مہمان اس ہفتے کی مہمان "سیدہ شگفتہ"

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:lol::lol:

میں نے شرارت سے بریک لی تھی یہ کہتے ہوئے کہ ابھی آئی بس ایک منٹ ،
شگفتہ نے بھی شروع شروع میں ایسے وقفے لے کر بہت ستایا تھا مجھے م س ن پر کہ بوچھی آپ جائیے گا مت بس میں ابھی آئی ایک منٹ :lol: اور وہ ایک منٹ پھر نہ آتا تھا کہ شگفتہ کا نیٹ ڈی سی ہوجاتا تھا یا انکی تھرٹی ٹو (بتی) بند ،، ۔ ،
اور ہم سارے انتظار میں سوکھتے رہ جاتے تھے سارہ ،، ،
:lol: سو مجھے تھوڑی شرارت سوجھی تھی تو لکھ گئی ،
اب آگئی ہوں تو کچھ وقت تو لگاؤں گی نا لکھنے میں کہ اتنی اچھی ، اتنی پیاری سہیلی ہے میری شگفتہ ،، تو کچھ آرام سے ،،لمبا سا ہی لکھوں گی نا ، ،

:)
:grin: :grin:
:):) :grin: :grin::):)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نے بھی کئی جگہ لمبا لمبا لکھنے کے چکر میں کام کل پر ڈالا اور ماشا اللہ پھر نوبت ہی نہیں آئی۔ مثال کے طور پر شمشاد بھائی کا دھاگہ، الف عین انکل کا دھاگہ، م م مغل صاحب کا شاعری کی بابت سوال وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
ابھی لکھ جاتیں تو اچھا تھا۔
ویسے شگفتہ آپی کے لیے ہم بھی سوچ رہے ہیں کہ کچھ لمبا سا لکھیں۔:grin:

:)
:):)
:)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

ڈراؤنے ۔ ۔ ۔ نہیں نہیں ۔ ۔ ۔ :) میں بر وقت رپلائی نہیں کرپاتی ناں ، اس وجہ سے سب مجھ سے تنگ ہوتے ہیں !

ویسے جن اراکین کو دیکھا ہے تصویر یعنی ، تو ڈراونا تو کوئی بھی نہیں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وقت آگیا ایک بار پھر ایک نئے مہمان کا اور اس دفعہ سوچا کہ کچھ موقعہ خواتین کو بھی دیا جائے :)

اس بار ہم سب جس محترم ہستی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ان کے بارے میں کیا کہوں کہ وہ صرف کتابوں کو ہی نہیں بلکہ انسانوں کو بھی بہت عزیز رکھتی ہیں ۔ یوں تو یہ مہمان شخصیت زیادہ بولتی نہیں ہیں بس ہر بات کا جواب مسکراہٹ سے دیتی ہیں بقول شاعر

اس دلنشین ادا کا مطلب کبھی نہ سمجھے
جب ہم نے کچھ کہا ! ! وہ مسکرا دیے

پر امید ہے کہ یہاں وہ ضرور بولیں گی ۔ ہے نا شگفتہ :confused:


اس ہفتے کی مہمان ہیں

977h_28.gif
سیدہ شگفتہ
977h_28.gif



1۔میرا شگفتہ جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ شگفتہ جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3۔شگفتہ جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔شگفتہ جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

5۔ شگفتہ کو میرا کوئی پیغام یا سوال ،مشورہ،رائے



مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دیں ورنہ جیسے وہ مناسب سمجھیں

چلیں اب ہم سب جوابات یا اپنی رائے کا اطہار کرتے ہیں۔ میں بھی ابھی حاضر ہوتی ہوں اور جوابات دیتی ہوں اگلی پوسٹ میں :)



تعبیر، یہاں تو بولنا پڑے گا ، ویسے ہی آپ نے میرا بولنا چھ چھ ماہ کا بنا دیا ہے :)
 

ایم اے راجا

محفلین
شگفتہ صاحبہ سے زیادہ جان پہچان تو نہیں کہ کچھ زیادہ لکھوں، بس اتنا کہوں گا کہ انکی ہر تحریر اور کام نہایت شگفتہ ہے۔
 

تیشہ

محفلین
:)

بوچھی ، کیا کچھ انصاف کیا اب تک کھانے سے :)




شگفتہ منڈے :confused: آج تو ونیسڈے ہے بہت کچھ کھا پی کر ہضم بھی کرچکی ہوں :grin:
ابھی کچھ نمکین کھانے کا سوچ رہی ہوں ،،، شاید سموسے فرائی کروں یا پھر فنگر فش چپس ،،
01hmm.gif
ویسے سچی بات ہے میں بہت کھانے لگی ھوں آجکل ،
ہر آدھے گھنٹے بعد کچھ کھانے کو لاتی ہوں ،، ۔۔
:grin: منہ بکری کی طرح چلتا ہی رہتا ہے ۔ ۔
 

