مہمان اس ہفتے کے مہمان "نبیل"

تعبیر

محفلین
تعبیر کبھی کبھی آپ غلط وقت پے ٹھیک کام کر دیتی ہو۔۔۔۔۔کچھ ہفتے صبر کر کے نبیل بھائی کو منتخب کیا ہوتا۔۔۔۔ابھی جو سب کو ڈنٹ پڑے گی مجھ سمیت تو اپ کی خیر نہیں:grin:اپ اب کہیں چھپنے کی جگہ ڈھونڈ لو اپ کی پٹائی ہونے والی ہے:grin:

زینب آپکا جوابات مجھے اتنے زبردست لگے کہ حد نہیں اور وارث کا بھی :)

:eek: اچھاااااااااااااااااااااا جبکہ مجھے لگا کہ میں ٹھیک وقت پر غلط کام کرتی ہوں :( میں نے بوچھی کو منتخب کیا تھا پر انکا کہنا تھا کہ نبیل کو مدعو کروں اس دفعہ ۔میں نے اجازت بہت پہلے سے لے رکھی تھی نبیل سے بس کچھ دیر ہو گئی۔ نہیں نبیل اور مجھے ڈانٹیں :eek: بلکہ مجھے تو اچھا لگا انکا یہ انداز کہ کچھ سختی اور قوانین ہونے چاہییں یہاں
 
پپو

محفلین
میرا نبیل جی کے بارے میں کوئی تاثر نہیں ہے اور نہ وہ مجھے لفٹاتے ہیں اور نہ کبھی ان سے کوئی خاص بات چیت ہوئی ہے باقی لگتے ہیں اچھے انسان ہیں
 
زیک

مسافر
1۔میرا نبیل جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر ایک سیریس کام کرنے والے انسان کا تھا اور نبیل نے مایوس نہیں کیا۔ :) بلکہ جب نبیل نے محفل پر کہانی کھیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کچھ اور شگفتہ شگفتہ تحریریں بھی لکھیں تو میں کچھ حیران ہوا تھا۔

2۔پہلی دفعہ نبیل جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

گزرے وقتوں کی بات ہے کہ میں اور آصف ڈسکس کر رہے تھے کہ اردو کمپیوٹنگ کے بارے میں کچھ معلومات ایک جگہ پر اکٹھی کی جائیں۔ ہم نے سوچا ایک بلاگ شروع کریں تو نبیل ٹپک پڑے اور ایک وکی کا بھی مشورہ دیا۔ آصف کا بلاگ تو دارِ فانی سے کوچ کر گیا مگر نبیل کی تحریر آپ پڑھ سکتے ہیں۔

اردوویب ہی کے سلسلے میں ایک بار نبیل کا فون آیا۔ میں ٹھہرا بدتمیز آدمی تو انجان آواز سن کر لہجہ ہی بدل جاتا ہے۔ نبیل نے اپنے لاہوری لہجے میں کافی خندہ‌پیشانی کا ثبوت دیا۔ :cool:

3نبیل جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

کام کرنے کی۔ اگر نبیل نہ ہوتا تو اردوویب کب کا ختم ہو گیا ہوتا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہی کام مجھے کرنا پڑتا۔ :grin:

4۔ نبیل جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

کہ کام کیسے کیا جاتا ہے۔
 
زیک

مسافر
اک اور سوال کہ آپ نے کبھی بھی مجھے نہیں ڈانٹا بلکہ میری مدد اور حوصلہ افزائی ہی کی ہے پھر بھی مجھے آپ سے ڈر کیوں لگتا ہے ؟؟؟ :confused: جبکہ زیک اور قیصرانی سے بالکل ڈر نہیں لگتا :

لگتا ہے زینب کے دوست نے آپ کو معلومات نہیں بہم پہنچائیں۔ ;)
 
نبیل

تکنیکی معاون
زینب آپکا جوابات مجھے اتنے زبردست لگے کہ حد نہیں اور وارث کا بھی :)

