اصل گڑ بڑ کہاں ھے؟؟؟

اصل گڑ بڑ کہاں ھے؟؟؟*
دودھ میں پانی
شہد میں شیرہ
گھی میں کیمیکل
مرغیوں کی انتڑیاں
ہلدی میں مصنوعی رنگ
سرخ مرچوں میں اینٹوں کا بوراﺍ
کالی مرچوں میں گھوڑے کا دانہ اور پپیتے کے بیج
ﺟﻮﺱ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺭﻧﮓ ﺍﻭﺭ ﻓﻠﯿﻮﺭﺯ
چائے کی پتی میں چنے کے چھلکے
آٹے میں ریتی
چنے کے آٹے میں لکڑی کا بھوسہ
پھلوں میں میٹھے انجکشن
سبزیوں پر رنگ
پیٹرول میں گندہ تیل
بچوں کی چیزوں میں زہر آلود مٹیریل
ﺑﮑﺮﮮ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺍﻧﺠﮑﺸﻦ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﻭﺯﻥ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺮﻧﺎ
بھینس کو دودھ بڑھانے کے ٹیکے لگانا
ﺷﻮﺍﺭﻣﮯ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﺘﮯ ﺍﻭﺭ چوہے
ﺷﺎﺩﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ
ﻣﻨﺮﻝ ﻭﺍﭨﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﻠﮑﮯ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﭘﯽ ﻓﻮﻥ
ﺟﻌﻠﯽ ﺻﺎﺑﻦ، ﺟﻌﻠﯽ ﺳﺮﻑ، ﺟﻌﻠﯽ ﺷﯿﻤﭙﻮ ﻣﮕﺮ ﺳﺐ ﺍﻭﺭﯾﺠﻨﻞ ﭨﯿﮕﺰ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﺩﻭ ﻧﻤﺒﺮ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﺍﺻﻠﯽ ﭘﯿﮑﻨﮓ ﻣﯿﮟ

ہسپتالوں میں جعلی ڈاکٹرز
بازاروں میں بدنگاہی اور جھگڑے
ﺍﻣﺘﺤﺎﻧﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻧﻘﻞ
مسلمان لڑکیوں کے ہاتھ میں قرآن پاک کی جگہ فحش ڈائجسٹ
ﻧﺎﭖ ﺗﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ⚖
ﺩﻭﺳﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﻏﺮﺿﯽ

محبت میں دھوکہ
ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﺎﻓﻘﺖ
ﻧﻮﮐﺮﯼ ﻣﯿﮟ ناجائز ﺳﻔﺎﺭﺵ ﻭﺭﺷﻮت
ﺑﺠﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﺮﺍ ﭘﮭﯿﺮﯼ

بے ریش چہرے
بے نمازی پیشانیاں
ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﮯ ﮐﺴﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﻧﻨﮕﮯ ﻟﺒﺎﺱ‍♀
عبایوں میں فیشن
ﺷﺎﺩﯼ ﺑﯿﺎﮦ ﭘﺮ ﺷﺮﺍﺏ ﻧﻮﺷﯽ، ﻣﺠﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺋﺮﻧﮓ
مرد و عورت کا اختلاط
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﯿﮟ ﻓﺤﺶ ﺗﺼﺎﻭﯾﺮ ﻭﻓﻠﻤﯿﮟ
ٹی وی پر ننگے ناچ
بھائی بہنوں میں نفرت
ماں باپ کی عزت میں عدم تکریم
رشتے داروں سے قطع تعلقی
پڑوسیوں سے بدسلوکی
استادوں سے بدتمیزی
بغیر عمل کا علم
مساجد ویران...سینما گھر آباد
میاں بیوی میں نفرت
بچوں پر سختی
غربت کی آزمائش میں چوری
امیری میں تکبر
اپنے علم پر غرور
روزی میں حرام کی آمیزش
ﺟﮭﻮﭦ ﻧﯿﮑﯽ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﻨﺎ
ﮈﮐﯿﺘﯽ، ﻓﺮﺍﮈ، ﺩﮬﻮﮐﺎ، ﺭﺍﮨﺰﻧﯽ
ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﯾﺎﮐﺎﺭﯼ ......

اخلاقی طور پر دیوالیہ قوم سے کچھ بھی بعید نہیں، حتی' کہ دس روپے کی خاطر قتل بھی.
ایک بے سمت ہجوم...!!
ایک ایسا ریوڑ جو سات عشروں میں بھی اپنی درست سمت کا تعین نہ کرسکا.
ان تمام باتوں کے بعد حیرت زدہ و حیرت کدہ ہوں کہ ﮨﻢ صرف ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻏﻠﻂ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
کیا آپ نے نہیں سنا کہ ظالم و جابر حکمران‍ کب اور کیوں مسلط ہوتے ہیں؟؟؟
کیا ایک پَل کو ذہن و دل نے یہ سوچا یا محسوس کیا کہ ہم خود کتنے نیک ہیں؟؟؟
پھر کہتے ھیں دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں..
●▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬●
واٹس ایپ پر موصول شدہ
 

سیما علی

لائبریرین
بالکل درست ہمارے اپنے اندر کی گڑ بڑ سب چیزیں خراب کررہی ہے ۔یعنی ہمیں اپنی برُائی نہیں نظر آتی اور دوسروں کی فوراً نظر آجاتی ہے
بس وہی ذاتِ پاک ہے جو راستہ دکھا سکتی ہے ہدایت دے سکتی ہے -اے کاش ہم دوسروں کی طرف اُنگلی اُٹھانے سے پہلے اپنی خامیوں کو دیکھ لیں ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