تیشہ

محفلین
وقت آگیا ایک بار پھر ایک نئے مہمان کا اور اس دفعہ سوچا کہ کچھ موقعہ خواتین کو بھی دیا جائے :)

اس بار ہم سب جس محترم ہستی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ان کے بارے میں کیا کہوں کہ وہ صرف کتابوں کو ہی نہیں بلکہ انسانوں کو بھی بہت عزیز رکھتی ہیں ۔ یوں تو یہ مہمان شخصیت زیادہ بولتی نہیں ہیں بس ہر بات کا جواب مسکراہٹ سے دیتی ہیں بقول شاعر

اس دلنشین ادا کا مطلب کبھی نہ سمجھے
جب ہم نے کچھ کہا ! ! وہ مسکرا دیے

پر امید ہے کہ یہاں وہ ضرور بولیں گی ۔ ہے نا شگفتہ :confused:


اس ہفتے کی مہمان ہیں

977H_28.gif
سیدہ شگفتہ
977H_28.gif



1۔میرا شگفتہ جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ شگفتہ جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3۔شگفتہ جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔شگفتہ جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

5۔ شگفتہ کو میرا کوئی پیغام یا سوال ،مشورہ،رائے



مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دیں ورنہ جیسے وہ مناسب سمجھیں

چلیں اب ہم سب جوابات یا اپنی رائے کا اطہار کرتے ہیں۔ میں بھی ابھی حاضر ہوتی ہوں اور جوابات دیتی ہوں اگلی پوسٹ میں :)



(شمشاد جی / ماوراء مجھ سے کافی کچھ یہاں نہیں ہو پا رہا۔ جیسے مجھ سے شگفتہ کا نام سینٹر میں نہیں ہو پا رہا :( وہ ٹھیک کر دیں) )[/QUOTE]





جی تعبیر ، ،

شگفتہ میری بہت بہت اچھی ، بہت پیاری سہیلی ہیں ۔ ۔۔
care2.gif
میرا تاثر ۔ ۔ :confused: میں دوستی ہی ان لوگوں سے کرتی ہوں جنکے لئے میرا تاثر بہت اچھا ، خوب ہو ، ۔۔ :cool: لہذا جسکو میں پسند کرتی ہوں انکی طرف میں اپنا ہاتھ بڑھاتی ہوں ، ۔۔ اور ظاہر ہے ایسے ویسوں کو میں گھاس نہیں ڈالا کرتی سو ، میری دوستیاں میرے ہی جیسے کے ساتھ ہوتیں ہیں جن میں سے شگفتہ شامل ہیں ۔ ۔۔
پہلی دفعہ مجھے ٹھیک سے یاد نہیں مگر میں نے خود ہی باتچیت میں پہل کی شگفتہ سے کہ مجھے بہت بہت
پسند ہیں ۔ ۔۔
شگفتہ کی عادت ۔ ۔۔۔ ساری ہی عادتیں بہت اچھی ہیں مگر انکے ( نیٹ ) کی عادت بہت خراب رہی ہے کہ بیچ بات چیت کے بار بار ڈی/ سی ہونا :(


care2.gif
 

گرو جی

محفلین
میں تو ان خاتون کے متعلق اتنا نیہں جانتا مگر ہیں استاد ٹائپ کی چیز
اتنی غلطیاں اگر میری ٹیچر نکالتی تو شاید کسی اچہی جگہ پر پوتا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
1۔میرا شگفتہ جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)۔

2۔پہلی دفعہ شگفتہ جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3۔شگفتہ جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔شگفتہ جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

