اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

عمر سیف

محفلین
پیار کے دیپ جلانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
اپنی جان سے جانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ٹکرا ہی گئی میری نظر ان کی نظر سے
دھونا ہی پڑا ہاتھ مجھے قلب و نظر سے
(فیاض ہاشمی)
 

نوید صادق

محفلین
چلی سمتِ غیب سے کیا ہوا کہ چمن ظہور کا جل گیا
مگر ایک شاخِ نہالِ غم جسے دل کہیں سو ہری رہی

شاعر: سراج اورنگ آبادی
 

شمشاد

لائبریرین
داغ دنیا نے دیئے زخم زمانے سے ملے
ہم کو یہ تحفے تمہیں دوست بنانے سے ملے
(کیف بھوپالی)
 

شمشاد

لائبریرین
ذکرِ شبِ فراق سے وحشت اسے بھی تھی
میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین
طبیعت ان دنوں بیگانہِ غم ہوتی جاتی ہے
میرے حصے کی گویا ہر خوشی کم ہوتی جاتی ہے
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
عجب اپنا حال ہوتا جو وصالِ یار ہوتا
کبھی جاں صدقے ہوتی کبھی دل نثار ہوتا
(داغ دہلوی)
 
Top