاں سے آتا ہے اور دوسرا آپ کو کیا ملتا ہے ہمارے سوالوں کا جواب کیوں دیتے ہیں آپ ؟؟؟؟

اللہ تعالیٰ آپ دونوں‌کو بہت بہت عزت اور صحت عطا فرمائیں آمین
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ خرم صاحب لیکن یہ تھریڈ تہنیتی پیغامات میں؟ میں تو پریشان ہو گیا تھا :)

وقت تو بھائی نکالنا پڑتا ہے، دوسرا میں سوشل آدمی نہیں ہوں، نہ کہیں جاتا ہوں نہ کسی سے ملتا ہوں سو اللہ کی رحمت ہے :) فقط ایک دوست ہے بچپن کا جو مہینے میں ایک آدھ بار آ جاتا ہے اور وہ واحد آدمی ہے جسے میں ہر بار گھر پر ہی ملتا ہوں ;) اور اسکے ساتھ مل کر خوشی ہی ہوتی ہے کہ اپنے ذوق کا ہی آدمی ہے اور غالب، اقبال اور فارسی شاعری کا قتیل۔

دوسرے سوال کے بارے میں تو غالب فرما گئے ہیں:

بلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل
کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ویسے اس دھاگے کو یہی ہو نا چاہے تھا مجھے اور محمد امین کو اس بات پر بہت خوشی ہے کہ آپ اور اعجاز صاحب ہمارے استاد ہیں ہماری پرشانی کو دور کرتے ہیں کبھی کبھی میں‌سوچتا ہوں اگر آپ دونوں سے رابطہ نا ہوتا تو ابھی تک ہم کچھل ہی ہو رہی ہوتے جہاں آپ دونوں کے لیے ہمارے دل سے دعا نکلتی ہے وہی محفل کو بھی دعا دیتے ہیں جس کی وجہ سے آپ سے رابطہ ہوا اللہ آپ کو عزت اور صحت عطا فرمائیں آمین
 
الف عین

لائبریرین
جیو خرم۔۔۔ تمہاری دعاؤں سے ان شاء اللہ میں بھی جیوں گا۔ پھر اپنے ہی والد کا شعر یاد آ گیا۔
تم مرے قتل پہ آمادہ ہو، اچھا، لیکن
میں بزرگوں کی دعاؤں سے جیوں گا برسوں

اور میں تم جیسے شاگردوں کی دعاؤں سے۔۔۔۔۔
وقت ایک ایسی چیز ہے کہ جو آپ کے اپنے اختیار میں ہے، کس طرح اس کو Manage کرتے ہو، سب کچھ اس پر منحصر ہے۔ مجھے ان لوگوں سے شکایت ہے جو وقت کی کمی کا شکوہ کرتے ہیں، اور اس بہانے کچھ نہیں کرتے!!!
میں محض رات کو پانچ ساڑھے پانچ گھنٹے سوتا ہوں۔ دفتر کا کام بھی کوئی پینڈنگ نہیں رہتا (کبھی کبھی محفل یا کتابوں کے چکر میں لگ جاؤں تو بات دسری ہے، کہ یہ کام دفتر میں بھی چلتا رہتا ہے بلکہ کم از کم ایک گھنٹا تو دفتر میں بھی محفل میں ہی لگ جاتا ہے۔ اور یہ اس وجہ سے بھی کہ سب لیٹ یعنی دس بجے کے بعد دفتر آتے ہں، میں ساڑھے نو سے پہلے پہنچ جاتا ہوں جب کہ میرا گھر دفتر سے سب سے زیادہ دور ہ۔ 26 کلو میٹر!! آٹھ بجے گھر سے نکلتا ہوں۔ گویا کہ میرے چار گھنٹے کے آس پاس محض دفتر سے آنے جانے میں خرچ ہوتے ہیں!! پھر بھی میں اتنا کچھ کر پاتا ہوں تو معجزہ ہی کہہ سکتے ہو۔۔ اور پھر تم لوگ ایسے پکارتے ہو کہ دوسرا کام چھوڑ کر تمہاری شاعری کی سرجری کرنی پڑتی ہے۔
بہر حال تمہارے ان جذبات کا بے حد شکریہ۔۔ لیکن ووٹ مجھے دیا یا نہیں!!! میں تو شاکر بھائ کو اپنا ووٹ دے کر پچھتا رہا ہوں!! خیر مذاق ہے یہ تو میں سیرئس نہیں ہوں۔۔
 
تعبیر

محفلین
چلیں میں بھی آپ دونوں سے سوال پوچھ لیتی ہوں :) جواب ملے گا نا :confused:

شاعری شروع کیسے کرتے ہیں ؟؟؟ مجھے بھی کچھ لکھنا ہے۔ پر کیا؟؟؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جیو خرم۔۔۔ تمہاری دعاؤں سے ان شاء اللہ میں بھی جیوں گا۔ پھر اپنے ہی والد کا شعر یاد آ گیا۔
تم مرے قتل پہ آمادہ ہو، اچھا، لیکن
میں بزرگوں کی دعاؤں سے جیوں گا برسوں

