اصل گڑ بڑ کہاں ھے؟؟؟

سیما علی

لائبریرین
اصل گڑبڑ ہمارے کردار میں ہے۔
یہ مہنگائی آج کی بات نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کو آئے تو ابھی دو ڈھائی سال ہوئے ہیں۔ اس کے پہلے جو مہنگائی ہوئی تھی، اس کا کون ذمہ دار ہے؟ بکرے کا گوشت آج سے پچاس سال پہلے چار روپے کلو ہوتا تھا، آج چودہ سو روپے کلو ہے۔ تو یہ مہنگائی کس نے کی؟
بھیا اصل مسلۂ ہے وہی ہے کہ جو کچھ کر گئیے ابھی تک وہی بھگت رہے ہیں پر اِسکو سمجھنے کی کوشش کوئی نہیں کررہا ہے اللّہ رحم کرے ہمارے حال پر !
 

ہانیہ

محفلین
اصل گڑبڑ ہمارے کردار میں ہے۔
یہ مہنگائی آج کی بات نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کو آئے تو ابھی دو ڈھائی سال ہوئے ہیں۔ اس کے پہلے جو مہنگائی ہوئی تھی، اس کا کون ذمہ دار ہے؟ بکرے کا گوشت آج سے پچاس سال پہلے چار روپے کلو ہوتا تھا، آج چودہ سو روپے کلو ہے۔ تو یہ مہنگائی کس نے کی؟

بھیا اصل مسلۂ ہے وہی ہے کہ جو کچھ کر گئیے ابھی تک وہی بھگت رہے ہیں پر اِسکو سمجھنے کی کوشش کوئی نہیں کررہا ہے اللّہ رحم کرے ہمارے حال پر !

سر، میم۔۔۔۔

میرا تعلق تو غریب عوام سے ہے۔۔۔۔۔ اسلئے مجھ پر فرق پڑا ہے۔۔۔۔ آپ دونوں کے لئے یہ آرٹیکل پڑھنا مفید رہے گا

پاکستان میں غذائی اشیا کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟ - BBC News اردو

اور سر میں نواز یا زرداری کی فین نہیں ہوں جو مجھے پہلے والوں سے کوئی ہمدردی ہوگی اور میں اس بنیاد پر وزیر اعظم پر تنقید کر رہی ہوں گی ۔۔۔۔۔ مہنگائی میں ہوشربا ضافہ ہوا ہے اور ایک قلیل عرصے میں ہوا ہے جس کی وجہ سے ہم جیسے سفید پوش افراد کی چیخیں نکل گئی ہیں۔۔۔۔۔ کہیں نا کہیں انتظامی سطح پر حکومت کی کوتاہیاں ہیں اور اس کے بارے میں آپ کو آرٹیکل میں پڑھنے کو مل جائے گا۔۔۔۔۔

اگر ہر بات میں واہ واہ کی جاتی رہے گی تو حکومت کبھی اپنی غلطیوں پر نظر ثانی نہیں کرے گی۔۔۔ جو حق بات ہو اس کا ساتھ دینا چاہیے اور جو غلط ہو رہا ہو اس پر تنقید کی جانی ضروری ہے۔۔۔۔ یہی ایک صحتمند معاشرے کی نشانی ہے۔۔۔۔
 
اصل گڑ بڑ کہاں ھے؟؟؟*
دودھ میں پانی
شہد میں شیرہ
گھی میں کیمیکل
مرغیوں کی انتڑیاں
ہلدی میں مصنوعی رنگ
سرخ مرچوں میں اینٹوں کا بوراﺍ
کالی مرچوں میں گھوڑے کا دانہ اور پپیتے کے بیج
ﺟﻮﺱ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺭﻧﮓ ﺍﻭﺭ ﻓﻠﯿﻮﺭﺯ
چائے کی پتی میں چنے کے چھلکے
آٹے میں ریتی
چنے کے آٹے میں لکڑی کا بھوسہ
پھلوں میں میٹھے انجکشن
سبزیوں پر رنگ
پیٹرول میں گندہ تیل
بچوں کی چیزوں میں زہر آلود مٹیریل
ﺑﮑﺮﮮ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺍﻧﺠﮑﺸﻦ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﻭﺯﻥ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺮﻧﺎ
بھینس کو دودھ بڑھانے کے ٹیکے لگانا
ﺷﻮﺍﺭﻣﮯ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﺘﮯ ﺍﻭﺭ چوہے
ﺷﺎﺩﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ
ﻣﻨﺮﻝ ﻭﺍﭨﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﻠﮑﮯ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﭘﯽ ﻓﻮﻥ
ﺟﻌﻠﯽ ﺻﺎﺑﻦ، ﺟﻌﻠﯽ ﺳﺮﻑ، ﺟﻌﻠﯽ ﺷﯿﻤﭙﻮ ﻣﮕﺮ ﺳﺐ ﺍﻭﺭﯾﺠﻨﻞ ﭨﯿﮕﺰ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﺩﻭ ﻧﻤﺒﺮ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﺍﺻﻠﯽ ﭘﯿﮑﻨﮓ ﻣﯿﮟ

