مہمان اس ہفتے کے مہمان "نایاب"

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی سے گو میری زیادہ بات چیت نہیں ہوسکی۔
لیکن جتنی بھی ہوئی ہے اس سے ان کی شخصیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ جناب بہت شفیق و نفیس اور نرم مزاج انسان ہیں۔
ہر بات سے پہلے السلام علیکم ضرور کہتے ہیں۔ یعنی کے بات سے پہلے ہی دعا دے دیتے ہیں سلامتی کی:)
کافی معلوماتی شخصیت بھی ہیں۔ اور ساتھ میں گرافکس کے بھی کافی ماہر ہیں ان کے بنائے ہوئے انیمیٹڈ کارڈ تو واقعی خوب ہوتے ہیں۔

کہنا بس یہی ہے کہ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں:)

السلام علیکم
محترم فہیم بھائی
سدا خوش رہیں آمین
آپ جیسی محترم ہستی کے ہاتھوں کی بنی اس چاہت بھری چائے کا
شکریہ ادا کرنا کفران نعمت ہے ۔
اللہ تعالی مجھے آپ کے گمان پر پورا اترنے کی توفیق سے نوازے آمین
نایاب
 
تعبیر

محفلین
شکریہ نایاب بھائی اب میری گنتی تین تک پہنچ چکی ہے۔

میرے ساتھ کل بہت برا ہوا یہاں۔ میں نے بہت محنت سے اتننننننننننننننننننی لمبی تفصیل لکھی تھی آپ کے بارے میں وہ سب ایررررررررررررررررررر 500 کی نظر ہو گئی۔:(

اور اب ماؤس کام نہیں کر رہا ۔ اب بھی لکھ تو چکی ہوں اپنے تاثرات دیکھیں آج پوسٹ ہو پاتے ہیں کہ نہیں
 
شمشاد

لائبریرین
میں بھی پلاٹ بُک کروا ہی لوں۔ کارنر کا تو نکل گیا، خیر یہ بھی چلے گا۔ بعد میں لکھتا ہوں۔
 
تعبیر

محفلین

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر :eek:

دراصل کچھ ٹائم پہلے مجھے جلدی جلدی اور اچھی رائے بنانے کی عادت تھی پھر ایک سبق حاصل ہوا اس کے بعد رائے بناتے ہوئے ٹائم لگتا ہے۔

اور کچھ کچھ اسٹار پلس کے ڈراموں کا بھی اثرتھا ۔ اسٹار پلس میں یہی دکھاتے ہیں کہ جو سب سے اچھا ہوتا ہے وہی بعد میں evil نکلتا ہے تبھی :noxxx:
آپ کا دعائیہ انداز دیکھ کر مجھے لگا کہ آپ بس اچھا امپریشن جمانے کے چکر میں ہیں جبکہ اتنے اچھے شاید ہی ہونگے۔ کچھ عرصے کے بعدآپ یہ انداز بدل لینگے جبکہ آپ اب تک ویسے ہی ہیں پہلے دن جیسے :)

لیکن اب سچی سے رائے بدل گئی ہے بلکہ پکی رائے قائم ہو گئی ہے کہ آپ بہت نفیس، ڈیسنٹ اور سمجھدار ہیں اتنے کہ اب میں آپ کو نایاب بھائی کہا کرونگی خواہ آپ مجھے سے چھوٹے ہی کیوں نا ہوں

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

بات چیت کا آغاز تو کافی پہلے اور بہت سے تھریڈز میں ہو چکا ہے لیکن صحیح سے جان پہچان ابھی کچھ ٹائم پہلے ہوئی ہے تین پسندیدہ اور ناپسندیدہ کام میں ۔امید ہے کہ اب بات چیت ہوتی رہے گی اور آپ مجھے بہت کچھ سکھاتے اور سمجھاتے رہینگے ایک بھائی کی طرح :)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

غصہ نہیں کرتے اور بہت تفصیل سے جواب دیتے ہیں ہر بات کا۔ سب کو مبارک باد دیتے ہیں بہت منفرد انداز میں

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے
ایک سبق جو سچ میں اب تک سیکھ چکی ہوں وہ یہ کہ گالی دو گے تو جواب میں دو گالیاں ملیں گی پر اگر دعا دو گے تو ایک تو کوئی دشمن نہیں ہو گا اور اگر ہو بھی تو دشمن بھی دوست بن سکتا ہے۔

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام یہ کہ جو آپ دعائیں دیتے ہیں وہی دعائیں آپ کے لیے بھی

سوال تو بہت ہیں :)

