مہمان اس ہفتے کے مہمان "ملنگ بابا المعروف جلیبی بھائی "

تعبیر

محفلین
السلام علیکم :)
ایک بار پھر ایک نئی شخصیت کے ساتھ:p

اس بار ہم نے سوچا کہ کیوں نا ایسی شخصیت کو مہمان بنایا جائے​
جو کہ محفل پر ہیں تو نئے لیکن بہت ہی کم وقت میں محفل میں اتنا گھل مل گئے ہیں کہ انکی غیرموجودگی بہت کھَلتی ہے یہاں اور تمام محفلین میں بے حد مقبول بھی ہیں ۔کون ہے جو انکے نام سے واقف نہیں۔​
مہمان شخصیت کے پسندیدہ محاورے ہیں "دوسروں کی ٹانگ کھینچنا" اور "بال کی کھال اتارنا" اور یہ محفل پر یہی کام کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ لوگوں کو زچ کرنا، چڑانا، لفظوں کو ذو معنی بنانا، دوسروں کی غلطیاں پکڑنا اور ان کی نشان دہی کرنا ان کے محبوب مشاغل ہیں۔:ROFLMAO:
ماشاءاللہ کمال کی آبزرویشن ہے ان کی اور ایسے ایسے نقطے/نکتے نکال کر لاتے ہیں کہ بڑے بڑے طرم خان بھی ان کے آگے پانی بھرتے نظر آتے ہیں۔​
بلا کے ذہین،حاضر جواب اور لاجواب کرنے کے فن سے مالا مال ہیں۔​
ہر قسم کی معلومات کا ذخیرہ ہے ان کے پاس۔​
محفل پر دوسروں کو منفرد انداز میں خوش آمدید (خوش آم دید) کہنے سے بھی مشہور ہیں اور​
ان کے اس انداز پر انہیں یہاں فروٹ چاٹ اور ریڑھی والا بھی کہا جاتا ہے۔​
انکا ٹریڈ مارک ہے ۔۔۔ ( :laugh: )۔۔۔​
گو کہ ان کے بقول انہوں نے کبھی سگریٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا لیکن اس کے باوجود زیاد تر محفل کےکوچۂ ملنگاں میں پائے جاتے ہیں اور تمام محفلین کو وہیں کا وزیٹنگ کارڈ دیتے نظر آتے ہیں اور جب کوئی کوچۂ ملنگاں کا رخ کرے تو وہاں یہ سب سے پہلے اسے ویلکم کہنے کے لیے کھڑے ملتے ہیں۔​
حال ہی میں انہوں نے محفل میں اپنی فروٹ چاٹ کی ریڑھی پر دودھ پتی کے ساتھ "ظہور راجا جانی" (تمباکو والے پان) بھی بیچنا شروع کیے ہیں۔ ہم اک کے کاروبار میں خیر و برکت کے لیے دعا گو ہیں۔ :laugh:
مہمان شخصیت کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ محفل سے باہر نیٹ کی دنیا کے اس پار وہ بےانتہا خاموش طبع ہیں، بس لکھنے میں بہت باتونی ہیں۔​
بچوں کے ادب اور شکاریات میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کے بیشتر دھاگے اسی حوالے سے ہیں۔اسی حوالے سےاپنی ایک لائبریری بھی چلا رہے ہیں۔​
محفل پر لوگوں کے دھاگے خراب کرنے کا شوق بھی رکھتے ہیں۔​
مہمان شخصیت کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ​
"کوچۂ ملنگاں سے میرا کوئی واسطہ نہیں۔ میں سگریٹ تک نہیں پیتا۔محفل میں مجھے سب لوگ پسند ہیں۔ میں سب کے ساتھ پرخلوص ہوں۔۔:D
قیصرانی بھائی سب سے پہلے دوست ہیں۔​
میری کوشش ہوتی ہے کہ محفل پر رونق بنے۔ اس لیے خاموش اراکین (جیسے محمد بلال اعظم) کی کھنچائی کرتا ہوں۔ تاکہ وہ بھی محفل کو بارونق بنائیں۔​
چھوڑتا کسی کو نہیں۔ نبیل بھائی کو بھی پن مار دیتا ہوں۔ یہ الگ بات ہے وہ ہوشیار ہیں۔ ریٹنگ دے دیتے ہیں جواب نہیں دیتے۔۔۔ :laugh:
2006، 2007 کے پرانے دھاگے جن کو اس دور میں خاطر خواہ پزیرائی نہ ملی تھی۔ میں چاہتا ہوں اب انہیں دوبارہ سامنے لایا جائے۔ اس سلسلے میں کوششیں کرتا رہتا ہوں۔​
اصل زندگی میں بےانتہا خاموش طبع ہوں۔ کراچی کے محفلین گواہی دے دیں گے۔"​
ذرا غور کیجیے کہ گواہی کے لیے کراچی بلوا رہے ہیں۔ :laugh:
اس ہفتے کی مہمان شخصیت ہیں ۔​
glitter-graphics-flowers-499744.gif
انیس الرحمٰن
glitter-graphics-flowers-499744.gif

