مہمان اس ہفتے کی مہمان "جیا راؤ"

تعبیر

محفلین
یہ بھی خوب کہی یہان ع

کیا مجھے بھی تو بتائے


السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
والسلام
جاویداقبال

وعلیکم السلام
شکریہ جناب اچھا لگا آپ کو یہاں دیکھ کر
شروع تک تو مجھے سب صحیح ہی لگ رہا تھا جیا کے بارے میں پھر جیہ اور شادی کا پڑھ کر لگا کہ آپ غلط سمجھ گئے لگتا ہے کہ جبکہ اس جیا میں بھی یہی خصوصیات ہیں بس اسکی شادی نہیں ہوئی بس یہی ایک فرق ہے





ارے ارےےےے۔۔۔ یہ ہم تو ہر گز نہیں ہو سکتے۔۔۔۔ :eek::eek:
یہ یقیناً گوہرِ نایاب (جیہ جی) کے لئے لکھا گیا ہے۔۔۔۔۔
شادی وادی کی بات نہ ہو رہی ہوتی تو خصوصیات کو ہم ٹھونک بجا کر کہیں نہ کہیں 'فٹ' کر ہی لیتے۔۔۔۔ :blush::grin::grin:

خیر جی۔۔ مذاق بر طرف۔۔۔۔ کہاں جیہ جی۔۔۔ کہاں ہم۔۔۔۔:blush: :hatoff::hatoff:


:laugh: :laugh: :laugh:

میں بھی حیران رہ گئی کہ اچانک آخر میں چینل کیسے تبدیل ہو گیا


میں‌بھی یہی سوچ رہا تھا۔ اچھا ہوا آپ نے بتادیا ۔
ورنہ ہم تو ساجد اقبال بھائی اور تعبیر بہن کے تاثرات کا موازانہ کرکے پریشان سے ہوگئے تھے
:grin:

وہ کیسے جبکہ مجھے لگا کہ دونوں ایک جیسے ہیں بس اقبال جی ا اور ہ کا دھوکہ کھا گئے بس
باقی عادات تو ایک جیسی ہی ہیں دونوں میں

تعبیر جی۔۔۔ آپ نے بہت جلدی کی ہمیں مہمان بنانے میں۔۔۔۔ :):)
پھر جو شروع میں آپ نے ہمارے بارے میں لکھ ڈالا اس پر ہمیں یقین نہیں آرہا تو کسی اور کو کیا آئے گا۔۔۔ :grin::grin:

بہرحال بہت شکریہ آپ کی ڈھیر ساری محبتوں کا۔۔۔۔۔۔ :):)

:laugh:
آپ کی دلچسپ باتیں پڑھ پڑھ کر تو میری ہنسی ہی نہیں رک رہی
محبت کا جواب تو محبت سے ہی دیا جا سکتا ہے نا اور شکریہ کی اصل حقدار میں نہیں بلکہ آپ ہیں
جلدی کہاں بلکہ میں شرمندہ ہوں کہ اجازت بہت پہلے لی تھی اور باری اب آئی ہے

میں باقی کے جوابات بعد میں دونگی

ابھی کے لیے ڈھیر سارا شکریہ

اتنی جلدی جواب دینے اور مہمان بننے کے لیے ایک پھر ڈھیر سارا شکریہ
 

فہیم

لائبریرین
اب میں یہاں کیا لکھوں:confused:

محترمہ سے میرا نہیں خیال کبھی کسی تھریڈ میں سلام دعا بھی ہوئی ہو:blush:
 

فہیم

لائبریرین
جبکہ جیا مسلمان ہے فہیم

لاحول ولا قوۃ

جی جی بالکل بالکل
میں نے کب ایسا کہا
وہ تو میرا مطلب تھا کہ یہ بھی ان ممبرز میں سے ہیں جن سے میری کبھی کوئی بات چیت نہیں‌ ہوئی نہ اس لیے ان کی عادات، انداز اور مزاج کا بھی مجھے علم نہیں۔ اس لیے کچھ نہیں لکھ پایا:blush:


ویسے جب آپ کی دوست ہیں۔
تو پھر تو اچھی ہی ہونگی:)
 

محمد وارث

لائبریرین
جیا رفیق راؤ، ایک شاعرہ ہیں، ماشاءاللہ، اور شاعروں اور انکی شاعری سے ہماری عقیدت ازلی ہے، سو ان سے بھی ہے۔ اسی شاعری کے توسط سے ان سے بات چیت محفلِ ادب کے "آپ کی شاعری" میں ہوئی تھی۔

ان کی شاعری کے متعلق تو سبھی جانتے ہیں لیکن شاید کچھ احباب یہ نہ جانتے ہوں کہ آپ میڈیکل سائنس کی طالبہ ہیں، اور دو ایک اچھی اور معلوماتی تحریریں بھی اس ضمن میں محفل پر پوسٹ کی تھیں لیکن محفل کا شاید یہ ٹیمپو نہیں ہے، خیر :)

انکے متعلق پہلا تاثر ایک شائستہ اور پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق ہونے کے متعلق تھا جو بعد میں مزید مضبوط ہو گیا۔ آپ کے بھائی کاشف رفیق راؤ بھی اس خوبصورت محفل کے رکن ہیں!

اور دوسرا تاثر جو انتہائی حد تک غلط نکلا وہ یہ تھا کہ میں سمجھا جس شاعرہ نے "آپ کی شاعری" اور "پسندیدہ کلام" سے ابتدا کی ہے یقیناً وہ بھی روایتی شاعروں کی طرح صرف انہی زمرہ جات تک محدود رہیں گی اور کوئی پروفیسر نہیں تو پروفیسر نما طالب علم ٹائپ شخصیت کی ضرور مالک ہونگی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ایسا نہیں ہے :)

ایک بات یہ کہ اب یہ اپنی شاعری محفل پر کم کم کیوں پوسٹ کرتی ہیں۔

اور یہ کہ اللہ تعالٰی جیا راؤ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھیں اور ان کے علم میں اضافہ فرمائیں اور ہمیشہ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھیں!
 

سارہ خان

محفلین
جیا راؤ ۔۔ میری پسندیدہ میمبرز میں سے ہیں ۔ ان کی شاعری کی میں بھی فین ہوں ۔:)۔ شروع میں یہ صرف اپنی شاعری ، صحت یا فیشن کے سیکشن میں ہی نظر اتی تھیں لیکن اب اور جگہ بھی چہل پہل کرتی نظر آتی ہیں ۔بات چیت تو بہت کم کم ہوئی ہے پر ان کی معصوم سی ۔۔ شوخ و شرارتی پوسٹس پڑھ کر اچھا لگتا ہے ۔۔۔ اکثر ہوسپٹل کے ذکر سے میں سمجھی تھی شاید ڈاکٹر ہیں پر آج پتا چلا کہ ہونے والی ڈاکٹر ہیں ۔۔ اللہ پاک آپ کو اپنے ارادوں میں کامیاب فرمائے ۔۔۔ اور ہمیشہ ایسے ہی ہنستہ مسکراتا رکھے ۔۔ :)
 

جیا راؤ

محفلین
طالوت جی:


پہلا تاثر اب تک قائم ہے ۔۔ شوخ ، باتونی ، ذہین ۔۔۔۔


جی یہ تو ڈاکٹر بشیربدر بھی ہمارے بارے میں کہتے ہیں کہ۔۔۔۔


اس کی باتیں کہ گل و لالہ پہ شبنم برسے
سب کو اپنانے کا اس شوخ کو جادو آئے :blush::blush::blush:
:grin::grin:


باتونی۔۔۔ :roll:

دو چار لفظ کہہ کے میں خاموش ہو گئی
وہ مسکرا کے بولے بہت بولتی ہو تم :beating::beating:



ذہین۔۔۔۔ :mrgreen:
اس پر کسی نا معقول شاعر نے شعر کہا ہے جو ہماری "فیور" میں نہیں۔۔ سو ہم نہیں لکھتے۔۔۔ :grin::grin:



"لڑکوں کی واپسی" متفرقات میں ۔۔ جس پر یہ لڑکیوں کا دفاع کرنے آئیں تھیں ۔۔

"وہ دن اور آج کا دن۔۔۔۔۔۔ ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں۔۔۔۔"

یہ جملہ آپ لکھنا بھول گئے۔۔۔۔۔۔ :laugh::laugh:



خاصے تناؤ کے ماحول کو پرسکون کرنا ۔۔ اگرچہ اس میں بھی ڈنڈی مار ہی جاتی ہیں بس ذرا سمجھنا پڑتا ہے ۔۔


سمجھنے کا شکریہ۔۔۔۔۔ :hatoff::hatoff:


بندہ ہنسی مذاق میں بھی تلخ بات کر سکتا ہے۔۔

:(:(:(
تلخی ہمارے مزاج میں نجانے کب در آئی۔۔۔۔ اس کا ادراک ہمیں ابھی کچھ دن پہلے ہوا جب ایک بہت قریبی دوست نے اس کا شکوہ کیا۔۔۔۔۔۔ :(:(
بہرحال کبھی بھی ہماری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔۔۔۔ :(:(



اس انداز کو قائم رکھیے ۔۔ مگر ذرا ہتھ بھی ہولا رکھیے ۔۔:) اور برادر کہاں ہیں ان دنوں ؟ شاعری اچھی کرتی ہیں آپ ۔۔ کبھی معاشرتی رویوں پر بھی کچھ کہیے کہ آپ کا مشاہدہ اچھا ہے ۔۔

ہمارا ہاتھ تو ہلکا ہی ہے۔۔۔ کوئی آہنی تھوڑا ہی ہے۔۔۔۔۔ :grin::grin:
برادر۔۔۔۔۔ گھر اور دفتر۔۔۔۔ :evil:
معاشرتی رویوں پر بھی لکھنے کی کوشش کی تو تھی مگر۔۔۔۔ "کھو گیا، ملتا نہیں" :blush:


سب کچھ کہہ دیتے ہیں دورانِ گفتگو ، بس ذرا کم کم آتی ہیں ۔۔


زیادہ آنے لگی تو ڈر ہے اہلِ محفل کا آنا کم ہو جائے گا۔۔۔۔۔ :grin::grin:

یہ اصول ہم نے بنا لیا، نہ ملا کرو نہ گلہ کرو :hatoff::hatoff:
 

جیا راؤ

محفلین
سارہ پاکستان:


جیا جی میرے میڈٰیا والے دھاگے پر آئی تھیں‌۔۔۔۔۔
دل کھول کر تعریف کرنے کےمشکل فن سے آشنا۔۔۔۔
۔

قابلِ تعریف چیزوں کو نہ سراہنا بخل ہے۔۔۔۔ اور یقین کیجئیے ہم بخیل تو ہر گز نہیں۔۔۔۔ :grin::grin:


پیغام یہ ہے کہ آپ کی حو صلہ افزائی پر مزید دو تحآریر لکھ ڈالیں ۔۔۔آپ پڑھیے گا ضرور:grin:

جی۔۔۔ ہم پڑھ چکے۔۔۔ ماشاءاللہ وہ بھی بہت خوب ہیں۔۔۔۔ :):)


ابھی نئی ہوں محفل پر سو ۔۔۔۔تھوڑے کو ہی بہت جانیے۔۔۔۔:grin:

ہمارے لئے آپ کا یہاں آنا ہی بہت ہوا سارہ۔۔۔۔ :):)

ان سے یہ سیکھا کے آپ کے الفاظ بعض اوقات دوسرے کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں سو ان کے استعمال میں‌ سخاوت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔۔۔۔

