مہمان اس ہفتے کی مہمان "سیدہ شگفتہ"

تعبیر

محفلین
وقت آگیا ایک بار پھر ایک نئے مہمان کا اور اس دفعہ سوچا کہ کچھ موقعہ خواتین کو بھی دیا جائے :)

اس بار ہم سب جس محترم ہستی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ان کے بارے میں کیا کہوں کہ وہ صرف کتابوں کو ہی نہیں بلکہ انسانوں کو بھی بہت عزیز رکھتی ہیں ۔ یوں تو یہ مہمان شخصیت زیادہ بولتی نہیں ہیں بس ہر بات کا جواب مسکراہٹ سے دیتی ہیں بقول شاعر

اس دلنشین ادا کا مطلب کبھی نہ سمجھے
جب ہم نے کچھ کہا ! ! وہ مسکرا دیے

پر امید ہے کہ یہاں وہ ضرور بولیں گی ۔ ہے نا شگفتہ :confused:

اس ہفتے کی مہمان ہیں

977H_28.gif
سیدہ شگفتہ
977H_28.gif

1۔میرا شگفتہ جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ شگفتہ جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3۔شگفتہ جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔شگفتہ جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

5۔ شگفتہ کو میرا کوئی پیغام یا سوال ،مشورہ،رائے

مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دیں ورنہ جیسے وہ مناسب سمجھیں

چلیں اب ہم سب جوابات یا اپنی رائے کا اطہار کرتے ہیں۔ میں بھی ابھی حاضر ہوتی ہوں اور جوابات دیتی ہوں اگلی پوسٹ میں :)[/QUOTE]

(شمشاد جی / ماوراء مجھ سے کافی کچھ یہاں نہیں ہو پا رہا۔ جیسے مجھ سے شگفتہ کا نام سینٹر میں نہیں ہو پا رہا :( وہ ٹھیک کر دیں) )
 
زونی

محفلین
زبردست بھئی ، شگفتہ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگے گا :)،

لیکن میں کیا جواب دوں کہ میری شگفتہ سے دو تین بار ہی لائیو بات ہوئی ہو گی ، لیکن جتنی بھی بات ہوئی ، مجھے بہت متحمل اور نائس لگیں :) باقی ممبرز کی رائے کا انتظار رہے گا۔:)
 
ماوراء

محفلین
تعبیر، ٹھیک کر دیا ہے۔ میرا خیال ہے ٹیکسٹ جسٹفائی کرنے والا کام نہیں کر رہا۔ لیکن فوری جواب میں ٹھیک ہے۔

زیک، آج آپ کا موڈ غصے والا نہیں ہونا چاہیےتھا۔:grin:
 
تعبیر

محفلین
واہ اس دفعہ زیک بھی جواب دینگے :eek: وقفہ اللہ کرے کہ زیادہ لمبا نہ ہو :)
ماوراء شکریہ۔ کیوں زیک کے لیے آج کوئی خاص دن ہے ؟؟؟

چلیں تب تک میں لکھتی ہوں
گو کہ میں بھی ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی :)

1۔میرا شگفتہ جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

شگفتہ مجھے پہلی ہی ملاقات/بات چیت میں شگفتہ شگفتہ سی لگیں ۔ اب بھی وہی رائے ہے :)

2۔پہلی دفعہ شگفتہ جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

مجھے خوش آمدید کہنے کے لیے شمشاد جی نے ایک تھریڈ کھولا تھا اور انہوں نے مجھے وہاں خوش آمدید کہا تھا۔ بات وہین سے شروع ہوئی
پر میں انہیں ایک اور تھریڈ سے جانتی تھی اور مجھے شگفتہ وہاں بہت بہت اچھی لگی تھیں۔
جب میں یہاں آئی تو بوچھی کہیں گئی ہوئی تھیں اور ان کے لیے شگفتہ نے ایک تھریڈ کھولا تھا۔ وہاں جس طرح بوچھی کے لیے شاعری اور اپنی فیلگز لکھیں تھین وہ مجھے کافی اچھی لگیں

3۔شگفتہ جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ہر ایک سے بہت اچھے طریقے سے بات کرتی ہیں