تو اب چلتے ہیں ان کے متعلق سوالات اور جوابات کی جانب اور​
آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہیں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے۔​
6307.gif
roses-desi-glitters-811.gif
1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
roses-desi-glitters-811.gif
2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟​
roses-desi-glitters-811.gif
3 )۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟​
roses-desi-glitters-811.gif
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
roses-desi-glitters-811.gif
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟
roses-desi-glitters-811.gif
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
roses-desi-glitters-811.gif
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
roses-desi-glitters-811.gif
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
roses-desi-glitters-811.gif
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں​
6307.gif
بشکریہ استاد محترم
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟​
میں پہلی بار میں کسی کا نوٹس ہی نہیں لیتا :) لہذا بہت کم ہی کسی کا پہلا تاثرقائم ہوا-
انیس الرحمان کے بارے میں رائے (ان کے مراسلوں) سے قائم کی ہے کہ یہ خوش مزاج
اورسادہ دل آدمی ہیں
2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟
ابھی تک ذاتی طورپرگفتگو نہیں ہوئی بس دھاگوں میں مراسلوں کے جوابات تک ہی جان پہچان ہے
3 )۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
خوش مزاجی اور اپنے کام سے کام رکھنے کی عادت - اور بحث مباحثے سے گریز
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟​
خوش مزاجی کا گُر سیکھنا چاہتا ہوں :)
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟​

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )​
ایک بار بارش کی تصاویر (کراچی) شئیرکیں تھیں انیس الرحمان نے مزید فوٹوگرافی اورکراچی
کی تصاویر کا انتظارہے
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟​
ان کو جہاں ہونا چاہیے وہاں موجود ہوتے ہیں لہذا کسی مشورے کی ضرورت نہیں:)
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟​
کراچی کے بارش کے مناظروالا دھاگہ بہت لاجواب تھا
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں
مست ملنگ
 
انیس الرحمٰن صاحب نے ماشاء اللہ بہت اچھی حسِ مزاح پائی ہے۔۔
مثبت سوچ کے حامل ہیں۔۔۔
بحث مباحثے میں زیادہ نہیں الجھتے (یعنی کہ چچڑ نہیں ہوتے ):D
انکی لائبریری سے میں نے بھی استفادہ کیا ہے اور کچھ کتب ڈاؤنلوڈ کی ہیں ۔۔جنکے لئے انکا بیحد شکریہ :bighug:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لو جی اس بار کی شخصیت کے بارے میں تو ہم بھی کوئی چار لفظ بول سکتے ہیں۔ :)

1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
مہمان شخصیت کے بارے میں تاثر یہ تھا کہ بذل سنج طبیعت کے مالک ہیں۔ سو قائم ہے۔​
2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟​
مراسلوں سے بات ہوئی۔​
3 )۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟​
شگفتہ مزاجی اور حاضر جوابی​
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
حاضر جوابی​
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟
بھولا نہیں میں آج بھی آداب جوانی​
میں آج بھی اوروں کو نصیحت نہیں کرتا​
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
کوئی نہیں۔ جب بھی ہوگی ضرور بلا تکلف کہی جائے گی-​
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
اوتار میں تو ماشاءاللہ سے انکا پیار بیٹا ہے۔ اور کیا ہو۔ اور جہاں انکی ضرورت ہو وہاں یہ ہوتے ہیں۔ بلاشبہ محفل سجانے والی شخصیت ہیں۔​
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
نیلم نے اک دھاگے میں کہا تھا۔ کہ میں چشمہ لگا لیتی ہوں۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں سمندر لگا لیتا ہوں۔ اس جملے کا آج بھی حظ اٹھاتا ہوں۔ اور بہت سے شگفتہ جملے ہیں جو یہ اکثر کستے رہتے ہیں۔​
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں​
انیس لگے نہ ٹھیس ان آبگینوں کو​
اس میں اضافہ کیا جائے گا۔ یہ تو بس سیدھے سیدھے جوابات ہیں۔ اپنی رائے کا اظہار بھی کیا جائے گا۔ :p
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہاں منے۔۔۔ شاباش۔۔۔ ۔۔(y) اُس بات سے تو تیری مٹی کو بھی دکھ پہنچا ہوگا :cautious:
منے نا کہا کریں، مجھے مجبورن وصی شاہ یاد آ جاتا ہے کہ
اس قدر ٹوٹ کے تم پہ ہمیں پیار آتا ہے
کر کے منا سا ہواؤں میں اچھالیں تم کو
 
Top