اصلاح سخن : برائے تنقید (غزل) ’’نہ کیجے ذرا غم ،اگر وہ خفا ہے ‘‘

فاخر

محفلین
غزل
استاد مکرم جناب الف عین صاحب مدظلہ العالی کی نگاہِ کرم کی خصوصی التجاء کے ساتھ:
’’نہ کیجے ذراغم ، اگر وہ خفا ہے
وہ انساں ہے آخر نہیں وہ خدا ہے
وہ گر سنگ دل ہے ، یہی اس کا حل ہے
جھکادیں جبیں کو یہیں بت کدہ ہے
نظر وہ جو آئے ، سدا مسکرائے
مگر زہرِ قاتل نگہ میں چھپا ہے
نقابِ دہر بھی الٹ کر جو آئے
فسونِ شب ِ غم مقدر رہا ہے
یہ سچ ہے کہ فاخرؔ ، مزار ِ جنوں پر
چراغِ محبت ہمیشہ جلا ہے ‘‘
مجھے لگ رہا ہے اردو محفل کی رکنیت خوش آئند ثابت ہورہی ہے ،تاہم ’’میاں مٹھو ‘‘ کے بجائےمحفلین اس کا فیصلہ کریں گے ۔
 
الف عین

لائبریرین
فاخر میاں، تمہاری شاعری کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ تم اپنا ما فی ضمیر درست بیان نہیں کر پاتے۔ تم سمجھتے ہو گے کہ درست ابلاغ ہو گیا لیکن دوسروں پر واضح نہیں ہوتا
نہ کیجے ذراغم ، اگر وہ خفا ہے
وہ انساں ہے آخر نہیں وہ خدا ہے
... نہیں وہ خدا ہے، عجیب ہے بجانے 'وہ خدا نہیں ہے'
پہلا مصرع بھی
ذرا غم نہ کیجے.... رواں نہیں؟

وہ گر سنگ دل ہے ، یہی اس کا حل ہے
جھکادیں جبیں کو یہیں بت کدہ ہے
... گر، اور یہی اس کا حل.. کا ربط دوسرے مصرعے سے کیا ہے، سمجھ میں نہیں آتا

نظر وہ جو آئے ، سدا مسکرائے
مگر زہرِ قاتل نگہ میں چھپا ہے
.... پہلے مصرع کا بیانیہ ساتھ نہیں دے رہا
سدا مسکراتے نظر آ رہے ہیں
شاید مطلب صاف کرے

نقابِ دہر بھی الٹ کر جو آئے
فسونِ شب ِ غم مقدر رہا ہے
پہلے مصرع میں دہر کے علاوہ بھی اور جو کے الفاظ کی وجہ سے دوسرا مصرع بے معنی لگتا ہے
فسون تو مثبت چیز ہے!

یہ سچ ہے کہ فاخرؔ ، مزار ِ جنوں پر
چراغِ محبت ہمیشہ جلا ہے
یہ بھی واضح نہیں
 
فاخر

محفلین
معذرت کے ساتھ!!!!!!!
آپ کی ٹائپ شدہ اردو مجھے سمجھ میں نہیں آتی جیسا کہ کئی بار ہوچکا ہے آپ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ آپ پہلے ورڈ یا ان پیج تھری پر اردو میں ٹائپ کرلیں پھر اس کو کاپی کرکے جہاں تبصرہ کرنا ہو ، پیسٹ کردیں اس سے قاری کو آپ کی اردو سمجھ میں آئے گی ۔
 
یہ اس غزل کی پہلی ’’محنت‘‘ تھی، رات میں جیسی تیار ہوئی پیش کردیا۔ ابھی اس میں مزید غور و خوض کی ضرورت ہے۔ ان شاءاللہ رات تک اس کے مزید نوک پلک سنوار کر پیش کروں گا۔ دوسری بات یہ کہ بحرمتقارب مثمن سالم بھی میرے لیے بالکل نئی چیز ہے ،پہلی بار اس بحر میں ’’ہفوات‘‘ کی کوشش کی ہے۔ آپ نے درست تشخیص کی کہ :’’میرا یہ خیال ہے کہ تم اپنا ما فی ضمیر درست بیان نہیں کر پاتے۔ تم سمجھتے ہو گے کہ درست ابلاغ ہو گیا لیکن دوسروں پر واضح نہیں ہوتا‘‘ سچ ہے ،ان شاءاللہ یہ کمی بھی جلد ہی رفع ہوجائے گی ۔ چوں کہ نثر کا عادی ہوں ؛ اس لیے بحروں کی پابندی مشکل واقع ہوتی ہے ؛لیکن ذہن کو اب اسی کا عادی بنانا مقصود ہے۔ آپ کی توجہ کی خصوصی درخواست ہے ۔
 
