مہمان اس ہفتے کے مہمان "فہیم"

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ کونسے کراچی والے ہیں :)
ہماری معلومات کے مطابق آپ شگفتہ آپی سے ملاقات کرچکی ہیں
کہیں انہی کو لے کر تو نہیں کہہ رہیں کچھ:rolleyes:
نہیں شگفتہ تو ہر گز ایسی نہیں ہیں۔ ویسے اس مشاہدے کے لئے ملنا ضروری نہیں، سننا یا پڑھنا بھی کافی ہے :openmouthed:

ٹائم کا کیا ہے کچھ نہ کریں تب بھی پاس تو ہوہی جاتا ہے :)
ویسے یہ جو ٹائم فری ہوتا ہے اور بجلی دستیاب ہوتی ہے تو وہ
اس سسرے انٹرنیٹ کی ہی نذر ہوجاتا ہے:)
انٹرنیٹ کے علاوہ بھی کوئی مشغلہ اپنانا ضروری ہے۔ سبزیاں کیوں نہیں اُگاتے فہیم؟

ہمارے بھی سمجھ نہیں آتے۔
اور ہم خود بھی کوئی پنگے نہیں لیتے کہ پتہ چلے کچھ گڑبڑ کرکے پھنس جائیں
اور کمپنی والے ہمارا بیلنس چٹ کرتے رہیں :)
اچھی بات ہے۔ میں کیونکہ موبائل صرف ضروری رابطے کے لئے ہی استعمال کرتی ہوں تو جب کوئی ان پیکجز کی بات کرتا ہے تو ان کو ایسے ہی دیکھنے لگ جاتی ہوں جیسے عوام اپنے لیڈرز کو خود سے ہمدردی کرتے ہوئے دیکھا کرتی ہے۔ :surprised:

یہ تو بڑے ہوکر سوچیں گے:p
:shocked: ۔ ابھی سے سوچ لیں تو اچھا ہے۔ اور ہورلکس پیا کریں جلدی بڑے ہو جائیں گے :openmouthed:
Horlicks.jpg

اچھا جی۔ اب ایک اور سوال:
اپنے شہر کی کونسی جگہ یا بات سب سے اچھی لگتی ہے؟ شہر سے باہر کہاں کہاں گئے ہیں اور کیا اچھا لگا؟
 
فہیم

لائبریرین
نہیں شگفتہ تو ہر گز ایسی نہیں ہیں۔ ویسے اس مشاہدے کے لئے ملنا ضروری نہیں، سننا یا پڑھنا بھی کافی ہے :openmouthed:
متفق :)

انٹرنیٹ کے علاوہ بھی کوئی مشغلہ اپنانا ضروری ہے۔ سبزیاں کیوں نہیں اُگاتے فہیم؟
انٹرنیٹ کے علاوہ تھا نہ مشغلہ مطالعے کا
لیکن اب اس میں بھی وہ بات نہیں رہی۔
اور سبزیاں نہیں اگاتا تو کیا ہوا
سر پر بال تو بہت خوبی سے اگا رکھے ہیں:grin:

اچھی بات ہے۔ میں کیونکہ موبائل صرف ضروری رابطے کے لئے ہی استعمال کرتی ہوں تو جب کوئی ان پیکجز کی بات کرتا ہے تو ان کو ایسے ہی دیکھنے لگ جاتی ہوں جیسے عوام اپنے لیڈرز کو خود سے ہمدردی کرتے ہوئے دیکھا کرتی ہے۔ :surprised:
یہ پیکجز اصل میں ان کے لیے ہوتے ہیں
جن کے پاس کرنے کرانے کو کچھ نہیں ہوتا
اور فالتو ٹائم بہت ہوتا ہے۔
جو کہ ہمارے پاس فی الوقت نہیں ہوتا :)

:shocked: ۔ ابھی سے سوچ لیں تو اچھا ہے۔ اور ہورلکس پیا کریں جلدی بڑے ہو جائیں گے :openmouthed:
Horlicks.jpg

