مہمان اس ہفتے کے مہمان "ملنگ بابا المعروف جلیبی بھائی "

نیرنگ خیال

لائبریرین
منے نا کہا کریں، مجھے مجبورن وصی شاہ یاد آ جاتا ہے کہ
اس قدر ٹوٹ کے تم پہ ہمیں پیار آتا ہے
کر کے منا سا ہواؤں میں اچھالیں تم کو
منے کو ہوا میں ہی اچھالا جاتا ہے۔ اور جب وہ اچھلنے کے قابل نہ رہے تو وہ منا بھی نہیں رہتا۔ اب تمہاری مرضی ہے۔ :unsure:
 
نیلم

محفلین
وعلیکم السلام
1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
میں پہلی بار میں کوئی نوٹس نہیں لیتی نا ہی کوئی رائے قائم کرتی ہوں،،،آئستہ آئستہ جانتی اور پہنچاتی ہوں

2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟
میری یاداشت کمزور ہےزیادہ پرانی اور اکثر شروع کی بات چیت بھول جاتی ہے:D
3 )۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
لڑائی جھگڑے ،سیاست طنزوطعنہ سے دور رہتے ہیں ،،ہلکی پھلکی پُرمزاح گفتگو کرتے ہیں
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
ٹھنڈے مزاج کی شخصیت ہے ان کی ،،یہ میں نے نہیں انہوں نے مجھ سے سیکھا:D
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟
حکاتیں پڑھا بھی کریں ،،صرف پُر مزاح ریٹ نا کیا کریں :laugh:
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
آپ ناشتے میں کیا کھاتے ہو یقینامغز (دماغ)
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
ان کو جہاں ہونا چاہیے وہاں موجود ہوتے ہیں یہ:D
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
پاکستانی شیکسپئر:laugh: اور اس کے علاوہ بہت سے اور ٹائیٹل یاد ہیں جو مجھے دیتے رہتے ہیں مزاح میں
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں
بی جمالو:laugh:
 
تعبیر

یہ بھی ایک مزے کی بات ہے کہ میں انہیں کافی ٹائم تک میر انیس بھائی سمجھتی تھی اور مجھے حیرت ہوتی تھی کہ انیس بھائی کو اچانک کیا ہو گیا وہ اتنا کیسے بدل گئے :ROFLMAO: وہ تو بھلا کرے کراچی عید ملن کا کہ اس میں سب راز کھل گئے :p
نواسے کو پتہ نہیں کیوں شوق ہے محفل کا "کاکا " بنے کا :ROFLMAO: تو پہلے انکا اوتار انکے بچپن کا تھا تو میں انہیں انیس بچے کہتی تھی​
پھر انکا اوتار کچھ بدلا کچھ عرصے یہ ایک دم بڑے بن گئے ۔پھر لڑکپن میں آگئے اور اب دیکھیں تو یہ نومولود بن گئے ہیں :p
بڑا کنفیوز کیا مجھے اس لیے تاثر اب جا کر بنا ہے اور بدلا ہے​
لیکن مہمان شخصیت کافی الگ الگ انداز میں نظر آئے پہلے سنجیدہ اور خاموش اور الگ مزاج کے​
پھر ایک دم افلاطون :p ایسا لگتا تھا جیسے ایک اکاؤنٹ سے کئی ساری شخصیات ہوں​
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif

2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟
انیس نام سے واقفیت تو عید ملن کراچی سے ہوئی پھر ان کے بارش والے تھریڈ سے
پھر گپ شپ میں نوک جھونک چلتی تھی اور نواسے نے مجھے چڑانے کے لیے نانی کہنا شروع کر دیا اور میں نے بھی جواب میں نواسے
اس کے بعد یہ عادت اب اتنی پکی ہو چکی ہے کہ مجھ سے نواسے کا نام ہی نہیں لیا جاتا اور میں انہیں نواسہ ہی کہتی ہوں
محفل پر میرا پہلا اور اکلوتا نواسہ
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif

3 )۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
بقو ل ان کے ہر ایک کو پن چبھونے کی :p
شوخی اور شرارت والی عادت
لاجواب کرنے کا فن وغیرہ
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
سیکھا تو نوک جھونک
اور سیکھنا چاہونگی ذہانت اور حاضر جوابی اور جوابی کاروائی :ROFLMAO:
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟​
سمجھدار کو کیا مشورہ یا رائے دینا​
البتہ ایک بات کہ خبردار جو محفل کو چھوڑنے کا کبھی سوچا بھی​
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
 
تعبیر

محفلین
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
پوچھنا یہ ہے کہ نواسے کہیں مجھے سچ مچ کی نانی سمجھ کر تو میری سچی والی عزت کرنی تو نہیں شروع کر دی :p
میں مس کرتی ہوں وہ نوک جھونک اور اب پہلے کی طرح آپ زیادہ بات چیت کیوں نہیں کرتے اور مجھ سے تو بالکل بھی نہیں کیوں؟
اور ہاں یہیں کہیں پڑھا تھا کہ آپ محفل چھوڑنے والے ہیں؟کیا یہ سچ ہے؟
خبردار جو ایسا کیا ورنہ ساری محفل کے ساتھ کراچی پہنچ جاؤنگی اور ڈندا ڈولی کی طرح اٹھا کر محفل لے آئیں گے ہم سب
وجہ کیا ہے بھلا ایسا کرنے کی؟
ایک اور سوال کہ یہ خوش آمدید والا آئیڈیا کیسے اور کیونکر سوجھا؟؟؟

roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif

7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
ارے وہ رومینٹک سے دستخط کہاں گئے؟میں تو اس سے ملتا جلتا ایک گانا بتانا تھا کہ اب اسے اپنے دستخط میں رکھیں :ROFLMAO:
پیغامات سب اچھے لگتے ہیں خاص کر برجستگی اور خوش آمدید والا انداز۔​
میں تو اپنے پیغامات کے بعد آپ کے دلچسپ جوابات دیکھنا چاہونگی کہ مجھ سے تو نواسے آپ کی بات چیت بالکل ختم ہو گئی ہے سمجھیں۔​
اور ہاں مجھے ہر دلچسپ پیغام اور تھریڈ کے لیے ضرور ٹیگ کیا کریں​
جب تک وہاں آ نا جاؤں یہ سلسلہ جاری رکھا کریں کہ مجھ سے سستی کی وجہ سے اکثرکافی کچھ رہ جاتا ہے نا​
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟

کمنٹس تو یاد نہیں آرہے اس وقت​
لیکن بہت سے ایسے دلچسپ کمنٹس ہیں جن پر بے ساختہ قہقہے لگائے ہیں​
دھاگہ بارش والا دلچسپ لگا​
بچوں والی کہانیاں بھی دیکھ لیتی ہوں لیکن اب نانی کی عمر کہاں کہانیاں پڑھنے کی البتہ ہاں نواسے آپ کو سنایا کرونگی :p
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif

9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں

میں نے تو دو دو ٹائیٹلز دے دیے اب اور کیا دوں
بس دعا ہے کہ اللہ آپ کو خوش اور آباد رکھے
آپ اسی طرح خود بھی مسکراتے رہیں اور دوسروں کو بھی مسکراتا رکھیں

اور ہر مسکراہٹ اور محفل کے ٹائم نکال کر یہاں رونقیں بکھیرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ
ساتھ میں کچھ پوچھنا چاہونگی کہ آپ رئیل لائف میں کیوں اتنے خاموش اور سنجیدہ کیوں ہیں؟بور نہیں ہو جاتے خاموشی اور سنجیدگی سے ؟
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
roses-desi-glitters-811.gif
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
lines-glitter-042341.gif
lines-glitter-042341.gif
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟​