ہسپتالوں میں جعلی ڈاکٹرز
بازاروں میں بدنگاہی اور جھگڑے
ﺍﻣﺘﺤﺎﻧﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻧﻘﻞ
مسلمان لڑکیوں کے ہاتھ میں قرآن پاک کی جگہ فحش ڈائجسٹ
ﻧﺎﭖ ﺗﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ⚖
ﺩﻭﺳﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﻏﺮﺿﯽ

محبت میں دھوکہ
ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﺎﻓﻘﺖ
ﻧﻮﮐﺮﯼ ﻣﯿﮟ ناجائز ﺳﻔﺎﺭﺵ ﻭﺭﺷﻮت
ﺑﺠﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﺮﺍ ﭘﮭﯿﺮﯼ

بے ریش چہرے
بے نمازی پیشانیاں
ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﮯ ﮐﺴﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﻧﻨﮕﮯ ﻟﺒﺎﺱ‍♀
عبایوں میں فیشن
ﺷﺎﺩﯼ ﺑﯿﺎﮦ ﭘﺮ ﺷﺮﺍﺏ ﻧﻮﺷﯽ، ﻣﺠﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺋﺮﻧﮓ
مرد و عورت کا اختلاط
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﯿﮟ ﻓﺤﺶ ﺗﺼﺎﻭﯾﺮ ﻭﻓﻠﻤﯿﮟ
ٹی وی پر ننگے ناچ
بھائی بہنوں میں نفرت
ماں باپ کی عزت میں عدم تکریم
رشتے داروں سے قطع تعلقی
پڑوسیوں سے بدسلوکی
استادوں سے بدتمیزی
بغیر عمل کا علم
مساجد ویران...سینما گھر آباد
میاں بیوی میں نفرت
بچوں پر سختی
غربت کی آزمائش میں چوری
امیری میں تکبر
اپنے علم پر غرور
روزی میں حرام کی آمیزش
ﺟﮭﻮﭦ ﻧﯿﮑﯽ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﻨﺎ
ﮈﮐﯿﺘﯽ، ﻓﺮﺍﮈ، ﺩﮬﻮﮐﺎ، ﺭﺍﮨﺰﻧﯽ
ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﯾﺎﮐﺎﺭﯼ ......

اخلاقی طور پر دیوالیہ قوم سے کچھ بھی بعید نہیں، حتی' کہ دس روپے کی خاطر قتل بھی.
ایک بے سمت ہجوم...!!
ایک ایسا ریوڑ جو سات عشروں میں بھی اپنی درست سمت کا تعین نہ کرسکا.
ان تمام باتوں کے بعد حیرت زدہ و حیرت کدہ ہوں کہ ﮨﻢ صرف ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻏﻠﻂ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
کیا آپ نے نہیں سنا کہ ظالم و جابر حکمران‍ کب اور کیوں مسلط ہوتے ہیں؟؟؟
کیا ایک پَل کو ذہن و دل نے یہ سوچا یا محسوس کیا کہ ہم خود کتنے نیک ہیں؟؟؟
پھر کہتے ھیں دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں..
●▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬●
واٹس ایپ پر موصول شدہ
اعمال کا دارو مدار نیت پر ہے حدیث شریف
بس سارا یہاں حل اسی نیت پر ہے جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
میاں بیوی میں نفرت
بچوں پر سختی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبادت میں دکھاوا اور تکبر۔۔۔۔اخلاقی طور پر دیوالیہ قوم سے کچھ بھی بعید نہیں، حتی کہ کچھ روپے کی خاطر قتل بھی.
من حیث القوم تو ہم کب کے مرچکے،،،ایک بے سمت ہجوم...!!
ایک ایسا ریوڑ جو سات عشروں میں بھی اپنی درست سمت کا تعین نہ کرسکا.
ان تمام باتوں کے بعد حیرت زدہ و حیرت کدہ ہیں کہ ہمیں صرف حکمرانوں پر تنقید کیا کبھی اپنے بارے سوچا...؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

میم الف

محفلین
اصل گڑبڑ وٹس ایپ میں ہی ہے جس میں یہ پیغام موصول ہوا ہے۔ ان کی نئی پالیسی سے محتاط رہیں
 

سید رافع

محفلین
کوئی فرق نہیں؟
788385-F5-515-D-4-AD9-90-A5-62-D72576250-F.jpg

فرق ہے سلیکٹڈ طریقہ کار میں کہ چوس کر سلیکٹر کو پہنچا دیا۔

51242111368_749ebdb7e3_c_d.jpg
 
Top