اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
تُو جو اے زلف پریشان رہا کرتی ہے
کس کے اجڑے ہوئے دل میں ہے ٹھکانہ تیرا
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
ث سے معذرت

جب سے وہ اہلِ سیاست میں ہوئے ہیں شامل
کچھ عدُو کے ہیں تو کچھ میرے طرف دار سے ہیں
(گلزار)
 

شمشاد

لائبریرین
زلف میں خوشبو نہ تھی یا رنگ عارض میں نہ تھا
آپ کس کی آرزو میں گلستاں تک آ گئے
(قابل اجمیری)
 

شمشاد

لائبریرین
ظالم تھا وہ اور ظلم کی عادت بھی بہت تھی
مجبور تھے ہم اس سے محبت بھی بہت تھی
(کلیم عاجز)
 

شمشاد

لائبریرین
غیر کیا جانیے کیوں مجھکو برا کہتے ہیں
آپ کہتے ہیں جو ایسا تو بجا کہتے ہیں
(فراق گورکھپوری)
 
Top