پہلا تاثر یہی تھا کہ انیس بھیا خاصے دلچسپ ،ہنستے مسکراتے نرم دل انسان ہیں۔۔
یہی تاثر اب بھی قائم ہے ۔۔۔
lines-glitter-042341.gif
lines-glitter-042341.gif
پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟​
مختلف تھریڈز میں کیئے گئے مختلف تبصروں کے درمیان انیس بھیا سے بات ہوتی رہتی ہے
کبھی کبھار نوک جھونک،دلچسپ سوال جواب کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔۔۔
lines-glitter-042341.gif
lines-glitter-042341.gif
آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟​
ہنستے مسکراتے رہنا ۔۔نوک جھونک کرنا ۔۔خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنا ۔۔حاضر جواب ہونا
یہی انیس بھیا کی شخصیت کا خاصہ ہیں۔۔
lines-glitter-042341.gif
lines-glitter-042341.gif
کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟​

ایسے سوال کرنا کہ مخاطب سوچ میں پڑجائے ۔۔۔!
lines-glitter-042341.gif
lines-glitter-042341.gif
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟​

مشورہ تو کوئی نہیں البتہ انیس بھائی کے بارے میں میری رائے یہ ہے
کہ سنجیدہ سے سنجیدہ انسان کو بھی ہنسانے کی خوبی آپ میں پائی جاتی ہے ۔۔
lines-glitter-042341.gif
lines-glitter-042341.gif
اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو​

فرمائش یہ کہ کھیل کھیل کے سیکشن میں کوئی عمدہ سا کھیل پیش کیجئے ۔۔!
lines-glitter-042341.gif
lines-glitter-042341.gif
مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟​

انیس بھیا محفل کے جس تھریڈ میں بھی جاتے ہیں ہنسی بکھیر دیتے ہیں ۔۔
پیغامات ان کی شخصیت کی طرح دلچسپ اور مسکراہٹ سے بھر پور ہوتے ہیں۔۔
ہر جگہ پائے جاتے ہیں ۔۔کہنے کی ضرورت نہیں ۔۔!
lines-glitter-042341.gif
lines-glitter-042341.gif
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟​

مضامین کی ادارت میں پوسٹ کردہ تمام مضامین میرے پسندیدہ ہیں
ان سب سے میری بچپن کی یادیں پیوستہ ہیں ۔۔
اور اس پر انیس بھیا کا خاص شکریہ کہ وہ سب تحریریں نظر سے گزرتی ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔۔۔
lines-glitter-042341.gif
lines-glitter-042341.gif
گر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں​
ویسے تو میں ایک ٹائیٹل دے چکی ہوں بابا جمالا کے نام سے
لیکن ایک ان کی شخصیت کے لیئے اور بھی دینا چاہوں گی
شگفتہ شگفتہ باغ وبہار بھیا ہیں آپ۔۔۔!
 
قیصرانی

لائبریرین
1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟​

تعلیم یافتہ، مذہب، ہنس مکھ، ہنسوڑ لیکن بلا کے بذلہ سنج۔ تائثر کچھ بدلا تو ہے لیکن اتنا کہ اب انہی احساسات میں گہرائی آ گئی ہے۔​
2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟

شکاریات کے بارے ہی۔ پہلے محفل پر ریگولر نہیں دکھائی دیتے تھے۔ ایک بار ہماری پی ایم میں بات ہوئی تھی شکاریات کی کتب کے حوالے سے۔ تبھی ہم چپک کر رہ گئے جڑواں بھائیوں کی طرح۔ بلکہ جڑواں بھی وہ جنہیں ڈاکٹر بذریعہ آپریشن الگ کرنے کا سوچ رہے ہوتے ہیں

3 )۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟

ان کا ہر کسی کے ساتھ انتہائی مہذبانہ انداز تخاطب۔ حتٰی کہ کوچہ ملنگاں پہنچ کر بھی

آپ

اور

آپ کی

کہتے رہتے ہیں۔ لکھنؤی ادب کے شیدائی میری بات کی گہرائی تک پہنچ چکے ہوں گے

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟​

کتب کو کس طرح سکین کر کے اتنی احتیاط سے نوک پلک سنوار کر پی ڈی ایف میں کیسے تبدیل کرتے ہیں​
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟​

