مہمان اس ہفتے کے مہمان "نایاب"

تعبیر

محفلین
السلام علیکم

سدا سجی رہے یہ محفل ۔ محترم ممبران اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم و آباد رکھے ۔
حیراں ہو گئے نا آپ سب کہ تعبیر کو یہ ہوا کیا ہے دراصل یہ ان محترم مہمان کی شخصیت کا اثر ہے :)
اس ہفتے کے مہمان بہت ہی نایاب اور باکمال ہیں ۔ اگر انہیں محفل کے درویش کہا جائے تو غلط نا ہو گا ۔ کسی بھی موضوع پر ان سے بات کر لیں کہ یہ ہر طرح کا علم رکھتے ہیں۔ الفاظوں کے جادوگر ہیں ۔اگر ان سے ایک بار بات کر لی جائے تو پھر ان کی باتوں کے سحر سے نکلنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔خاص بات یہ کہ دوسروں کی خوشیوں اور کامیابیوں میں ہمیشہ شامل ہوتے ہیں اپنے بنائے ہوئے خوبصورت کارڈرز کے ساتھ تو اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں

977H_28.gif
نایاب
977H_28.gif

آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے خیالات و تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا، انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

شاہ حسین

محفلین
خوش آمدید نایاب صاحب

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر تھا کہ خاتون ہوں گی کوئی جو کہ الحمداللہ اب بدل گیا ہے

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

کوئی بات نہیں ہوٕئی
 
علی ذاکر

محفلین
نایاب بھائ مہمان بننے پر پبارک ہو آپ کے بارے میں لکھتا ہوں لیکن تھوڑا وقت دیں‌!

مع السلام
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شاد وآباد رہیں آمین
کیا لکھوں آپ کی تعارفی تحریر پر ۔
سوا اس دعا کے
کہ اللہ تعالی اپنے کرم سے آپ کے تحریر کردہ الفاظ کو حقیقت کر دے آمین
مجھ ناقص العلم کو جو درویشوں کے قدموں کی دھول بھی نہیں ہے ۔
آپ نے خطاب درویش سے نواز دیا ۔
میں تو بس ۔
(گلاں دا گالڑ )
اور
(گلاں کرنیاں سوکھیاں تے اوکھے پالنے بول )
محفل اردو کا مہمان بننا ۔
اس خوشی اور عزت افزائی کو بیان کرنے کے لیئے الفاظ نہیں ہیں ۔
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 
تیشہ

محفلین
میں کیا لکھوں :worried: ۔،اتنا ہی جانتی ہوں ' نایاب بھیا نائس '
انکے لکھنے کے انداز سے می impressed :party:
بہت اچھے لفظوں سے ہر کسی کو مخاطب :)worried: مخاطب صیح لکھا ہے کہ غلط ہے )
کرتے ہیں بہت سی دعاؤں کے ساتھ ۔۔۔
:happy:
 
اپیا جی
سداسلامت رہیں آمین
" جل تو جلال تو "
کا ورد جاری ہو گیا تھا ۔
جب اس دھاگے پر آپ کا نام دیکھا ۔
آپ اس گروپ کی اس دھاگے پر آنے والی پہلی ہستی ہیں ۔
جن کی تحاریر 2006 سے پڑھ رہا ہوں ۔
اور بہت کچھ حاصل کیا ہے مجھ جیسے ان پڑھ نے ۔
اور یہ آپ سب کا رعب و دبدبہ تھا کہ اردو محفل پر لکھنے سے ڈر لگتا تھا ۔
دو سال پڑھنے کے بعد اتنا کچھ حاصل ہوا کہ میں بھی کچھ لکھ سکوں ۔
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
اللہ آپ کے میرے بارے گمان کو حقیقت میں بدل دے ۔ آمین
( تعبیر بہنا گنتی شروع کر دیں )
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
خوش آمدید نایاب صاحب

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر تھا کہ خاتون ہوں گی کوئی جو کہ الحمداللہ اب بدل گیا ہے

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

کوئی بات نہیں ہوٕئی

السلام علیکم
محترم شاہ جی 110
سدا خوش رہیں آمین
پزیرائی کا شکریہ
آپ ہی نہیں اکثر میرے نام سے یہی دھوکہ کھاتے ہیں ۔
الحمد للہ آپ کی رائے بدل گئی ۔
" کوئی بات نہیں ہوئی "
میں نے ایسا ہی اک فقرہ لکھا تھا محترم فیصل عظیم فیصل جی کو
ان کا لکھا جواب آپ کی نذر ۔
" تو اب کر لیتے ہیں "
دعاؤں میں یاد رکھیئے گا ۔
نایاب
 