احسن جاوید

محفلین
یعنی کہ خود نہیں سدھرنا، اب عمران خانے کے پاس جادو کی چھڑی تو ہے نہیں کہ گھمائے اور سو دنوں میں ٹھیک کر دے۔
دعوے تو یہی تھے عمران خان کے، یہ جانتے ہوئے بھی کہ میرے تو کیا کسی بھی سیاستدان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دعوے تو نواز شریف اور زرداوی نے بھی بڑے بڑے کیے تھے، ان سے تو آج تک کسی نے نہیں پوچھا۔
پھر گزشتہ تیس سالوں کا گند عمران خان دو سالوں میں کیسے ٹھیک کر دے۔
 

سیما علی

لائبریرین
دعوے تو یہی تھے عمران خان کے، یہ جانتے ہوئے بھی کہ میرے تو کیا کسی بھی سیاستدان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے۔
دعوے تو پہلوں نے بھی بہت کئیے اور وہی ہر برُائی کی وجہ ہیں اس ملک میں تیس تیس سال سے اقتدار میں صرف اپنا گھر بھرنے کے علاوہ کچھ نہ کیا افسوس صد افسوس کاش آپ نے رجکماری کو Edgware لندن میں دیکھا ہوتا ۔۔۔لکھ کے بھی افسوس ہی ہوتا ہے ۔۔کہ ہم اب بھی نہیں پہچانتے۔۔۔
 

احسن جاوید

محفلین
دعوے تو نواز شریف اور زرداوی نے بھی بڑے بڑے کیے تھے، ان سے تو آج تک کسی نے نہیں پوچھا۔
پھر گزشتہ تیس سالوں کا گند عمران خان دو سالوں میں کیسے ٹھیک کر دے۔
یہی بتلانا مقصود تھا کہ ان سب بشمول عمران خان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ عمران خان سے بھی کس نے پوچھا ہے؟ آپ کا اور میرا پوچھنا، پوچھنا نہیں ہوتا بلکہ صرف بتانا ہوتا ہے کہ جناب آپ نے یہ وعدہ کیا تھا اور یہ تو ہر دور میں کوئی نہ کوئی حکومت وقت کو بتلاتا آیا ہے۔
اگر انسان کے سامنے صبح شام تیس سال کی رٹ لگائی جائے تو وہ تیس سال ہی سیکھے گا، اس سے بہتر تھا کہ آپ تاریخ پڑھ لیتے اور سالوں کا حساب کر لیتے تاکہ آپ کا دعویٰ حقیقت پہ مبنی ہوتا۔ سچ وہ نہیں ہوتا جو صبح شام بول کر رٹوایا جائے یا رٹا جائے، تاریخ کسی کی سگی نہیں ہے وہ ہر سال کا حساب رکھتی ہے۔
اگر دو سالوں میں ٹھیک نہیں ہو سکا تو پھر عمران خان نے جھوٹ پہ مبنی وعدہ کیوں کیا تھا؟ اب اپنے لیڈر کے وعدے پہ تنقید نہیں کرنی بلکہ اس کی صفائیاں پیش کرنی ہیں لیکن اپوزیشن کا نام آتے ہیں ساری خرابیاں اور برائیاں یاد آ جاتی ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہی بتلانا مقصود تھا کہ ان سب بشمول عمران خان میں کوئی فرق نہیں ہے۔
کوئی فرق نہیں؟
788385-F5-515-D-4-AD9-90-A5-62-D72576250-F.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
یہی بتلانا مقصود تھا کہ ان سب بشمول عمران خان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ عمران خان سے بھی کس نے پوچھا ہے؟ آپ کا اور میرا پوچھنا، پوچھنا نہیں ہوتا بلکہ صرف بتانا ہوتا ہے کہ جناب آپ نے یہ وعدہ کیا تھا اور یہ تو ہر دور میں کوئی نہ کوئی حکومت وقت کو بتلاتا آیا ہے۔
اگر انسان کے سامنے صبح شام تیس سال کی رٹ لگائی جائے تو وہ تیس سال ہی سیکھے گا، اس سے بہتر تھا کہ آپ تاریخ پڑھ لیتے اور سالوں کا حساب کر لیتے تاکہ آپ کا دعویٰ حقیقت پہ مبنی ہوتا۔ سچ وہ نہیں ہوتا جو صبح شام بول کر رٹوایا جائے یا رٹا جائے، تاریخ کسی کی سگی نہیں ہے وہ ہر سال کا حساب رکھتی ہے۔
اگر دو سالوں میں ٹھیک نہیں ہو سکا تو پھر عمران خان نے جھوٹ پہ مبنی وعدہ کیوں کیا تھا؟ اب اپنے لیڈر کے وعدے پہ تنقید نہیں کرنی بلکہ اس کی صفائیاں پیش کرنی ہیں لیکن اپوزیشن کا نام آتے ہیں ساری خرابیاں اور برائیاں یاد آ جاتی ہیں۔
میرے بھائی تیس سال تیس سال ہی ہیں جو پی پی اور ن لیگ نے لیے ہیں۔
اب عمران خان کو کم از کم دس سال تو دیں۔
 

احسن جاوید

محفلین
میرے بھائی تیس سال تیس سال ہی ہیں جو پی پی اور ن لیگ نے لیے ہیں۔
اب عمران خان کو کم از کم دس سال تو دیں۔
دورِ حکومت کے حساب سے ان پچھلے تیس سالوں کی کوئی لسٹ مہیا کر دیں تاکہ ہمارے بھی علم میں اضافہ ہو کہ آپ کا دعویٰ حقیقت پہ مبنی ہے۔
 
Top