مہمان اس ہفتے کی مہمان "جیہ"

ف۔قدوسی

محفلین
لگتا ہے اب بچے ہر کام میں پہل کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلے مجھے اپنی طرح لگی تھی مگر اب لگتا ہے کہ جیہ غصہ والی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
"کون ہے جو محفل میں آیا" دھاگے میں ملاقات ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ جیہ نے لکھا تھا کہ "فاطمہ کھانے سے فارغ ہوگئ" (شاید ایسا ہی لکھا تھا) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
کیا کہوں؟؟؟؟؟؟؟‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
غالب کے اشعار :grin: (مذاق) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
"جیہ اب گبین کی تصویریں لگا لیں" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت انتظار کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں تو بس ہو جائیے شروع )
ہاں جی پوچھنا چاہتی ہوں پر پوچھنے کی ہمت نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

تعبیر

محفلین
میری رائے محفوظ بھی ہے اور ملفوف بھی ۔ سو ’’ دیکھا جائے گا ‘‘

یہ دھمکی ہے یا رائے :eek: ویسے ملفوف کا کیا مطلب ہے :confused: :confused: :confused:


اس انٹرویو میں میزبان ایک ،مہمان بھی شاید ایک اور قبضہ گروپ کے اراکین زیادہ موجود ہیں۔ :)
ہاہاہا اس گروپ کے سرغنہ سعود ہیں۔ یہ رواج انہی کا نکالا ہوا ہے

مجھے تعبیر بہنا نے بتایا تھا کہ یہاں سننا ہے کہنا نہیں :(
ہاہاہا کس کی مجال کہ آپ کو کچھ سنائے۔ وہ تو میں نے ایسے ہی کہا تھا
آپ بولیں نا پلیز کہ ہم سب نے اپ کو کبھی بولتے نہیں دیکھا :)

پہلے میں نے سوچا تھا کہ میں یہاں آخر میں آکر لکھوں گا۔
لیکن لگتا ہے کہ سب ہی یہ سوچ کر بیٹھ گئے ہیں۔ کہ آخر میں لکھیں گے:rolleyes:

اس لیے میں ہی لکھتا ہوں۔
ویسے بھی میرا حق بنتا ہے کہ میں پہلے لکھوں:)

بالکل لگتا ہے کہ اب مہنگائی کی وجہ سے لوگ میزبانی سے گھبراتے ہیں :rolleyes:

آپکا حق کیوں اور کیسے :confused:
 

تعبیر

محفلین
جیہ جب جیا راؤ مہمان بنی تھیں تو وہاں جیا کو جیہ سمجھ کر کسی نے رپلائی کیا تھا وہ میں یہاں کوٹ کر رہی ہوں وہ آپ ضرور پڑھیے ۔ یہ رہا اسکا لنک

یہاںدیکھیں یہ رہا لنک

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)


دوست، ہمدرد، سب کوتکلیف کواپناسمجھنے والی ۔ اب بھی یہی تاثرہے۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
کچھ یادنہیں میرےخیال میں حدیث شریف کےتھریڈپران سےکچھ خیالات کاتبادلہ ہواتھا۔اچھی طرح یاد نہیں ہے۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ہرقسم کےسوال کاجواب بہت خوبصورتی سےدیتیں ہیں۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

محبت، دوستی ، پیار کرنادوسروں کی خدمت کاجذبہ


5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

اب سسٹرجیہ، آپ نےشادی کےبعدمحفل پرآناکم کردیاہےکیاوجہ ہےکیاہوامصروفیات زیادہ ہوگئیں ہیں کیا؟


6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو)

واقعی آپ کامشاہدہ واقعی بہت مضبوط ہےآپ آجکل کے حالات کےمتعلق بھی کچھ لکھیئےگاکہ جونفسانفسی کادورہےہرکوئی دوسرے کودیکھ کرراضی نہیں ہے۔