تیشہ

محفلین
اپیا جی
سداسلامت رہیں آمین
" جل تو جلال تو "
کا ورد جاری ہو گیا تھا ۔
جب اس دھاگے پر آپ کا نام دیکھا ۔
آپ اس گروپ کی اس دھاگے پر آنے والی پہلی ہستی ہیں ۔
جن کی تحاریر 2006 سے پڑھ رہا ہوں ۔
اور بہت کچھ حاصل کیا ہے مجھ جیسے ان پڑھ نے ۔
اور یہ آپ سب کا رعب و دبدبہ تھا کہ اردو محفل پر لکھنے سے ڈر لگتا تھا ۔
دو سال پڑھنے کے بعد اتنا کچھ حاصل ہوا کہ میں بھی کچھ لکھ سکوں ۔
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
اللہ آپ کے میرے بارے گمان کو حقیقت میں بدل دے ۔ آمین
( تعبیر بہنا گنتی شروع کر دیں )
نایاب

:chatterbox:

ہائیں آپ اتنے عرصے سے مجھے پڑھ رہے ہیں پھر بھی ڈر لگتا ہے (
zzzbbbbnnnn.gif
)
میری دہشت ہی کچھ ایسی ہے چپُ لوگوں کو بھی میرے سے بات کرتے خوف آتا ہے :battingeyelashes: ۔ مگر اتنی دہشت ناک ۔۔خوفناک نہیں ہوں ،میرا پرابلم یہ ہے جو خود سے میرے سے بات کرے وہ مجھ سے برداشت نہیں ہوتا ۔۔جس سے میں کرنا چاہوں صرف انہی سے کرتی ہوں اور جو شامت کا مارہ کوشیش کرتا ہے تو سنُ لیتا ہے :idontknow: بس اتنا سا پرابلم ہے ۔۔۔
مطلب میں اپنی مرضی سے دوسروں سے بات چیت کرتی ہوں ۔۔
آپکے رپلائی میں ہر کسی کو شروعات آپکی لکھنے کی نائس ہے اسلئے مجھے پسند آیا آپکا بات کرنے کا ۔۔ :chatterbox: ویسے آپ کر کیسے لیتے ہیں اتنی politely بات ۔؟ وہ بھی ہر کسی سے ۔ وہ بھی دعاؤں کے ساتھ ۔۔۔
میرے سے تو کوئی ایسا ویسا بات کرے تو دل چاہتا ہے سر پھاڑ دوں اسکا جس نے میرے سے بات بھ ی کی ۔ :tongue:
یہ آپ کا انداز تحریر پسند آیا :party:
 
محمدصابر

محفلین
نایاب صاحب سے میری صرف اتنی شناسائی ہے کہ یہ میرے سسرالی شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور پہلی دفعہ آج ہی مذہب اور سائنس والے دھاگے پر بات چیت ہوئی ہے۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
:chatterbox:

ہائیں آپ اتنے عرصے سے مجھے پڑھ رہے ہیں پھر بھی ڈر لگتا ہے (
zzzbbbbnnnn.gif
)
میری دہشت ہی کچھ ایسی ہے چپُ لوگوں کو بھی میرے سے بات کرتے خوف آتا ہے :battingeyelashes: ۔ مگر اتنی دہشت ناک ۔۔خوفناک نہیں ہوں ،میرا پرابلم یہ ہے جو خود سے میرے سے بات کرے وہ مجھ سے برداشت نہیں ہوتا ۔۔جس سے میں کرنا چاہوں صرف انہی سے کرتی ہوں اور جو شامت کا مارہ کوشیش کرتا ہے تو سنُ لیتا ہے :idontknow: بس اتنا سا پرابلم ہے ۔۔۔
مطلب میں اپنی مرضی سے دوسروں سے بات چیت کرتی ہوں ۔۔
آپکے رپلائی میں ہر کسی کو شروعات آپکی لکھنے کی نائس ہے اسلئے مجھے پسند آیا آپکا بات کرنے کا ۔۔ :chatterbox: ویسے آپ کر کیسے لیتے ہیں اتنی politely بات ۔؟ وہ بھی ہر کسی سے ۔ وہ بھی دعاؤں کے ساتھ ۔۔۔ میرے سے تو کوئی ایسا ویسا بات کرے تو دل چاہتا ہے سر پھاڑ دوں اسکا جس نے میرے سے بات بھ ی کی ۔ :tongue:
یہ آپ کا انداز تحریر پسند آیا :party:
اپیا جی
سدا سلامتی ہو آپ پر ۔
دعا ہی سچی اور بے لوث ہوتی ہے ۔
یہ ایساخزانہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا ۔
یہ کچھ سر زمین پنجاب کے پانی کا اثر ہے ۔
اور کچھ تعلق ایسے خاندان سے ہے ۔
جس کے انتہائی برے کردار کے مالک کو بھی
پنجاب کے سادہ دل باسی تعظیما سر آنکھوں پہ بٹھاتے ہیں ۔
کہ نسبت بہت بڑی ہے ۔
دعا کر دے گا بیڑا پار ہوگا ۔
کہیں پڑھا تھا کہ
اخلاق اور میٹھی زبان انسان کا وقار بڑھا دیتی ہے ۔
اور انسان تو ویسے بھی انس (اپنا پن ) اور انا (خودی ) سے مرکب ہے ۔
انا پرستی بری نہیں ہوتی جب تک کسی اصول پر قائم رہے ۔
ورنہ غرور جو صرف ربت تعالی کو ہی زیبا ہے ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
نایاب صاحب سے میری صرف اتنی شناسائی ہے کہ یہ میرے سسرالی شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور پہلی دفعہ آج ہی مذہب اور سائنس والے دھاگے پر بات چیت ہوئی ہے۔ :)

السلام علیکم
محترم محمد صابر بھائی
سدا خوش رہیں آمین
بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ
آپ میری کسی بہن بیٹی کے مزاجی خدا ہیں ۔
اللہ تعالی سب بہنوں بیٹیوں کو سدا آباد رکھے آمین۔
ویسا کونسا شہر ہے جسے آپ نے شرف سسرال بخشا ہے ۔
راولپنڈی ۔ لاہور ۔ ڈسکہ
نایاب
 
محمدصابر

محفلین
ڈسکہ نایاب بھائی۔ آپ نے تو معاملہ الجھا دیا۔ ان تینوں شہروں میں آپ رہتے رہے ہیں یا آپ کے قریبی رشتہ دار تینوں شہروں میں موجود ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
جن دوستوں نے یہاں جواب دیے ان سب کا بہت بہت شکریہ :)

خوش آمدید نایاب صاحب

کوئی بات نہیں ہوٕئی

خوش آمدید شاہ جی آپ کو بھی اس دھاگے میں۔بات سے بات نکلتی ہے نا آپ بات کرینگے تو بات ہو گی نا :)

پہلا تاثر تھا کہ خاتون ہوں گی کوئی جو کہ الحمداللہ اب بدل گیا ہے

یہ بات کچھ ہغم نہیں ہوئی :eek: خاتوں نہ ہونے پر الحمد اللہ کیوں

اپیا جی
سداسلامت رہیں آمین
" جل تو جلال تو "
کا ورد جاری ہو گیا تھا ۔
جب اس دھاگے پر آپ کا نام دیکھا ۔
آپ اس گروپ کی اس دھاگے پر آنے والی پہلی ہستی ہیں ۔
جن کی تحاریر 2006 سے پڑھ رہا ہوں ۔
اور بہت کچھ حاصل کیا ہے مجھ جیسے ان پڑھ نے ۔
اور یہ آپ سب کا رعب و دبدبہ تھا کہ اردو محفل پر لکھنے سے ڈر لگتا تھا ۔
دو سال پڑھنے کے بعد اتنا کچھ حاصل ہوا کہ میں بھی کچھ لکھ سکوں ۔
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
اللہ آپ کے میرے بارے گمان کو حقیقت میں بدل دے ۔ آمین
( تعبیر بہنا گنتی شروع کر دیں )
نایاب

ہاہاہا

گنتی شروع تو کروں پر کس کی

یہ سرخ کیے گئے الفاظ سمجھ نہیں آئے :confused:
 
تیشہ

محفلین
آپ اس گروپ کی اس دھاگے پر آنے والی پہلی ہستی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاں واقعی مجھے بھی پوچھنا یاد نا رہا تھا کہ کس گروپ کی ؟ :worried:
 
علی ذاکر

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

1 پہلے سوچا تھا کہ کوئ محترمہ ہوں گی لیکن بعد میں پتہ چلا کہ محترم ہیں‌ !