ایسے ہی اچھے لگتے ہیں۔ بس ٹی ٹی سے فاصلہ بڑھائیں اور کوچے سے فاصلہ کم کریں :)

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )​

چالاک خرگوش کے کارنامے اور ننھا سیاح​
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟​

ویسے تو جہاں بھی ہوں پھول بکھیرتے رہتے ہیں، لیکن کوچہ ان کے بناء سونا سونا ہے :(

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟​

بہت سارے۔ اب ایک کا کہوں تو دیگر دھاگوں کا دل رنجیدہ ہو جائے گا :)
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ :)
 
نایاب

لائبریرین
1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟
3 )۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں

محترم انیس بھائی سے شروع دن سے کبھی کسی قسم کی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی ۔
پہلا تاثر اک سلجھے نوجوان اور بچوں سے بے پناہ پیار کرنے والے انسان کا تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ تاثر پختگی حاصل کر گیا ۔
انیس بھائی سے ذاتی میں بھی کافی گفتگو رہی ہے ۔ اور انہیں گفتگو کے دوران علم کا متلاشی ہونے کے ساتھ بہترین اختلافی معلوماتی رویئے کا حامل بہت ذہین اور سطحی گفتگو سے دور بنیادی نکات پر توجہ رکھنے والا پایا ۔ ماشاءاللہ
ان کی سب اچھی عادت با اخلاق اور بامروت ہونا لگی ۔
ان کی شخصیت میں اک شکاری بھی چھپا بیٹھا ہے ۔
اور یہ اپنی پر لطف بامعنی باتوں سے کسی بھی دل کو با آسانی اپنا شکار بنا لیتے ہیں ۔
انس و اخلاق کے ہمراہ کیسی بھی محفل ہو خوب سجا لیتے ہیں ۔
سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لیتے ہیں ۔
ان کے منتخب اوتار دستخظ بلا شبہ انفرادیت کے حامل ہوتے ہیں ۔
کبھی کوئی بے معنی اوتار یا دستخط نظر سے نہیں گزرے ۔
شکاریات اور بچوں کی کہانیوں پر مبنی ان کی تحریریں بہت پسند ہیں ۔
اور شدت سے انتظار رہتا ہے ۔
پہلے " گدھا کہانی " کا اسیر کیا تھا موصوف نے اور آج کل " گلیور " کے ساتھ سفر کرا رہے ہیں ۔
" دلوں کے شکاری " محترم انیس بھائی کو اللہ تعالی سدا اپنی امان میں رکھتے زندگی کی جنگ میں فاتح قرار فرمائے آمین
 
باباجی

محفلین
roses-desi-glitters-811.gif

1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟

ج) پہلی دفعہ ان کو محفل پر دیکھا تھا کراچی میں جل تھل والے دھاگے پر یہی تاثر ہے کہ شغل میلے والے انسان ہیں اپنے کام سے کام رکھتے
اور سب سے اچھی بات بلا وجہ بحث نہیں کرتے ۔
roses-desi-glitters-811.gif

2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟
ج) جان پہچان محفل کے حوالے سے ہی ہے اور ابھی تک تو دھاگوں پر ہی بات ہوئی ہے ۔
roses-desi-glitters-811.gif

3 )۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
ج) بحث نا کرنے کی عادت بہت اچھی ہے ان کی :)
roses-desi-glitters-811.gif

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟

ج) ان سے سیکھا میں نے کہ جہاں ایویں ای بحث ہو رہی ہو وہاں سے نکل لو ۔
roses-desi-glitters-811.gif

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟

ج) ریکوئسٹ ہے کہ ایسے ہی رہیں یار
roses-desi-glitters-811.gif

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )

ج) یار انیس الرحمن بھائی عمرو عیار کی کہانیاں بھی شیئر کریں
roses-desi-glitters-811.gif

