مہمان اس ہفتے کی مہمان "سیدہ شگفتہ"

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں صرف ایک بات کہوں گا ۔۔۔۔
میری ایک بہن ہے

لیکن پچھلے ڈیڑھ سال سے مجھے جو بھی پوچھتا ہے ۔۔۔۔۔میں یہی کہتا ہوں کہ میری دو بہنیں ہیں

اور یہ حقیقت ہے ۔۔

السلام علیکم فرذوق، کیا حال چھوٹے بھائی ، امی کیسی ہیں ؟ مجھے اتنی خوشی ہو رہی ہے آپ کو یہاں دیکھ کر۔ جاب ٹھیک چل رہی ہے ناں ، ٹھیک ٹھاک چل رہی ہوگی ، جبھی یہاں اب فورم پر نظر نہیں آتے آپ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ، میرا آپ سے رابطہ ممکن نہیں ہو رہا۔۔۔۔:confused:

پی ایم آپ کو جاتے نہیں۔۔۔ میل کا جواب ابھی تک نہیں آیا۔۔ شاید آپ نے دیکھی ہی نہیں۔۔۔ اتنے تھریڈز پر لکھا۔۔۔ لیکن آپ نے پڑھا ہی نہیں۔۔۔میں اب کیا کروں؟؟:doordont::dontknow:

لگتا ہے اب رات کو ہی بات ہو سکے گی ۔ میں اکثر یہاں دن میں ہوتی ہوں آنلائن اور باقی سب یہاں‌رات کو :(
 
حجاب

محفلین
سارہ ، کچھ تو کرنا ہے ، اب تمہارا کیا خیال ہے ڈرائنگ روم کی سیر کروادوں جواب نہ ملنے پر ;) شگفتہ دوست بھی تو ہیں ناں ، تو اب مجھ میں بھی دوست کی عادت آ گئی ہے ;)
 
الف عین

لائبریرین
چلو ۔For a change میں اپنی بات کر دوں یہاں۔
میں بہت عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ شگفتہ کے بارے میں لکھوں۔ چلو آج شروع کر ہی دوں۔
شگفتہ سے میری واقفیت محفل میں کب ہوئی، یہ مجھے قطعی یاد نہیں۔ لیکن جب سے ہوئی ہے، وہ میرے پسندیدہ ارکان میں شامل رہیںٕ۔ اور جب سے لائبریری کا سلسلہ شروع ہوا ہے، رب سے میری اور شگف کی محبت اور نفرت والا رشتہ مستقل چل رہا ہے۔ یہ تو انگریزی مگھاورے کی وجہ سے لکھ گیا لیکن در اصل نفرت نہیں، محض غصہ کہنا چاہئے۔ شگف کی حرکتوں پر جہاں غصہ آتام وہیں ان پر ؒاڑ بھی آتا رہا ہے۔ ایک پیغام کے چند الفاظ لکھنا، اور لکھ کر بھعل جانا۔ سب اسی سسپینس میں کہ شگفتہ کیا لکھنے والی ہیں!! اور پھر غائب۔ اس پر مجھے غصہ بھی آتا تھا، اور ہنسی بھی آتی ہے۔ اور جیسا کہ ارکان جانتے ہوں گے کہ میں بڑا سیدھا سادہ بڈھا ہوں (بچّہ نہیں نا)، چھل کپٹ سے دور بھاگنے والا اور جو سوچتا ہوں وہ بول دیتا ہوں۔ شگفتہ کو کئی بار میں نے خاصے غصے سے مخاطب بھی کیا۔ خاص کر اس وجہ سے اب بھی غصہ آتا ہے کہ میری ای میلس تک کا جواب انہوں نے دینا مناسب نہیں سمجھا۔ یا اگر ملی ہی نہیں تو اس کی اطلاع ہی یہاں دے دینی تھیں۔
دوسرے شگف کی طبیعت کی طرف سے ہمیشہ فکر رہی۔ اس سلسلے میں بھی میرے میلز کا جواب آج تک نہیں ملا۔ معلوم نہیں شگف کے اعضاء کی کیا حالت ہے اب۔ جب جب خیال آتا ہے تو جی چاہتا ہے کہ پھر ایک میل کروں۔ نئے ارکان کو کچھ معلوم نہ ہوگا۔ ابھی دیکھتا رہا کہ شگف کے وہ پرانے پیغامات کہاں ہیں تو لگتا ہے کہ سارے ڈیلیٹ ہو چکے وی بلیٹن میں ہجرت کے بعد۔ محض اپریل 2008 تک کے پیغامات شگفتہ کے پیغامات ڈھونڈنے پر ملتے ہیں۔ اور کچھ مخصوص الفاظ سے تلاش ناکام رہی ورنہ ربط دے دیتا۔ بہر حال اس سلسلے میں سوچتا ہوں تو شگف کو ہزار بار معاف کرنے کو جی چاہتا ہے۔ یوں بھی اس کی شخصیت ایسی نہیں ہے کہ کوئی اس سے عداوت قائم رکھ سکے، یہ میرا خیال ہے۔
شگفتہ کی شگفتگی کے علاوہ میں جس بات کو بہت پسند کرتا ہوں وہ ان کا خاموشی سے کام کئے جانا ہے۔ میں تو یہاں ببانگِ دہل اعلان کرتا رہتا ہوں کہ یہ کام ہو چکے ہیں اور یہ کام چل رہا ہے۔ شگف محض دھماکے کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔ لیکن کام کی لگن، اس سلسلے میں ذہانت کا تمام تر استعمال، شاید ہی شگف کے علاوہ اور کوئی کر سکے۔ اب دیکھو یہاں کھیل ہی کھیل میں علامہ دہشت ناک کی دہشت ختم کر دی!!۔۔
اور شگف کو مشورہ۔۔۔۔
ذرا میری طرح صاف صاف اور پوری بات کیا کرو، ہمیشہ پہیلیاں نہ بجھایا کرو۔
اور شگف۔۔ خیال رکھو کہ اگر میں تم پر ناراض ہوتا ہوں تو اسی لئے نا کہ تم میری پیاری بھتییجی ۔ بلکہ بیٹی ہو ۔ اللہ تم کو ہر نعمت سے نوازے، صحت بطور خاص۔
 
فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم فرذوق، کیا حال چھوٹے بھائی ، امی کیسی ہیں ؟ مجھے اتنی خوشی ہو رہی ہے آپ کو یہاں دیکھ کر۔ جاب ٹھیک چل رہی ہے ناں ، ٹھیک ٹھاک چل رہی ہوگی ، جبھی یہاں اب فورم پر نظر نہیں آتے آپ :)

آپی اللہ کا شکر ہے امی ٹھیک ہیں ۔ میں ٹھیک ہوں اور جاب بھی ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔ آپ کیسی ہیں ۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟/

محفل پر تو میں آتا رہتا ہوں ، بس کچھ لِکھتا نہیں ہوں ۔۔۔ اور آپ لگتا ہے کہ اپنی ہوٹ میل کی ای میلز نہیں دیکھتیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چلو ۔for A Change میں اپنی بات کر دوں یہاں۔
میں بہت عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ شگفتہ کے بارے میں لکھوں۔ چلو آج شروع کر ہی دوں۔
شگفتہ سے میری واقفیت محفل میں کب ہوئی، یہ مجھے قطعی یاد نہیں۔ لیکن جب سے ہوئی ہے، وہ میرے پسندیدہ ارکان میں شامل رہیںٕ۔ اور جب سے لائبریری کا سلسلہ شروع ہوا ہے، رب سے میری اور شگف کی محبت اور نفرت والا رشتہ مستقل چل رہا ہے۔ یہ تو انگریزی مگھاورے کی وجہ سے لکھ گیا لیکن در اصل نفرت نہیں، محض غصہ کہنا چاہئے۔ شگف کی حرکتوں پر جہاں غصہ آتام وہیں ان پر ؒاڑ بھی آتا رہا ہے۔ ایک پیغام کے چند الفاظ لکھنا، اور لکھ کر بھعل جانا۔ سب اسی سسپینس میں کہ شگفتہ کیا لکھنے والی ہیں!! اور پھر غائب۔ اس پر مجھے غصہ بھی آتا تھا، اور ہنسی بھی آتی ہے۔ اور جیسا کہ ارکان جانتے ہوں گے کہ میں بڑا سیدھا سادہ بڈھا ہوں (بچّہ نہیں نا)، چھل کپٹ سے دور بھاگنے والا اور جو سوچتا ہوں وہ بول دیتا ہوں۔ شگفتہ کو کئی بار میں نے خاصے غصے سے مخاطب بھی کیا۔ خاص کر اس وجہ سے اب بھی غصہ آتا ہے کہ میری ای میلس تک کا جواب انہوں نے دینا مناسب نہیں سمجھا۔ یا اگر ملی ہی نہیں تو اس کی اطلاع ہی یہاں دے دینی تھیں۔