1۔2006 سے محفل دیکھ رہ ہیں پر رکن 2008 میں بنے۔مطلب وہ خاص وجہ جس نے آپ کو بولنے پر مجبور کیا؟؟؟

2۔کس طرح کے لوگوں کو دعا کے بجائے بددعا دینے کو دل کرتا ہے؟؟؟کیا کبھی ایسا ہوا کسی کو دعا دینے کو دل نا کیا ہو؟؟؟

3۔مجھے بھی وہ فارمولا ،ٹپ بتائیں جس سے خود کو کول رکھا جاسکے

4۔میرے لیے کوئی خاص مشورہ/نصیحت

5۔آپ نے ابتک زندگی سے کیا سیکھا ؟؟؟

باقی سوچنے یا یاد آنے پر :) اور ہاں آپ جواب بہت تفصیل سے دیتے ہیں اس لیے ان کے جوابات وقفے وقفے اور آرام سے د سکتے ہیں

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

اب آپ کہیں گے کہ یہ کچھ زیادہ ہی فری ہو رہی ہے :noxxx: ہی ہی ہی

ایک ٹاپک میں آپ نے ماوراء کو اس کے بارے میں بتایا تھا اب مجھے بھی بتائیں میرے بارے میں خاص کر میری برائیاں اور ساتھ ہی سدھارنے کا مشورہ بھی دیں :)

آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ یہاں مہمان بنے امید ہے کہ اس طرح آپ سےاور بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا :)
 
نایاب

لائبریرین
شکریہ نایاب بھائی اب میری گنتی تین تک پہنچ چکی ہے۔

میرے ساتھ کل بہت برا ہوا یہاں۔ میں نے بہت محنت سے اتننننننننننننننننننی لمبی تفصیل لکھی تھی آپ کے بارے میں وہ سب ایررررررررررررررررررر 500 کی نظر ہو گئی۔:(

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش رہیں آمین
تین نہیں چار
آپ کی صرف اک پوسٹ ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے تو لائبریری میں لکھ لکھ کر تجربہ ہو گیاہے ۔ اس 500 کے انعام کا
میں تو اب جو بھی جواب لکھتا ہوں ، یا لائیبریری کے لیے کوئی صفحہ لکھتا ہوں ۔
تو پہلے سب کو ہائی لائت کر کےکاپی کر لیتا ہوں پھر پوسٹ کرنے پر کلک کرتا ہوں ۔
تاکہ اگر 500 والا انعام ملے تو آسانی سے دوبارہ پیسٹ کر سکوں ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
اللہ تعالی آپ پر سدا مہربان رہے آمین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دراصل کچھ ٹائم پہلے مجھے جلدی جلدی اور اچھی رائے بنانے کی عادت تھی
( اچھا گمان رکھنا بھی اک نیکی )
پھر ایک سبق حاصل ہوا اس کے بعد رائے بناتے ہوئے ٹائم لگتا ہے۔
( ٹھوکر کہیں یا سمجھ ۔ جو سمجھ کر بھی نہ سمجھے وہی ناسمجھ )
اور کچھ کچھ اسٹار پلس کے ڈراموں کا بھی اثرتھا ۔ اسٹار پلس میں یہی دکھاتے ہیں کہ جو سب سے اچھا ہوتا ہے وہی بعد میں evil نکلتا ہے تبھی :
(سٹار پلس کا بطور میزان استعمال یہ ظاہر کرتا ہے کہ سٹار پلس کی نشریات مستند سمجھی جاتی ہیں )

تعبیر بہنا ۔ کوئی انسان برا نہیں ہوتا ۔ انسان کو سوچ فکر خیال سے نواز کر نفس کے گھوڑے پر سوار کر دیا گیا ہے ۔ انسان اس نفس کی خواہشات کی اپنی سوچ فکر و خیال سے مدد لے کر تکمیل کرتا ہے ۔ یہ خواہشات جائز بھی ہوتی ہیں اور ناجائز بھی ۔ اور ناجائز خواہشات کی تکمیل انسان کو شیطانی راہ پر چلاتی ہے ۔اور وہ انسان اپنی خواہشات نفس کا غلام بن کر مفاد پرستی اور غرور کی دنیا میں ڈوب جاتا ہے ۔ اور وہ انسان دوسروں کی نظر میں برائی کی علامت و نشان بن جاتا ہے ۔
اور بے شک یہ حقیقت اپنی جگہ کہ
“ سب توفیق اللہ ہی کی جانب سے “

