مہمان اس ہفتے کی مہمان "فرحت کیانی"

تعبیر

محفلین
ہماری اس ہفتے کی مہمان بہت ہی کول اینڈ سویٹ ممبر ہیں ۔ علم و ادب کے حوالے سے زیادہ جانی جاتی ہیں کیونکہ آپ خود بھی شاعرہ ہیں
اور ہماری لائبریری کی موڈریٹر بھی ہیں۔
ویسے تو بہت کم کم نظر آتی ہیں ہمیں اپنے آس پاس مگر جب بھی ان سے بات چیت ہوتی ہیں ہمیشہ خوشگوار موڈ میں ہوتی ہیں اور ہر ایک کے ساتھ بہت دوستانہ رویہ ہوتا ہے۔
زیادہ بات چیت نا ہونے کے باوجود کبھی ایسا نہیں لگتا کہ یہ ہمارے لیے انجان ہیں یا ان سے پہلی بار بات چیت ہو رہی ہے۔
انکی ایک اور خاص بات کہ انہیں کبھی بھی یہاں جذباتی یا غصے میں نہیں دیکھا اور نا ہی بحث کرتے ہوئے بلکہ اکثر معلومات شئیر کرتے ہوئے ہی پائی جاتی ہیں
بہت ہی گریس فل ممبر ہیں اور ان لوگوں میں ان کا شمار ہوتا ہے جن کے نام کے ساتھ ہی خود بخود آپ کے اندر احترام آجاتا ہے ۔
ابھی ان کی شخصیت اتنی کھل کر ہمارے سامنے نہیں آئی اس لیے انہیں یہان مدعو کر کے ان کے بارے میں زیاد سے زیادہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو صاحبان

اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں​

977H_28.gif
فرحت
977H_28.gif

آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا اور انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

چلو اب جان جاؤ ماورا شاع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ر پرانی ہیں
وہ جو مہمان اب کے ہیں وہی فرحت کیانی ہیں

مجھے ان کے متعلق اتنا علم نہیں ۔ نہ ٹاکرا ہوا ۔ نہ کبھی گفتگو کی لہذا معذور سمجھئیے
 
ماوراء

محفلین
نہیں فیصل بھیا۔۔۔فرحت شاعرہ نہیں ہو سکتیں۔۔ اگر شاعرہ ہوئیں تو میں تو بہت بڑی بے خبر ہوں گی۔:(
 
زین

لائبریرین
فرحت بہنا کی گفتگو /تحاریر سے تو یہی لگتا ہے کہ ادب سے گہرا لگائو رکھتی ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
ماوراء مجھے یہاں کا تو نہیں پتہ پر ایک اور جگہ میں نے فرحت کا نام دیکھا ہے

ٹہریں ابھی ڈھونڈ کر لنک ذپ کرتی ہوں :)
 
تیشہ

محفلین
نہیں فیصل بھیا۔۔۔فرحت شاعرہ نہیں ہو سکتیں۔۔ اگر شاعرہ ہوئیں تو میں تو بہت بڑی بے خبر ہوں گی۔:(

کیا کہہ رہی ہو ماورہ :battingeyelashes: فرحت شاعری کرتیں ہیں اور بہت اچھی شاعرہ بھی ہیں ،
میری دوستیاں شاعرانہ لوگوں سے ہیں :grin: جن میں فرزانہ کو دیکھ لو ، اور فرحت ۔ :battingeyelashes:
 
