فضا اداس ہے، رت مضمحل ہے، میں چپ ہوں جو ہو سکے تو چلا آ کسی کی خاطر تو (فراز)
امیداورمحبت محفلین ستمبر 2، 2007 #261 فضا اداس ہے، رت مضمحل ہے، میں چپ ہوں جو ہو سکے تو چلا آ کسی کی خاطر تو (فراز)
شمشاد لائبریرین ستمبر 2، 2007 #263 کیا سادہ دلی ہے کہ گرفتارِ محبت کرتے ہیں قفس میں پر و پرواز کی باتیں (سرور)
امیداورمحبت محفلین ستمبر 2، 2007 #264 کس موڑ پہ لے آیا ہمیں ہجر مسلسل تا حد نگاہ وصل کا وعدہ بھی نہیں ہے ( امجد اسلام امجد)
عمر سیف محفلین ستمبر 2، 2007 #265 گو رنج بھی بتوں نے دیئے ہیں کبھی کبھی یارب تیرا جہاں کوئی اتنا برا نہ تھا
شمشاد لائبریرین ستمبر 2، 2007 #266 لو آج خود ہی اپنا نشیمن جلادیا شکوہ نہ کرسکیں گے چلو اب کسی سے ہم (سرور)
امیداورمحبت محفلین ستمبر 2، 2007 #268 نہ راستے میں کوئی سوال ہوگا یہ طے ہوا تھا علیحدگی پر نہ کوئی ہرگز ملال ہوگا یہ طے ہوا تھا
عمر سیف محفلین ستمبر 2، 2007 #269 وہ بھی بہت اکیلا ہے شاید میری طرح اس کو بھی کوئی چاہنے والا نہیں ملا
امیداورمحبت محفلین ستمبر 2، 2007 #270 ہم نہ ہونگے تو کون منائے گا تمہیں یہ بری بات ہے ہر بات پر روٹھا نہ کرو
شمشاد لائبریرین ستمبر 2، 2007 #272 اب پھر الف سے ابھی کیا تھا، ابھی یہ ہوگیا کیا نہ سوچا دل نے کچھ اچھا برا کیا (سرور)
امیداورمحبت محفلین ستمبر 2، 2007 #273 انھیں راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے مجھے روک روک پوچھا، ترا ہم سفر کہاں ہے ( بشیر بدر)
شمشاد لائبریرین ستمبر 2، 2007 #274 بتاؤ اپنا کون ہے، کسے اب آشنا کہیں وہ دل ہی تو رفیق تھا، جو وہ گیا تو کیا رہا“ (سرور)
سارہ خان محفلین ستمبر 6، 2007 #275 پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم دونوں ہی کو امجد ہم نے بچتے دیکھا کم
شمشاد لائبریرین ستمبر 6، 2007 #276 تمھیں کیا خبر میرے دل کی خلش کی ذرا پھر تو اک بار نظریں ملانا! (سرور)
الف عین لائبریرین ستمبر 7، 2007 #277 ٹکرائے مجھ سے ابر تو پانی برس گیا جیہسے کہ ساری دھرتی پہ کہسار میں ہی تھا
شمشاد لائبریرین ستمبر 7، 2007 #278 ث سے معذرت جو آنسو دل میں گرتے ہیں وہ آنکھوں میں نہیں رہتے بہت سے حرف ایسے ہیں جو لفظوں میں نہیں رہتے
ث سے معذرت جو آنسو دل میں گرتے ہیں وہ آنکھوں میں نہیں رہتے بہت سے حرف ایسے ہیں جو لفظوں میں نہیں رہتے
سارہ خان محفلین ستمبر 7، 2007 #279 چاند کے ساتھ کئی درد پُرانے نِکلے کتنے غم تھے جو ترے غم کے بہانے نِکلے
شمشاد لائبریرین ستمبر 7، 2007 #280 حسرت دید کو ترسا کے چلا جاؤں گا تیری الفت کی قسم کھا کے چلا جاؤں گا