آپ کا دعائیہ انداز دیکھ کر مجھے لگا کہ آپ بس اچھا امپریشن جمانے کے چکر میں ہیں
( آپ نے درست سوچا )
جبکہ اتنے اچھے شاید ہی ہونگے۔
( مجھے کچھ میرے پیارے ایول جینیئس بھی کہتے ہیں )
کچھ عرصے کے بعدآپ یہ انداز بدل لینگے
( بدل نہیں سکتا جو ہوں جیسا ہوں یہ میرے اللہ کا کرم )
جبکہ آپ اب تک ویسے ہی ہیں پہلے دن جیسے :)
لیکن اب سچی سے رائے بدل گئی ہے بلکہ پکی رائے قائم ہو گئی ہے کہ آپ بہت نفیس، ڈیسنٹ اور سمجھدار ہیں ۔
( اللہ تعالی آپ کے اس نیک گمان کو سچائی میں بدل دے آمین )
اتنے کہ اب میں آپ کو نایاب بھائی کہا کرونگی خواہ آپ مجھے سے چھوٹے ہی کیوں نا ہوں ۔
آپ مجھ سے کم از کم ۔۔۔۔۔۔۔ سال چھوٹی ہیں میری بہنا
چھٹپن ہی سے اپنے آپ کو چھوٹا نہیں سمجھتا ۔ وہ تو بچپن تھا اب تو پچپن کے قریب آ گیا ہوں ۔ اگر اپنے آپ کو چھوٹا تسلیم کر لیتا ۔ ماں باپ اور بڑے بہن بھائیوں کی بات سمجھ لیتا ۔ تو آج ان پڑھ مزدور نہ ہوتا ۔ لیکن اس حماقت بھری سوچ نے کہ میں سب جانتا ہوں سب سے زیادہ سمجھدار ہوں ۔ مجھے خواب غفلت میں مبتلا رکھا ۔ اور اس خواب سے آنکھ جب کھلی تو وقت گزر چکا تھا ۔ مجھے سمجھا چکا تھا کہ بزرگ ہمیشہ سچ کہتے ہیں ۔ جو بزرگوں کی بات نہیں مانتے وہ پچھتاتے ہیں ۔ مگر اس وقت پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں ہوں کھیت ۔
یہ میرے لیئے بہت خوشی و فخر کا مقام کہ آپ نے مجھے بھائی کا درجہ دیا ۔

بات چیت کا آغاز تو کافی پہلے اور بہت سے تھریڈز میں ہو چکا ہے لیکن صحیح سے جان پہچان ابھی کچھ ٹائم پہلے ہوئی ہے تین پسندیدہ اور ناپسندیدہ کام میں ۔امید ہے کہ اب بات چیت ہوتی رہے گی اور آپ مجھے بہت کچھ سکھاتے اور سمجھاتے رہینگے ایک بھائی کی طرح :۔
( مفاد پرستی اور مطلب پرستی میری بھی سرشت میں شامل ہے ۔ کچھ سیکھتا ہوں پھر سکھاتا ہوں ۔ ) ۔
غصہ نہیں کرتے
( غصہ بہت بڑی آزمائیش ہوتی ہے انسان غصہ میں مبتلا ہو کر اللہ کی اس صفت کو اپنے دل و دماغ پر طاری کر نے کی کوشش کرتا ہے ۔ جو قہار و جبار سے منسلک ہوتی ہے ۔ غصہ کی حالت میں ورد درود شریف اور اپنی جسمانی پوزیشن کو بدل لینا غصہ سے نجات کا سبب ہے ۔ بیٹھا ہو تو کھڑا ہو جائے یا لیٹ جائے ۔ کھڑا ہے تو بیٹھ جائے یا لیٹ جائے ۔ لیٹا ہے تو بیٹھ جائے یا کھڑا ہو جائے ۔
اور بہت تفصیل سے جواب دیتے ہیں ہر بات کا۔
( سچ تو یہ ہے کہ جواب دیتے وقت میں خود سیکھ رہا ہوتا ہوں ۔ )
سب کو مبارک باد دیتے ہیں بہت منفرد انداز میں ۔
( انسان ہوں سب کی خوشی اپنی لگتی ہے ۔ ۔۔۔۔)[
ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے ایک سبق جو سچ میں اب تک سیکھ چکی ہوں وہ یہ کہ گالی دو گے تو جواب میں دو گالیاں ملیں گی پر اگر دعا دو گے تو ایک تو کوئی دشمن نہیں ہو گا اور اگر ہو بھی تو دشمن بھی دوست بن سکتا ہے۔ ۔۔
( جزاک اللہ ۔ انسان کیسے دلوں پہ حکومت کر سکتا ہے ۔ یہ پہلا اور بینادی اصول ہے ۔ نفرت کے جواب میں محبت ۔ )
پیغام یہ کہ جو آپ دعائیں دیتے ہیں وہی دعائیں آپ کے لیے بھی ۔۔
آمین ثم آمین