والسلام
جاویداقبال
 

محمد وارث

لائبریرین
جیہ کے بارے میں بہت کچھ اچھا اچھا لکھا جا سکتا ہے لیکن میں لکھوں گا نہیں کہ اسطرح ان کا دماغ جو پہلے ہی عرشِ معلی پر رہتا ہے کچھ اور نہ بلند ہو جائے :)

تفنن برطرف، سب سے پہلے تو میں جیہ کو اس بات کی مبارک باد بھی دینا چاہوں گا اور انکے حوصلے کی تعریف بھی کرونگا کہ وہ اپنی شادی خانہ آبادی کے بعد بھی محفل پر فعال ہیں وگرنہ عموماً یہی دیکھا گیا ہے کہ خواتین شادی کے بعد کمپیوٹر کی دنیا کو خیر باد کہہ دیتی ہیں۔

اور پھر یہ کہ، غالب نے کہا تھا

ع - خاک میں عشّاق کی غبار نہیں ہے

یعنی کہنے کا یہ مطلب ہے چونکہ جیہ غالب کی 'عاشق' ہیں اور یہ خاکسار خود ساختہ قتیلِ غالب سو ان سے ایک لگاؤ سا ہے اور ان کو محفل پر 'غالب غالب' کرتے دیکھ ہمیشہ بہت خوشی ہوتی ہے :)

جیہ سے پہلی دفعہ بات محفل پر میرے پہلے دن ہی ہو گئی تھی اور وجہ یہ ہے کہ خاکسار اس محفل پر 'قتیلِ غالب' کے نک سے آیا تھا اور ظاہر ہے جویریہ کا متوجہ ہونا لازم تھا گو اس قتیلِ غالب نے پہلے دن ایک لطیف چوٹ بھی دی کہ محب علوی نے اس خاکسار کو "غالب کا بھانجا" کہہ کر مخاطب کیا تھا لیکن میں یہاں یہ وضاحت ضرور کرنا چاہوں گا کہ اگر مجھے علم ہوتا کہ جیہ یہاں غالب کی بھتیجی مشہور ہیں تو کبھی قتیلِ غالب نک رکھنے کی جسارت نہ کرتا کہ ان کے سامنے غالب کا نام لینا گویا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے!

جیہ کے متعلق میرا پہلا تاثر ایک شوخ، بذلہ سنج، حاضر جواب اور با مطالعہ قسم کی شخصیت کا تھا اور آج بھی یہی ہے، ماشاءاللہ۔

انکی اردو اور اسکی ترویج سے محبت بھی قابلِ تعریف ہے! اور اردو لائبریری پراجیکٹس کیلیے ان کا کام قابلِ ستائش۔

آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں دین و دنیا کی ساری خوشیاں عطا فرمائیں، کچھ عرصہ قبل جیہ نے پے در پے کئی جانکاہ حادثے برداشت کیے ہیں، اللہ تعالیٰ اس کیلیے ان کو اجر دیں۔ اور یہ کہ اللہ تعالیٰ ان کے صاحبزادے کو اپنے والد صاحب سی قابلیت اور ذہانت اور اپنی والدہ سا مطالعہ اور فراست عطا فرمائیں، آمین!