لیکن اس پر نیند کو لے کر لکھا ہے
اور چندہ ماما بھی سوئے پڑے ہیں
کہیں ایسا تو نہیں اسے پی کر بندہ بس سوتا ہی رہے :)

اچھا جی۔ اب ایک اور سوال:
اپنے شہر کی کونسی جگہ یا بات سب سے اچھی لگتی ہے؟ شہر سے باہر کہاں کہاں گئے ہیں اور کیا اچھا لگا؟
92 میں لاہور، پنڈی، اسلام آباد، گجر خان جانا ہوا تھا۔
تب ہم کوئی 6-7 سال کے تھے تو یاد تو ہے کہ کیا کیا گھومنا پھرنا ہوا تھا :)
ابھی کوئی ڈیڑھ سال قبل عمار خاں کے ہمراہ سیون بھی جانا ہوا تھا
وہاں جانے میں ہمیں ریل کا رات کا سفر اور سردی بہت اچھی لگی تھی :)
اور کوئی سال بھر پہلے کوئٹہ جانا ہوا تھا۔
وہاں ہمیں ہنہ اوڑک کا سفر اور ہنہ اوڑک بہت اچھا لگا :)

اور اپنے شہر کو لے کر تو بہت کچھ ہے جو ہمیں پسند ہے :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
متفق :)

انٹرنیٹ کے علاوہ تھا نہ مشغلہ مطالعے کا
لیکن اب اس میں بھی وہ بات نہیں رہی۔
اور سبزیاں نہیں اگاتا تو کیا ہوا
سر پر بال تو بہت خوبی سے اگا رکھے ہیں:grin:

یہ پیکجز اصل میں ان کے لیے ہوتے ہیں
جن کے پاس کرنے کرانے کو کچھ نہیں ہوتا
اور فالتو ٹائم بہت ہوتا ہے۔
جو کہ ہمارے پاس فی الوقت نہیں ہوتا :)

لیکن اس پر نیند کو لے کر لکھا ہے
اور چندہ ماما بھی سوئے پڑے ہیں
کہیں ایسا تو نہیں اسے پی کر بندہ بس سوتا ہی رہے :)

92 میں لاہور، پنڈی، اسلام آباد، گجر خان جانا ہوا تھا۔
تب ہم کوئی 6-7 سال کے تھے تو یاد تو ہے کہ کیا کیا گھومنا پھرنا ہوا تھا :)
ابھی کوئی ڈیڑھ سال قبل عمار خاں کے ہمراہ سیون بھی جانا ہوا تھا
وہاں جانے میں ہمیں ریل کا رات کا سفر اور سردی بہت اچھی لگی تھی :)
اور کوئی سال بھر پہلے کوئٹہ جانا ہوا تھا۔
وہاں ہمیں ہنہ اوڑک کا سفر اور ہنہ اوڑک بہت اچھا لگا :)

اور اپنے شہر کو لے کر تو بہت کچھ ہے جو ہمیں پسند ہے :)
سبزیاں بھی اگا کر دیکھ لیں۔ بہت اچھا مشغلہ ہے۔
نہیں اب ایسا بھی سوتا نہیں بندہ۔ بنیادی طور پر تو یہ بڑے ہونے کے لئے ہی ہے لیکن پی کر سونے سے نیند پرسکون آتی ہے۔
سیون سے مراد سہون ہے فہیم؟ جو شہباز قلندر سے منسوب ہے یا کوئی اور جگہ ہے؟
کوئٹہ گئے تھے :( ۔ لکی یو۔

آپ کی فیلڈ کیا ہے؟ مطلب کونسے مضمون پڑھے ، کیوں پڑھے اور کیسے پڑھے؟ :openmouthed:
 
کسی زمانے میں ہم سرجانی ٹاؤن میں رہتے تھے۔
وہاں کی زمین ایسی تھی کہ اس میں کچھ اگایا جاسکے۔
تو وہاں یاد آیا ہم نے سبزیاں بھی اگائی ہیں :)
جن میں،
ہری مرچیں، دھنیاں، سیم کی پھلی، اور کریلے شامل ہیں :)