میری بہنا بہت لمبا ہے پیپر ۔
اور کوئی پانچ کی بجائے سب سوالوں کے جواب لاز م ہیں ۔
اور نمبر تو ہر کوئی اپنی حساب سے دے گا ۔
سو ذرا تیاری کرنے دیں ۔
اک چکر لائیبریری کا لگا آؤں ،
نایاب
 
ملائکہ

محفلین
میں انھیں پہلے کوئی لڑکی سمجھی تھی :eek::eek::eek: پتہ نہیں کیوں پر ایسا ہی لگا تھا :grin:

مجھے اتنا پتہ ہی نہیں ہے ان کے بارے میں کیا لکھوں میں:worried::daydreaming:
 
نایاب

لائبریرین
میں انھیں پہلے کوئی لڑکی سمجھی تھی :eek::eek::eek: پتہ نہیں کیوں پر ایسا ہی لگا تھا :grin:

مجھے اتنا پتہ ہی نہیں ہے ان کے بارے میں کیا لکھوں میں:worried::daydreaming:

السلام علیکم
میری معصوم سی ملائکہ بہنا
سدا خوش و ہنستی مسکراتی رہیں آمین
مفہوم سے قطع نظر
معصومیت سے بھرپور
یہ مختصر سی تحریر
اپنی جگہ بھرپور لگی مجھے
لکھنا چاہتی ہیں آپ مگر لکھنے سے ڈرتی ہیں ۔
میری بہنا قلم اک امانت کی ادائیگی کا ذریعہ ہے ۔
وہ امانت جو احساسات کی صورت دل و دماغ و ضمیر میں گونجتی ہے ۔
اس سے وہی لکھو جو دل و دماغ و ضمیر کو سچ لگے ۔
اللہ آپ کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
نایاب
 
محمد وارث

لائبریرین
نایاب صاحب کے بارے میں لکھنا چاہ رہا تھا لیکن کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا لکھوں کہ آپ سے بہت کم ہی بات چیت ہوئی ہے لیکن ایک بات کہ:

آپ دل میں گھر کرنے کا فن جانتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت میٹھی اور پیاری زبان اور ویسا ہی دل عطا کیا ہے جسکا عکس انکے ہر مراسلے سے جھلکتا ہے۔ انکا اراکین کے ساتھ گھل مل جانا اور سلیقے اور سمجھ داری سے بات کرنا بھی سبھی کو پسند ہے!

ابھی حال ہی میں یہ جان کر بھی خوشگوار حیرت ہوئی کہ انکا کچھ تعلق ڈسکہ سے بھی ہے جو کہ سیالکوٹ کے قریب ہی ہے بلکہ ضلع سیالکوٹ کا حصہ ہے اور یوں ہمارے "ہم وطن" ہیں!

ان کی ایک اور اچھی بات ان کا لائبریری ٹیم کا رکن بننا اور اس کیلیے کام کرنا بھی ہے، انکے شامل ہونے سے لائبریری کو نیا خون میسر آیا ہے جو کہ ایک انتہائی خوش آئند بات ہے!

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں اور انکے اہل و عیال کو دین و دنیا کی تمام خوشیاں عطا فرمائیں، آمین!
 
محترم وارث بھائی
خلوص بھرے کلمات تحریر کر کے حوصلہ افزائی کا شکریہ
آپ جیسی محترم شفیق حامل علم و فضل والی ہستیوں سے کچھ حاصل کرنے کے لیے
محفل اردو پر ڈیرہ لگایا ہے ۔
خامہء وارث سے چن لیتا ہوں اپنا حصہ بقدر جثہ ۔
یہ کچھ تعلق کا لکھ کر تو دکھ ہی دیا آپ نے وارث بھائی
" رانجھا رانجھا سدو مینوں ۔۔ ہیر نہ آ کھے کوئی "
اب دل جاناں کے شہر میں ہی ہے جینا مرنا اپنا ۔
" میں اب میں رہا ہی نہیں "
لائیبریر ی میں لکھنا اک تیر سے دو شکار
وقت بھی گزر جاتا ہے
اور علم بھی حاصل ہو جاتا ہے ۔
اللہ تعالی آپ کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے آمین
نایاب
 
تیشہ

محفلین
میں انھیں پہلے کوئی لڑکی سمجھی تھی :eek::eek::eek: پتہ نہیں کیوں پر ایسا ہی لگا تھا :grin:

مجھے اتنا پتہ ہی نہیں ہے ان کے بارے میں کیا لکھوں میں:worried::daydreaming:

ملائکہ میں بھی شروع میں انکو لڑکی ہی سمجھی تھی ، اور بات بھی کی تھی :grin:اگر اسی وقت مجھے پتا چل جاتا یہ نایاب میل ممبر ہیں تو شاید بات نا کرتی :grin: ۔۔ یہ بعد میں کچھ دن بعد مجھے کسی تھریڈ پے کسی رپلائی سے پتا چلا نایاب لڑکی کا نام نہیں یہ میلممبر ہیں :battingeyelashes:
سب ہی نے اک اک بار نام کو لے کر دھوکہ کھایا ہے :chatterbox:
 
تیشہ

محفلین
دراصل کچھ ٹائم پہلے مجھے جلدی جلدی اور اچھی رائے بنانے کی عادت تھی پھر ایک سبق حاصل ہوا اس کے بعد رائے بناتے ہوئے ٹائم لگتا ہے۔

اور کچھ کچھ اسٹار پلس کے ڈراموں کا بھی اثرتھا ۔ اسٹار پلس میں یہی دکھاتے ہیں کہ جو سب سے اچھا ہوتا ہے وہی بعد میں evil نکلتا ہے تبھی
آپ کا دعائیہ انداز دیکھ کر مجھے لگا کہ آپ بس اچھا امپریشن جمانے کے چکر میں ہیں جبکہ اتنے اچھے شاید ہی ہونگے۔ کچھ عرصے کے بعدآپ یہ انداز بدل لینگے جبکہ آپ اب تک ویسے ہی ہیں پہلے دن جیسے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

zzzbbbbnnnn-1.gif

سٹار پلس ۔۔۔ کیا بات کی آپ نے تعبیر ۔۔ مجھے ہنسی آگئی ہے ۔
 
نایاب

لائبریرین
ملائکہ میں بھی شروع میں انکو لڑکی ہی سمجھی تھی ، اور بات بھی کی تھی :grin:اگر اسی وقت مجھے پتا چل جاتا یہ نایاب میل ممبر ہیں تو شاید بات نا کرتی :grin: ۔۔ یہ بعد میں کچھ دن بعد مجھے کسی تھریڈ پے کسی رپلائی سے پتا چلا نایاب لڑکی کا نام نہیں یہ میلممبر ہیں :battingeyelashes:
سب ہی نے اک اک بار نام کو لے کر دھوکہ کھایا ہے :chatterbox:

السلام علیکم
اپیا جی
اللہ سدا مہربان رہے آپ پر آمین
بہت تیز یاد داشت ہے آپ کی ماشااللہ
محفل اردو پر نہیں
ہاں یاہو پر بہت دھوکہ کھایا ہے دنیا والوں نے ۔
میرے پاکستانی بھائی تو جب تک نہیں مانتے جب تک وائیس چیٹ نہ کر لیں ۔

مذاق کررہے ہیں نایاب بھیا :sad2: میں تو بھُلکڑ ہوں کچھ بھی یاد نہیں رہتا :noxxx: شاید عمر کا تقاضہ ہے ۔
اور آپ کہہ رہے ہیں تیز یاداشت ہے :grin: ،
مجھے اسلئے یاد رہ گیا ہے کہ امین ص کو میں ذرا شرارت کرکے تنگ کررہی تھی جب آپ درمیان میں آگئے تھے ، تو امین ص نے آپکو اپنا استاد ، ٹیچر ، یا کچھ اور کہہ لکھکر متعارف کراویا تھا تو میں سمجھی شاید کوئی فیمیل ہے تبھی جھٹ سے بولی تھی اور آنسر بھی دیا تھا :chatterbox:
ورنہ میں کسی بھی نئے آنے والے ممبران کے ساتھ کبھی ایسے جھٹ سے بات ہی نہیں کیا کرتی
zzzbbbbnnnn-1.gif
یہ اور بات ہے شرارت سوجھُ رہی ہو تو کہیں کہیں بول آتی ہوں :notworthy:
 
سلامت رہیں سدا
ماشااللہ
مجھے یقین تھا آپ کو یاد ہو گا ۔
اور مجھے جب احساس ہوا تھا کہ آپ نے مجھے فی میل سمجھا ہے ۔
تو پھر آپ کو جواب نہیں دیا تھا ۔
اور جو وقت کو سوچ سمجھ کر گزاریں وقت گزرنے کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
1۔2006 سے محفل دیکھ رہ ہیں پر رکن 2008 میں بنے۔مطلب وہ خاص وجہ جس نے آپ کو بولنے پر مجبور کیا؟؟؟