:grin: میں تو ابھی بچہ ہوں چلو کم سن بزرگ بھی آ گیا ہے اب آپ اکیلے نہیں ہو ابنِ سعید بھائی
اور میں تم جیسے شاگردوں کی دعاؤں سے۔۔۔۔۔
وقت ایک ایسی چیز ہے کہ جو آپ کے اپنے اختیار میں ہے، کس طرح اس کو Manage کرتے ہو، سب کچھ اس پر منحصر ہے۔ مجھے ان لوگوں سے شکایت ہے جو وقت کی کمی کا شکوہ کرتے ہیں، اور اس بہانے کچھ نہیں کرتے!!!
میں محض رات کو پانچ ساڑھے پانچ گھنٹے سوتا ہوں۔ دفتر کا کام بھی کوئی پینڈنگ نہیں رہتا (کبھی کبھی محفل یا کتابوں کے چکر میں لگ جاؤں تو بات دسری ہے، کہ یہ کام دفتر میں بھی چلتا رہتا ہے بلکہ کم از کم ایک گھنٹا تو دفتر میں بھی محفل میں ہی لگ جاتا ہے۔ اور یہ اس وجہ سے بھی کہ سب لیٹ یعنی دس بجے کے بعد دفتر آتے ہں، میں ساڑھے نو سے پہلے پہنچ جاتا ہوں جب کہ میرا گھر دفتر سے سب سے زیادہ دور ہ۔ 26 کلو میٹر!! آٹھ بجے گھر سے نکلتا ہوں۔ گویا کہ میرے چار گھنٹے کے آس پاس محض دفتر سے آنے جانے میں خرچ ہوتے ہیں!! پھر بھی میں اتنا کچھ کر پاتا ہوں تو معجزہ ہی کہہ سکتے ہو۔۔ اور پھر تم لوگ ایسے پکارتے ہو کہ دوسرا کام چھوڑ کر تمہاری شاعری کی سرجری کرنی پڑتی ہے۔
بہر حال تمہارے ان جذبات کا بے حد شکریہ۔۔ لیکن ووٹ مجھے دیا یا نہیں!!! میں تو شاکر بھائ کو اپنا ووٹ دے کر پچھتا رہا ہوں!! خیر مذاق ہے یہ تو میں سیرئس نہیں ہوں۔۔

سر یہ سب آپ کی محبت ہے جو آپ ہمیں اتنا وقت دیتے ہیں آپ اور وارث صاحب بہت بہت اچھے ہیں بہت شکریہ آپ کا مجھے اچھی طرح یاد ہے جب میں نے پہلی دفعہ آپ کو زپ کیا تھا تو آپ کی طرف سے بہت اچھا جواب ملا تھا مجھے بہت خوشی ہوئی تھی جب میں نے آپ سے آپ کی عمر پوچھی تھی تو آپ نے کہا تھا بیٹا اپنی عمر کو 3 سے ضرب دے لو میرے عمر نکل آئے گی :grin: ہی ہی ہی
اسی طرح‌وارث صاحب کو جب پہلی دفعہ زپ کیا تھا تو ان کا بھی بہت پیارا جواب آیا تھا بہت خوشی ہوئی بہت شکریہ
 
محمد وارث

لائبریرین
چلیں میں بھی آپ دونوں سے سوال پوچھ لیتی ہوں :) جواب ملے گا نا :confused:

شاعری شروع کیسے کرتے ہیں ؟؟؟ مجھے بھی کچھ لکھنا ہے۔ پر کیا؟؟؟

تعبیر جو آپ کے دل میں آتا لکھ ماریں شاعری خود ہی بن جائے گی بس ذرا الفاظ کو آگے پیچھے کر دیں :)

جیسے یہ جملہ 'دل میں آتا ہے اب مجھے بھی کسی سے محبت ہو' کو یوں کر دیں تو مصرع بن جائے گا

محبت ہو مجھے بھی اب کسی سے، دل میں آتا ہے

ہے نا کتنا آسان :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شہزادے بھائی ایسا کب ہوگیا ہے ؟
بہرحال خطا کا پتلا ہوں ہوبھی سکتا ہے۔
اظہارِ شرمندگی اور معذوری قبول کیجئے۔

ہا ہا ہا معافی چاہتا ہوں سر میں مزاق کر رہا تھا آپ سے اس میں شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں‌آپ کی یہ تحریر پڑھ کر تو من شرمندہ ہو گیا ہوں معافی چاہتا ہوں
 
ابن علی

محفلین
تم مرے قتل پہ آمادہ ہو، اچھا، لیکن
میں بزرگوں کی دعاؤں سے جیوں گا برسوں

زبردست شعر ہے ، بلکہ بہت ہی زبردست ضرب المثل بننے کے لائق
اعجازعبید،محمدوارث اور خرم
سبھی خوش نصیب لوگ ہیں‌جو محبت کے دھاگے میں پروئے ہوئے ہیں۔
واہ ہہہہہہہہہ
 
تعبیر

محفلین
اپیا آپ سب سے پہلے عنوان لکھ لیجئے۔ :)

اور اگر بلا عنوان لکھنا ہو تو پھر کیا لکھا جائے ;) :confused:

تعبیر جو آپ کے دل میں آتا لکھ ماریں شاعری خود ہی بن جائے گی بس ذرا الفاظ کو آگے پیچھے کر دیں :)

جیسے یہ جملہ 'دل میں آتا ہے اب مجھے بھی کسی سے محبت ہو' کو یوں کر دیں تو مصرع بن جائے گا

محبت ہو مجھے بھی اب کسی سے، دل میں آتا ہے

ہے نا کتنا آسان :)

اپ کے لیے تو آسان ہے پر مجھ اناڑی کے لیے لگتا ہے شاعری کے پاپڑ بیلنے آسان نہیں :( :( :(
اس کے لیے ایک اور جنم لینا پڑے گا لگتا ہے :(
 
Top