اصلاح طلب۔۔۔۔

جفا کر کے وفا سمجھتے ہو؟
تم خود کو کیا سمجھتے ہو؟

تم سمجھتے ہو ہمیں کھوٹا سکا
اور خود کو کیا کھرا سمجھتے ہو؟

اور بھی عیب بتاؤ نا ہمارے ہم کو
یا صرف ہمیں بے وفا سمجھتے ہو؟

فخرؔ کا حال تک نہیں سنتے
ہمیں کیا تم مَرا سمجھتے ہو؟
 
فخر بھائی، اگر آپ شاعری کے معاملے میں واقعی سنجیدہ ہیں تو میری ناچیز رائے میں پہلے عروض کی بنیادی شدبد حاصل کریں، پھر مشق کی جانب آئیں۔
اس طرح ایک ایک شعر کا وزن درست کرنا بہت طویل اور خشک کام ہے۔ کم از کم کسی بحر کا تعین کرکے اس کے وزن کے قریب قریب اشعار موزوں کئے جائیں تو کچھ صلاح دی جاسکتی ہے۔
میں آپ کی حوصلہ شکنی نہیں کرنا چاہتا، مگر اس صورت میں بہت مشکل ہے۔ جزاک اللہ۔
 
Top