4۔شگفتہ جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

زیادہ مت بولو بس emoticons سے کام چلاؤ :grin: مذاق کر رہی ہوں
ہر بات شروع کرنے سے پہلے خاص کر نئے لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ہمیشہ پہلے السلام علیکم کہتی ہیں
سو میں نے بھی سلام کرنا انہیں سے سیکھا

5۔ شگفتہ کو میرا کوئی پیغام یا سوال ،مشورہ،رائے

ایک ہی سوال ہے کہ آپ اتنا چپ کیسی رہ لیتی ہیں اور محفل پر اتنا کم کم کیوں آتی ہیں؟؟؟

دعا ہے کہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہیں اور اللہ آپ کو صحت اور تندرستی دے :)
 
1۔میرا شگفتہ جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

گریس فل اینڈ ویل مینرڈ

2۔پہلی دفعہ شگفتہ جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

میری محفل پر سب سے پہلی بات ہی شگفتہ اور ماورا سے ہوئی تھی اور جب میری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا تو میں پی ایم ان دونوںکو ایک ساتھ کیا ۔۔۔۔۔ حسن اتفاق سے دونوں ہی نے بہترین رہنمائی فرمائی تھی ۔۔۔ اس روئیے نے مجھے بہت متاثر کیا تھا

3۔شگفتہ جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

بروقت رہنمائی ۔۔۔۔۔ پر خلوص انداز

4۔شگفتہ جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

کسی کو مشورہ اس وقت تک نہ دو جب تک وہ مشورہ نہ مانگے

5۔ شگفتہ کو میرا کوئی پیغام یا سوال ،مشورہ،رائے

مشورہ دونگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے لوگوں کو فعال ہونا چاہیئے

اور صرف دعا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوش رہیں اور بہت خوش رہیں
 
ظفری

لائبریرین
وقت آگیا ایک بار پھر ایک نئے مہمان کا اور اس دفعہ سوچا کہ کچھ موقعہ خواتین کو بھی دیا جائے :)
اصولاً تو پہلے لیڈیز فرسٹ ہی ہونا چاہیئے تھا ۔ مگر چونکہ یہ ٹاپک ایک خاتون نے ہی کھولا تھا اس لیئے ہمیں دم مارنے کی ہمت نہ ہوئی ۔ ;)

1۔میرا شگفتہ جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
ہممم ۔۔۔ پہلا تاثر ۔۔۔۔ :rolleyes: ۔ مجھے تو شگفتہ جی ہمیشہ مدھم لہجے والی شخصیت لگیں ۔ مگر ساتھ ساتھ کچھ سہمی سہمی سی بھی کہ اگر کسی کو ڈانٹنا بھی مقصود ہوا تو پہلے اس سے ڈرتے ڈرتے یہی پوچھتیں ہیں کہ ' اگر آپ برا نہ مانیں تو میں آپ کو ڈانٹ لوں ' ۔۔۔۔ :grin:
بنیادی طور پر میرا ان کا بارے میں پہلا یہ تاثر قائم ہوا کہ وہ ادبی اور علمی کاوشوں میں زیادہ دلچسپی رکھتیں ہیں ۔ بہت کم دوسرے زمروں میں آتی ہیں ۔ حد ادب اور گفتگو میں مروت رکھنے والی خاتون ہیں ۔ :)

2۔پہلی دفعہ شگفتہ جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
ظاہر ہے لائیبریری کے حوالے سے ہی گفتگو ہوئی ۔ ہم تو ترس گئے کہ کسی اور موضوع پر بھی ان سے سیر حاصل گفتگو ہو ۔ مگر ان کا تکلف ہمیشہ آڑے آیا ۔;)

3۔شگفتہ جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
بات بہت دھیمے سُروں میں ۔۔۔۔ ممممم میرا مطلب ہے کہ دھیمے لہجے میں کرتیں ہیں ۔ ;) ۔

4۔شگفتہ جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

ایک دونی دونی ، دو دونی چار ۔ :grin:

5۔ شگفتہ کو میرا کوئی پیغام یا سوال ،مشورہ،رائے۔

یہی کہ :
ہنس کے بولا کرو ، بلایاا کرو
آپ کی محفل ہے ، آیا جایا کرو

:) :) :)
 