ع - اور درویش کی صدا کیا ہے
 

مغزل

محفلین
حاضر ہوں پھر سے ایک عدد نئی مہمان شخصیت کے ساتھ۔

ہماری یہ مہمان شخصیت کافی جانے پہچانی شخصیت ہیں خاص کر لائبریری کے حوالے سے اور غالب کے حوالے سے بھی کہ انہیں غالب کی بھتیجی بھی کہا جاتا ہے۔ بلکہ یوں کہ لیں خود بھی چلتی پھرتی دیوان غالب ہیں۔ ان سے اگر کوئی بھی کام کروانا ہو تو بس غالب کا نام لے لیں کام فوراً ہو جائے گا :grin:
غالب اگر زندہ ہوتے تو دیوان غالب کانام بدل کر دیوانی غالب رکھ لیتے۔
الفاظ ان کے منہ سے موتیوں کی طرح ہی نہیں بلکہ شعروں کی طرح نکلتے ہیں ۔ ہر بات اور موقعے کی مناسبت سے ان کے پاس ایک سے بڑھکر ایک شعر ہے۔لائبریری کی حوالے سے انکی کافی گراں قدر خدمات ہیں۔پہلے محفل میں کافی ایکٹو تھیں ہر وقت کچھ نا کچھ پوسٹ کرتی رہتی تھیں پر اب زیادہ تر الف بے پے کی دھاگے میں پائی جاتی ہیں ۔ جی تو اس ہفتے کی مہمان ہیں ۔





977h_28.gif
جیہ
977h_28.gif



آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے خیالات و تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا، انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)




1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی


3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)


4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں تو بس ہو جائیے شروع )


شکریہ تعبیر ، میں فرصت سے کچھ کہوں گا۔ انشا اللہ
 

تعبیر

محفلین
شکریہ تعبیر ، میں فرصت سے کچھ کہوں گا۔ انشا اللہ


کوئی بات نہیں جب اپ کی باری ائے گی نا تو تب ہم بھی ایسا ہی کرنگے

آپ کو پتہ ہے نا جب میری کسی بات/سوال کا کوئی جواب نہین دیتا تو مجھے غصہ آجاتا ہے :mad: میں نے پیچھے ایک لفظ کا مطلب پوچھا تھا غالباً :(
 

تعبیر

محفلین
سوری جیہ میں کافی لیٹ ہو گئی ہوں اس دفعہ جواب دینے میں
امید ہے کہ آپ صرف شکریہ سے کام نہیں چلائیں گی بلکہ میری باتوں کا جواب بھی دینگی
ورنہ (کچھ نہیں) :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)


جیہ سے بات چیت اتنی ہوئی نہیں اس لیے کوئی تاثر نہیں بن سکا لیکن ایسا بھی نہیں کہ جیہ کسی کے لیے بھی انجان ہوں
جب میں یہاں نئی نئی آئی تھی تو تب آپ یہاں نہیں تھیں جیہ۔ لیکن یہاں آپ کا ذکر اتنا ہوتا تھا کہ ہم سب آپ سے واقف ہو گئے تھے اچھی طرح
اس کے علاوہ میں نے آپ کا انٹرویو بھی پڑھا تھا لیکن آپ انٹرویو سے مختلف لگتے ہیں

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

بات ہوئی بھی ہے اور نہیں بھی
پہلی بار بات آپکی واپسی والے تھریڈ میں ہوئی تھی غالباً

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

حاضر جوابی


4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

بات چیت ہو تو کچھ سیکھ سکتی ہوں نا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پہلے تو میرے سوال :)

1-پہلے آپ بہت ٹاپکس پوسٹ کرتی تھیں اور بہت ایکٹو بھی تھیں اب کیوں نہیں ہیں؟؟؟

2-آپ کے اوتار میں پہلے ایک تصویر تھی حجاب والی کیا وہ آپکی تصویر تھی؟؟؟

فرمائش۔ آپ نے گبین کی تصاویر یہاں کہیں پوسٹ کی ہیں مجھے وہ لنک مل سکتا ہے پلیز :)


مشورہ۔آپ بہت اچھے ٹاپکس پوسٹ کرتی تھیں اب پھر سے پوسٹ کرنا شروع کریں :)

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں تو بس ہو جائیے شروع )


میں نے شروع شروع میں آپ کے اور حجاب کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکس بہت شوق سے پڑھے ہیں اور وہ مجھے بہت پسند بھی آئے تھے پلیز اب دوبارہ کچھ پوسٹ کرنے کی کوشش کریں
پہلے آپ سب سے گھل مل جاتی تھیں اب آپ اتنی خاموش اور الگ الگ کیوں رہتی ہیں:confused:

آپ کا بہت بہت شکریہ کہ میری درخواست پر آپ مہمان بنیں لیکن پھر بھی آپ کی خاموشی نہیں ٹوٹی
 

شمشاد

لائبریرین
ارے تعبیر بی بی آپ کو ابھی تک اندازہ نہیں ہوا کہ جس جس رکن کی اردو محفل میں رہتے ہوئے شادی ہوئی وہ اپنے اپنے جیون ساتھی کو پیارے ہو گئے۔ جن میں قیصرانی، ثناء اللہ، محب، امن اور بھی بہت سارے اراکین شامل ہیں اور جیہ بھی انہی میں سے ایک ہے۔

اور یہ رہا تصاویر کا ربط، پیغام نمبر 99 سے دیکھنا شروع کر دیں۔
 

جیہ

لائبریرین
ریزرو!

یہ آپ اتنے ریزرو کب سے رہنے لگے ہیں؟:)
:grin:

میری رائے محفوظ بھی ہے اور ملفوف بھی ۔ سو ’’ دیکھا جائے گا ‘‘
دیکھ لیا سب نے۔۔۔۔۔۔

میرا خیال ہے کہ میں بھی پھر پلاٹ بُک کروا ہی لوں۔

ویسے جیہ اردو محفل کی مشہور و معروف شخصیت ہیں۔

جیسا کہ تعبیر نے لکھا کہ غالب کی شیدائی ہیں، واقعی دیوان غالب زبانی یاد کر رکھا ہے۔

باقی بعد میں لکھتا ہوں۔ کیونکہ آجکل میری اس سے کُٹی ہے۔ اور میں نے آجکل اس کے لطیفوں پر ہنسنا بھی چھوڑ دیا ہے۔
شمشاد بھائی اتنی بے رخی۔۔۔ آپ کو تو پتا ہے میرا دل کتنا نازک ہے:(
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو پرانی بات ہے، اب کی تھوڑا ہی ہے۔
اب دیکھو ناں تم بھی تو میری بات نہیں مانتی ہو۔
 

جیہ

لائبریرین
سچ پوچھیں تو تعبیر آپ نے سب کچھ کہہ ڈالا

پہلا تاثر تو ذرا غصے والی خاتون کا تھا ، مگر اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا بات ہے ام گبین کی !

یاد نہیں کب اور کیسے ہوئی ، مگر اس قدر ضرور یاد ہے کہ کچھ اچھے ماحول میں نہیں ہوئی تھی


غالب کے اشعار اور محورات و ضرب المثال کا بروقت و درست استمعال


سادہ سے انداز میں اپنا موقف بیان کر دینا


سچ پوچھیں تو نبٹنے کی تو ایسے ہی دھمکی دے ڈالی اور اب سوجھ نہیں رہا نبٹا کیسے جائے :noxxx:


آپ غالب کے شعر سنا سنا کر لاجواب نہ کیا کریں ، جبکہ آپ کو پتہ بھی ہے کہ اس بات پر ہمارا لاجواب ہونا لازم ہے ۔۔
مجموعی طور پر بہترین شخصیت ہیں کہ جن سے گفتگو کرنے میں بہت مزا آتا ہے ۔۔۔ ہم چچا غالب کے کچھ خاص "فین" تو نہیں مگر آپ کے ہیں سسٹر ۔۔۔۔!
وسلام

طالوت بھائی شکریہ میرے بارے میں تاثرات دینے کا۔

میں اس بات پر حیران ہو رہی ہوں کہ میرے بارے میں غصے والی خاتون کا تاثر کیوں ابھرا ہے حالانکہ میں نے محفل پر ہمیشہ تحمل سے کام لیا ہے اگرچہ مجھے بارہا لوگوں سے شکایت بھی رہی۔

