مہمان اس ہفتے کے مہمان "فہیم"

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
میرے سوالات: فہیم آپ کی پوسٹس سے لگتا ہے کہ بائیک چلانے بلکہ اڑانے کے کافی شوقین ہیں۔ تو کبھی بائیک چلاتے ہوئے سڑک یا زمین سے ملاقات والی صورتحال تو نہیں پیش آئی؟
بائیک چلاتے وقت ہیلمٹ پہنتے ہیں؟
اور دن میں امی سے اوسطاً کتنی بار ڈانٹ کھاتے ہیں؟
 
فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام​

جی آپی ہیلمٹ پہنے کی تو عادت بنائی ہوئی ہے۔​
فیس اور بال محفوظ رہتے ہیں اس سے :)
اور اڑانے کا شوقین تو نہیں دیکھ بھال کر چلاتا ہوں :)
اور سڑک سے ملاقات تو کافی عرصے سے نہیں ہوئی تھی۔​
لیکن ابھی 1 مئی کا بائیک سلپ کرگئی پل پر آئل پڑا ہونے کی وجہ سے۔​
اور اسپیڈ بہت ہلکی تھی میری اس لیے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ زیادہ چوٹ نہیں آئی۔​
بس بائیں گھٹنے میں خراشیں آئیں اور جینز کی پینٹ کا نقصان ہوگیا :)

یہ تو چلتا رہتا ہے :)
 
فہیم

لائبریرین
:)
مجھے یاد پڑتا ہے فہیم بھائی سے یہ سوال پہلے بھی ہوا تھا
کونسا والا :)

اور فرحت آپی یہ زین ان لوگوں میں سے ہے
جن کو میرے پیچھے بائیک پر بیٹھنے کا موقع مل چکا ہے۔
جب میں کوئٹہ میں تھا تب۔

اور ہنہ اوڑک سے آتے ہوئے ہم لوگ ایک ٹیوٹا کرولا والا سے لڑ گئے تھے:grin:
 
زین

لائبریرین
اب میں بائیک چلانا سیکھ گیا ہوں ۔ سفیان اور عمار بھائی کے بھائی سے پوچھیں۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام​

جی آپی ہیلمٹ پہنے کی تو عادت بنائی ہوئی ہے۔​
فیس اور بال محفوظ رہتے ہیں اس سے :)
اور اڑانے کا شوقین تو نہیں دیکھ بھال کر چلاتا ہوں :)
اور سڑک سے ملاقات تو کافی عرصے سے نہیں ہوئی تھی۔​
لیکن ابھی 1 مئی کا بائیک سلپ کرگئی پل پر آئل پڑا ہونے کی وجہ سے۔​
اور اسپیڈ بہت ہلکی تھی میری اس لیے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ زیادہ چوٹ نہیں آئی۔​
بس بائیں گھٹنے میں خراشیں آئیں اور جینز کی پینٹ کا نقصان ہوگیا :)

یہ تو چلتا رہتا ہے :)
بائیک بہت خطرناک سواری ہے۔ اس لئے احتیاط کرنی چاہئیے۔ اب دیکھیں ناں اسی احتیاط کی وجہ سے بچت ہو گئی۔ چوٹیں زیادہ نہیں آئیں۔ :) اور جینز کے لئے میری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ لڑکوں کو تو اپنی جینز اتنی پیاری ہوتی ہیں جیسے میری اماں کو اپنے جہیز کا پلنگ پیارا ہے۔ :openmouthed:
'تو چلتا رہتا ہے' کا مطلب ہے کہ ماشاءاللہ شرح کافی بلند ہے۔ کوئی بات نہیں۔ یہ تو سب کے ساتھ ہوتا ہے :smile2:

اچھا اب یہ بتائیں کہ وہ کیا جادو ہے جس کی وجہ سے آپ کی طرف ایک ہفتہ تین برس سے زیادہ طویل ہوتا ہے؟ :thinking:
 
فہیم

لائبریرین
بائیک بہت خطرناک سواری ہے۔ اس لئے احتیاط کرنی چاہئیے۔ اب دیکھیں ناں اسی احتیاط کی وجہ سے بچت ہو گئی۔ چوٹیں زیادہ نہیں آئیں۔ :) اور جینز کے لئے میری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ لڑکوں کو تو اپنی جینز اتنی پیاری ہوتی ہیں جیسے میری اماں کو اپنے جہیز کا پلنگ پیارا ہے۔ :openmouthed:
'تو چلتا رہتا ہے' کا مطلب ہے کہ ماشاءاللہ شرح کافی بلند ہے۔ کوئی بات نہیں۔ یہ تو سب کے ساتھ ہوتا ہے :smile2:

اچھا اب یہ بتائیں کہ وہ کیا جادو ہے جس کی وجہ سے آپ کی طرف ایک ہفتہ تین سے زیادہ طویل ہوتا ہے؟ :thinking:

جی آپی ہے تو خطرناک لیکن بہت کار آمد بھی :)
اور ہمیں وہ جینز شاید اس لیے بھی زیادہ پیاری تھی کہ نئی نئی تھی بچاری :(
لیکن ظاہر ہے اس کا مقابلہ جہیز کے پلنگ کےساتھ تو نہیں کیا جاسکتا:ROFLMAO:

