مہمان اس ہفتے کے مہمان "ملنگ بابا المعروف جلیبی بھائی "

پہلا تاثر یہی تھا کہ انیس بھیا ایک بہت اچھے اور کئیرنگ بھائی ہیں اور واقعی میں ویسے ہی ہیں۔۔ خوش مزاج ہیں بہت۔۔ ہنسی مذاق بہت کرتے ہیں۔۔ یعنی کہ بڑے مخولیے ہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی
:bighug:
مخولیے۔۔۔۔:rollingonthefloor:

پہلی بار جب انیس بھائی سے بات ہوئی تھی تو انہوں نے مجھے مقدس بھائی لکھا تھا۔۔ ہی ہی ہی اور مجھے اتنی ہنسی آئی تھی کہ میں بھائی نہیں، بہن ہوں۔۔ انیس بھیا جو اسٹوریز پوسٹ کرتے ہیں ناں انہی کے سلسلے میں بات ہوئی تھی۔۔ ہیں ناں انیس بھیا۔ پھر یہ ہوا کہ اب ہم روز ہی بھیا کو تنگ کرتے رہتے ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی
اب سوچتا ہوں بھائی ہی کہتا رہتا تو روز روز کے تنگ ہونے سے بچ جاتا۔۔۔:rolleyes:

ان کا اتناااا خوش مزاج ہونا اور دوسروں کو لاجواب کر دینے والی صلاحیت۔۔ آئی جسٹ لو اٹ۔۔ کسی روتے ہوئے کو منٹوں میں ہنسا دینے کا فن ہے بھیا کے پاس
بہت شکریہ۔۔
فن سے یاد آیا کہ قیصرانی بھائی کے پاس پورا فن لینڈ ہے۔۔۔۔:laugh:
میں ان کی طرح خوش مزاج ہونا چاہتی ہوں۔۔ اور حاضر جواب بھی۔۔ ادھر سے بات ہوئی ، ادھر سے فَٹ جواب آجائے۔۔ کتنا مزہ آئے ناں۔۔ ہی ہی ہی
وہ ہیں آپ۔ شاید کبھی غور نہیں کیا۔۔۔

مشورہ صرف یہی کہ آپ ناں لکھنا اسٹارٹ کر دیں۔ آئی ایم شئیور کہ یو ول رائٹ سمتھنگ اوسم۔
لکھنا ایک فن ہے جو مجھ سے کئی میل کے فاصلے پر ہے۔
ہاں بکواس ضرور تحریر کر سکتا ہوں۔ جیسے کہ یہ۔۔۔

پوچھنا تو کچھ بھی نہیں ہے۔۔ سب پتا ہی تو ہے۔۔ ہی ہی ہی ہی آئی تھنک پتا ہے۔
ہاں جی بالکل آپ ہیں ہی "بی حجّن":laugh:

پیغامات تو اتنےمزےے کے ہوتے ہیں کہ بس۔۔ دستخط تو میں نے ابھی دیکھا ۔۔ یہ پڑھنے کے بعد۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی۔۔ ویسے بھیا میرے جیسے ہیں ۔۔ ہر سیکشن میں پائے جاتے ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی ہی
متفق۔۔۔
بس کسی طرح یہ پائتھون والا پراجیکٹ ناکام بنانا ہوگا ہمیں۔۔۔:biggrin:

سارے کمنٹس ایسے ہی ہوتے ہیں کہ بار بار پڑھنے کا دل کرتا ہے :)
بار بار پڑھنے سے طبیعت خراب ہوجائے تو میرے پاس مت آئیے گا۔۔۔ میں ڈاکٹر کی فیس نہیں دینے والا۔ ہاںںںں ۔۔۔:laugh:

یہ امریکہ کی سازش ہے۔ (جماعت اسلامی)
یہ طالبان نے کروایا ہے۔ (رحمن ملک)
 