تیشہ

محفلین
جائیے گا نہیں پلیز ، ۔۔۔ آپ ابھی یہی پر ہیں نا شگفتہ :confused:

بس میں کچھ کھانا کھا آؤں تو آتی ہوں منڈے کو ، ۔۔ ۔۔ ۔

zzzbbbbnnnn.gif

جوابات کے ساتھ ۔۔ ۔۔
 
زینب

محفلین
شگفتہ جی سے میری زیادہ بات تو نہیں ہوئی پر جتنا بھی جانا۔۔۔۔۔۔اچھی ہیں بہت۔۔۔۔۔شگفتہ مزاج کی۔۔
 
سارہ خان

محفلین
جائیے گا نہیں پلیز ، ۔۔۔ آپ ابھی یہی پر ہیں نا شگفتہ :confused:

بس میں کچھ کھانا کھا آؤں تو آتی ہوں منڈے کو ، ۔۔ ۔۔ ۔

zzzbbbbnnnn.gif

جوابات کے ساتھ ۔۔ ۔۔

اچھا تو شگفتہ کو آپ روک کے گئیں ہیں جب ہی وہ یہاں نظر آ رہی ہیں آج ۔۔;) ویسے باجو آپ کو یقین ہے کہ منڈے تک کھانا کھا چکی ہونگی آپ ۔۔:tounge: :grin:
 
سارہ خان

محفلین
1۔میرا شگفتہ جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)۔

میں نے جب محفل جوائن کی تھی تو شگفتہ کو اکثر لوگوں کو باس صاحبہ کہتے دیکھا تو ان کا پہلا تاثر کسی با رعب سی خاتوں کا پڑا تھا ۔۔ لیکن پھر کچھ ہی دن میں جب ان کی شگفتہ شگفتہ پوسٹس نظر سے گزریں تو یہ اندازہ ہوا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے ۔۔

2۔پہلی دفعہ شگفتہ جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

پہلی دفعہ شگفتہ سے تفصیلی بات میری محفل پر نہیں بلکہ فون پر ہوئی تھی ۔۔ خوبصورت آواز اور دھیمے انداز میں بات کرتی ہوئی شگفتہ مجھے بہت اچھی لگی تھیں۔۔

3۔شگفتہ جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت

دھیما انداز اور شگفتہ سی مسکراہٹ ۔۔

4۔شگفتہ جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

خوب محنت کرو لائبریری کے لئے ۔۔( جب عمل کر لوں تو بات ہے ۔۔;) )
پڑھو گے لکھوگے بنو گے نواب
کھیلو گے کودوگے بنو گے خراب ۔۔:grin:

اور
گفتگو میٹھی کرو سب سے جھک کے ملو
ہر شخص کے واسطے دلربا ہو جاؤگے ۔۔۔:)

5۔ شگفتہ کو میرا کوئی پیغام یا سوال ،مشورہ،رائے

شگفتہ آپ اداسی اور مایوسی کی باتیں کرتی بالکل اچھی نہیں لگتیں ۔۔ اس لئے بس خوش رہا کریں اور ہنستی مسکراتی رہا کریں ۔۔:)

ا
 
شمشاد

لائبریرین
1۔میرا شگفتہ جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

میں جب محفل میں آیا تھا تو چند دنوں کے بعد ایک دھاگہ کھولا تھا کہ " شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں اور شروعات کی تھی علامہ اقبال کے کلام سے۔ اس پر شگفتہ بہن نے میری کلاس لے لی، بس وہ دن اور آج کا دن مجھ ان پڑھ پر ان کے علم کی ایسی دھاک بیٹھی کہ آج تک ویسی ہی بیٹھی ہوئی ہے۔ بلکہ کچھ مزید بڑھ گئی ہے کہ اس دوران ان کو علمی میدان میں ایک گولڈ میڈل بھی ملا تو ظاہر ہے رعب شُعب اور بڑھ گیا۔

