اس نے وعدہ کیا ہے آنے کا---برائے اصلاح

الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
-------
فاعلاتن مفاعلن فِعْلن
-----
اس نے وعدہ کیا ہے آنے کا
پھر ارادہ ہے دل دکھانے کا
-------------
آ گئے ہیں تو مل گیا موقع
بات بگڑی ہوئی بنانے کا
-------------
ان کو عادت ہے رُوٹھ جانے کی
کام کرتا ہوں میں منانے کا
------------
سب شرائط ہی مان لیں ان کی
مسئلہ جو ہے گھر بچانے کا
-----------
کھو دیئے ہیں سکون و راحت سب
یہ نتیجہ ہے جی لگانے کا
-----------
دل ملانے پڑیں گے دونوں کو
وقت آیا گِلے بھُلانے کا
----------
دل میں عزّت اگر نہیں ارشد
فائدہ کیا ہے آنے جانے کا
-------------​
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
واہ درست غزل ہے مکمل، مبارک ہو۔
آ گئے ہیں تو مل گیا موقع
بات بگڑی ہوئی بنانے کا
بس اس شعر میں وضاحت کی کمی ہے کہ کون آ گئے، ہم یا وہ؟
آ گئے وہ تو مل گیا موقع
کر دو
 
محترم الف عین صاحب خلیل الرحمن بھائی اور راحل بھائی ، آپ سب کا بے حد شکر گزار ہوں ۔ آپ سب کے کمنٹس نے دل خوش کر دیا ۔ یہ سب آپ احباب کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو میں کچھ لکھنے کے قابل ہوا ہوں
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ! بہت خوب! اچھی غزل لکھی ہے ارشد چودھری صاحب!
اعجاز بھائی کی توجہ رنگ لارہی ہے ، ماشاء اللہ!
عنوان نے توجہ کھینچ لی کہ یہ مصرع اُبال نون پوری کے مشہور شعر کا ہے ۔( اُبال نون پوری کو دنیا جوش ملیح آبادی کے نام سے بھی جانتی ہے۔:):):) )
اُس نے وعدہ کیا ہے آنے کا
رنگ دیکھو غریب خانے کا
(جوش)
آپ نے مصرع طرح پر گرہ اچھی لگائی ہے ۔ طرحی غزل شائع کرنے کا قاعدہ یہ ہے کہ مصرع طرح کو واوین میں لکھ دیا جاتا ہے تاکہ قاری پر کوئی گمان نہ گزرے ۔
 
ابال نون پوری؟ وضاحت فرمادیں حضرت! ہم نو آموز بھی لطف اندوز ہوسکیں۔
گوگل نے بھی ظہیر بھائی کے ہی ایک قدیم مراسلے کی جانب لوٹا دیا :)
جوش ملیح آبادی کے ایک ہم عصر ا دیب نے ان کے نام کا ترجمہ اُبال نون پوری کیا تھا ۔ :):):)
 
ظہیر بھائی بخدا میرے علم میں نہیں تھا ورنہ میں ضرور واوین لگا دیا،برسبیلِ تذکرہ آپ کے کوائف دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ بھی امیکہ میں رہائش پزیر ہیں
 
Top