5۔ شگفتہ کو میرا کوئی پیغام یا سوال ،مشورہ،رائے

السلام علیکم تعبیر!!!
اچھے لوگوں کے بارے میں کچھ لکھنا ہو تو کتنا مشکل لگتا ہے ناں۔۔۔۔ سمجھ نہیں آتی کیا کہا جائے اور کیا نہیں۔ :)
شگفتہ سے میری بات شاید تب ہی ہوئی تھی جب میں محفل پر آئی تھی لیکن میں غائبانہ طور پر انہیں جانتی تھی کیونکہ جب شازیہ جی (بوچھی) نے مجھے محفل کے بارے میں بتایا تو جن لوگوں کا ذکر کیا ان میں سرِفہرست شگفتہ کا نام تھا ۔۔۔ پھر پہلی بار براہِ راست بات بھی بوچھی کے توسط سے ہی ہوئی۔۔۔
کہتے ہیں کہ پہلا تاثر ہی آخری ہوتا ہے جبکہ میرا مشاہدہ ہے کہ پہلا تاثر ہمیشہ (ہمیشہ نہیں تو اکثر) تبدیل ہو جاتا ہے۔۔۔لیکن شگفتہ کے بارے میں جو میرا پہلا تاثر ایک نرم، دھیمے اور بہت پیارے مزاج کی شخصیت کا تھا۔۔۔ آج بھی ویسا ہی ہے۔۔۔
پسندیدہ عادات کی بات تب ہو جب کوئی ناپسندیدہ عادت بھی ہو۔۔ جتنا میں انہیں کو جانتی ہوں۔۔۔مجھے ان کی ساری باتیں اچھی لگتی ہیں۔۔۔ خصوصاً کام سے لگن، سب کا خیال رکھنا اور اچھا سینس آف ہیومر :)
مجھے شگفتہ کا 'اپنی دُھن میں چلتے رہنا' اچھا لگتا ہے اور شاید یہی ایک سبق بھی ہے میرے لیے۔
شگفتہ! آپ کے لیے بہت ساری دعائیں۔۔۔۔ جن کے بارے میں آپ کو زیادہ نہیں بتانا کہ میرا اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے۔
سوال تو نہیں ایک مشورہ ہے :ڈ ۔۔۔۔ 'شگفتہ! پلیز جب کام شروع کرتی ہیں تو کھانے کا وقفہ نہ بُھولا کریں اور کام کرتے ہوئے تھوڑی بریک بھی لے لیا کریں۔' :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
شگفتہ صاحبہ کے بارے میں کیاکہا جائے- شگفتہ صاحبہ واقعی بہت شگفتہ شخصیت کی مالک ہیں‌- بہت اچھے دل کی اور بہت خیال رکھنے والی ہیں- ادبی ذوق بھی بہت اچھا ہے لیکن ادبی پوسٹ میں کم ہی دیکھی جاتی ہیں - میرا پہلے خیال تھا کہ شگفتہ صاحبہ کا ادبی ذوق کچھ زیادہ اچھا نہیں‌ہوگا لیکن پھر میرے خیالات بدل گئے - ان کا لائبریری کے لئے کئے جانے والا کام بہت ہی قابلِ تحسین ہے - امید ہے وہ یونہی لائبریری کی تزئین و آرائش کرتی رہیں گی - اسکی مشاطگی سیدہ شگفتہ جیسی ہی کوئی شخصیت کر سکتی ہے -
 

چاند بابو

محفلین
جی تو میں بھی شگفتہ جی کے بارے میں کچھ کہنے جسارت کرتا ہوں۔
1۔معزرت کے ساتھ کہوں گا کہ پہلے پہل جب میں نے محفل پر شگفتہ باجی کو دیکھا تو سمجھا جیسے دوسرے فورمز پر عام سی کھلنڈری اور غیر سنجیدہ سی کوئی لڑکی ہو گی۔ لیکن شاید دو یا تین دن بعد ہی یہ تاثر یکسر تبدیل ہو گیا کیونکہ میں نے ان کی تحاریر دیکھیں جہاں ایک سنجیدگی کے ساتھ ساتھ متانت کا رعب بھی تھا تو ذہانت کی واضح جھلک بھی۔

2۔پہلی دفعہ شگفتہ جی سے جان پہچان/بات چیت میرے اپنے تعارف کے تھریڈ میں ہوئی جہاں انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا۔

3۔شگفتہ جی کی جو عادت مجھے سب سے زیادہ پسند ہے وہ ہے اردو کے لئے ان کا جذبہ اور کام اس کے بعد ان کی متانت اور سنجیدہ پن ہی پسند ہے۔

4۔شگفتہ جی سے میں نے ابتک یہ سیکھا کہ انسان اپنے عمل سے اپنا آپ منواتا ہے ۔جیسا کہ میں اور میرے سمیت تمام ارکان ان کو مان چکے ہیں۔

5۔ شگفتہ جی کو میں پیغام دینا چاہوں گا کہ یہ جو فروغِ اردو کے لئے انہوں نے اپنے ذمے اتنا بڑا کام لے رکھا ہے اس کی چمک رہتی دنیا تک ان کا نام منور کرتی رہے گی۔ میں شگفتہ باجی کو سلام کرتا ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
تعبیر، یہاں تو بولنا پڑے گا ، ویسے ہی آپ نے میرا بولنا چھ چھ ماہ کا بنا دیا ہے :)

شگفتہ اب یہ کیسے پتہ لگے کہ یہ کونسے والے چھ ماہ ہیں :confused:

اب آپ آئیں اور جوابات دیں

سعود اگر آپ نے ابھی تک جواب نہیں دیے تو پلیز اس صفحے پر دینا کہ بار بار کون پہلے صفحے پر جائے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

تعبیر ، بولنے والے چھ ماہ سمجھیں :) خاموشی کے چھ ماہ ختم ہونے کو ہی ہیں ! شکر ہے مجھے اتنے بہت سارے دن فرصت کے ملنے والے ہیں ۔ یہ ہفتہ آخری ہفتہ تھا مصروفیت کا ، میں ایک ایک دن گِن کے گذار رہی ہوں اس ہفتہ تو :)
 
Top