باقی آپ نے تعریف کی ہے تو میں کیا بولوں۔۔

البتہ آج سے غالب کے اشعار بند تاکہ میرا بھائی کبھی لا جواب نہ ہو یہ اور بات ہے کہ دوسرت معموں میں آپ واقعی لاجواب ہیں
 

جیہ

لائبریرین
میری تو کوئ براہ راست کوئ بات چیت نہیں ہے جیہ سے چلو اس بہانے ان کو جاننے کا بھی موقع مل جائے گا لیکن اب تک کی باتوں سے جا سمجھ پایا ہوں وہ یہی ہے کہ جیہ "غالب" کی بھتیجی ہیں باقی آپ لوگوں سے جان جاؤں‌گا !

مع السلام

شکریہ ذاکر

۔





977h_28.gif
جیہ
977h_28.gif
السلام علیکم بلا شبہ جیہ اردو محفل کی مشھور و معروف شخصیت ہیں اور میں ان سے اردو محفل پر رجسٹر ہونے سے پہلے واقف ہوں درج زیل میں ہم اپنی واقفیت کا راز اگلنے لگے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔

پہلے غالب کی بھتیجی اب بھی غالب کی بھتیجی





غالب کی بھتیجی




غالب کی بھتیجی

غالب کی بھتیجی


غالب کی بھتیجی
غصہ نہ کریں ہماری ناقص معلومات کا سہرا خود ہمارے ہی سر ہے اس میں غالب کی بھتیجی کا کوئی قصور نہیں
:grin:
شکریہ آبی ٹو کول

میں بھی ابھی سے ایک پلاٹ پر قبضہ کرلوں ۔:grin:

آپ کا تعلق قبضہ گروپ سے تو نہیں؟ زین
 

جیہ

لائبریرین
جیہ سے پہلی بار بات چیت اسُ تھریڈ سے شروع ہوئی تھی جہاں پے میں سبکے لئے گفٹ بھیج رہی تھی عید کے تحائف ۔ میرے خیال میں ، میں نے جیہ سے ایڈریس مانگا تھا ذ پ میں ، اور تب میں نے انکو بھی چآکلیٹس ، پرس ، اور فوٹو فریم بیھجا تھا خوبصورت سا ، ہے ناں جیہ ۔؟ یا صرف چاکلیٹس ہی تھیں مجھے اب ٹھیک سے یاد نہیں ، نہیں ۔۔ میں نے سب لڑکیوں کو ایک سے ہی تحائف بیجھے تھے ۔ تو یہی گفٹس ہیں ۔۔۔ :chatterbox:
تب جیہ سے صرف دو ، یا تین بار میری بات ہوئی ہوگی ۔ اور اسکے بعد جیہ سے بہت کم بات ہوئی ، کبھی کبھار کسی تھریڈ میں ،
اسلئے اتنا زیادہ نہیں جان سکی جیہ کو ، جتنا دوسری تمام سہیلیوں کو ،۔۔ مگر شی از نائس لیڈی ۔۔ ۔ ۔
بس اتنی ہی واقف ہوں میں ، اس سے زیادہ کیا لکھوں ۔۔
:idontknow:

شکریہ باجو ۔

باجو اس محفل کی ان اراکین میں سے ہیں جن کا میں دل سے احترام کرتی ہوں ۔ باجو میں خاص بات یہ ہے کہ ان میں منافقت نہیں جو دل میں ہے وہی زبان پر۔ باجو آپ کے گفٹ اب تک میں سنبھال کر رکھے ہیں سوائے چاکلیٹ کے کہ وہ کب کی ہضم کر چکی ہوں:)
 

جیہ

لائبریرین
خدا کرے ترے گھر پر خدا کی رحمت ہو
وہ سایہ ظلم و جفا کا بھی دور ہوجائے

شکریہ فیصل

ایک سلجھی ہوئی ایسی خاتون جنہیں ادب سے گہرا شغف ہو اور غالب کے کلام سے عشق ۔۔۔ اب کافی تبدیل
ہے ۔۔ اب تو یہ غالب کی بھتیجی ہوگئی ہیں