:eek: اچھاااااااااااااااااااااا جبکہ مجھے لگا کہ میں ٹھیک وقت پر غلط کام کرتی ہوں :( میں نے بوچھی کو منتخب کیا تھا پر انکا کہنا تھا کہ نبیل کو مدعو کروں اس دفعہ ۔میں نے اجازت بہت پہلے سے لے رکھی تھی نبیل سے بس کچھ دیر ہو گئی۔ نہیں نبیل اور مجھے ڈانٹیں :eek: بلکہ مجھے تو اچھا لگا انکا یہ انداز کہ کچھ سختی اور قوانین ہونے چاہییں یہاں
آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ کہ آپ نے بلاتکلف اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ آپ سب مجھے بہت عزیز ہیں۔ اس محفل کی رونق آپ کے دم سے ہی ہے۔ میں ہر دم اس فورم کو بہتر بنانے اور اسے ترقی دینے کا سوچتا رہتا ہوں، اور اگر اسے کسی جانب سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو میں فوراً اس کا سدباب کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس میں کبھی سختی کرنی پڑ جاتی ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ غصہ ناک پر دھرا رہتا ہے۔ :) کچھ دوستوں نے شکایت کی ہے کہ میں گپ شپ میں شامل نہیں ہوتا۔ ایک مرتبہ محب علوی نے مجھ سے یہی شکایت کی تھی۔ پھر میں نے ان کی شکایت رفع بھی کی تھی۔ :) اگر دوبارہ ایسی آمد ہوئی تو ضرور آپ کی خدمت میں پیش کروں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
پہلا تاثر ایک سیریس کام کرنے والے انسان کا تھا اور نبیل نے مایوس نہیں کیا۔ :) بلکہ جب نبیل نے محفل پر کہانی کھیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کچھ اور شگفتہ شگفتہ تحریریں بھی لکھیں تو میں کچھ حیران ہوا تھا۔

گزرے وقتوں کی بات ہے کہ میں اور آصف ڈسکس کر رہے تھے کہ اردو کمپیوٹنگ کے بارے میں کچھ معلومات ایک جگہ پر اکٹھی کی جائیں۔ ہم نے سوچا ایک بلاگ شروع کریں تو نبیل ٹپک پڑے اور ایک وکی کا بھی مشورہ دیا۔ آصف کا بلاگ تو دارِ فانی سے کوچ کر گیا مگر نبیل کی تحریر آپ پڑھ سکتے ہیں۔

اردوویب ہی کے سلسلے میں ایک بار نبیل کا فون آیا۔ میں ٹھہرا بدتمیز آدمی تو انجان آواز سن کر لہجہ ہی بدل جاتا ہے۔ نبیل نے اپنے لاہوری لہجے میں کافی خندہ‌پیشانی کا ثبوت دیا۔ :cool:

کام کرنے کی۔ اگر نبیل نہ ہوتا تو اردوویب کب کا ختم ہو گیا ہوتا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہی کام مجھے کرنا پڑتا۔ :grin:

کہ کام کیسے کیا جاتا ہے۔
شکریہ زیک، اردو ویب پر کام میرا شوق ضرور ہے لیکن آپ کی رہنمائی کے بغیر اسے یہاں تک پہنچانا ممکن نہ ہوتا۔
ہر مرتبہ فورم اپگریڈ کرتے ہوئے میرے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں کہ جانے اب کیا بنے گا، اسی لیے ہمیشہ زیک کو پابند کر لیتا ہوں کہ وہ اس وقت آن لائن موجود رہیں۔ اتفاق کی بات ہے کہ کچھ مرتبہ میں نے ان کے بغیر ہی اپگریڈ کی ٹھان لی اور اس وقت ہی گڑبڑ ہو گئی۔ :( بہرحال خیر گزری کہ میں اسے ٹھیک کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل صاحب کے بارے میں کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے لیکن ایک بات جو میں دھڑلے سے کہہ سکتا ہوں وہ یہ کہ اتنا کم جاننے کے باوجود اتنا زیادہ پیار ہو جانا یا تو مجھے اپنی بیوی سے ہوا تھا یا نبیل سے ;)

اردو محفل پر اردو سے محبت کرنے والے فرزانے دیوانوں کی کمی نہیں ہے اور نبیل ان کے سرخیل ہیں، اپنے کام سے محبت، اپنے شوق سے محبت، اپنی لگن سے محبت، اپنی جدوجہد سے محبت، بھئی ایسے آدمی سے محبت نہیں ہوگی تو کس سے ہوگی بھلا۔

