اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
ث سے معذرت

جوں صبح اس چمن میں نہ ہم کُھل کے ہنس سکے
فرصت رہی جو میر بھی سو یک نفس رہی
(میر)
 

شمشاد

لائبریرین
دن بھر تو میں دنیا کے دھندوں میں کھویا رہا
جب دیواروں سے دھوپ ڈھلی تم یاد آئے
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
زاغ کہتا ہے نہایت بدنما ہیں تیرے پر
شپرک کہتی ہے تجھ کو کور چشم و بے ہنر
(علامہ)
 

شمشاد

لائبریرین
شاعر کی نوا مردہ و افسردہ و بے ذوق
افکار میں سرمست، نہ خوابیدہ نہ بیدار
(علامہ)
 

شمشاد

لائبریرین
طرزِ نو میں بھی آپ رکھتے ہیں
شاعری کی روایتوں کا پاس
لیجئے آگئے زہے قسمت
بزمِ اردو میں مرتضیٰ برلاس
(سرور)
 
Top