اس ہفتے کا منظر کش: پھل پھول

نہایت مسرت و انبساط سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہمارے پچھلے ہفتے کے منظر کش بنے ہیں زیک. وہ جس واضح اکثریت سے جیتے ہیں ہمیں اور سب دیکھنے والوں کو یہ احساس ہوا ہے کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا محفل میں آنا تو ہم دیکھتے ہیں اور پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہیں رہتی. (موصوف کی ایک مدت سے شاعری سے کنارہ کشی کے باعث ہمیں یہ شعر نثر میں بیان کرنا پڑا. :D) ہمیں یقین ہے کہ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی خود آپ سے مل کر خوشی محسوس کرتی ہو گی. آپ کو مبارک ہو زیک! :)

اس ہفتے (22 تا 28 اپریل) کے لیے جو تھیم منتخب کی گئی ہے وہ ہے 'پھل پھول'. یہ نام ذہن میں آتے ہی خیال آتا ہے کہ اس لڑی کی خوب صورتی کو چار چاند لگنے والے ہیں. سبھی محفلین اس لڑی میں زیادہ سے زیادہ پندرہ تصاویر پوسٹ کر سکتے ہیں. آئیے دیکھتے ہیں کس کی زنبیل میں کیا ہے! :)
ابتدائیہ:

مقام: دریائے کنہار کے کنارے
تاریخ: 19 اگست 2018
 
فہد اشرف

محفلین
پھولوں کی تصویریں اتنی زیادہ ہیں کہ سات تصویروں کے کوٹے میں پھلوں کی گنجائش نہیں نکالی جا سکتی۔ :)
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
اس ہفتے (22 تا 28 اپریل) کے لیے جو تھیم منتخب کی گئی ہے وہ ہے 'پھل پھول'. یہ نام ذہن میں آتے ہی خیال آتا ہے کہ اس لڑی کی خوب صورتی کو چار چاند لگنے والے ہیں. سبھی محفلین اس لڑی میں زیادہ سے زیادہ پندرہ تصاویر پوسٹ کر سکتے ہیں. آئیے دیکھتے ہیں کس کی زنبیل میں کیا ہے! :)
ہائے پھول تو بہت ہیں اور پسند بھی، پر شریکِ محفل نہیں کر سکتی کوئی شریک (شریکاں نوں اگ لگدی۔ان کی بات کر رہی ہوں) رپورٹ کر سکتا ہے کہ تہاڈے پُھل کسے فورم تے ویکھے سن۔
 
نہایت مسرت و انبساط سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہمارے پچھلے ہفتے کے منظر کش بنے ہیں زیک. وہ جس واضح اکثریت سے جیتے ہیں ہمیں اور سب دیکھنے والوں کو یہ احساس ہوا ہے کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا محفل میں آنا تو ہم دیکھتے ہیں اور پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہیں رہتی. (موصوف کی ایک مدت سے شاعری سے کنارہ کشی کے باعث ہمیں یہ شعر نثر میں بیان کرنا پڑا. :D) ہمیں یقین ہے کہ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی خود آپ سے مل کر خوشی محسوس کرتی ہو گی. آپ کو مبارک ہو زیک! :)
زیک یہاں بھی آپ کو یاد کیا گیا تھا. ہمیں یقین ہے کہ آپ کو ٹیگ نہیں ملا! :)
 
ابن توقیر

محفلین
پتا نہیں اسے پھل کے طور پر لینا چاہیے یا پھول کے۔موبائل گیلری میں پہلی دستیاب تصویر یہی پڑی تھی جو دو تین دن قبل ناشتے کا انتظار کرتے ہلکی ہلکی بارش میں لی تھی۔

20200417_153141.jpg
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جو محفلین بھی سندھڑی آموں کی حقیقت سے قریب ، تھری ڈی تصویریں پوسٹ کرے گا میرا ووٹ ابھی سے اُس کے لئے۔
جیتے گا بئی جیتے گا ، آم والا جیتے گا۔
 
Top