سبھی ان کے گن گاتے ہیں اور یہ خاکسار بھی ان میں شامل ہے، پروفیشنل اپروچ، پرفیکشن، لگن، محنت اور محبت آپ کی ان سب خصوصیات کا میں بھی قتیل ہوں۔

میں نیا نیا محفل پر وارد ہوا تھا تو ان دنوں کسی نے ایک نعرہ لگایا تھا "نبیل بھائی زندہ باد" بس میرا بھی یہی نعرہ ہے۔

اور جو تعبیر نے لکھا کہ کوئی پیغام وغیرہ تو پیغام یہ حضور کہ لگے رہو 'بھائی صاحب'۔ ;)

:):):)

برادرم وارث، میرے دل میں بھی آپ کے لیے اسی طرح کے محبت جذبات موجود ہیں۔ آپ عمر میں اگرچہ مجھ سے چھوٹے ہیں لیکن علم کے اعتبار سے آپ مجھ سے کہیں بڑے ہیں۔ سعدی نے بھی کہا ہے کہ بزرگی بعقل است نہ بسال۔ :)
 
جہانزیب

محفلین

1۔میرا نبیل جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

میرا نبیل کے بارے میں پہلا تاثر "قوم کا ہمدرد نوجوان" تھا، جو بعد میں پتہ چلا اتنا بھی نوجوان نہیں، تفصیلات کے لئے نبیل کے بلاگ پر اُن کی تحریریں ملاحظہ کریں ۔ وقت کے ساتھ خیالات بدلتے رہتے ہیں، سو نبیل کے بارے میں میرے خیالات میں بھی وقت کے ساتھ تبدیلی آئی ہے، لیکن اتنی زیادہ نہیں ۔

2۔پہلی دفعہ نبیل جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

پہلی دفعہ نبیل سے میری بات بلاگ کے حوالے سے ہوئی تھی، وجہ یہ تھی کہ اُن کا بلاگ میرے گھر پر تو درست نظر آتا تھا، لیکن اُس وقت میری جاب پر اُن کا بلاگ کیڑے مکوڑے تھا ۔ اسی حوالے سے پہلے دفعہ ہماری بات چیت ہوئی تھی ۔ شاید ۲۰۰۵ میں فروری کا مہینہ تھا ۔

3نبیل جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

دھن کے پکے ہیں، اور یہ بہت بڑی بات ہے ۔

4۔ نبیل جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

کام کی لگن ۔

5۔ نبیل جی کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

نبیل کبھی کبھی اپنی صحت کی بہت تعریف کرتے ہیں، درخواست یہ ہے کہ اپنی تصویر ارسال کریں ۔

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

محفل کے شروع میں مجھے یاد ہے جیسا کہ ہر فورم پر منتظمین کے ساتھ مسائل رہتے ہیں، ایسے ہی یہاں بھی کچھ مسائل تھے اور میری شکایت تھی کہ نبیل بہت ہی نرم رویہ رکھتے ہیں، اور انہیں سختی کرنا چاہیے ۔ حیرت انگیز طور پر اب لوگ اس کے بر عکس شکایتیں کر رہے ہیں ۔
 
محسن حجازی

محفلین
یہ عمر و ماہ و سال و شب و روز و سود و زیاں کی باتیں پردے میں رہیں تو بہتر ہے۔ :grin:
بس یہ سمجھ لیجئے کہ ہر رکن دوسرے رکن سے کم و بیش دس سال چھوٹا ہے۔ :grin:
جب کہ خواتین کی بابت یہ تفاوت پچیس تیس برسوں پر محیط ہو جاتا ہے۔:grin:

رہی نبیل بھائی کی تصویر کی بات تو ہم نے ذہن میں بنا رکھی ہے۔ اور ہمارے اندازے کم و بیش ٹھیک ہوتے ہیں اس ضمن میں۔ م م مغل صاحب سے فون پر صرف ایک بار بات ہوئی اور جو تاثر قائم ہوا تصویر بھی کم و بیش ویسی ہی تھی۔ :cool:
اس کے علاوہ ایک اور خداداد صلاحیت بھی ہم کو خدا نے رکھی ہے وہ یہ کہ ہم آواز سے اندازہ لگا لیتے ہیں کہ متکلم مرد ہے یا عورت۔ :grin:
حاسدین پیدا ہو جاتے ہیں اس واسطے یہ بات پردہ اخفا میں رکھی آج تک۔ :(
 