7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟

ج) پاس
roses-desi-glitters-811.gif

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟

ج) گلیور کا سفر والا دھاگہ بہت زبردست ہے
roses-desi-glitters-811.gif

9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں
ج) یہ انیس بھائی ہی ٹھیک ہیں
6307.gif
 
الف عین

لائبریرین
اوہو تو یہ اپنے انیس الرحمن ہیں۔ ان کو تو میں صرف دو سلسلوں سے جانتا ہوں۔ ایک تو بقول منصور قیصرانی کے فروٹ چاٹ والے، اور دوسرے مضامین کی ادارت میں تقریباً ساری پوسٹس والے۔ اس کے علاو انیس کہاں کہاں جاتے ہیں، اس کا علم نہیں۔
 
وعلیکم السلام
1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟​
میں پہلی بار میں کسی کا نوٹس ہی نہیں لیتا :) لہذا بہت کم ہی کسی کا پہلا تاثرقائم ہوا-
انیس الرحمان کے بارے میں رائے (ان کے مراسلوں) سے قائم کی ہے کہ یہ خوش مزاج
اورسادہ دل آدمی ہیں
شکریہ زبیر بھائی۔۔
2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟
ابھی تک ذاتی طورپرگفتگو نہیں ہوئی بس دھاگوں میں مراسلوں کے جوابات تک ہی جان پہچان ہے
آپ نے موقع ہی نہیں دیا۔ اور کراچی میں آپ کی طبیعت نے۔۔۔:(
3 )۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
خوش مزاجی اور اپنے کام سے کام رکھنے کی عادت - اور بحث مباحثے سے گریز
متفق۔۔:)
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟​
خوش مزاجی کا گُر سیکھنا چاہتا ہوں :)
آپ خود اس سلسلے کے گرو ہیں۔۔۔:)
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )​
ایک بار بارش کی تصاویر (کراچی) شئیرکیں تھیں انیس الرحمان نے مزید فوٹوگرافی اورکراچی
کی تصاویر کا انتظارہے
آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔ حکم کی تعمیل کردی تھی۔۔:)
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟​
ان کو جہاں ہونا چاہیے وہاں موجود ہوتے ہیں لہذا کسی مشورے کی ضرورت نہیں:)
آپ تو خاصے ہوشیار نکلے۔۔۔۔o_O
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟​
کراچی کے بارش کے مناظروالا دھاگہ بہت لاجواب تھا
شکریہ زبیر بھائی۔
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں
مست ملنگ
ہائے ہائے کوچۂ ملنگاں۔۔۔:D
 
انیس الرحمٰن صاحب نے ماشاء اللہ بہت اچھی حسِ مزاح پائی ہے۔۔
مثبت سوچ کے حامل ہیں۔۔۔
بحث مباحثے میں زیادہ نہیں الجھتے (یعنی کہ چچڑ نہیں ہوتے ):D
انکی لائبریری سے میں نے بھی استفادہ کیا ہے اور کچھ کتب ڈاؤنلوڈ کی ہیں ۔۔جنکے لئے انکا بیحد شکریہ :bighug:
اس عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ محمود بھائی۔۔
مگر آپ کے اٹھارویں حملے کے نہ کرنے کا گلا ہنوز برقرار ہے۔۔۔:p
 