الف عین

لائبریرین
معذرت کے ساتھ!!!!!!!
آپ کی ٹائپ شدہ اردو مجھے سمجھ میں نہیں آتی جیسا کہ کئی بار ہوچکا ہے آپ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ آپ پہلے ورڈ یا ان پیج تھری پر اردو میں ٹائپ کرلیں پھر اس کو کاپی کرکے جہاں تبصرہ کرنا ہو ، پیسٹ کردیں اس سے قاری کو آپ کی اردو سمجھ میں آئے گی ۔
میں ٹائپ کرنے کے بارے میں بہت کاہل واقع ہوا ہوں اور شاید وہی بات ہو جاتی ہے جس کا تم کو لکھا تھا کہ جو کہنا چاہتا ہوں، واضح نہیں ہو پاتا۔
آج کل تو موبائل سے ہی محفل میں آتا ہوں تو اتنی ٹائپ کی اغلاط بھی نہیں ہوتیں جتنی مجھ سے ہو جاتی رہی ہیں۔
تم کو جو بات سمجھ میں نہ آئے دوبارہ پوچھ لیا کرو۔ زیادہ تفصیل سے بیان کرنے کی نہ کوئی ضرورت سمجھتا ہوں نہ اتنی تضیع اوقات کی ہمت!
 
:LOL::LOL::LOL::LOL: الله اللہ !!!!!!!!! حضرت الف عین صاحب اللہ آپ کا اقبال بلند فرمائے آمین،کیا بات ارشاد فرمادی ؟ میں اور آپ سے ایسی شکایت کروں؟ اللہ ہماری غلطیوں کو معاف کرے ۔ شاید آپ کو معلوم نہیں کہ آپ کا ہر ایک لفظ تو کجا حرف حرف میرے لیے مشعلِ راہ ہے اور میں ’’خاکم بدہن‘‘ ایسی گستاخی کی جرأت کرلوں ؟ قیامت گزر تو سکتی ہے ؛لیکن آپ سے کبھی شکایت نہیں کرسکتا ۔ آپ میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسا کہ میں نے اپنے دیگر اساتذہ کرام سے قاعدہ بغدادی (الف با) سے لیکر ترمذی ،ابوداؤد ،مسلم ،بخاری وغیرہ پڑھی ہے ۔ ہمارے دل میں آپ کی اتنی ہی عظمت و قدر ہے جتنی کہ ان اساتذہ کرام کے لیے ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ کبھی ملاقات نہیں ہوئی ہے ،جب اللہ کی مشیت ہوئی تو ان شاءاللہ شرف ملاقات بھی حاصل کروں گا۔ مؤدبانہ عرض ہے کہ یہ عبارت:
’’معذرت کے ساتھ!!!!!!!آپ کی ٹائپ شدہ اردو مجھے سمجھ میں نہیں آتی جیسا کہ کئی بار ہوچکا ہے آپ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ آپ پہلے ورڈ یا ان پیج تھری پر اردو میں ٹائپ کرلیں پھر اس کو کاپی کرکے جہاں تبصرہ کرنا ہو ، پیسٹ کردیں اس سے قاری کو آپ کی اردو سمجھ میں آئے گی۔‘‘
میں نے سفیر آفریدی صاحب کے تبصرہ کے جواب میں لکھا تھا،جسے آپ بھی ملاحظہ فرماسکتے ہیں انہیں نے کس طرح نا مفہوم اردو ٹائپ کیا ہے ۔مزید برآں کہ اسی وقت آپ کا ’نامہ مبارک‘ بھی وارد ہوچکا تھا؛ اس لیے ہڑبڑاہٹ اوراشتیاق میں ان کو(@) کے ساتھ ٹیگ کرنا بھول گیا تھا جس سے مفہوم یہ ہوا کہ یہ شکایت آپ سے کی ہے :(:(۔ اس پر راقم آپ سے دست بستہ معافی کا خواستگار ہے۔ امید کہ معاف فرمائیں گے ،ہم اس عجلت پر سخت شرمندہ ہیں ۔ :cry::cry:
 
ٹیگ کرنے کے بجائے مراسلے کا اقتباس لے لیتے تو کنفیوژن نہ ہوتی۔ :)
 
فلسفی

سچی بات ہے افتخار صاحب، میں بہت حیران تھا۔ مجھے لگتا تھا کہ آپ نے آفریدی صاحب سے ہی کہا ہے لیکن چونکہ اقتباس بھی نہیں تھا اور ٹیگ بھی نہیں اس لیے سٹپٹا گیا تھا۔ لیکن آفرین ہے سر الف عین پر۔ ہمارے جیسا کم ظرف ہوتا تو کچھ جلی کٹی سناتا۔ اللہ سر الف عین کو جزائے خیر عطا کرے۔ ہمارے پاس تو نہ الفاظ ہیں نہ قابلیت، نہ ہمت نہ سکت کہ بدلے میں کچھ دے سکیں۔ دعا ہے سو وہ ہر وقت دل سے نکلتی ہے۔
 
میں ٹائپ کرنے کے بارے میں بہت کاہل واقع ہوا ہوں اور شاید وہی بات ہو جاتی ہے جس کا تم کو لکھا تھا کہ جو کہنا چاہتا ہوں، واضح نہیں ہو پاتا۔
آج کل تو موبائل سے ہی محفل میں آتا ہوں تو اتنی ٹائپ کی اغلاط بھی نہیں ہوتیں جتنی مجھ سے ہو جاتی رہی ہیں۔
تم کو جو بات سمجھ میں نہ آئے دوبارہ پوچھ لیا کرو۔ زیادہ تفصیل سے بیان کرنے کی نہ کوئی ضرورت سمجھتا ہوں نہ اتنی تضیع اوقات کی ہمت!
استاد محترم آپ ہم سب مبتدیوں کے لیے بہتریں مشعل راہ ہیں ،
اللہ کریم آپ کی عمر میں خیر و برکت عطا فرمائیں ۔آمین
 