تعبیر

محفلین
میر انیس بھائی بدل تو گئے تھے خیر۔۔ میں خود انہیں بڈھا بابا سمجھتا تھا۔۔۔ :D
میں اور "کاکا"؟؟؟ میں لڑکپن میں ہی ہوں بڑا کب ہوگیا۔۔؟​
یہ دیکھیں 5 منٹ قبل کی تصویر۔۔​
HGpWq.jpg
یہ مونچھیں بس شغل میں رکھی ہیں۔ کبھی بھی کٹ جائیں گی۔۔:D
لیکن تاثر کیا بنا؟؟؟ وہ سمجھ نہیں آیا۔۔​
خیر میں مان لیتا ہوں اچھا بنا ہوگا۔:D
ماشاءاللہ میرا نواسہ تو تصویر میں بہت سنجیدہ سنجیدہ سا ہے اور بہت معصوم سا بھی​
ویسے یہ یوگا کا کونسا پوسچر ہے؟​
اب آپ مان ہی چکے ہیں تو میں کیا کہوں :p

اصل میں میں "کرنانی" کہتا تھا۔ جو بعد میں بگڑ کر "نانی" بن گیا۔۔۔ :laugh:
اور اسی لیے اب آپ ہی میری نانی ہیں۔ شیطان کی نانی نہیں انیس کی نانی۔۔۔ :D
ہاں یاد ہے اچھی طرح اور اس پر لمبی بات بھی ہوئی تھی ہماری :p
شکر ہے کہ اب نانی ہوں صرف
ویسے اس ترقی کی وجہ پوچھ سکتی ہوں؟ :p


یہی عادتیں آپ میں بھی پائی جاتی ہے بس ذرا انداز الگ ہے۔۔:rolleyes:
اف ادھوری باتیں
پوری طرھ کھل کر بات کریں۔ان اندازوں پر روشنی ڈالیں تفصیل کے ساتھ


سیکھی سکھائی ہیں آپ۔۔ مجھ غریب پر الزام کیوں؟؟؟:eek:
جبھی تولوگ کہتے ہیں کہ " تعبیر آپی کے آگے کوئی ٹک نہیں پاتا۔":bighug:

نہیں نا ابھی اس میدان میں کچی ہوں کہ آپ کے سامنے چپی ہو جاتی ہے :D
یہ کون لوگ کہتے ہیں اور کب کہا گیا ہے ایسا؟ :confused:

یہ بات آپ کے لیے بھی ہے۔ کیوں کہ آپ اکثر و بیشتر غائب ہوجاتی ہیں۔:)
بس نواسے یہی تو میری انفرادیت اور پہچان ہے محفل میں :p اسے کیسے کھو دوں
 

تعبیر

محفلین
نانی تو میں سچی والی سمجھتا ہوں اور عزت میں ہر ایک کی کرتا ہوں۔ نانی کی کچھ زیادہ ہی۔۔۔ ۔:laugh:
محفل چھوڑنے کی بات نہیں لیکن آنا جانا ضرور کم ہوجائے گا۔ خاص کر رات کو تو ناممکن ہوجائے گا۔
بچپن میں ایک لطیفہ پڑھا تھا۔
استاد: خوش آمدید کا مطلب بتاؤ؟
شاگرد: استاد جی! خوش ہو کر آم دیکھنے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔۔
یہاں خوش آمدید اتنا سنا کہ بس یہی ذہن میں آیا اور پکچر بنا ڈالی۔۔
مجھے اتنی زیادہ عزت کی عادت نہیں ہے نا نواسے :ROFLMAO:
کوئی بات نہیں بس آنا رہنا چاہیے محفل پر جانا نہیں ۔
اوہ اچھا تو وہاں سے آئیڈیا پکڑا


دستخط کوئی اچھے ملے تو لگاؤں گا۔۔
گانا بتادیں وہی لگا لوں گا۔
وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا
ویسے میں پتہ نہیں دستخطوں پر کبھی غور نہیں کرتی
اب سب آپ کے دستخطوں کی اتنی تعریف کر رہے ہیں تو غور کرتی ہوں تھڑی دیر میں :p