اور جی سہون ہی کی بات کی :)
یہ دیکھیں دوران ٹرین کے سفر کی ایک تصویر :)
168230_495290513947_824638947_5931917_1372378_n.jpg

اور آپی ابھی تک تو میری فیلڈ پرنٹنگ لائن ہے۔
اور خود میرا کردار بطور گرافکس ڈیزائنر :)
مضمون میں نے بس ایویں ہی پڑھے ہیں۔
کوئی خاص دل لگا کر کچھ نہیں پڑھا۔
اور میتھ سے تو بس نائن میں جو جان چھوٹی ہے اس کے بعد سے اس کے قریب نہیں گئے :)
 
فہیم

لائبریرین
ماں زیادہ عزیز رہے گی یا بیوی ۔۔ اپنی اپنی جگہ دونوں کی اہمیت ہے ۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ؟؟
ہر رشتے کی اپنی ایک اہمیت ہوتی ہے۔
ماں، ماں ہے اس کی جو اہمیت ہے وہ ظاہر ہے بیوی کے آنے سے اس پر کوئی فرق نہیں آسکتا۔
اور رہی بیوی تو ظاہر ہے اس نے میری نصف بہتر ہونا ہے تو اس کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے :)
 
عمر سیف

محفلین

ماں کی باتیں تو بیٹا سُن کر سمجھ کر چُپ کر جاتا ہے ۔۔۔ بیوی نے کرہت باتیں کی تو کیا کریں گے ؟؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اوکے۔ پھر آپ کے لئے کوئی اور مشغلہ تجویز کرنا پڑے گا۔
تصویر کا عنوان رکھ دیں۔ سویا ہوا محل :openmouthed:
جب میں پہلی دفعہ سندھ سائیڈ پر گئی تھی تو میرا اندورنِ سندھ جانے کا بھی ارادہ تھا۔ لیکن پھر کسی وجہ سے مجھے جلدی پنجاب آنا پڑ گیا ورنہ شاید میں سیہون شریف بھی جاتی۔
گرافکس ڈیزائنر ہیں۔ واہ۔ یعنی نئی نئی چیزیں بناتے رہتے ہیں۔ آرٹ کی طرف رجحان ہے کیا؟
 
اور مشغلہ کیا ہونا ہے بھلا :)
اور تصویر سے مراد اگر ہماری ڈی پی ہے تو
یہ سوتا محل ہم بس تبدیل کرنے والے ہیں :)

اور چلیں اب جب آنا ہو تو اندرونِ سندھ کا بھی ایک ٹؤر رکھ لیجئے گا :)

اور ہم گرافکس ڈیزائنر ہیں لیکن ہماری فیلڈ ایسی ہے کہ
اس میں نت نئی چیزیں بنانے کا موقع کم ملتا ہے۔
جبکہ بنی بنائی چیزیں کو دوبارہ بنانا (یعنی ری ڈرائنگ) کا کام زیادہ ہوتا ہے :)
 
عمر سیف

محفلین
فہیم ۔۔۔انٹرویو میرا تو نہیں ۔۔۔
ابھی سوچیں گے تو کل کو کام آئیں گی ۔۔

پہلی محبت بھلائے نہیں بھولتی ۔۔ آپ کو بھول گئی کہ ”سب ہے یاد ذرا ذرا”؟؟
 
فہیم

لائبریرین
ابھی سوچیں گے تو کل کو کام آئیں گی ۔۔
میرا اپنی ایک کہاوت ہے کہ،
زیادہ سوچیں بھی انسان کو مار ڈالتی ہیں :)

پہلی محبت بھلائے نہیں بھولتی ۔۔ آپ کو بھول گئی کہ ”سب ہے یاد ذرا ذرا”؟؟
یہ کونسی اقسام کی محبت کی بات کی جارہی ہے۔
پہلے یہ تو واضح کیا جائے:rolleyes:
 
Top