لو جی اس بار کی شخصیت کے بارے میں تو ہم بھی کوئی چار لفظ بول سکتے ہیں۔ :)
نین بھائ چار کا کہہ کر چار سو کہہ دیے آپ نے۔۔۔:p
1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
مہمان شخصیت کے بارے میں تاثر یہ تھا کہ بذل سنج طبیعت کے مالک ہیں۔ سو قائم ہے۔​
انشاءاللہ قائم رہے گا۔۔:)
2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟​
مراسلوں سے بات ہوئی۔​
"Comments" سے ہوئی تھی۔۔۔:D
3 )۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟​
شگفتہ مزاجی اور حاضر جوابی​
اپ پکے مومن ہیں۔۔​
بھائی کے لیے بھی وہ پسند کیا جو خود کے لیے پسند ہے۔۔​
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
حاضر جوابی​
میرا نہیں خیال اس کی آپ کو ضرورت ہے۔​
یقین نہ آئے تو نیلم سے پوچھ لیں۔۔۔:laugh:
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟
بھولا نہیں میں آج بھی آداب جوانی​
میں آج بھی اوروں کو نصیحت نہیں کرتا​
دھیان سے نین بھائی۔​
اس غزل کے ایک شعر نے مجھے مذکر سے منکر بنا دیا تھا۔۔:eek:
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
کوئی نہیں۔ جب بھی ہوگی ضرور بلا تکلف کہی جائے گی-​
:bighug:
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
اوتار میں تو ماشاءاللہ سے انکا پیار بیٹا ہے۔ اور کیا ہو۔ اور جہاں انکی ضرورت ہو وہاں یہ ہوتے ہیں۔ بلاشبہ محفل سجانے والی شخصیت ہیں۔​
شکریہ نین بھائی۔​
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
نیلم نے اک دھاگے میں کہا تھا۔ کہ میں چشمہ لگا لیتی ہوں۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں سمندر لگا لیتا ہوں۔ اس جملے کا آج بھی حظ اٹھاتا ہوں۔ اور بہت سے شگفتہ جملے ہیں جو یہ اکثر کستے رہتے ہیں۔​
شکر ہے نیلم نے مجھے کراماتی بابا سمجھ کر مرشد نہیں مانا۔ ورنہ قیصرانی بھائی پیری مریدی سے گئے تھے۔۔۔:laugh:
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں​
انیس لگے نہ ٹھیس ان آبگینوں کو​
آبگینے کہا ہیں نین بھائی؟؟؟؟:idontknow:

منتطر آپ کی رائے اور اضافہ کا۔۔۔:)
 
وعلیکم السلام
1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
میں پہلی بار میں کوئی نوٹس نہیں لیتی نا ہی کوئی رائے قائم کرتی ہوں،،،آئستہ آئستہ جانتی اور پہنچاتی ہوں
مطلب ابھی تک پہلی باری ہی چل رہی ہے۔۔۔:eek:
اور یہ آئستہ شاید پستہ آئسکریم کو کہتے ہیں۔۔:D
2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟
میری یاداشت کمزور ہےزیادہ پرانی اور اکثر شروع کی بات چیت بھول جاتی ہے:D
مطلب آپ کو بھی بوڑھیوں کی فہرست میں ڈال دیا جائے؟؟؟:laugh:
3 )۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
لڑائی جھگڑے ،سیاست طنزوطعنہ سے دور رہتے ہیں ،،ہلکی پھلکی پُرمزاح گفتگو کرتے ہیں
کمزور ہوں پتا ہے بری طرح پٹوں گا لڑائی جھگڑے میں، اسی لیے بھاگتا ہوں۔۔۔:D
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
ٹھنڈے مزاج کی شخصیت ہے ان کی ،،یہ میں نے نہیں انہوں نے مجھ سے سیکھا:D
اب بزرگوں سے نہ سیکھیں تو کس سے سیکھیں گے بھئی۔۔۔:laugh:
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟
حکاتیں پڑھا بھی کریں ،،صرف پُر مزاح ریٹ نا کیا کریں :laugh:
میں بغیر پڑھے کبھی ریٹنگ نہیں دیتا۔
کمنٹس ضرور کردیتا ہوں۔۔۔:D
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
آپ ناشتے میں کیا کھاتے ہو یقینامغز (دماغ)
میں ناشتہ نہیں کرتا۔ تمباکو کے استعمال کی وجہ سے بھوک بہت کم لگتی ہے۔۔ صرف ایک کپ چائے۔۔:)
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
ان کو جہاں ہونا چاہیے وہاں موجود ہوتے ہیں یہ:D
کہاںںںںںںں۔۔۔:idontknow:
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
پاکستانی شیکسپئر:laugh: اور اس کے علاوہ بہت سے اور ٹائیٹل یاد ہیں جو مجھے دیتے رہتے ہیں مزاح میں
کس نے کہا مزاح میں؟؟؟؟
میں سنجیدگی سے دیتا ہوں بھئی۔۔۔ سچی سچی۔۔۔:p
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں
بی جمالو:laugh:
"بی"o_O
سچی سچی بتائیے سازش کیا ہے یہ؟؟؟
 