الف عین

لائبریرین
مجھے خود بھی احساس ہے کہ میں کم الفاظ میں بات کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور ممکن ہے کہ واضح نہ ہوتی ہو، اور اصلاح کے ضمن میں کسی مبتدی کو ناراض کر سکتا ہوں۔ عزیزی سفیر کے مراسلے سمجھ نہیں پاتا اس لیے مکمل اگنور کر دیتا ہوں، پڑھنے میں بھی، اس لیے غلط فہمی ہوئی اور میں نے وضاحت کر دی۔
اس بہانے مجھے بہت فائدہ ہوا کہ آپ سب لوگوں کے
میرے تئیں جذبات کا علم بلکہ 'باز علمی' ہوئی۔ سب کے لیے دعائیں، جزاک اللہ خیرا
 
فاخر

محفلین
حبس حد سے بڑها اور ہوا چل پڑی
@سفیرآفریدی صاحب آپ سے ہاتھ جوڑ کر عرض ہے کہ بلاوجہ آپ یوں ہی تبصرہ سے گریز کریں کہ آپ کی وجہ سے قیامت آگئی۔۔۔ خدارا آپ تبصرہ نہ کریں ۔ آپ سے ادباًعرض ہے کہ آپ تبصرہ نہ کریں مہربانی ہوگی ۔
 
فاخر

محفلین
مجھے خود بھی احساس ہے کہ میں کم الفاظ میں بات کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور ممکن ہے کہ واضح نہ ہوتی ہو، اور اصلاح کے ضمن میں کسی مبتدی کو ناراض کر سکتا ہوں۔ عزیزی سفیر کے مراسلے سمجھ نہیں پاتا اس لیے مکمل اگنور کر دیتا ہوں، پڑھنے میں بھی، اس لیے غلط فہمی ہوئی اور میں نے وضاحت کر دی۔
اس بہانے مجھے بہت فائدہ ہوا کہ آپ سب لوگوں کے
میرے تئیں جذبات کا علم بلکہ 'باز علمی' ہوئی۔ سب کے لیے دعائیں، جزاک اللہ خیرا
جزاک اللہ اللہ تعالیٰ کا اقبال بلند رکھے آپ اس بزم کی شمع و روح رواں ہیں آپ کے بغیر جیسے ’’بے نالہ می رود جرس کاروان ما‘‘ ہے ۔ آپ کی غلط فہمی جو کہ @سفیرآفریدی کی وجہ سے ہوئی تھی ،الحمد للہ دور ہوگئی ، اللہ تعالیٰ اپنےشایانِ شان بدل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔
 
فاخر

محفلین
آداب یوں کرلیتے ہیں میرے خیالات میرے اظہار کے عین منظور نظر لوگ ٹھیک ہے آپ درست فرما رہے ہیں مشکل ہے روک سکیں خود کو تبصرے کا مطلب نہ کرنا جیسے کیسی حرف جملے لفظ لڑی احساس کی سمجهہ نہ آئے خاموش احترامات سنجیدہ تو میں ہوں قدغن ذرا اور بڑها دیتا یہ ٹھیک ہوگا غزل کے اوپر تبصرہ نہ کروں یا بلکل فورم کے اوپر یوں اگر کہہ لیں آپ چند آشخاص کے مراسلے اور اقتباسات کے اوپر
’’مكروہات کا پلندہ‘‘
آپ تبصرہ نہ کریں آپ کا احسان تو ہوگا ہی ساتھ ہی آپ کو اس کا ثواب بھی ملے گا ان شاءاللہ الرحمٰن ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جزاک اللہ اللہ تعالیٰ کا اقبال بلند رکھے آپ اس بزم کی شمع و روح رواں ہیں آپ کے بغیر جیسے ’’بے نالہ می رود جرس کاروان ما‘‘ ہے ۔ آپ کی غلط فہمی جو کہ @سفیرآفریدی کی وجہ سے ہوئی تھی ،الحمد للہ دور ہوگئی ، اللہ تعالیٰ اپنےشایانِ شان بدل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔
با ادب ، با نصیب ۔ :) :thumbsup2:
 
معظم علی کاظمی صاحب ان کے تبصرے کو نظر انداز کریں ،بیچارے کسی ٹائپنگ کی مرض میں مبتلا ہیں ان کی عافیت کے لیے دعا کریں ۔
اسے سکتزوفرینیا کہتے ہیں۔

ویسے سفیر آفریدی مجھے کوئی بزرگ ہی معلوم ہوتے ہیں جس طرح فورم کو صحیح استعمال نہیں کر پارہے۔ ایک بزرگ جو سکتزوفرینیا کا شکار ہیں۔
 
Top