اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
ضبط تھا جب تئیں چاہت نہ ہوئی تھی ظاہر
اشک نے بہہ کر میرے چہرے پہ طوفان کیا
 

الف عین

لائبریرین
طوئے کے اشعار ختم ہو گئے کیا؟ یہاں خاموشی ہے کل سے۔ افسوس کہ مجھے بھی ط سے شعر یاد نہیں آ رہا۔
شمشاد اور ضبط، لاؤ بھئ۔
 

شمشاد

لائبریرین
غمِ عاشقی سے کہہ دو راہِ عام تک نہ پہنچے
مجھے خوف ہے یہ تہمت میرے نام تک نہ پہنچے
(شکیل بدایونی)
 

شمشاد

لائبریرین
قدم انساں کا راہِ دہر میں تھرا ہی جاتا ہے
چلے کتنا ہی کوئی سنمبھل کے ٹھوکر کھا ہی جاتا ہے
(جوش ملیح آبادی)
 
Top