میں سمجھی آپ نے الجھی ہوئی خاتون لکھا ہے:)۔۔۔ تبدیل ہوئی ہوں؟ جی ہاں اب ماں بن گئی ہوں
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

مجھے نہیں یاد کہ میری کبھی ان سے براہ راست گفتگو ہوئی ہو البتہ اشعار کے کسی دھاگے پر انہیں دیکھا اور نوٹ کیا

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

اشعار درست لکھتی ہیں

صرف غالب کے ۔۔۔۔
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

ادب کو سمجھنے کے لیئے شعور کی ضرورت ہوتی ہے اور شعور کسی علاقے کی میراث نہیں ہے
بہت اچھی بات کی آپ نے۔۔۔ مگر شعور ۔۔۔ مجھ میں شعور کہاں؟
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

اللہ آپ پر آسانیاں فرمائے
شکریہ فیصل تشکر بیسیار
 

جیہ

لائبریرین
ویسے میں اس ہفتے کی مہمان شخصیت کے بارے میں صرف یہ جانتا ہوں کہ ہردلعزیز شخصیت ہیں اور محفل میں کئی ناموں سے پکاری جاتی ہیں مثلاً جیہ ، جوجو، جویریہ اور گبین کی ماما کے علاوہ بھی شاید کچھ ہوں جو مجھے پتہ نہیں۔

شکریہ صابر صآحب
 

جیہ

لائبریرین
میرے لیے تو پھر بہت اچھا موقع ہے۔ دھمکی ملنے کا بھی کوئی ڈر نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جیہ اردو محفل کی بہت اچھی رکن ہے۔

لائیبریری کے حوالے سے اس کی خدمات گراں بہہ ہیں۔

اکیلے ہی اکیلے پورا دیوان غالب ٹائپ کر کے اردو محفل کی زینت بنایا۔

لائیبریری کے لیے جو بھی مواد یونیکوڈ میں ٹائپ ہوا اس کا بیشتر حصہ پروف ریڈ کیا۔

حس مزاح اس کی بہت سلجھی ہوئی ہے۔ (بس کبھی کبھی دھمکیوں پر اتر آتی ہے، شاید سوات میں رہنے کی وجہ سے طالبان کا اثر ہے۔)

جب سے اُم گبین بنی ہے، اس کی حاضری خاصی کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کم از کم میں تو گبین کو اپنا حریف سمجھتا ہوں۔

اس کا ذاتی کتب خانہ بھی ہے جس میں کتابوں کی تعداد ڈھائی ہزار تو ہو گی۔ (اب اللہ جانے خود سے کتنی خرید کی ہوئی ہیں اور کتنی مستعار لے کر واپس ہی نہیں کیں)

فی الحال اتنا ہی۔ باقی اگلی قسط میں۔

شمشاد بھائی کے بارے میں، میں کیا کہوں ؟ شمشاد بھائی اگر نہیں محفل پر نہ ہوتے تو شاید میں بھی نہ آتی
شمشاد بھائی صرف 3 کتابیں چوری کے ہیں ۔۔ باقی سب محنت کی کمائی یعنی بابا کے جیب سے اڑائے گئے پیسوں سے خریدی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ باجو ۔

باجو اس محفل کی ان اراکین میں سے ہیں جن کا میں دل سے احترام کرتی ہوں ۔ باجو میں خاص بات یہ ہے کہ ان میں منافقت نہیں جو دل میں ہے وہی زبان پر۔ باجو آپ کے گفٹ اب تک میں سنبھال کر رکھے ہیں سوائے چاکلیٹ کے کہ وہ کب کی ہضم کر چکی ہوں:)

چاکلیٹ کھا لیے ہیں تو ان کے ریپر تو سنبھال کر رکھنے تھے ناں۔
 
Top