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

2 جان پہچان تو زیادہ نہیں لیکن حال ہی میں ان سے بات چیت کا آغاز "مردوں کی بیٹھک" کے زمرے میں ہوا !
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
نایاب بھائ کی پسندیدہ عادتیں مجھے تو دو لگیں ایک یہ کہ اپنی بات کا آغاز یہ دعاوں سے کرتے ہیں اور دوسری یہ کہ کسی کا خیر مقدم اس کا استقبال اپنے بنائے ہوئے خوبصورت کارڈز سے کرتے ہیں ان کے کارڈز اور ان کی تحریریں ان کے خوش اخلاق ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہیں

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

ابھی تو ان کے ساتھ آغاز ہوا ہے ویسے بھی سیکھنے سکھانے کا عمل تاحیات چلتا رہتا ہے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

5 پیغام ان کو یہ ہے کہ صدا خوش رہیں اور محفل میں آتے رہیں !
مشورہ نہیں رائے ضرور دوں گا کہ کچھ بھی ہو جائے امید اور صبر کا دامن نہ چھوڑیں!

اور سوال ان سے یہ ہے کہ
1 سب سے زیادہ ڈر کس بات سے لگتا ہے ؟
2 ہمارے ملک کا مظلوم اور بیوقوف طبقہ کونسا ہے ؟

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش
جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

6 پوچھنا یہ چاہوں گا کہ آپ کا نام "نایاب" کس نے رکھا کیا آُپ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں یا چھوٹے ہیں ؟

اور فرمائش !
اب یہ تو کہہ نہیں‌سکتا کہ گانا گا کہ سنائیں !

چلیں :chatterbox:

آپ ایک سے سو تک گنتی لکھ دیں بس :grin:!

مع السلام
 
نایاب

لائبریرین
ڈسکہ نایاب بھائی۔ آپ نے تو معاملہ الجھا دیا۔ ان تینوں شہروں میں آپ رہتے رہے ہیں یا آپ کے قریبی رشتہ دار تینوں شہروں میں موجود ہیں۔

السلام علیکم
محترم محمد صابر بھائی
گلشن صابر میں سدا بہاروں کاڈیرہ رہے آمین
" الجھی لٹ سلجھا جا رے بالم "
صابر بھائی الجھی بات سلجھائیں گے تو بات چلے گی ۔
اور بات چل پڑے تو کہاں رکتی ہے ۔
اور خلق خدا تو کہنے کو فسانے مانگے ۔
صابر بھائی پاک وطن میں موجود یہ تینوں مقام
حیات نایاب میں بہت اہم ہیں ۔
صبح راولپنڈی میں ہوئی ۔ (بچپن)
دوپہر لاہور میں گزری ۔ (جوانی)
شام ڈسکہ میں گزر رہی ہے ۔ ۔( بڑھاپا)
انشااللہ اب معاملہ سلجھ گیا ہو گا ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
جن دوستوں نے یہاں جواب دیے ان سب کا بہت بہت شکریہ :)

ہاہاہا

گنتی شروع تو کروں پر کس کی

یہ سرخ کیے گئے الفاظ سمجھ نہیں آئے :confused:

السلام علیکم
تعبیر بہنا
سدا خوش و شاد وآباد رہیں آمین
آپ نے پسندیدہ نا پسندیدہ میں کچھ پوچھا تھا ۔
اس کا جواب کی طرف اشارہ تھا ۔
کہ آپ جان لیں وہ کونسی ہستیاں ہیں اردو محفل کی
جن کی تحاریر نے مجھے اردو محفل پر لکھنا سکھایا ۔
گنتی یہی کہ ان میں سے اک ہستی یہیں ہیں ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
آپ اس گروپ کی اس دھاگے پر آنے والی پہلی ہستی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاں واقعی مجھے بھی پوچھنا یاد نا رہا تھا کہ کس گروپ کی ؟ :worried:
السلام علیکم
اپیا جی
اس گروپ سے مراد
ان چنیدہ ہستیوں کا مجموعہ ہے ۔
جس کی تحاریر میرے لیے مفید اور مشعل راہ بنی ہیں ۔
جن سے بات کرنا ۔ اور تعلق قلبی کی آرزو کرنا ۔
خواہش دل نایاب کی ہے ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم علی ذاکر جی
اللہ تعالی اپنی رحمتوں سے آپ کو اسم بامسمی کرے آمین

1 پہلے سوچا تھا کہ کوئ محترمہ ہوں گی لیکن بعد میں پتہ چلا کہ محترم ہیں‌ !