نبیل

تکنیکی معاون

1۔میرا نبیل جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

میرا نبیل کے بارے میں پہلا تاثر "قوم کا ہمدرد نوجوان" تھا، جو بعد میں پتہ چلا اتنا بھی نوجوان نہیں، تفصیلات کے لئے نبیل کے بلاگ پر اُن کی تحریریں ملاحظہ کریں ۔ وقت کے ساتھ خیالات بدلتے رہتے ہیں، سو نبیل کے بارے میں میرے خیالات میں بھی وقت کے ساتھ تبدیلی آئی ہے، لیکن اتنی زیادہ نہیں ۔

2۔پہلی دفعہ نبیل جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

پہلی دفعہ نبیل سے میری بات بلاگ کے حوالے سے ہوئی تھی، وجہ یہ تھی کہ اُن کا بلاگ میرے گھر پر تو درست نظر آتا تھا، لیکن اُس وقت میری جاب پر اُن کا بلاگ کیڑے مکوڑے تھا ۔ اسی حوالے سے پہلے دفعہ ہماری بات چیت ہوئی تھی ۔ شاید ۲۰۰۵ میں فروری کا مہینہ تھا ۔

3نبیل جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

دھن کے پکے ہیں، اور یہ بہت بڑی بات ہے ۔

4۔ نبیل جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

کام کی لگن ۔

5۔ نبیل جی کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

نبیل کبھی کبھی اپنی صحت کی بہت تعریف کرتے ہیں، درخواست یہ ہے کہ اپنی تصویر ارسال کریں ۔

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

محفل کے شروع میں مجھے یاد ہے جیسا کہ ہر فورم پر منتظمین کے ساتھ مسائل رہتے ہیں، ایسے ہی یہاں بھی کچھ مسائل تھے اور میری شکایت تھی کہ نبیل بہت ہی نرم رویہ رکھتے ہیں، اور انہیں سختی کرنا چاہیے ۔ حیرت انگیز طور پر اب لوگ اس کے بر عکس شکایتیں کر رہے ہیں ۔

جہانزیب، میرے بلاگ پر میری تحاریر سے میری عمر کے بارے میں کیسے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ :)
میں نوجوان نہ سہی، لیکن قوم کا ہمدرد ضرور ہوں۔ :)

میرے پاس اس وقت اپنی کوئی تصویر موجود نہیں ہے لیکن ذیل کی تصویر سے بھی میری کیفیت کی عکاسی ہو تی ہے۔ :)

HeadBang.gif
 
محمد وارث

لائبریرین
برادرم وارث، میرے دل میں بھی آپ کے لیے اسی طرح کے محبت جذبات موجود ہیں۔ آپ عمر میں اگرچہ مجھ سے چھوٹے ہیں لیکن علم کے اعتبار سے آپ مجھ سے کہیں بڑے ہیں۔ سعدی نے بھی کہا ہے کہ بزرگی بعقل است نہ بسال۔ :)

یہی آپ کی اعلٰی ظرفی ہے برادرم جس کے سب قتیل ہیں، وگرنہ میں جانتا ہوں جو کچھ آپ جانتے ہیں میں اس کا عشر عشیر تو کیا کچھ بھی نہیں جانتا۔ :)
 
تعبیر

محفلین
میرے ایک سوال کا جواب دیں آپ نے میرے سوالوں کو دودھ میں سے بال سمجھ کر نکال دیا یا مکھی سمجھ کر :( :( :(

آپکی تصویر دیکھ کر یہ اندازہ ہوا کہ آپ انگلیوں سے نہیں بلکہ ماتھے سے ٹائپ کرتے ہیں :grin: ;)

جہانزیب آپکے replies بھی بہت مزے کے ہیں :grin:
 
