اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
ٹکرا ہی گئی میری نظر اُن کی نظر سے
دھونا ہی پڑا ہاتھ مجھے قلب و جگر سے
(فیاض ہاشمی)
 

عثمان رضا

محفلین
ثانی تیرا لا نہیں سکتی یہ دُنیا، ڈھونڈھ لے
" نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر "
تجھ سا عالی شان بکرا میرے گھر میں دیکھ کر
کہہ نہیں سکتا جلیں گے سب پڑوسی کس قدر
 

شمشاد

لائبریرین
حادثے کیا کیا تمہاری بے رُخی سے ہو گئے
س۔اری دن۔ی۔ا ک۔ے لیے ہم اجنبی سے ہو گئے
(ساغر نظامی)
 

شمشاد

لائبریرین
دردِ دل کے واسطے پیدا کیا ہے انساں کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرو و بیاں
(علامہ)
 

الف عین

لائبریرین
ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا
بن گیا رقیب آخر تھا جو راز داں اپنا
چچا
ایک بھتیجے اس کو یوں پڑھتے ہیں۔۔ بن گیا رفیق آخر۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح
اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی میری طرح
(مومن خان مومن)
 

شمشاد

لائبریرین
سرخ ہونٹوں پر شرارت کے کسی لمحے کا عکس
ریشمی باہوں میں چُوڑی کی کبھی مدھم دھنک
(پروین شاکر)
 

شمشاد

لائبریرین
صاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں
منہ سے کہتے ہوئے یہ بات مگر ڈرتے ہیں
(اختر انصاری)
 

شمشاد

لائبریرین
طبیعت ان دنوں بیگان۔۔ہِ غ۔۔۔م ہ۔۔۔۔۔۔۔وتی جاتی ہے
میرے حصے کی گویا ہر خوشی کم ہوتی جاتی ہے
(جگر مراد آبادی)
 
Top