ساجد

محفلین
راقم ، جب اردو محفل میں نووارد تھا تو مجھے خوش آمدید کہنے والوں میں اولین پیغام فرحت کیانی کا ہی تھا۔ اور "با ادب ، با ملاحظہ ،ہوشیار" نام کے میرے تعارفی دھاگے میں موصوفہ اور عزت ماآب فاتح بھائی "مابدولت" یعنی مجھے اکیس توپوں کی سلامی دینے اور اس کے بعد میری آخری رسومات ادا کرنے کی تجاویز دینے میں پیش پیش تھے۔ اور فاتح بھائی تو مجھے پھول بھی پیش کرنے والے تھے لیکن ان کی شرط تھی کہ تربت پر چڑھائیں گے جو مجھے قبول نہ تھی۔
بہر حال اس ابتدائی علیک سلیک کے بعد مابدولت سے ایک بد حواسی بھی سر زد ہوئی کہ فرحت کیانی کو کیانی لکھا جانے کی وجہ سے ان کو کچھ کا کچھ سمجھ بیٹھے وہ تو کچھ دنوں بعد ان کا ایک مراسلہ کسی اور دھاگے پر نظر سے گزرا تو پہلے حیرانی بھر پریشانی اور بالآخر پشیمانی ہوئی کہ ہم صنفِ نازک سے کس لہجے میں بات کرتے رہے۔ بہت دیر تک سوچا کیا کہ کوئی ایسی بات یاد آ جائے جو فرحت کیانی کو بری لگی ہو تو معذرت کر لیں لیکن دماغ میں کچھ نہ آیا تو پھر بھی ایک مراسلے میں ان سے دبے لفظوں کہا کہ میں آپ کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہو گیا تھا تو انہوں نے کمال مہربانی سے میرے الفاظ کو عزت دی اور مجھے مزید شرمندہ نہیں ہونے دیا۔ ان کی اسی ایک خوبی سے اندازہ لگا لیجئیے کہ ان کی اندر برداشت ، رواداری اور معاف کرنے کی کتنی صلاحیت ہے۔
فرحت کیانی کی ادبی صلاحیتوں کے بارے میں لکھنا میرے جیسے کم علم و بے ہنر انسان کے بس میں نہیں۔ بس اتنا کہتا ہوں کہ ان کی تحریر جب بھی پڑھی تو اس میں توازن و مقصدیت کو عروج پہ پایا۔ لائبریری کی رونق ان کے دم قدم سے ہے اور مجھے یہ بات لکھتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ایک خاتون ہونے کے ناطے وہ نہ صرف اپنے کام سے پورا انصاف کرتی ہیں بلکہ دوسری خواتین کے لئیے مثال اور ادبی تحریک کا مہیج ہیں۔ ہمارے معاشرے کو ان جیسی بیٹیوں ، بہنوں اور ماؤں کی شدید ضرورت ہے کہ نسلِ انسانی کے سدھارنے میں خواتین کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔
سوالات و جوابات کا سلسلہ تو ،ان کے ساتھ ، چلے گا ہی۔ اور اس وقت تک ہم انتظار کریں گے کہ فرحت کیانی خود بھی اپنے بارے کچھ بتائیں۔
 
تیشہ

محفلین
شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فرحت سے جان پہچان ،بات چیت ، دوستی بہت ہی پرانی ہے میری ،
دو ہزار تین سے لے کر آجتک کی ۔ کتنے سال ہوئے بھلا :worried:
فرحت جب بی ایس بی پے تھیں تب سے میری بات چیت ہوتی رہی ، مگر اب ایک ، دو سال سے کچھ زیادہ ہی کلوز فرینڈشیپ ہوچکی :battingeyelashes: پہلے پاکستان تھیں ۔۔ مجھ سے دُور :worried: اب ایک ڈیڑھ سال سے جب آکسفورڈ آگئیں ، میری پہنچ میں آگئیں ہیں :battingeyelashes:
گھنٹوں گھنٹوں فون پے گپ شپ ، بلکل ایسے جیسے بہت پہلے سے ہم ایک دوسرے سے واقف تھیں :happy: اور دوسری وجہ فرحت جہلم سے ، اور میرے آبائی گاؤں سے واقف ہیں ، اس حوالے سے دوستی اور گہری ہوئی ، اور میرے ہی شہر میں اتفاق سے فرحت کے واقفکار نکل آئے :battingeyelashes: کچھ ایسے بھی رشتہ دوستی کا پائیدار ہوتا گیا ،، :party:
میری دوست ہیں تو آفکورس ، بہت نفیس ، ڈیسینٹ ، اور سمجھدار ہیں :dancing:
سنجیدہ بھی ، :tongue: :battingeyelashes: :grin: مگر میری دوستی میں رنگ کے رنگ کر ، میرے جیسی ہی بن جاتیں ہیں ،، گریٹ :party:

مجھے بہت پسند ہے اپنی یہ سہیلی بھی ،
68.gif
 
شمشاد

لائبریرین
فرحت اردو محفل کی بہت ہی اچھی رکن ہیں۔ کبھی کبھار ان سے بات ہوتی ہے جو کہ لائبریری کے تعلق سے ہے۔

ان کی پوسٹ کی ہوئی شاعری بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔

لائبریری کا کام شگفتہ کے ساتھ مل کر کافی حد تک سنبھالا ہوا ہے۔

ان کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں۔
 
تعبیر

محفلین
سب سے پہلے تو ساجد جی آپ کا بہت بہت شکریہ یہاں آنے اور فرحت کے بارے میں اتنا کچھ بتانے کا سچ بہت مزا آیا پڑھ کر :rollingonthefloor:

میں بھی لکھ ہی لوں

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔

بوچھی سے ہی ذکر سنا تھا فرحت کا تب بات نہیں ہوئی تھی۔
پھر بھی تاثر اچھا بلکہ بہترین تھا

(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

جوں جوں بات ہوتی ہے فرحت سے تو فرحت اور بھی اچھی لگنے لگتی ہیں :lovestruck:

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

کہاں ہوئی کہاں ہوئی تھی :confused:
یاد نہیں پر شکر ہے کہ بات چیت ہو چکی ہے اور اچھی رہی ہے ہمیشہ فرحت سے بات چیت

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

اچھے اخلاق اور حسن سلوک

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

مجھے بھی اپنے جیسا بنائیں فرحت کہ جسے غصہ ہی نہیں آتا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام۔۔۔ہمیشہ خوش رہیں اور ڈھیر ساری کامیابیاں پائیں

سوال۔۔آپ اتنا کم کیسے بول لیتی ہیں :confused:

مشورہ۔۔۔محفل پر زیادہ سے زیادہ نظر آیا کریں :)

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

فرحت آپ شاعری بھی کر سکتی ہیں یہ آپ کو کیسے اور کب پتہ لگا اور اسکا پس منظر کیا تھا؟؟؟
اپنی یا کسی اور کی کوئی بھی اچھی بات ہمارے ساتھ شیئر کریں
یا پھر کوئی اقتباس

اب جلدی سے ائین پلیز اور آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ ہماری مہمان بنیں :)
 
طالوت

محفلین
۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
کبھی براہ راست بات نہیں ہوئی ، شاید کہیں ایک بار انھوں نے کوئی براہ راست تبصرہ کیا تھا ۔۔ خاصی لیے دئیے رہتی ہیں یا شاید مصروفیت اور با مقصد بات چیت کی وجہ سے ایسا لگتا ہے ۔۔
ابھی پتہ چلا کہ شاعرہ ہیں ، تو شعرا سے ویسے ہی نہیں بنتی ۔۔۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
یقینا ضرورت کے تحت ہی بولنا ایک اچھی عادت ہے ۔۔۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
اب اس دھاگے پر آئیں تو کچھ سیکھتے ہیں ،
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں
"کیانی" خاندان کے بارے میں کچھ بتائیں ، یعنی ان کی کوئی تاریخ وغیرہ ، جب بھی آپ کے نام پر نظر پڑتی ہے تو "جنرل اشفاق پرویز کیانی" یاد آ جاتے ہیں جو خاصے معقول آدمی لگتے ہیں ۔۔ سو دل چاہتا ہے کہ اس خاندان/قوم/قبیلے کے بارے میں بھی کچھ جان سکوں ۔۔۔
وسلام
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہماری اس ہفتے کی مہمان بہت ہی کول اینڈ سویٹ ممبر ہیں ۔ علم و ادب کے حوالے سے زیادہ جانی جاتی ہیں کیونکہ آپ خود بھی شاعرہ ہیں
اور ہماری لائبریری کی موڈریٹر بھی ہیں۔
ویسے تو بہت کم کم نظر آتی ہیں ہمیں اپنے آس پاس مگر جب بھی ان سے بات چیت ہوتی ہیں ہمیشہ خوشگوار موڈ میں ہوتی ہیں اور ہر ایک کے ساتھ بہت دوستانہ رویہ ہوتا ہے۔
زیادہ بات چیت نا ہونے کے باوجود کبھی ایسا نہیں لگتا کہ یہ ہمارے لیے انجان ہیں یا ان سے پہلی بار بات چیت ہو رہی ہے۔
انکی ایک اور خاص بات کہ انہیں کبھی بھی یہاں جذباتی یا غصے میں نہیں دیکھا اور نا ہی بحث کرتے ہوئے بلکہ اکثر معلومات شئیر کرتے ہوئے ہی پائی جاتی ہیں
بہت ہی گریس فل ممبر ہیں اور ان لوگوں میں ان کا شمار ہوتا ہے جن کے نام کے ساتھ ہی خود بخود آپ کے اندر احترام آجاتا ہے ۔
ابھی ان کی شخصیت اتنی کھل کر ہمارے سامنے نہیں آئی اس لیے انہیں یہان مدعو کر کے ان کے بارے میں زیاد سے زیادہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو صاحبان

اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں​

977H_28.gif
فرحت
977H_28.gif

آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا اور انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

السلام علیکم

مجھے اپنی تعریف سننے کا اتنا شوق ہے ::daydreaming: ۔ اسی لئے آپ کی پوسٹ کو کم و بیش پانچ بار پڑھ چکی ہوں :ڈ
خیر مذاق برطرف۔ اتنے اچھے خیالات اور الفاظ کے لئے بہت شکریہ تعبیر! :)
یہ آپ کی محبت ہے کہ آپ نے اتنے پیارے انداز میں اپنے مہمان کا تعارف کرواتی ہیں۔ :flower:
ان تمام ساتھیوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے میرے لئے کچھ وقت نکالا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔ :) فرداً فرداً آپ کی پوسٹس کا جواب دینے کی کوشش کرتی ہوں۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت، شاعرہ بھی ہیں؟؟ مجھے تو ایسا کچھ علم نہیں۔:(:dontknow:

نہیں فیصل بھیا۔۔۔فرحت شاعرہ نہیں ہو سکتیں۔۔ اگر شاعرہ ہوئیں تو میں تو بہت بڑی بے خبر ہوں گی۔:(

ماوراء! اس معاملے میں میں بھی آپ جتنی ہی بے خبر ہوں :happy:

ماوراء مجھے یہاں کا تو نہیں پتہ پر ایک اور جگہ میں نے فرحت کا نام دیکھا ہے

ٹہریں ابھی ڈھونڈ کر لنک ذپ کرتی ہوں :)

نہیں تعبیر! یہ غضب نہیں کرنا پلیز :noxxx: ۔ میں واقعی میں شاعری نہیں کرتی۔ :)
 
ماوراء

محفلین
huh...شکر ہے۔۔ورنہ میں ساری رات سو نہیں سکی کہ فرحت شاعری کرتی ہیں اور میں نے آج تک ان کی شاعری پڑھی ہی نہیں۔:grin:
 
زونی

محفلین
فرحت محفل پہ میری پسندیدہ ممبر ہیں ، شاعری ہمیشہ بہت اچھی شئیر کرتی ہیں اور ہمیشہ نفیس اور شائستہ گفتگو کرتی ہیں ، مجھے شگفتہ اور فرحت کا مزاج کافی ملتا جلتا لگتا ھے اور دونوں ہی میری پسندیدہ اراکین میں سے ہیں ، اسکی ایک اور وجہ یہ بھی ہو سکتی ھے کہ زیادہ بکواس کرنے والے لوگوں کو ہمیشہ سنجیدہ اور کم گو لوگوں کی صحبت راس آتی ھے :grin:
فرحت سے یہ سوال کہ اپنے بارے میں کچھ بتائیں کہ کس شعبے میں کہاں تک تعلیم حاصل کی ھے اور آجکل کیا کر رہی ہیں ؟
اور آپ کیلئے بہت ساری دعائیں اور نیک تمنائیں ، خوش رہیں اور فورم پہ شاعری کے علاوہ دوسے دھاگوں میں بھی حصہ لیا کریں ۔:)
 
Top