بات چیت ختم یوں ہوگئی کہ جب میں رات کو آنلائن ہوتا ہوں تو آپ کا پتا نہیں ہوتا۔ اور جب آپ آنلائن ہوتی ہیں تو میرا پتا نہیں ہوتا۔ یہ اتفاق ہے۔۔
ہاں یہ تو ہے لیکن اب میں فورم پر ہوتے ہوئے بھی نہیں ہوتی کہ کچھ اور کام بھی چل رہے ہوتے ہیں ساتھ ساتھ
ٹیگ کر ہی دیتا ہوں۔ آئندہ بھی کروں گا۔
شکریہ بہت بہت اور خوش رہیے اور آباد رہیے نواسے :)
جی ٹیگ مل جاتا ہے لیکن اطلاعات نمٹاتے یا کچھ اور پڑھتے کبھی کبھار وہ رہ جاتا ہے :(

اپنے پڑ نواسے کو سنائیے گا۔ اب اس کی عمر کہانیاں سننے والی ہوتی جارہی ہے۔۔:p
ارے ہاں اور اب تو وہ اس جنوری کو ایک سال کا بھی ہو جائے گا اور ہم اسکی سالگرہ یہیں بنائیں گے ۔انشاءاللہ :)
میں یہاں یا ذپ میں مبارک دونگی انشاءاللہ


دو۔۔۔ ۔:eek:
پتا نہیں اب تک کتنے دے چکی ہیں۔۔ بھول گئی ہوں گی۔ آخر عمر کا تقاضا ہے۔۔:rolleyes:
ارے ہاں واقعی عمر کا تقاضہ ہے نواسے
اور کون کون سے دیے تھے بھلا؟ :confused:

خاموش یوں ہوں کہ اٹھارہ گھنٹے منہ میں مین پوری یا ماوا رہتا ہے۔۔۔ :D
اس کے علاوہ حاموش رہنا مری فطرت بھی ہے۔۔
نواسے یہ اچھی عادت نہیں نا ہے اور صحت کے لیے بھی نہیں نا اچھا تو اس عادت کو کم کر کے ختم کریں
اگر خاموشی آپکی فطرت ہے تو اتنے مزے مزے کی باتیں کیسے سوجھتی ہیں جو یہاں کرتے ہیں۔


شکریہ تو آپ کا جو مہمان بنا مجھے۔ ورنہ آج کل کے دور میں مہمان زحمت تصور کیے جاتے ہیں۔۔
اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔
محفل میں تو سب اتنے اچھے ہیں کہ دل کرتا ہے کہ سب کو ایک ساتھ مہمان بنایا جائے۔
شکریہ کی کیا بات ہے جو کچھ آپ سب محفل کے لیے کرتے ہیں اس کے لیے اتنی سی اہمیت بھی کم ہے :)
آپ کا بھی شکریہ کہ آپ یہاں مہمان بنے
اللہ آپ کو بہت بہت خوش رکھے صحت اور سلامتی کے ساتھ
خوش رہیں ہمیشہ اور خوشیاں بانٹتے رہیں :):):)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟

انیس بھیا کے بارے میں پہلا تاثر یہ تھا کہ بڑے لائق بھیا ہیں۔ کیونکہ پہلے پہلے جب بھی بھیا سے بات ہوتی تھی پڑھائی کے متعلق ہی ہوتی تھی۔ اور ابھی تک قائم ہے۔ :)
2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟
چیلنج والے دھاگے میں ہوئی تھی اور میں نے بھیا کو خوش آمدید بھی کہا ہوگا۔ اور یہ جان کر بہت خوشی ہوئی تھی کہ ان کا تعلق انجینئرنگ سے ہے اور مجھے اب یہاں بھی فزکس میں مدد مل سکے گی۔​
3)۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
انیس بھیا بہت دلچسپ باتیں کرتے ہیں۔ :)
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟

بھیا سے سیکھنے کا عمل تو تب ہی شروع ہوگیا تھا جب ان سے بات ہوئی یہاں محفل پر۔۔ میتھ کے چھوٹے چھوٹے پزلز سب سے پہلے بھیا کر لیتے تھے اور پھر میں ان سے پوچھا کرتی تھی۔ :noxxx: اور فزکس کے متعلق بھی سیکھا اور انشاء اللہ اور سیکھوں گی۔