تو پھر کب کر رہی ہیں یہ مظاہرہ آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin::grin:

بہت شکریہ ۔۔جیا جی۔۔۔جیتی رہیے۔۔۔۔:):)

بہت خوش رہو ہمیشہ۔۔۔۔ :):)
 

تعبیر

محفلین
اور آپ کے بارے میں تو ہم کہتے ہی ہیں ناں کہ۔۔۔۔

زندگی دھوپ تم گھنا سایہ :):)



:laugh: :laugh: :laugh: جبکہ سردیوں کی وجہ سے تو آجکل دھوپ کی سخت ضرورت ہے ;)

چلیں ہم بھی(آپ کی دیکھا دیکھی میں بھی ہم پر آگئی ہوں) اسکا جواب ایک گانے میں ہی دیتے ہیں


تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے
یہ مانا کہ محفل جوان ہے حسین ہے :hatoff:


مگر وہ تھریڈ تو محسن کو جاننے, پہچاننے کے لئے تھا۔۔۔۔۔۔۔:grin::grin::grin:


:laugh: :laugh: :laugh:

جبکہ ابھی تک ان سے جان پہچان ہوئی ہی نہیں


شاید اس لئے کہ ہمارے دوست ہی نہیں۔۔۔۔ :grin::grin::grin:

سب کا یہی حال ہے
لیکن پھر بھی ہم سب دوست ہی ہیں نا
بلکہ یہ رشتہ،تعلق تو زیادہ مضبوط ہے کہ ہم میں سے کسی کو کسی سے کوئی غرض کوئی لالچ نہیں کوئی جان پہچان نہیں ،کبھی ایک دوسرے کو دیکھا نہیں پھر بھی ایک دوسرے کا انتظار رہتا ہے اور ایک دوسرے کے لیے ہی یہاں آنا جان بلکہ روز کا آنا جانا ہے تو کیا یہ دوستی سے کوئی کم ہے :)



تعبیر جی۔۔۔۔ بے مقصد گفتگو میں ذہانت کہاں نظر آ گئی آپ کو۔۔۔۔ :):)

لگتا ہے کہ زیادہ تعریف کروانے اور سننے کے موڈ میں ہیں :laugh:

وہ کیا ہے کہ ہمیں باجی، بھائی پکارنا عجیب لگتا ہے۔۔۔۔۔ :(:(
اس لئے بڑوں کے نام کے ساتھ احتراماً "جی" لگا دیتے ہیں ہم۔۔۔ :):)


:) :) :) بلکل یہی طریقہ ہمارا بھی آزمایا ہوا ہے :grin:


اسکا جواب تو وہ دے جو یہ سب ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin::grin:
ہماری غیر ذمہ داری کی داستانیں تو تاریخ میں لکھے جانے کے قابل ہیں۔۔۔۔ :grin::grin:
اگر تھوڑی بہت کئیرنگ ہوں تو وہ شاید اس لئے کہ خود بہت حساس ہوں۔۔۔۔ :):)

تاریخ لکھوائیں تاکہ میں پڑھوں




ہممم۔۔۔ وہ پوچھیں جو نہیں پسند۔۔۔۔ :grin::grin:
اچھی عادت کہی جا سکے تو بس یہی کہ کوشش کرتی ہوں سب کے ساتھ ایک جیسا رویہ رہے۔۔۔۔ :):)
میرا خیال ہے کوشش میں بہت حد تک کامیاب بھی ہوں۔۔۔ :)
ہمارے حلقہ احباب میں ہر ایک کو یہ احساس رہتا ہے کہ اس سے زیادہ اہم ہمارے لئے کوئی اور نہیں۔۔۔۔ :grin::grin:
جیسی فیلنگز ایک کے لئے۔۔۔ ویسی سب کے لئے۔۔۔۔۔ :):)
اور ان سب کی علیحدہ علیحدہ extreme feelings ہمارے لئے۔۔۔۔ ;)
اسی لئے ہمارا یہ حلقہ اتنا وسیع ہے اور وسیع تر ہوتا چلا جا رہا ہے کہ ہر سالگرہ پر گھر والوں پر انکشاف ہوتا ہے اس سال مزید اتنی دوستوں کا اضافہ ہوا۔۔۔۔۔ :grin::grin:


:laugh: :laugh: :laugh:


ہمیں تو کوئی بات "غلطی" نہیں لگی۔۔۔۔ البتہ اہلِ محفل کا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔۔۔۔ :grin::grin:



:laugh: :laugh: :laugh:


ایک بار پھر ڈھیر سارا شکریہ


اچھا تو کیا آپ کا ہاؤس جاب مکمل ہو گیا اور آپ کس ڈپارٹمنٹ میں جاب کرینگی :confused:
 

تعبیر

محفلین
لاحول ولا قوۃ

جی جی بالکل بالکل
میں نے کب ایسا کہا
وہ تو میرا مطلب تھا کہ یہ بھی ان ممبرز میں سے ہیں جن سے میری کبھی کوئی بات چیت نہیں‌ ہوئی نہ اس لیے ان کی عادات، انداز اور مزاج کا بھی مجھے علم نہیں۔ اس لیے کچھ نہیں لکھ پایا:blush:


ویسے جب آپ کی دوست ہیں۔
تو پھر تو اچھی ہی ہونگی:)

یا اللہ میرے مذاق اجکل کوئی کیوں نہیں سمجھتا

اب میں روؤں کے نا روؤں :cry: :(

ارے بابا یہ یہاں ایک دوسرے کو مذاق میں کہتے ہیں جب میری پڑوسن کے بچے مجھے دیکھتے ہیں اور وہ سلام نہیں کرتے یا میرے بچے اسے دیکھ کر سلام نہیں کرتے تو ہم انہیں یہ کہتیں ہیں کہ بیٹا آنٹی مسلمان ہیں اس لیے انہیں سلام کرسکتے ہو :laugh:

آپ نے کہا کہ میری سلام دعا نہین ہوئی ابھی تک تو میں نے بھی کہ دیا آپ کو تھوڑا چڑانے کو :blush:
:) اس طرح بہت سے جملے ہیں جو مجھے کہنے کی عات ہے وہ میں یہاں بھی لکھ جاتی ہوں بغیر سوچے سمجھے جبکہ ان میں مذاق ہوتا ہے اور کچھ نہیں
جب سے یہ اضافی اختیارات والی تبدیلی آئی ہے تب سے یہ مسیبت ہو گئی ہے ورنہ اسمائلی سے بھی آدھی بات سمجھ آجاتی ہے :mad:


آپ کیا میرے دوست نہیں ہو ۔ جس طرح باقی سب بھی میرے یہاں دوست ہین اسی طرح جیا بھی
محفل کے علاوہ ہماری بات چیت کا کوئی اور ذریعہ نہیں
پہلا ذپ بھی میں نے اس تھریڈ کے سلسلے میں ہی کیا تھا جیا کو ورنہ تو وہ بھی نہیں تھا :hatoff:
 

الف عین

لائبریرین
جیا راؤ سے تعارف تو تعارفی تھریڈ پر ہوا تھا شاید جس سے پتہ چلا تھا کہ میڈیکل کی طالبہ ہیں، اس کے بعد ان کی شاعری کا علم ہوا۔ اس کے بعد سے میرا اور ان کا تعلق محض اس فورم تک محدود ہے، کبھی کبھی الف بے پے کے کھیل میں ان سے ملاقات ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ جیا کہاں کہاں پائی جاتی ہیں، اس کا علم نہیں۔
بطور شاعرہ میں اچھی طرح واقف ہوں، جذباتی شاعری کرتی ہیں۔ اور میں اپنی عادت کے مطابق اصلاح کر دیتا ہوں تو برا نہیں مانتیں، فورآ اصلاح قبول کر لیتی ہیں۔لیکن میری بات کو اہمیت بھی دیتی ہیں۔
 