چاند بابو

محفلین
نبیل بھائی کے بارے میں میں فارغ وقت میں تفصیل سے لکھوں گا فی الحال میں اتنا ہی لکھوں گا کہ اگر نبیل بھائی جیسے کچھ لوگ اور ہوتے تو اردو زبان آج نیٹ پر اتنی ہی ترقی پر ہوتی جتنی انگریزی۔
 
شکریہ چاند بابو، آپ بھی تو آخر اردو کی ترویج کی خاطر سرگرم ہیں ناں۔۔ :)
 
ماوراء

محفلین

1
۔میرا نبیل جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر۔۔۔شروع میں نبیل بھائی بہت اچھے لگے تھے۔(ابھی بھی لگتے ہیں۔:D) لیکن پہلے اب سے بہت مختلف تھے، شروع شروع میں اراکین سے گھل مل کر بات چیت بھی کر لیتے تھے۔ لیکن پھر بھی کچھ ریزور سے تھے۔ پھر اچانک ان میں کوئی تبدیلی آئی اور ہم سب سے دور ہوتے چلے گئے۔ لیکن ایک بات جو شروع سے اب تک قائم ہے، وہ یہ کہ ڈر ان سے شروع سے ہی لگا ہے۔
2۔پہلی دفعہ نبیل جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
فورم پر آنے کے بعد ہی بات چیت ہوئی تھی۔ میرا نیٹ ٹھیک ہو جائے تو پوسٹ ایڈیٹ کر کے لنک دیتی ہوں۔

3نبیل جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
عادتیں تو بہت سی اچھی ہیں۔ لیکن میں تو وہ چند ایک عادتیں بتانا چاہتی تھی جو مجھے پسند نہیں۔:( لیکن اب سوال ہی ایسا ہے تو نہیں بتا رہی۔ ویسے محب نے ایک بار لکھا تھا۔ اس میں منفرد رکن کی جو رائے تھی، وہی اب بھی ہے۔ (لنک بعد میں۔)

4۔ نبیل جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
سیکھا یہی ہے کہ لوگوں سے بات کرتے ہوئے رویہ اچھا رکھنے کے ساتھ ساتھ کچھ دور دور بھی رہو تاکہ اگلا بندہ احترم، محبت کے ساتھ خوفزدہ سا بھی رہے۔ (دوسرے لفظوں میں لوگ زیادہ سر پر نہ چڑھ جائیں۔:p)

5۔ نبیل جی کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
آپ انٹرویو کیوں نہیں دیتے؟ :( (اب اس سوال پر ڈانٹ پڑے گی۔)

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
خاص میں یہی ہو سکتا ہے کہ “آپ میں وہ خاص بات ہے۔۔ جو کسی اور میں کہاں۔“:) :D

-----
باقی سب کے لیے یہ کہ۔۔۔ مجھے نبیل بھائی سے کبھی ڈانٹ نہیں پڑی، بس اسی خوف سے کانپتی رہتی ہوں کہ ڈانٹ نہ پڑ جائے۔
 
1۔ میرا نبیل جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے۔ (یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر یہ تھا کہ خاموش گو لیکن خوش مزاج اور انتہائی نفیس انسان ہیں۔ اب بھی وہی تاثر ہے۔ اس لیے میں نے شروع سے بھیا کہنا شروع کیا اور اب تک کہتا ہوں۔ (صرف کہتا نہیں، سمجھتا بھی ہوں :))

2۔ پہلی دفعہ نبیل جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
یاد نہیں پڑتا۔۔۔ مختصر مختصر سی بات ہوجاتی تھی کبھی کبھی۔ ایک دفعہ میں نے اپنی ایک غزل لکھی تھی تو اس پر بھی نبیل بھیا نے رائے دی تھی۔

3۔ نبیل جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
اچھے انداز میں بات کرتے ہیں۔۔۔ ویسے ان کا غصہ دیکھ کر بھی اچھا لگتا ہے (اگر مجھ پر نہ ہو تو :lll: )

4۔ نبیل جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا؟
کام، کام، کام۔ :) اور اردو سے محبت۔

5۔ نبیل جی کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
پلیززز انٹرویو دیدیں۔ :grin:

6۔ اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
آپ بہت اچھے ہیں۔ :)
 
Top