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟

بھیا کو مشورہ دوں؟ امم ۔۔۔اچھا پوچھیئے بھیا آپ کو کس سلسلے میں میرے مشورے کی ضرورت ہے؟ :)

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )

بھیا جب آپ مجھے گڑیا بلاتے ہیں ناں تو بہت اچھا لگتا ہے۔ اور جب آپ ایویں ہی اپیا لوگوں سے لڑائی کررہے ہوتے ہیں ناں تو تب بھی اچھا لگتا ہے۔ :)

7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟

امم ۔۔ویسے بھیا آ جاتے ہیں جہاں بلائیں۔ گپ شپ کے زمروں میں بھی ہوتے ہیں۔ ہاں۔۔محفل کی بارہ دری میں نہیں ہوتے۔

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟

بھیا اچھے ٹاپکس پوسٹ کرتے ہیں خاص طور پر کہانیاں وغیرہ۔

9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں

ٹائٹل تو پہلے ہی بھیا کو ملا ہوا ہے:p
میں تو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ بھیا "اچھے بھیا" ہیں۔
 

مقدس

لائبریرین

ہیں۔۔ ایسے ہی کہتے ہیں ناں۔۔۔ لگتا ہے غلط لکھ دیا اک بار پھر سے۔۔ لولززز


اب سوچتا ہوں بھائی ہی کہتا رہتا تو روز روز کے تنگ ہونے سے بچ جاتا۔۔۔ :rolleyes:


اب پچھتائے کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ باقی کا محاورہ بھول گیا۔۔۔ ارے وہی ناں آپ سمجھ تو گئے ہیں بھیا۔۔۔ آخر میرے سمجھدار بھیا ہیں۔۔ ہی ہی ہی


بہت شکریہ۔۔
فن سے یاد آیا کہ قیصرانی بھائی کے پاس پورا فن لینڈ ہے۔۔۔ ۔:laugh:

اوئی! میں تو بھول ہی گئی۔۔ ابھی تھوڑا سا ادھار مانگتی ہوں آخر پورا فن لینڈ ان کے پاس جو ہے۔۔ ہی ہی ہی

وہ ہیں آپ۔ شاید کبھی غور نہیں کیا۔۔۔

یہ جوابی تعریف اس لیے کر رہے ہیں کہ میں نظر نہ لگا دوں۔۔ لولززززز۔۔ میں نے دل میں ماشاءاللہ کہہ دیا تھا

لکھنا ایک فن ہے جو مجھ سے کئی میل کے فاصلے پر ہے۔
ہاں بکواس ضرور تحریر کر سکتا ہوں۔ جیسے کہ یہ۔۔۔

:rollingonthefloor:


ہاں جی بالکل آپ ہیں ہی "بی حجّن":laugh:

اور نجومن بھی :rollingonthefloor:


متفق۔۔۔
بس کسی طرح یہ پائتھون والا پراجیکٹ ناکام بنانا ہوگا ہمیں۔۔۔ :biggrin:

دیکھیں میرے ساتھ مل کر کام کریں تو سازش کامیاب ہو سکتی ہے آدر وائز نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے بھیا یعنی کہ میں نے پائتھون سیکھنے لگ جانا ہے :rollingonthefloor:

بار بار پڑھنے سے طبیعت خراب ہوجائے تو میرے پاس مت آئیے گا۔۔۔ میں ڈاکٹر کی فیس نہیں دینے والا۔ ہاںںںں ۔۔۔ :laugh:

حکیم انیس بھیا کے ہوتے ڈاکٹر کی فیس بھرنے کی بھلا کیا ضرورت بھیا :laugh:


یہ امریکہ کی سازش ہے۔ (جماعت اسلامی)
یہ طالبان نے کروایا ہے۔ (رحمن ملک)

:rollingonthefloor:
 
Top