پہلی بار بات تو محترمہ بوچھی بہنا سے ہوئی تھی ۔ اور موضوع محترم عزیز امین جی کی معصومیت و سادگی ۔ لیکن وہ اصل دھاگہ جس نے مجھے اور میری تحریر کو اردو محفل میں باندھ لیا ۔ وہ محترمہ خوشی جی کا تعارفی دھاگہ تھا ۔ یہ اک وضاحت تھی کسی ایسی ہستی کے دفاع کی جس کی شخصیت سے میں آگاہ تھا ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=16443&page=15

2۔کس طرح کے لوگوں کو دعا کے بجائے بددعا دینے کو دل کرتا ہے؟؟؟کیا کبھی ایسا ہوا کسی کو دعا دینے کو دل نا کیا ہو؟؟؟
بچپن سے ہی " سید بادشاہ ۔ مرشد سرکار ۔ بابا جی ۔ جیسے القابات کی سیڑھیوں پر سوار رہا ہون ۔ یہ القابات سن سن کر گمراہ بھی رہا اور کچھ عرصہ دعا دینے کا ڈھکوسلہ بھی رکھا ۔ آوارگی میں زندگی بسر ہوئی ۔ درویشی ۔ پامسٹری ۔ موکلات کا عامل ۔ ہمزاد کو قابو کرنا ۔ علم ابجد سے مدد لیکر کہانت کرنا ۔ مزاروں قبرستانوں میں چلہ کشی ۔ جنات کو غلام بنانا ۔ یہ میرے پسندیدہ شوق تھے ۔ اور دل و جاں کی سرخوشی کے ساتھ ان میں وقت ضائع کر رہا تھا ۔ خود تو گمراہ تھا ہی ساتھ میں خلق خدا کو بھی گمراہ کرتا رہا ۔ سادہ دل وہم و اوہام کے مارے لوگ میری نسبت سادات سے متاثر میرے جھوٹ کو بھی سچ کا درجہ دیتے رہے ۔ مجھے اس کی سزا یہ ملی کہ میں نشے کی دنیا میں ڈوب کر منشیات فروشوں کا آلہ کار بن گیا ۔ جانے کس ہستی کی دعا سے اللہ نے مجھے اک ایسی معصوم سادہ سی شریک حیات سے نواز دیا جس نے بجائے مجھ سے لڑنے جھگڑنے اور میری آوارہ حرکات پر بگڑنے کے صرف اپنی تابعداری اور بے زبانی کے ساتھ ایسی توجہ سے نوازا کہ مجھ جیسا لاپرواہ آوارہ انسان اک دن اس سے یہ پوچھنے پر مجبور ہو گیا کہ اسے مجھ سے اتنا لگاؤ کیوں ہے وہ مجھ سے نفرت کیوں نہیں کرتی ۔ اور اس کے جواب نے میری آنکھیں کھول دیں ۔ کہا اس نے کہ " اللہ سچ ہے ۔ اللہ کا کلام سچ ہے ۔ اللہ نے فرمایا ہے اپنی پاک کتاب میں کہ " ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے۔ اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے۔ اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے۔" سو جیسے آپ ہیں ویسی ہی میں بھی ہوں ۔ اس لیئے کیا لڑنا جھگڑنا ۔ بس انسان بن گیا ۔ پہلے ڈھکوسلے سے دعا دیتا تھا ۔اب دعا دینے کی عادت سے مجبور ہوں ۔ اور اکثر جب پاکستان جا کر لوگوں سے ملنا ملانا ہوتا ہے ۔ تو میری نصف بہتر کو بہت غصہ آتا ہے کہ فلاں ایسا ہے فلاں ایسا ہے اور آپ دعا دیئے جاتے ہیں ۔ میرا تو یقین ہے کہ دعا اک درخواست ہے جو مالک و خالق کے حضور مانگی جاتی ہے ۔ اور وہ علیم و خبیر ہے ، وہ اپنی مصلحت کے تحت دعا کو قبول یا نہ قبول کرنے کا اختیار رکھتا ہے ۔ ]
“ نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں “
مشروط ہے
“ جو ہو ذوق یقین پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں “
یتیم کا مال کھانے والے لیے دعا کبھی قبول نہیں ہو سکتی ۔
ابھی تک تو ایسا موقع نہیں آیا کہ دعا کرنے کو دل نہ کیا ہو ۔
ہاں جب کوئی محترم ہستی اپنے علم و عقل پہ نازاں ہو کر کسی پاک قول کو صرف برائے بحث استعمال کر رہی ہو تو اس ہستی کو مخاطب کرتے ہوئے ابتدا کے بجائے آخر میں و السلام علیکم کہہ کر کنارہ کر لیتا ہوں ۔