دوسرے شگف کی طبیعت کی طرف سے ہمیشہ فکر رہی۔ اس سلسلے میں بھی میرے میلز کا جواب آج تک نہیں ملا۔ معلوم نہیں شگف کے اعضاء کی کیا حالت ہے اب۔ جب جب خیال آتا ہے تو جی چاہتا ہے کہ پھر ایک میل کروں۔ نئے ارکان کو کچھ معلوم نہ ہوگا۔ ابھی دیکھتا رہا کہ شگف کے وہ پرانے پیغامات کہاں ہیں تو لگتا ہے کہ سارے ڈیلیٹ ہو چکے وی بلیٹن میں ہجرت کے بعد۔ محض اپریل 2008 تک کے پیغامات شگفتہ کے پیغامات ڈھونڈنے پر ملتے ہیں۔ اور کچھ مخصوص الفاظ سے تلاش ناکام رہی ورنہ ربط دے دیتا۔ بہر حال اس سلسلے میں سوچتا ہوں تو شگف کو ہزار بار معاف کرنے کو جی چاہتا ہے۔ یوں بھی اس کی شخصیت ایسی نہیں ہے کہ کوئی اس سے عداوت قائم رکھ سکے، یہ میرا خیال ہے۔
شگفتہ کی شگفتگی کے علاوہ میں جس بات کو بہت پسند کرتا ہوں وہ ان کا خاموشی سے کام کئے جانا ہے۔ میں تو یہاں ببانگِ دہل اعلان کرتا رہتا ہوں کہ یہ کام ہو چکے ہیں اور یہ کام چل رہا ہے۔ شگف محض دھماکے کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔ لیکن کام کی لگن، اس سلسلے میں ذہانت کا تمام تر استعمال، شاید ہی شگف کے علاوہ اور کوئی کر سکے۔ اب دیکھو یہاں کھیل ہی کھیل میں علامہ دہشت ناک کی دہشت ختم کر دی!!۔۔
اور شگف کو مشورہ۔۔۔۔
ذرا میری طرح صاف صاف اور پوری بات کیا کرو، ہمیشہ پہیلیاں نہ بجھایا کرو۔
اور شگف۔۔ خیال رکھو کہ اگر میں تم پر ناراض ہوتا ہوں تو اسی لئے نا کہ تم میری پیاری بھتییجی ۔ بلکہ بیٹی ہو ۔ اللہ تم کو ہر نعمت سے نوازے، صحت بطور خاص۔

السلام علیکم

اعجاز انکل میں آپ کی یہ پوسٹ روز ہی پڑھتی ہوں ، مجھے اتنا اچھا پڑھنا لگتا ہے لیکن مجھے سمجھ میں ہی نہیں آتا کہ جواب میں کیا لکھوں آپ کی اور بھی کئی پوسٹس ایسی ہیں اور تھیں جنہیں میں کئی کئی بار پڑھتی ہوں اور پڑھتی تھی، مجھے اچھا لگتا تھا اب تو کچھ ان میں سے مجھے ملتی بھی نہیں ہیں ڈھونڈوں تو نہیں پتہ چلتا کہ کہاں گئیں ۔ آپ کی ڈانٹ بھی اگر ہوگی تو میں اسے اپنے لیے سعادت ہی سمجھوں گی لیکن آپ ڈانٹیں بھی تو :) آپ کی بات سے مجھے نہیں لگتا کہ ڈانٹ رہے ہیں ۔ انکل میرا دل ہے میں تفصیل سے لکھوں میں کوشش کروں گی ، پتہ نہیں کیوں مجھے بہت سے مقامات پر اپنی فیلنگز شیئر کرنا نہیں آتا ہے آپ کی اتنی بہت سی دعاؤں اور شفقت کے لیے مجھے شکریہ کہنا بالکل بھی نہیں اچھا لگ رہا میں خوش ہوں کہ میرا نام آپ کی دعاؤں میں شامل ہے ۔
 
الف عین

لائبریرین
فرزوق۔ دیکھو ہر پیغام کے خانے میں بائیں طرف نیچے۔ جہاں اقتباس وغیرہ کا ربط ہے۔ اور ایک تھمس اپ کا آیکون ہے۔
 
Top