یہ اکثر وقوع پذیر ہونے والی غلط فہمی ہے ۔

2 جان پہچان تو زیادہ نہیں لیکن حال ہی میں ان سے بات چیت کا آغاز "مردوں کی بیٹھک" کے زمرے میں ہوا !
روح انسانی ازل سے اک دوسرے سے آشنا ہے قید جسم نے اجنبیت کی دیوار کھڑی کی ہوئی ہے ۔ ۔تذکیر و تانیث سے بے نیاز ۔اور میرے لیئے تو آپ اجنبی نہیں ہیں ۔

نایاب بھائ کی پسندیدہ عادتیں مجھے تو دو لگیں ایک یہ کہ اپنی بات کا آغاز یہ دعاوں سے کرتے ہیں اور دوسری یہ کہ کسی کا خیر مقدم اس کا استقبال اپنے بنائے ہوئے خوبصورت کارڈز سے کرتے ہیں ان کے کارڈز اور ان کی تحریریں ان کے خوش اخلاق ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہیں

جزاک اللہ
بہت شکریہ

ابھی تو ان کے ساتھ آغاز ہوا ہے ویسے بھی سیکھنے سکھانے کا عمل تاحیات چلتا رہتا ہے
سچ کہا آپ نے ۔ انشااللہ آپ جیسی ہستیوں سے سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے ۔ اگر سیکھنا چاہے کوئی

5 پیغام ان کو یہ ہے کہ صدا خوش رہیں اور محفل میں آتے رہیں !
مشورہ نہیں رائے ضرور دوں گا کہ کچھ بھی ہو جائے امید اور صبر کا دامن نہ چھوڑیں!

جزاک اللہ
بہت شکریہ

اور سوال ان سے یہ ہے کہ
1 سب سے زیادہ ڈر کس بات سے لگتا ہے ؟
ڈر اس آگ کا جس کا ایندھن پتھر و انسان ہیں
2 ہمارے ملک کا مظلوم اور بیوقوف طبقہ کونسا ہے ؟
سادہ دل عوام میرے پاک وطن کے

6 پوچھنا یہ چاہوں گا کہ آپ کا نام "نایاب" کس نے رکھا کیا آُپ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں یا چھوٹے ہیں ؟
میرا نام میری دادی جان مرحومہ ( اللہ تعالی ان پر رحم کرے ) نے رکھا تھا ۔
تین بہنوں اور اک بھائی کے بعد پانچویں نمبر پر ہوں دو بہنیں اور اک بھائی میرے بعد ہیں

اور فرمائش !
اب یہ تو کہہ نہیں‌سکتا کہ گانا گا کہ سنائیں !

گانا صابر بھائی کے جواب میں گا دیا ہے ۔ آپ بھی سن لیں بنا فرمائیش کے

چلیں :chatterbox:

آپ ایک سے سو تک گنتی لکھ دیں بس :grin:!

یہ تو بہت مشکل ہے کہ میں ٹھہرا ان پڑھ

محترم علی ذاکر جی
آپ کا شکریہ
اتنی اپنائیت سے نوازنے کا
نایاب
 
فہیم

لائبریرین
نایاب بھائی سے گو میری زیادہ بات چیت نہیں ہوسکی۔
لیکن جتنی بھی ہوئی ہے اس سے ان کی شخصیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ جناب بہت شفیق و نفیس اور نرم مزاج انسان ہیں۔
ہر بات سے پہلے السلام علیکم ضرور کہتے ہیں۔ یعنی کے بات سے پہلے ہی دعا دے دیتے ہیں سلامتی کی:)
کافی معلوماتی شخصیت بھی ہیں۔ اور ساتھ میں گرافکس کے بھی کافی ماہر ہیں ان کے بنائے ہوئے انیمیٹڈ کارڈ تو واقعی خوب ہوتے ہیں۔

کہنا بس یہی ہے کہ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں:)
 
Top