مغزل

محفلین
ایک بار پھر ایک نئی مہمان شخصیت کے ساتھ :)

ہماری یہ مہمان ادب اور ادبی ذوق و شوق کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ خود بھی شاعرہ ہیں۔ بہت ہی ذہین،حاضر جواب اور بزلہ سنج شخصیت کی مالک ہیں ۔ واحد فیمیل رکن ہیں جو محفل کے ہر زمرے میں اپنے پیغامات اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتی ہیں۔

اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں



977h_28.gif
جیا
977h_28.gif


آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا اور انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)




1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)


3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو)

میں بعد میں حاضر ہونگی اپنے تاثرات کے ساتھ :)

بھئی سبحان اللہ ۔۔۔ یہ لڑی ہماری نجروا سے اوجھلوا کیوں رہی ۔۔ کھیر رسیدوا حاجروا ہے ۔۔ ہم بھی ہاجروا ہووت ہیں۔
 

جیا راؤ

محفلین
جیا رفیق راؤ، ایک شاعرہ ہیں، ماشاءاللہ، اور شاعروں اور انکی شاعری سے ہماری عقیدت ازلی ہے، سو ان سے بھی ہے۔ اسی شاعری کے توسط سے ان سے بات چیت محفلِ ادب کے "آپ کی شاعری" میں ہوئی تھی۔

ان کی شاعری کے متعلق تو سبھی جانتے ہیں لیکن شاید کچھ احباب یہ نہ جانتے ہوں کہ آپ میڈیکل سائنس کی طالبہ ہیں، اور دو ایک اچھی اور معلوماتی تحریریں بھی اس ضمن میں محفل پر پوسٹ کی تھیں لیکن محفل کا شاید یہ ٹیمپو نہیں ہے، خیر :)

انکے متعلق پہلا تاثر ایک شائستہ اور پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق ہونے کے متعلق تھا جو بعد میں مزید مضبوط ہو گیا۔ آپ کے بھائی کاشف رفیق راؤ بھی اس خوبصورت محفل کے رکن ہیں!

اور دوسرا تاثر جو انتہائی حد تک غلط نکلا وہ یہ تھا کہ میں سمجھا جس شاعرہ نے "آپ کی شاعری" اور "پسندیدہ کلام" سے ابتدا کی ہے یقیناً وہ بھی روایتی شاعروں کی طرح صرف انہی زمرہ جات تک محدود رہیں گی اور کوئی پروفیسر نہیں تو پروفیسر نما طالب علم ٹائپ شخصیت کی ضرور مالک ہونگی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ایسا نہیں ہے :)

ایک بات یہ کہ اب یہ اپنی شاعری محفل پر کم کم کیوں پوسٹ کرتی ہیں۔

اور یہ کہ اللہ تعالٰی جیا راؤ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھیں اور ان کے علم میں اضافہ فرمائیں اور ہمیشہ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھیں!


آپ کو یہاں دیکھ کر بہت بہتتت اچھا لگا۔۔۔۔ :):)
آپ کا یہاں آنا اور اتنے خوبصورت خیالات کا اظہار کرنا ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہے۔۔۔۔۔ بہت شکریہ :hatoff::hatoff:

پروفیسر نما طالب علم ٹائپ شخصیت۔۔۔۔۔۔ :grin::grin:
شکر یہ تاثر غلط ثابت ہونے پر آپ کو افسوس نہیں ہوا۔۔۔۔۔ :grin:

شاعری کم کم پوسٹ کرنے کی وجہ یہ کہ اب شاعری 'اترتی' کم کم ہے۔۔۔۔۔ :(:(

اتنی خوبصورت دعاؤں کا بے حد شکریہ۔۔۔۔ :):)
آپ بھی بہت خوش رہئیے ہمیشہ۔۔۔۔ :)
 
Top