مبارکباد اشتیاق کو جس کا اشتیاق تھا

الف عین

لائبریرین
عزیزم اشتیاق کو عرصے سے اشتیاق تھا کہ ماہرین کی صف میں داخل ہو جائیں، اور وہ چپ چپاتے داخل بھی ہو گئے، اور کسی نے خبر بھی نہ لی ان کی۔۔۔ خیر میں لیتا ہوں خبر۔۔لیکن خبر لینا تو غلط محاورہ ہوا۔۔
یہاں تو ان کو صرف مبارکباد دی جائے گی۔ اگرچہ دیر سے سہی۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
فونٹ بنانے میں تو آپ پہلے ہی ماہر تھے۔
اب عہدے میں بھی ماہر ہوگئے:)


یہ ماہری بہت بہت مبارک ہو:applause:
 

اشتیاق علی

لائبریرین
فہیم بھائی یہ سب آپ دوستوں کی دعاؤں کا اثر ہے ۔
میں اپنے تمام احباب اور اردو محفل کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ہاں میں اردو محفل کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اردو کی ترویج و ترقی کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جس کے ذریعہ آج بہت سے لوگ اردو زبان کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔ اور ہم تو ابھی اردو محفل کے اساتذہ کے شاگرد ہیں ۔ بات ماہر کی تھی تو میرے خیال سے انسان موت تک کسی بھی علم میں مکمل طور پر ماہر نہیں ہو سکتا۔ یہ بس اللہ تعالی عزو جل کی دین ہے کہ ہمیں بہت سے نعمتوں سے نوازا اور اشرف المخلوقات کا درجہ عطا کیا ۔
میں سب سے پہلے اللہ تعالی عزو جل کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے یہ قوت عطا فرمائی کہ اردو میں چند ایک خطوط بنا سکوں۔ میں اپنے کام میں اور سدھار لانے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ بس آپ سب احباب کی دعائیں چاہئیں۔
ایک بار پھر پوری اردو محفل کی ٹیم کا شکریہ۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
عمران شناور صاحب آپ کا بہت شکریہ۔ کہاں ہوتے ہیں آپ۔ اردو یونیکوڈ استعمال کرتے ہیں اب یا ابھی بھی ان پیج کی مدد لے رہے ہیں۔
 

تعبیر

محفلین
شکر ہے کہ مجھے دو ہزار ہونے سے پہلے پتہ لگ گیا :noxxx:

میری طرف سے بھی مبارک باد

1190039274_congrats11.gif
 
Top