مہمان اس ہفتے کی مہمان "جیہ"

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
اللہ تعالی جیہ بہنا اور ان کے اہل و عیال کو اپنی امان میں رکھے آمین ۔
اپنے ہی وطن میں بے وطنی کے احساس سے گزر رہے ہیں وادی سوات کے باسی ۔
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
میں کیا لکھوں کسی کے بارے جب جانتی ہی نہیں اور ایسی لڑیاں یہاں‌ہر ہفتے بنتی ھیں ، :noxxx:

جیہ اس محفل کی ہردلعزیز رکن ہیں۔ چونکہ سوات کی رہنے والی ہیں اور گزشتہ چند مہینوں سے سوات کے حالات خراب ہیں تو گھر سے بے گھر ہوئی تھیں۔ امید تو ہے کہ اب واپس پہنچ چکی ہوں گی لیکن نیٹ کی سہولت ابھی نہیں ملی ہو گی۔

جب آئیں گی تو آپ جان جائیں گی۔
 

خوشی

محفلین
جی وہ تو ٹھیک ھے

اللہ تعالی جیہ کو اپنی حفاظت میں‌رکھے
میرا دل چاہ رہا تھا میں بھی کسی کے بارے لکھوں مگر میں جانتی ہی نہیں ان سب کو اس لئے پریشان ہو رہی تھی ہو سکتا ھے آئیندہ ہفتے کا مہمان کوئی ایساہو جس کے بارے میں بھی کچھ لکھ سکوں
 

نایاب

لائبریرین
جی وہ تو ٹھیک ھے

اللہ تعالی جیہ کو اپنی حفاظت میں‌رکھے
میرا دل چاہ رہا تھا میں بھی کسی کے بارے لکھوں مگر میں جانتی ہی نہیں ان سب کو اس لئے پریشان ہو رہی تھی ہو سکتا ھے آئیندہ ہفتے کا مہمان کوئی ایساہو جس کے بارے میں بھی کچھ لکھ سکوں

السلام علیکم
محترمہ خوشی جی
سدا خوش رہیں آمین
یہاں تحریر ہی جان پہچان کاذریعہ ہے ۔
جس کے بارے کچھ لکھنا ہو ۔
کہیں کسی پوسٹ میں اس کے نام پر کلک کریں ۔
اور کھلنے والی کھڑکی میں ان کے تحریر کردہ پیغامات اور موضوعات کو تلاش کریں ۔
اور ان کی تحریر سے جو بھی تصویر بنے اسے تحریر کر دیں ۔
جانتے پہچانتے تو عمریں بیت جاتی ہیں ۔
مگر
کب کون کسی کو جان سکا ۔ ؟
نایاب
 

خوشی

محفلین
نایاب جی جنہوں نے نہ جاننا ہو وہ ایسے بہانے تلاش لیتے ھیں مجھ سے کوئی 1 جملہ کہے تو میں اسے جان لیتی ہوں ویسے آپ کے مفت مشورے کا صدق دل سے شکریہ
 

نایاب

لائبریرین
نایاب جی جنہوں نے نہ جاننا ہو وہ ایسے بہانے تلاش لیتے ھیں مجھ سے کوئی 1 جملہ کہے تو میں اسے جان لیتی ہوں ویسے آپ کے مفت مشورے کا صدق دل سے شکریہ

السلام علیکم
محترمہ خوشی جی
جزاک اللہ
' لفظ باتیں کریں باتوں سے خوشبو آئے "
جب لفظ کا یہ کمال ہوتا ہے تو پھر
جملہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام


جیہ جی کی کوئی بات کریں نایاب جی

آپ پر سلامتی ہو
خوشی جی
جیہ بہنا غالب کی بھتیجی کا لقب رکھتی ہیں ۔
اور غالب " غالب " ہی ہوتا ہے ۔
سو چچا غالب کا ذکر خیر ہی درست ہے یہاں ۔
" نقش کو اس کے مصور پر بھی کیا کیا ناز ہیں
کھینچتا ہے جس قدر اتنا ہی کھینچتا جائے ئے
سایہ میرا مجھ سے مثلِ دود بھاگے ہے اسد
پاس مجھ آتش بجاں کے کس سے ٹھہرا جائے ئے "
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو واقعی بہت دن ہو گئے ہیں اس کی غیر حاضری کو۔

مجھے کچھ ایسا لگتا ہے کہ آپریشن سوات میں سلکی لا سلکی مواصلاتی نظام کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔
 

خوشی

محفلین
واااااااااااااااااو اتنی کتابیں ھیں کتابیں‌تو میرے پاس بھی ھیں مگر شاید 2 ہزار سے کم
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی بات ہے اگر آپ کے پاس اتنی کتابیں ہیں۔

کیا ان کی فہرست مل سکتی ہے؟
کن موضوعات پر ہیں؟
 

خوشی

محفلین
جیہ کے دھاگے میں ہی بتاؤں کیا ملی جلی کتابیں ھیں شاعری کی نثر کی اسلامی ، نفسیات کی پرانی کہاوتوں کی کچھ انگلش جرمن زبان کی کتابیں بھی ھیں پنجابی کی بھی
 
Top