اور چلتا رہتا ہے نہ۔
اکثر گھر میں۔
امی کی سننے کو ملتی ہیں کہ جب دیکھو تب بچے بنے رہتے ہو چھوٹے بھائی اور بھتیجوں کے ساتھ :)

اور آیہ آخری بات سچی سمجھ نہیں آئی:noxxx:
 
اچھا۔ ویسے میں نے تو اکثر لڑکوں کو جینز جہیز جتنی پیاری ہی دیکھی ہے۔ :smile2:

آخری بات اس لئے سمجھ نہیں آئی کہ میں نے بیچ میں سے ایک لفظ کھا لیا تھا۔ اب ٹھیک کر دیا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اس بات کا کچھ پس منظر معلوم ہوسکتا ہے کیا:blushing:
اتنا مشکل سوال تو نہیں تھا فہیم۔ :) بھئی آپ گزشتہ تین برسوں سے 'اس ہفتے کے مہمان' ہیں ناں :openmouthed:
اچھا یہ بتائیں کہ ٹیلی ویژن دیکھتے ہیں؟ اور کس طرح کے پروگرامز دلچسپ لگتے ہیں؟
موبائل فون آپ کے لئے ایک ضرورت ہے یا لگژری؟
کتنا وقت گزارتے ہیں فون پر اور کتنا بجٹ رکھتے ہیں اس کے لئے؟ آپ بھی پیکجز وغیرہ کرواتے ہیں؟
 
ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی :ROFLMAO:
ہاں سو تو ہے اصل میں سمجھیں 3 برس بعد وہ ہفتہ پھر جاگ گیا ہے :)

ٹیلی ویژن آج کل تو بس کرکٹ میچز یا کبھی کبھار نیوز کی حد تک۔
کچھ عرصہ قبل تک ریسلنگ دیکھنے کا بہت شوق تھا وہ بھی ختم ہوگیا اب :)
موبائل فون تو بس ضرورت کی حد تک ہی ہے۔
اور بجٹ وغیرہ کا تو کبھی کوئی حساب نہیں رکھا۔
بس جب بیلنس ختم ہوا تو پھر لوڈ کرلیا۔
اور پیکج بس میں ایک ایس ایم ایس کا کراتا ہوں۔
وہ بھی یہی ہوتا ہے کہ ٹائم ختم ہوجاتا ہے اور ایس ایم نہیں ختم ہوتے :)
اور میرے پاس چونکہ ٹیلی نار ٹاک شاک کی لائن ہے تو اس میں کوئی
گھنٹہ پیکج کا چکر ہی نہیں :)
 
اوہ اچھا :openmouthed: تبھی میں کہوں کراچی کے لوگوں کی عمریں دس سالوں میں ایک دو سال ہی کیوں بڑھتی ہیں :openmouthed:
تو ٹیلی ویژن کی جگہ اب آپ کا پاس ٹائم کیا ہوتا ہے؟
یہ پیکجز وغیرہ کم از کم مجھے تو کبھی سمجھ نہیں آئے سچی میں۔ میں جب بھی کوئی اشتہار دیکھتی ہوں تو مزید کنفیوز ہو جاتی ہوں۔اور جب دوسروں سے پوچھوں تو وہ کہتے ہیں مزید تفصیلات کے لئے کمپنی سے رابطہ فرمائیے :thinking2:
اب یہ بتائیں کہ بڑے ہو کر کیا بننا ہے؟
 
یہ کونسے کراچی والے ہیں :)
ہماری معلومات کے مطابق آپ شگفتہ آپی سے ملاقات کرچکی ہیں
کہیں انہی کو لے کر تو نہیں کہہ رہیں کچھ:rolleyes:

تو ٹیلی ویژن کی جگہ اب آپ کا پاس ٹائم کیا ہوتا ہے؟
ٹائم کا کیا ہے کچھ نہ کریں تب بھی پاس تو ہوہی جاتا ہے :)
ویسے یہ جو ٹائم فری ہوتا ہے اور بجلی دستیاب ہوتی ہے تو وہ
اس سسرے انٹرنیٹ کی ہی نذر ہوجاتا ہے:)

یہ پیکجز وغیرہ کم از کم مجھے تو کبھی سمجھ نہیں آئے سچی میں۔ میں جب بھی کوئی اشتہار دیکھتی ہوں تو مزید کنفیوز ہو جاتی ہوں۔اور جب دوسروں سے پوچھوں تو وہ کہتے ہیں مزید تفصیلات کے لئے کمپنی سے رابطہ فرمائیے :thinking2:
ہمارے بھی سمجھ نہیں آتے۔
اور ہم خود بھی کوئی پنگے نہیں لیتے کہ پتہ چلے کچھ گڑبڑ کرکے پھنس جائیں
اور کمپنی والے ہمارا بیلنس چٹ کرتے رہیں :)

اب یہ بتائیں کہ بڑے ہو کر کیا بننا ہے؟
یہ تو بڑے ہوکر سوچیں گے:p
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی اس نے بڑا ہونا ہے کیا؟ میرے خیال میں تو جو بننا تھے وہ بن چکے، اب صرف "شوہر" بننا رہ گیا ہے۔
 
Top