2۔پہلی دفعہ شگفتہ جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

پہلی بات چیت اور دھاگے کا ربط اوپر دے دیا ہے۔

3۔شگفتہ جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

بہت اچھی رکن ہیں۔ بہت خیال رکھنے والی ہیں۔ کئی دفعہ فون پر بات ہو چکی ہے، بہت ہی دھیمے لہجے میں بات کرتی ہیں۔ توجہ سے بات سنتی ہیں اور بڑے اطمینان سے جواب دیتی ہیں۔ اور بقول ظفری کے " ادبی اور علمی کاوشوں میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں ۔ بہت کم دوسرے زمروں میں آتی ہیں ۔ حد ادب اور گفتگو میں مروت رکھنے والی خاتون ہیں "۔

4۔شگفتہ جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا۔

انہی سے تو سیکھا ہوا ہے کہ سب کا خیال رکھنا چاہیے۔

5۔ شگفتہ کو میرا کوئی پیغام یا سوال ،مشورہ،رائے

رائے تو میں ان کو کیا دوں گا، پوچھنا ضرور ہے کہ محفل کو اتنا کم وقت کیوں دیتی ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
آپ سب حضرات شگفتہ کو خاتون خاتون کہ رہے ہیں اگر کہیں ناراض ہو گئیں تو :grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے بھی سیدہ شگفتہ بہن شروع شروع میں سخت گیر لگی تھیں لیکن اب بخوبی جانتا ہوں کہ اردو اور اردو کی نیٹ پر ترویج اور خصوصاً محفل کی لائبریری کیلیئے آپ کی خدمات کسی بھی قسم کی تحسین سے بالاتر ہیں۔ میرا ذاتی سا خیال ہے کہ ہر وہ شخص جسے کتابوں سے محبت ہے، چاہے وہ پتھر کا ہی کیوں نہ نظر آتا ہو، سخت دل کا ہو ہی نہیں سکتا اور یہ بات سیدہ کی شخصیت کیلیئے بھی بالکل بجا ہے۔

مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں جب نیا نیا محفل پر آیا تھا تو "غالبیات" میں غالب کے فارسی کلام اور انکے منظوم تراجم کے سلسلے میں کام کر رہا تھا اور وہیں آپ نے مجھے لائبریری میں خوش آمدید کہا اور "ای بکس" کی راہ بھی دکھائی۔

انکی محتاط روی اور "پرفیکشن" کی عادات مجھے بہت پسند ہیں۔

اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ انکے ارادوں میں انہیں کامیاب کریں۔
 
تیشہ

محفلین
اچھا تو شگفتہ کو آپ روک کے گئیں ہیں جب ہی وہ یہاں نظر آ رہی ہیں آج ۔۔;) ویسے باجو آپ کو یقین ہے کہ منڈے تک کھانا کھا چکی ہونگی آپ ۔۔:tounge: :grin:

:lol::lol:

میں نے شرارت سے بریک لی تھی یہ کہتے ہوئے کہ ابھی آئی بس ایک منٹ ،
شگفتہ نے بھی شروع شروع میں ایسے وقفے لے کر بہت ستایا تھا مجھے م س ن پر کہ بوچھی آپ جائیے گا مت بس میں ابھی آئی ایک منٹ :lol: اور وہ ایک منٹ پھر نہ آتا تھا کہ شگفتہ کا نیٹ ڈی سی ہوجاتا تھا یا انکی تھرٹی ٹو (بتی) بند ،، ۔ ،
اور ہم سارے انتظار میں سوکھتے رہ جاتے تھے سارہ ،، ،
:lol: سو مجھے تھوڑی شرارت سوجھی تھی تو لکھ گئی ،
اب آگئی ہوں تو کچھ وقت تو لگاؤں گی نا لکھنے میں کہ اتنی اچھی ، اتنی پیاری سہیلی ہے میری شگفتہ ،، تو کچھ آرام سے ،،لمبا سا ہی لکھوں گی نا ، ،
 
محسن حجازی

محفلین
میں نے بھی کئی جگہ لمبا لمبا لکھنے کے چکر میں کام کل پر ڈالا اور ماشا اللہ پھر نوبت ہی نہیں آئی۔ مثال کے طور پر شمشاد بھائی کا دھاگہ، الف عین انکل کا دھاگہ، م م مغل صاحب کا شاعری کی بابت سوال وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
ابھی لکھ جاتیں تو اچھا تھا۔
ویسے شگفتہ آپی کے لیے ہم بھی سوچ رہے ہیں کہ کچھ لمبا سا لکھیں۔:grin:
 
Top