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟​
پہلا تاثر یہی تھا کہ انیس بھیا خاصے دلچسپ ،ہنستے مسکراتے نرم دل انسان ہیں۔۔
یہی تاثر اب بھی قائم ہے ۔۔۔
حالانکہ عینی کو کافی تنگ کیا میں نے۔۔​
یہ اچھی بچی ہے۔۔۔:D
پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟​
مختلف تھریڈز میں کیئے گئے مختلف تبصروں کے درمیان انیس بھیا سے بات ہوتی رہتی ہے
کبھی کبھار نوک جھونک،دلچسپ سوال جواب کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔۔۔
اور نیلم کے ساتھ مل کر جو کاؤنٹر اٹیک کیے جاتے ہیں وہ۔۔۔:)
آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟​
ہنستے مسکراتے رہنا ۔۔نوک جھونک کرنا ۔۔خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنا ۔۔حاضر جواب ہونا
یہی انیس بھیا کی شخصیت کا خاصہ ہیں۔۔
میں سمجھتا ہوں یہی سب سے بہتر کام ہے جو میں کرسکتا ہوں۔​
کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟​
ایسے سوال کرنا کہ مخاطب سوچ میں پڑجائے ۔۔۔ !
ارے میں نے کب ایسے سوال کیے؟​
یہ آپ کی شاعرانہ مزاج کا کمال ہے جی۔۔​
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟​
مشورہ تو کوئی نہیں البتہ انیس بھائی کے بارے میں میری رائے یہ ہے
کہ سنجیدہ سے سنجیدہ انسان کو بھی ہنسانے کی خوبی آپ میں پائی جاتی ہے ۔۔
آپ کی بھابھی نہیں مانتی یہ بات۔۔۔:(
اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو​
فرمائش یہ کہ کھیل کھیل کے سیکشن میں کوئی عمدہ سا کھیل پیش کیجئے ۔۔!
حکم سر آنکھوں پر۔ جلد ہی کروں گا۔۔​
مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟​
انیس بھیا محفل کے جس تھریڈ میں بھی جاتے ہیں ہنسی بکھیر دیتے ہیں ۔۔
پیغامات ان کی شخصیت کی طرح دلچسپ اور مسکراہٹ سے بھر پور ہوتے ہیں۔۔
ہر جگہ پائے جاتے ہیں ۔۔کہنے کی ضرورت نہیں ۔۔!
میں کیا چیز ہوں بھئی ہر جگہ پایا جاتا ہوں۔۔۔:D
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟​
مضامین کی ادارت میں پوسٹ کردہ تمام مضامین میرے پسندیدہ ہیں
ان سب سے میری بچپن کی یادیں پیوستہ ہیں ۔۔
اور اس پر انیس بھیا کا خاص شکریہ کہ وہ سب تحریریں نظر سے گزرتی ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔۔۔
اس معاملے میں ہمارے احساسات بالکل یکساں ہیں۔​
بلاشبہ یہ تحریریں کھینچ کر اسی وقت میں لے جاتی ہیں۔​
گر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں​
ویسے تو میں ایک ٹائیٹل دے چکی ہوں بابا جمالا کے نام سے
لیکن ایک ان کی شخصیت کے لیئے اور بھی دینا چاہوں گی
شگفتہ شگفتہ باغ وبہار بھیا ہیں آپ۔۔۔ !
بہت شکریہ۔۔۔:)
 
Top