3۔مجھے بھی وہ فارمولا ،ٹپ بتائیں جس سے خود کو کول رکھا جاسکے۔

“ اللہ نورالسموات والارض “ کا ذکر کثیر انسان میں ایسا نور اور سکون پیدا کر دیتا ہے کہ غصہ اور جلن کی آگ جتنی بھی بھڑک جائے ۔ انسان بے سکون ہو کر واہی تباہی بکنے سے بچا رہتا ہے ۔ اگر اس کلمہ پاک کے ساتھ درود شریف اور آیت الکرسی کو ملا لیا جائے اور نماز کی پابندی کی جائے تو پھر چاہے زمین کے سب درخت قلم اور سمندر سیاہی بن جائیں اس کی برکات تحریر کرنے سے قاصر رہیں گے ۔ یقین کامل اور لفظ انسان میں سے انا کی نفی کرتے ہوئے انس پر عمل پیرا رہنا بنیادی شرط ہے ۔

4۔میرے لیے کوئی خاص مشورہ/نصیحت

انسان عجیب قسم کے ملغوبے کا نام ۔ احسن التقویم پر خلق کر کے اسفل السافلین کے خطاب سے نوازا ہوا۔
کھنکھناتی ہوئی مٹی کا پتلا جس کو سہارا دینے کے لیے کائنات میں موجود سب معدنی عناصر ہڈیوں کے پنجرے کی صورت ۔ اس پنجرے میں مقید اک ٹھوس سرخ گوشت کا لوتھڑا جسے قلب دل کہا گیا ۔ قلب سلیم ہو تواس رب کا گھر کہلایا جس کی کرسی نے زمین و آسمان کو اپنے گھیرے میں لیا ہوا ہے ۔ اور اگر قلب شریر تو شیطانی وساوس کا ٹھکانہ ۔ اس دل کو سمجھانے کے لیے دماغ اور دماغ میں بھی سوچ و فکر کی تین منزلیں ۔ شعور ۔ لاشعور ۔ تحت الشعور ۔ اس پر نگران روح وہ جو امر ربی ہے ۔
دل دیوانہ پاگل ۔ کھیلنے کو چاند مانگتا ہے ۔ دماغ سمجھاتا ہے لیکن وہ دل ہی کیا جو مان جائے ۔ اکثر دل و دماغ کی کشمکش میں دل شعور ۔ لاشعور ۔ تحت الشعور کو شکست دے کر فاتح ہو جاتا ہے ۔ اور روح سے تکمیل خواہش کی طلب کرتا ہے ۔ اور یہاں انساننی روح آزادی کے دائرے سے نکل کر مجبوری کے دائرے میں مقید ہو جاتی ہے ۔ اسباب کے موجود ہوتے ہوئے بھی خواہش تشنہ رہ جاتی ہے ۔ خواب دیکھنا اور ان کی من چاہی تعبیر پانا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے ۔ لیکن کچھ خواب قضا و قدر کے فیصلوں سے منسلک ہوتے ہیں ۔ اور ان خوابوں کی تعبیر پانے کے لیئے راضی بر رضا الہی رہنا پڑتا ہے ۔ آپ کبھی کسی خواہش کسی خواب کے تشنہ رہ جانے پر جھنجھلاہٹ کا شکار نہ ہوا کریں ۔ اور قران پاک جو کہ سراسر شفا ہے ہدایت ہے ۔ اس سے مدد لیا کریں ۔ انشااللہ وہ ذات پاک آپ کی ہر خواہش کو پورا کر دے گی ۔

5۔آپ نے ابتک زندگی سے کیا سیکھا ؟؟؟
“ ہتھ کار اچ ۔۔ دل یار اچ ۔
زندگی نام ہے زندہ دلی کا ۔ مردہ دل تو زندگی کی توہین کرتے ہیں ۔ زندہ دلی سے مراد بنا کسی کو دکھ دیئے خدمت انساں میں مصروف رہو۔ ذکر اللہ سے زبان تر رکھو اور اس کی حلال کردہ نعمتوں سے نفس کی بھوک مٹاؤ ۔ خوش رہر خوشیاں بانٹو ۔ ۔ “

باقی سوچنے یا یاد آنے پر :) اور ہاں آپ جواب بہت تفصیل سے دیتے ہیں اس لیے ان کے جوابات وقفے وقفے اور آرام سے د سکتے ہیں
ابھی کچھ باقی ہیں ؟
ایک ٹاپک میں آپ نے ماوراء کو اس کے بارے میں بتایا تھا اب مجھے بھی بتائیں میرے بارے میں خاص کر میری برائیاں اور ساتھ ہی سدھارنے کا مشورہ بھی دیں :)
لگتا ہے میری بہنا مجھے نجومی یا کاہن کا درجہ دلانے کے ارادے میں ہیں ۔
سدا یاد رکھیئے گا کہ “ بند مٹھی لاکھ کی “

آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ یہاں مہمان بنے امید ہے کہ اس طرح آپ سےاور بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا :)]
آپ کا شکریہ ادا کرنا مجھ پر واجب ہے ۔ کہ آپ نے مجھے اردو محفل پر مہمان بننے کے اعزاز سے نوازا ۔
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ محفل اردو ۔
سدا مہکتے چہکتے رہیں اس چمن کی کلیاں اور پھول ۔
آمین ثم آمین
نایاب
 
طالوت

محفلین
اچھے آدمی ہیں ، خصوصا اپنے مخصوص رقعی انداز کے حوالے سے پسند کیے جانے والے ہیں ۔۔ کبھی تفصیلا بات تو نہیں ہوئی البتہ ایک آدھ بار جھڑپ ضرور ہوئی ہے ۔۔ لیکن اس میں بھی ثابت ہوا کہ موصوف نے اخلاقیات کا تعویز گھول کر پی رکھا ہے کہ آپے سے باہر نہیں ہوتے ۔۔ ہر ایک تہنیتی پیغام میں اپنی رائے اور گرافکس کا استمعال خوب کرتے ہیں ۔۔
وسلام
 
محترم طالوت بھائی
سدا خوش رہیں آمین
آپ کے موتیوں کے صورت بکھیرے لفظوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
صفت موصوف کی تعریف کا
بہت شکریہ
جزاک اللہ
اللہ تعالی آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
نایاب
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش رہیں آمین
تین نہیں چار
آپ کی صرف اک پوسٹ ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے تو لائبریری میں لکھ لکھ کر تجربہ ہو گیاہے ۔ اس 500 کے انعام کا
میں تو اب جو بھی جواب لکھتا ہوں ، یا لائیبریری کے لیے کوئی صفحہ لکھتا ہوں ۔
تو پہلے سب کو ہائی لائت کر کےکاپی کر لیتا ہوں پھر پوسٹ کرنے پر کلک کرتا ہوں ۔
تاکہ اگر 500 والا انعام ملے تو آسانی سے دوبارہ پیسٹ کر سکوں ۔
نایاب

وعلیکم السلام
:eek: :eek: :eek: یعنی میں بھی وہ کب اور کیسے۔
ہائیں میری وہ کونسی پوسٹ ہے کچھ پتہ تو چلے:confused:
نوازش ہے آپکی ویسے مجھے لگتا ہے کہ آپ کو کوئی برا لگتا ہی نہیں ہو گا
میں صرف محفل پر ہی اردو لکھ سکتی ہوں اس کے علاوہ مجھے نہیں پتہ کہ اپنے لکھے کو نوٹ پیڈ میں کیسے محفوظ کرتے ہیں :(
 
تعبیر

محفلین
میں انھیں پہلے کوئی لڑکی سمجھی تھی :eek::eek::eek: پتہ نہیں کیوں پر ایسا ہی لگا تھا :grin:

مجھے اتنا پتہ ہی نہیں ہے ان کے بارے میں کیا لکھوں میں:worried::daydreaming:

ملائکہ میں بھی شروع میں انکو لڑکی ہی سمجھی تھی ، اور بات بھی کی تھی :grin:اگر اسی وقت مجھے پتا چل جاتا یہ نایاب میل ممبر ہیں تو شاید بات نا کرتی :grin: ۔۔ یہ بعد میں کچھ دن بعد مجھے کسی تھریڈ پے کسی رپلائی سے پتا چلا نایاب لڑکی کا نام نہیں یہ میلممبر ہیں :battingeyelashes:
سب ہی نے اک اک بار نام کو لے کر دھوکہ کھایا ہے :chatterbox:

اچھا جبکہ مجھے لگا کہ اوتار میں جس کی تصویر ہے وہ نایاب ہے اور نایاب بھائی کی بیٹی ہیں ۔

zzzbbbbnnnn-1.gif

سٹار پلس ۔۔۔ کیا بات کی آپ نے تعبیر ۔۔ مجھے ہنسی آگئی ہے ۔
:laughing: کیوں آپکو اس وقت کونسا کردار یاد آگیا تھا
ویسے سچی بات نہیں ہے یہ کہ کوئی بھی دیوتا ٹائپ نہیں ہوتا ۔پیغمبروں بھی برداشت ختم ہو جاتی تھی ایک حد تک ( سوائے ہمارے نبی کے ) پھر ہم کیا چیز ہیں
 
Top